حفاظت اور اشاعت اسلام کے لئے مسلمانوں کو بیدار کرو

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
261
جلد سوم
حفاظت اور اشاعت اسلام کے لئے مسلمانوں کو
بیدار کرو
28 اپریل 1927ء کو طلباء مدرسہ احمدیہ قادیان نے طلباء مولوی فاضل کلاس کو دعوت
چائے دی۔اس موقع پر حضرت
خلیفتہ اسیح الثانی نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد
درج ذیل خطاب فرمایا:۔" آج ( 28 اپریل ) جو ایڈریس پڑھا گیا ہے مجھے اس پر اس بات کی خوشی ہوئی کہ مجھے
شکایت تھی عام طور پر ہمارے مدرسہ احمدیہ کے طلباء کی اردو ایسی صاف اور شستہ نہیں ہوتی جیسی
کہ ہونی چاہئے لیکن آج کا جو ایڈریس پڑھا گیا اس کی زبان ایسی تھی کہ امید کی جاسکتی ہے آئندہ
ترقی کر کے لکھنے والا ایسا کارآمد وجود ہو سکے جو زبان اور قلم سے مفید خدمت کر سکے۔لیکن اس
ایڈریس میں ایک نقص بھی تھا جس کی اصلاح کی بہت ضرورت ہے۔اور وہ یہ کہ اس میں بہت
کچھ تکلف سے کام لیا گیا ہے۔یہ بات خوب اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ دنیا میں تکلف سے
کبھی دل فتح نہیں ہوا کرتے۔خدا تعالیٰ نے ہر چیز کو فتح کرنے کے لئے الگ الگ طریق قرار
دیئے ہیں۔اور تکلف کانوں کے فتح کرنے کے لئے ہے۔کان اس سے عمدگی کے ساتھ فتح
ہو سکتے ہیں مگر سادگی سے دل فتح کئے جاتے ہیں۔ایک عمدہ شعر جس کے الفاظ کی بندش چست
ہو، جس کے مطالب گرگری پیدا کرنے والے ہوں وہ کانوں پر ایسا اثر کرے گا کہ سننے والے
سن کر مست ہو جائیں گے اور ان کے سر جھومنے لگیں گے۔ان کے چہروں سے بشاشت اور خوشی
کے آثار ظاہر ہوں گے لیکن جونہی وہ اس مجلس مشاعرہ کو چھوڑیں گے ان کے دل ایسے ہی کورے

زریں ہدایات (برائے طلباء)
262
جلد سوم
اور خالی ہوں گے جیسے اس مجلس میں آنے کے وقت تھے۔لیکن سادہ کلام جس میں دردمند دل
اپنے دردمندانہ خیالات کا اظہار کر رہا ہو قلوب پر ایسا تصرف جمائے گا کہ گو سننے والے بظاہر اس
کی طرف سے بے توجہ ہی نظر آئیں اور ممکن ہے اس پر اعتراض بھی کریں مگر ان کے قلوب پر ایسا
گہرا اثر پڑے گا کہ جب وہ اس مجلس سے اٹھیں گے جس میں ان کے کان دلچسپ اور دلکش
باتیں سننے کے مشتاق تھے مگر ان کا یہ اشتیاق پورا نہ ہوا تو ان کا دل آہستہ آہستہ محسوس کرنے لگے
گا کہ اس مجلس میں شامل ہونا بے فائدہ نہ تھا۔اگر اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور رحم سے یہ طاقت دے
که سادہ کلمات سے دلوں کو اور لطیف اور دلکش کلام سے کانوں
کو فتح کیا جا سکے تو بڑی خوشی کی
بات ہے۔لیکن اگر ایک شخص کو ایک ہی چیز میسر آسکتی ہے تو سادگی کو اختیار کرنا چاہئے کیونکہ ہمارا
کام دلوں
کو فتح کرنا ہے نہ کہ کانوں کے لئے دلکشی کے سامان مہیا کرنا۔اس وقت ایڈریس کے جواب کی ذمہ داری بھی ایک ایسے لڑکے کے سپرد کی گئی ہے جس
کے سپرد چار پانچ سال سے ایڈریس لکھنے اور پڑھنے کا کام رہا ہے۔اور میں کہ سکتا ہوں اس
وقت جو جواب دیا گیا ہے وہ سادہ طور پر اپنے دلی جذبات کا اظہار ہے اور میں اس جواب کو پہلے
ایڈریسوں پر ہزاروں درجے زیادہ وقعت دیتا ہوں۔جب تک ہمارے دل میں یہ بات
راسخ نہ ہو جائے گی کہ ہمارا کام دلوں کو فتح کرتا ہے اُس وقت تک ہماری تقریریں اور تحریریں
اُس تیر انداز کی طرح ہوں گی جس کے تیر چاروں گوشوں میں تو پڑتے تھے لیکن اگر نہیں پڑتے
تھے تو اس جگہ جہاں وہ مارنا چاہتا تھا۔اس کے تیر مشرق و مغرب، شمال و جنوب ہر طرف پڑتے
تھے مگر نشانہ خالی تھا۔بہت لوگ ہیں جو دوسروں کی تحریروں اور تقریروں کی نقل کرنا چاہتے ہیں
اور سمجھتے ہیں اگر ہم اس طرح کے لکھنے اور بولنے والے ہو جائیں تو دنیا کو فتح کرلیں۔حالانکہ
تصنیف اور تقریر نے دنیا کو بھی فتح نہیں کیا۔اس کے لئے سوز ، گداز اور درد کی ضرورت ہوتی
ہے۔اس سوز کی جو بناوٹوں سے عاری ہو، اس گداز کی جو تکلف سے بے گا نہ ہو، اور اس درد کی
جو تصنع سے پاک ہو، ایک ماتم کرتا ہوا دل، ایک چلاتا ہوا دل، ایک سوز سے گداز ہوا ہوا دل
جب کوئی بات پیش کرتا ہے تو پتھر کا دل رکھنے والے انسانوں میں بھی رقت پیدا کر دیتا ہے۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
263
جلد سوم
ہے
خدا کے نبیوں کے کلام اسی وجہ سے تکلف سے عاری ہوتے ہیں۔قرآن کریم کی عبارت کو پڑھو
کس طرح دل پر اثر کرتی ہے۔اس کے مقابلہ میں حریری اور دوسرے مصنفوں کی عبارتیں
پڑھو۔بظاہر ان کی بندشیں کیسی چست اور دلکش ہوتی ہیں۔اگر اسی کا نام بلاغت اور فصاحت ہے
تو قرآن کریم ان کے مقابلہ میں (نعوذ باللہ ) گرا ہوا معلوم ہوگا۔مگر حقیقت یہ ہے کہ قرآن کریم کی
بلاغت اور ہے۔جنہوں نے ظاہری طور پر قرآن کا مقابلہ ان عبارتوں سے کیا ہے انہوں نے کہا
ہے کہ قرآن کی بلاغت ان کے مقابلہ میں بیچ ہے۔مگر بلاغت تکلف اور تصنع کا نام نہیں۔قرآن کریم
کی بلاغت اور فصاحت کے متعلق تو کہنا ہی کیا ہے یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے نبیوں کے کلام میں بھی
بلاغت اور فصاحت اس ہمدردی اور خیر خواہی میں مخفی ہوتی ہے جس کی خاطر دنیا کے لئے وہ کلام
کیا جاتا ہے۔قرآن کریم کے سادہ الفاظ ہیں اور وہی الفاظ ہیں جو روزمرہ کی بول چال میں
بولے جاتے ہیں۔مگر جب وہی الفاظ قرآن کریم کی بندش میں آتے ہیں تو یوں معلوم ہوتا ہے
کہ ابھی آسمان سے اترے ہیں۔الفاظ تو پرانے ہی ہوتے ہیں مگر ان کی بندش جدید ہوتی۔جو قلوب پر خاص اثر کرنے والی ہوتی ہے۔کیونکہ اس بندش کے اندر خالق ارض و سما کی یہ خواہش
پنہاں ہوتی ہے کہ جس غرض کے لئے بندوں کو پیدا کیا گیا ہے وہ پوری ہو اور اسے حاصل
کر لیں۔اس کی محبت، اس کی شفقت، اس کی ذرہ نوازی ہمارے لئے ہر لفظ کو نیا اور ہر بندش کو
جدید بنا دیتی ہے۔پس ہمارے لئے ضروری ہے کہ درد اور سوز پیدا کریں اور ایسے رنگ میں دنیا کے سامنے
آئیں کہ دنیا محسوس کرے ہمارے قلوب میں اس کے لئے درد اور سوز ہے۔ہمارے درد اور سوز
کو دلوں میں نہیں چھپا رہنا چاہئے بلکہ جس طرح دیوانہ اپنے کپڑے پھاڑ کر نگا ہو جاتا ہے اسی
طرح ہمارے کلام میں سے درد اور سوز ننگا ہو کر ظاہر ہونا چاہئے۔اس پر کہنے والے کہیں گے کہ
سی نگی عبارتیں ہیں، ان میں فصاحت و بلاغت نہیں، مگر یا درکھو کام انہیں سے ہوگا۔ہاں عبارت
صاف اور زبان کے محاورہ کے مطابق ہو۔کیونکہ جب تک ہم زبانوں کے محاورہ کی پابندی نہ
کریں ہمارے مطالب لوگوں کے لئے غلط مفہوم پیدا کر دیں گے اور ان کے لئے ہمارے مفہوم

زریں ہدایات (برائے طلباء)
264
جلد سوم
کو صحیح طور پر سمجھنا مشکل ہو جائے گا۔آج کے اس جلسہ کی غرض یہ ہے کہ احمد یہ سکول کے طلباء ان بھائیوں کو جو سکول سے نکل کر
امتحان کے لئے جانے والے ہیں اور اگر پاس ہو گئے تو ان کی تعلیم مدرسہ سے ختم ہو جائے گی
الوداع کہیں۔مگر تعلیم سے فارغ ہونے والوں
کو سمجھ لینا چاہئے کہ وہ ایک مدرسہ سے نکل کر
دوسرے میں جا رہے ہیں۔اب تک مدرسہ میں وہ اس طرح تھے جس طرح رحم مادر میں بچہ ہوتا
ہے۔جب تک بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے یا ماں کی گود میں ہوتا ہے اسے اپنی کوئی فکر نہیں
ہوتی۔ساری فکر ماں کو ہوتی ہے۔اسی طرح ایک طالب علم کی زندگی علمی لحاظ سے ایسی ہوتی ہے
جیسے رحم مادر میں یا ماں کی گود میں بچہ۔ہاں مدرسہ سے نکل کر اس کی زندگی شروع ہوتی ہے اور
اس کا اپنا ارادہ کام کرتا ہے۔یہی زندگی اس کی زندگی کہلانے کی مستحق ہوتی ہے۔مدرسہ میں اس
کی زندگی نہیں بلکہ استادوں کی زندگی ہوتی ہے۔جب لڑکوں کی اپنی زندگی شروع ہوتی ہے اُسی
وقت معلوم ہو سکتا ہے اسلام کے لئے کتنا درد، کتنی جلن ، کتنا سوزان کے دل میں پیدا ہوا ہے۔اگر یہاں سے جانے کے بعد دین کی محبت ان کے دلوں میں پائی گئی ، دین کے لئے وہ ہر چیز
قربان کرنے کے لئے تیار ہوئے ، ان کے دلوں میں وہی سوز اور گداز پایا گیا جو یہاں تھا تو ہم
سمجھیں گے کہ قادیان کی رہائش سے انہوں نے فائدہ اٹھایا۔لیکن اگر انہوں نے بھی اسی طرح
کیا جس طرح بعض ایسے لڑکوں نے کیا جنہوں نے دس دس بارہ بارہ سال یہاں پڑھا لیکن
یہاں سے جانے کے بعد اپنی ملازمتوں اور دنیا کے دھندوں میں پھنس گئے اور قادیان کی طرف
کبھی انہوں نے منہ بھی نہ کیا۔بعض تو اتنے گر گئے کہ اگر پیغامیوں کی ملازمت مل گئی تو پیغامیوں
میں مل گئے اور اگر غیر احمدیوں کی ملازمت مل گئی تو ان میں شامل ہو گئے۔اگر ایسا ہی انہوں نے
بھی کیا تو ان کی محنت بھی ضائع گئی اور ان کے استادوں کی بھی ضائع گئی۔موجودہ زمانہ اسلام کے لئے ایسا ہی نازک ہے جیسا یورپ کی سلطنتوں کے لئے
جنگ یورپ
کا زمانہ تھا۔اُس وقت ان سلطنتوں نے لڑکوں کو سکولوں اور کالجوں سے نکال لیا اور
کہہ دیا تھا کہ یہ پڑھنے کے دن نہیں بلکہ جنگ کرنے کے دن ہیں۔اسی طرح آج اسلام کے

زریں ہدایات (برائے طلباء)
265
جلد سوم
لئے کام کرنے کے دن ہیں۔اسی لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ مبلغین کلاس کے طلباء کو باہر کام پر
بھیج دیا جائے یا جو اور دین کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں اور مبلغین کے طور پر
پڑھنا چاہیں یا معاہدہ کے مطابق انہیں اس کام پر لگایا جائے ان
کو بھی تبلیغ پر لگا دیا جائے۔اور
کچھ کو رس مقرر کر دیا جائے جسے وہ فرصت کے وقت پڑھا کریں اور چھ مہینہ کے بعد آ کر امتحان
دے جائیں۔ایسے وقت میں ہر ایک احمدی کے دل میں درد ہونا چاہئے کہ وہ دین کا کام
کرے۔بہت لوگ علم کے نہ ہونے کی وجہ سے اپنی کمزوری کو یہ کہہ کر چھپانا چاہتے ہیں کہ ہمیں
علم ہو تو ہم تبلیغ کریں مگر علم نہیں اس لئے کچھ نہیں کر سکتے۔میں کہتا ہوں ہم نے دنیا سے یہ منوانا
ہے کہ خدا ایک ہے اور اسلام اس کا سچا مذ ہب ہے اس کے لئے کسی مدرسہ اور کسی کالج میں داخل
ہونے کی ضرورت نہیں۔اس کے لیے خود خدا تعالیٰ نے مدرس بھیج دیا ہے اور اس نے ایسی واضح |
تعلیم سامنے رکھ دی ہے کہ جس کے لئے کسی استاد کی ضرورت نہیں۔اس بارے میں وہی مثل
ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے
دگر استاد را نامی ندانم
اس کے لئے نہ کسی استاد کی ضرورت ہے نہ کوئی استاد یہ تعلیم دے سکتا ہے۔صرف وہی
دے سکتا ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آئے۔پس اس تعلیم کے لئے کسی اور مدرس کی ضرورت
نہیں۔ہاں تربیت کے لئے اور باریک مسائل جاننے کے لئے استاد کی ضرورت ہوتی ہے۔مگر
آج ایسی ضرورت ہے کہ باریک مسائل کو چھوڑ کر لوگوں کو یہ بتانا ہے کہ خدا ہے اور وہ اپنے
بندوں سے کلام کرتا، ان کی دعائیں سنتا، ان کی مشکلات دور کرتا ہے اور اسلام اس نے بھیجا
ہے۔اس کے لئے صرف اخلاص کی ضرورت ہے۔اور جب کوئی شخص لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ
رَّسُولُ اللهِ کہتا ہے تویہ تعلیم اسے اُسی وقت آجاتی ہے۔اور اسے ایسی طاقت حاصل ہو جاتی
ہے کہ پھر اسے کوئی مغلوب نہیں کر سکتا۔اور یہ تعلیم ہماری جماعت کے ہر شخص کو حاصل ہے اس
لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔اور ضرورت ہے کہ اس ملک کے ایک سرے سے لے کر
دوسرے سرے تک ایسی آگ لگادی جائے کہ کوئی سونے نہ پائے۔عام لوگ صداقت -

زریں ہدایات (برائے طلباء)
266
جلد سوم
کیوں محروم رہتے ہیں؟ اس لئے کہ وہ غفلت میں پڑے رہتے ہیں۔قرآن بار بار منکروں کے
متعلق کیوں کہتا ہے کہ وہ غافل ہیں۔اسی وجہ سے کہ اگر وہ غفلت میں نہ پڑے ہوتے تو قرآن
کو مان لیتے۔پس اس وقت اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم اس ملک میں آگ لگادیں اور ایسی
آگ لگا دیں کہ کوئی سونے نہ پائے اور کوئی غافل نہ رہے۔اس کے لئے خدا تعالیٰ نے آپ
سامان پیدا کر دیئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت جب کوئی شکایت کرتا
کہ ہمارے علاقہ میں احمدیت نہیں پھیلتی تو آپ فرماتے آگ لگا دولوگ خود بخود احمدیت کی
طرف توجہ کریں گے۔اور جب کوئی کہتا ہمارے گاؤں یا علاقہ میں احمدیت کے خلاف بڑا
فساد پھیلا ہوا ہے تو فرماتے یہ خدا نے آگ لگائی ہے اس سے فائدہ اٹھاؤ۔ہماری ستی اور
کمزوری تھی کہ اس وقت تک ہم ملک میں آگ نہ لگا سکے۔اب خود اسلام کے دشمنوں نے آگ
لگائی ہے اور اب وہ وقت اور وہ گھڑی آگئی ہے جس کی ساری عمر میں تلاش رہتی ہے۔مشہور ہے
ہر انسان کو ساری عمر میں ایک دفعہ خواجہ خضر ملتے ہیں۔اُس وقت انسان جو چاہے ان سے لے
سکتا ہے۔ہماری عمر میں وہ گھڑی آگئی ہے جب خواجہ خضر ہمیں مل گئے ہیں۔اس وقت ہم ذرا
بھی توجہ اور کوشش کریں تو جو چاہیں حاصل کر سکتے ہیں۔اس وقت سارا ملک ہمارا ہو سکتا ہے۔تمام ترقیات خدا تعالیٰ نے لا کر ہمارے سامنے ڈال دی ہیں۔اس وقت جو آگ ملک میں لگائی
گئی ہے اس کے بھڑ کانے کے سامان ہمارے پاس ہیں اور پھر اس آگ کو بجھانے کا مصالحہ بھی
ہمارے ہی پاس ہے۔جب تک ایک ایک انسان محفوظ نہ ہو جائے اُس وقت تک اس آگ کو
بھڑ کائے رکھنا ہمارا فرض ہے تاکہ کوئی سونے نہ پائے اور کوئی غفلت کا شکار نہ ہو جائے۔اور
جب سب لوگ جاگ اٹھیں اور غفلت کو ترک کر دیں تو پھر اس لئے کہ کوئی اس آگ کی زد میں نہ
آجائے اس کا بجھانا ہمارا کام ہوگا۔پس ہمارا فرض ہے کہ ان سامانوں کو ایسے رنگ میں استعمال
کریں کہ ہمارا ملک آگ سے بچ کر ہدایت حاصل کرلے جو نہ صرف اس دنیا میں ہر انسان کے
کام آئے بلکہ دوسری دنیا کے لئے بھی اسے راحت اور آرام پہنچا سکے۔جو طلباء امتحان کے لئے جارہے ہیں یا جو ابھی پڑھ رہے ہیں میں ان سے کہتا ہوں آج

زریں ہدایات (برائے طلباء)
267
جلد سوم
کام کرنے کا خاص موقع ہے۔ان کا فرض ہے اس وقت ایسا تو شہ و زاد راہ لے لیں جو اس |
جہان میں بھی کام آئے اور اگلے جہان میں بھی ان کے لئے سرخروئی کا باعث ہو۔اس وقت جو
بھی فراغت انہیں میسر آئے اس سے ایسے رنگ میں کام لیں کہ دینِ اسلام کی اشاعت ہو اور
مسلمان دشمنوں کے حملوں سے بچ جائیں۔یہ مت سمجھو کہ ہم طالب علم ہیں ہم کیا کر سکتے ہیں۔طالب علموں کے لئے بھی چھٹیاں آتی ہیں۔اگر ان سے کام لو تو بہت کچھ کام کر سکتے ہو۔اگر خدا تعالیٰ نے ہمیں آگ بجھانے کے سامان دیئے ہیں تو آگ کو بھڑ کا نا بھی ہمارا کام ہے۔مگر یاد رکھو جب میں کہتا ہوں آگ بھڑ کانے کا سامان بھی ہمارے پاس ہے اور ہمیں آگ
بھڑ کانی چاہئے تو اس کے یہ معنی نہیں کہ جنگ اور فساد کیا جائے گا۔ہمارا سلسلہ تو دنیا میں امن
قائم کرنے کے لئے آیا ہے۔پس جب میں یہ کہتا ہوں کہ آگ بھڑ کا نا بھی تمہارا فرض ہے اور
اس کا سامان بھی تمہارے پاس موجود ہے جس سے تمہیں کام لینا چاہئے تو اس کا یہ مطلب ہے
کہ مسلمانوں کے دلوں میں ایسا درد اور ایسا احساس پیدا کر دو کہ اس وقت اگر انہوں نے اسلام
کی حفاظت کا خیال نہ کیا تو اسلام مٹ جائے گا۔اس کے لئے ایسی جلن، ایسا سوز ، ایسا درد پیدا
کرنا کہ مسلمانوں کو اُس وقت تک چین نہ آئے جب تک اسلام کو اچھی طرح قائم ہوا ہوا نہ دیکھ
لیں، یہ ہمارا کام ہے۔ہماری غرض ساری دنیا میں اسلام قائم کرتا ہے۔مگر خدا تعالیٰ نے اس
وقت ایسے سامان مہیا کر دیئے ہیں کہ ساری دنیا میں اسلام پھیلانے کا مرکز ہندوستان مضبوط
ہو جائے۔اس لئے ہمیں اس ملک میں خاص طور پر کام کرنے اور دوسروں کو اسلام کی حفاظت
اور اشاعت کے لئے تیار کرنے کی ضرورت ہے اور یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ آگ لگا دی
جائے۔اس آگ سے مراد جنگ کرنا یا فساد کرنا یا فتنہ پیدا کرنا نہیں بلکہ یہ ہے کہ مسلمانوں میں
اس بات کے لئے سوز اور گداز پیدا کر دیں کہ اسلام کو غالب کرنا ہے۔اس آگ کا سامان
ہمارے پاس ہے۔کیونکہ آگ بغیر آگ کے نہیں لگتی۔کسی چیز کو آگ اُس پر مٹی ڈال دینے سے
یا اس پر لکڑیوں کا ڈھیر لگا دینے سے یا لوہے کا طومار لگا دینے سے نہیں لگا کرتی۔آگ آگ سے
ہی لگتی ہے۔اور وہ آگ ہمارے قلوب میں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلائی ہے۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
268
جلد سوم
اور کسی کے قلب میں نہیں۔پس ہمارے دلوں میں اور صرف ہمارے دلوں میں وہ سوز ہے جس
سے دوسروں کے دلوں میں سوز پیدا کیا جاسکتا ہے۔ہمارے ہی دلوں میں درد ہے جس سے
دوسروں کے دلوں میں درد پیدا کیا جاسکتا ہے۔اسی طرح ایک چراغ سے دوسرے چراغ
جلائے جاسکتے ہیں۔اور وہ چراغ ہمارے دلوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
جلایا ہے۔پس وہ چراغ ہم ہی ہیں جو مسلمانوں کے گھروں میں چراغ روشن کر سکتے ہیں۔جس
سے انہیں اندھیری رات میں روشنی حاصل ہو سکتی ہے۔اور وہ آگ ہم ہی ہیں جس سے وہ دن کو
کام چلا سکتے ہیں۔پس ہمارے ہی ہاتھوں میں ترقی اور کامیابی ہے۔کیونکہ اسلام کو غالب
کرنے کا درد، اسلام کو فتح مند کرنے کی سوزش ہمارے ہی دلوں میں ہے۔پس تم اس آگ کے
ذریعہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے ہمارے دلوں میں جلائی ہے سارے ملک میں
لگا دو اور اس طرح لگا دو کہ پھر وہ نہ بجھے۔اور اسے بھڑ کا ؤ یہاں تک کہ ہر ایک دیوانہ وار اٹھ کھڑا
ہو۔اور اسی طرح دیوانہ وار پکار اٹھے جس طرح منصور نے کہا تھا آنَا الْحَقُّ “ میں حق ہوں۔اس سے اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ میں خدا ہوں بلکہ یہ تھا کہ میرے اندر خدا بول رہا ہے۔پس تم
ایسی آگ لگاؤ کہ انسانوں کے جسم کے ہر سوراخ سے بلکہ بال بال اور رواں رواں سے اس کے
شعلے نکل رہے ہوں تا کہ اس سے وہ خس و خاشاک جل کر راکھ ہو جائے جو اسلام کی گاڑی کے
آگے آکر اس کی رکاوٹ کا باعث بن رہی ہے اور اسلام کی گاڑی اُسی سرعت اور تیزی سے
چلنے لگ جائے جس طرح پہلے چلتی رہی ہے۔میں نے پہلے بھی نصیحت کی ہے اور اب بھی کرتا
ہوں کہ اپنے اندر ایسی آگ پیدا کرو جس کی چنگاریاں چاروں طرف پھیل جائیں اور جس کے
شعلے ہرطرف بلند ہو جائیں تاکہ مسلمان بیدار ہوں، غفلت کو چھوڑ دیں اور دشمنوں کا مقابلہ
کرنے کے لئے لاکھوں نہیں کروڑوں اٹھ کھڑے ہوں۔میں اس تقریر کو اس دعا پر ختم کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اس سوزش اور آگ کو جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے پیدا کی ہے ہر فرد کو بھڑکانے کی توفیق دے۔اور اسے لے کر اس طرح
کھڑے ہو جائیں کہ ہر فرد کے دل میں وہ سوز اور درد پیدا کر دیں جس سے اسلام دنیا میں

زریں ہدایات (برائے طلباء)
269
جلد سوم
غالب آجائے اور کوئی طاقت اسے مغلوب کرنے کے لئے کھڑی ہونے والی نہ رہے۔“
( الفضل 3 مئی 1927ء)

آج 10 میں سے 10 باقی