کالجئٹ طلباء کے سوالات اور ان کے جوابات

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
281
جلد سوم
کالجیٹ طلباء کے سوالات اور ان کے جوابات
15 جنوری 1929ء کو کالجوں کے طلباء نے حضرت خلیفہ امسیح الثانی سے لاہور میں مختلف
سوالات کئے جن کے حضور نے جوابات عنایت فرمائے جو کہ حسب ذیل ہیں:۔حضرت خلیفتہ اسیح: میرے نزدیک اس میں تو کوئی حرج نہیں کہ اگر ضرورت ہو تو درمیان
میں پردہ ڈال کر ایک طرف لڑکے بیٹھے ہوں اور دوسری طرف لڑکیاں اور تعلیم حاصل کریں۔لیکن خرابیاں کمرہ تعلیم میں نہیں پیدا ہوا کرتیں بلکہ کمرہ سے باہر پیدا ہوتی ہیں۔لڑکے لڑکیوں کا
اکٹھے آنا جانا ، ملنا جلنا اس سے نقائص پیدا ہو سکتے ہیں۔خود ہمارے ہاں یہ سوال پیدا ہوا تھا کہ
جب تک لڑکیوں کے لئے علیحدہ تعلیم کا انتظام مکمل نہیں ہوتا ہائی سکول کی اعلیٰ کلاسوں کے ساتھ
لڑکیاں
بھی تعلیم حاصل کریں اور علیحدہ پردہ میں تعلیم پاتی رہیں۔مگر اسی نقص کی وجہ سے کہ ان کا
ملنا جلنا مناسب نہیں اس تجویز کو منظور نہ کیا گیا۔بیان کیا گیا کہ کالجوں میں مسلمان طلباء تعلیم میں ہندوؤں سے بہت پیچھے ہوتے ہیں اور
ہند و طلباء ہی زیادہ فوائد بھی حاصل کرتے ہیں۔حضرت خلیفہ امی: مسلمان خود تعلیم میں پیچھے رہے ہیں۔انہوں نے پہلے پہل تعلیم کی
طرف توجہ ہی نہیں کی حالانکہ جب مسلمانوں کی سلطنت گئی ہے اُس وقت مسلمانوں میں تعلیم یافتہ
لوگوں کی تعداد دوسروں سے زیادہ تھی۔اگر وہ تعلیم جاری رکھتے تو آج ان کی یہ حالت نہ ہوتی۔ایک نوجوان مسلمان انگریزی تعلیم کی اسی طرح مخالفت کرتے رہے جس طرح اب
لڑکیوں کی تعلیم کی کرتے ہیں۔لیکن آج سے چالیس پچاس سال کے بعد انہیں اس غلطی کا بھی
احساس ہوگا اور اُس وقت کچھ نہ بن سکے گا۔کیونکہ دوسری قوموں کی لڑکیاں تعلیم میں بہت ترقی

زریں ہدایات (برائے طلباء)
282
جلد سوم
کر رہی ہیں۔حضرت خلیفہ المسح: ہم لڑکیوں کی تعلیم کے لئے جس قدر کوش کر سکتے ہیں کر رہے ہیں۔اس سال قادیان سے 12 لڑکیاں مولوی کے امتحان میں شامل ہوں گی۔یہ اتنی بڑی تعداد ہے
کہ باقی سارے مسلمانوں میں سے جن کی تعداد ہماری جماعت سے بہت زیادہ ہے اتنی لڑکیاں
چھوڑ اتنے لڑ کے بھی شاید ہی اس امتحان میں شامل ہوں۔قادیان میں ہماری جماعت کی قریباً
سو فیصدی لڑکیاں پڑھی لکھی ہیں۔اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جلد ان
کی اعلی تعلیم کا انتظام مکمل
ہو جائے۔ایک نوجوان مسلمانوںکو تعلیم میں تر قی کرنے کے لیے کیا کرنا چاہئے؟
حضرت خلیفہ اسیح: میرے نزدیک سب سے زیادہ اس بات کی ضرورت ہے کہ مسلمان
طالب علموں کو ان کے مذاق اور ان کے رجحان طبیعت کے مطابق تعلیم دلائی جائے۔ہندوؤں
میں چونکہ تعلیم زیادہ ہے اور وہ بہت عرصہ سے اس کے لئے کوشش کر رہے ہیں اس لئے
ہند و طلباء کے والدین تعلیم یافتہ ہوتے ہیں۔وہ اپنے بچوں کے متعلق اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان کو
کس قسم کی تعلیم دلانی چاہئے۔مگر مسلمان طلباء کے والدین چونکہ عموماً جاہل ہوتے ہیں اس لئے
وہ اپنے بچوں کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے۔ایک زمیندار باپ کے ذہن میں سب سے بڑی
بات یہ ہوتی ہے کہ اس کے لڑکے کو کوئی سرکاری ملازمت مل جائے۔مگر سرکاری ملازمت ساری
دنیا کو نہیں مل سکتی۔اس لئے پڑھنے اور تعلیم حاصل کر لینے کے بعد بھی بہت سے نوجوان کسی کام
کے ثابت نہیں ہوتے۔بیسیوں نہایت مفید اور فائدہ بخش پیشے مسلمانوں سے اس لئے چھوٹ
گئے ہیں کہ مسلمانوں نے وہ تعلیم حاصل نہ کی جو ان پیشوں کے لئے ضروری تھی اور کئی نوجوان اس
لئے کامیابی حاصل نہ کر سکے کہ انہیں ان کے مذاق کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا موقع نہ ملا۔اس کے متعلق کئی دفعہ کئی مسلمان پر وفیسروں سے گفتگو ہوئی تو انہوں نے کہا یہ بہت مفید
اور ضروری بات ہے اور ضرور ایسا انتظام ہونا چاہئے کہ مسلمان طلباء کو ان کے مذاق کے مطابق
تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا جائے۔اور جن پیشوں میں ترقی کرنے کی گنجائش ہو ان میں کام

زریں ہدایات (برائے طلباء)
283
جلد سوم
آنے والی تعلیم حاصل کرنے کی طرف توجہ دلائی جائے۔مگر کرتے کراتے کچھ نہیں۔اگر ہم اس
کام کو شروع کر دیں تو فورا لوگ کہنے لگ جائیں گے اس میں ان کی کوئی ذاتی غرض ہے اور
رکاوٹیں پیدا کرنے لگ جائیں گے۔اس بات کی بہت ضرورت ہے کہ اس قسم کی انجمن ہو جو
ہر طالب علم کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے قبل دیکھے اور اندازہ لگائے کہ اس کے لئے کس قسم کی
تعلیم مفید ہوسکتی ہے اور وہ کس پہلو میں ترقی کر سکتا ہے۔پھر اس کے مطابق اسے تعلیم پانے کا
مشورہ دے۔اگر اس طرح کیا جائے تو دس سال کے اندر اندر عظیم الشان تغیر پیدا ہو سکتا ہے۔اس سے ایک اور بھی فائدہ ہوگا۔اور وہ یہ کہ جس کام میں دماغ خوب چلتا ہوگا اور جس کی
طرف طبیعت کا رجحان ہوگا اس میں طالب علم خوب ترقی کر سکے گا۔اس وقت ہندو افسر خواہ کتنا
تعصب کریں اتنا نقصان نہ پہنچ سکیں گے جتنا اب پہنچاتے ہیں۔ایک نوجوان عورتوں کا پردہ کس قسم کا ہونا چاہئے؟
حضرت خلیفہ اسیح: جیسا اسلام نے بتایا ہے
نوجوان : مروجہ پردہ کیسا ہے؟
حضرت خلیفہ المسح : میں اسے سیاسی پردہ کہا کرتا ہوں۔اس گورنمنٹ میں عصمت کی قیمت
روپیہ ہے۔مگر اسلام نے اس کی بہت بڑی قیمت رکھی ہے۔اس لئے مسلمانوں نے احتیاط کے
طور پر یہ پردہ اختیار کیا ہے۔اصل پردہ یہ ہے کہ عورت خرید و فروخت، کام کاج کے لئے گھر سے
باہر نکل سکتی ہے اور اس قدرمنہ کھلا رکھسکتی ہے جتنا حصہ بنگا کرنا کام کے لئے ضروری ہو۔قرآن کریم
میں إلَّا مَا ظَهَرَ 1 کہا گیا ہے۔اس سے ظاہر ہے کہ عورت کو اپنا ضروری کام کرنے کے لئے
جتنا حصہ منہ کا ننگا کرنا پڑے کر سکتی ہے۔اسی طرح جہاں ہاتھوں سے کام کرنا ہو وہاں ہاتھ سنگے
کر سکتی ہے۔حتی کہ اگر کسی بیماری کی وجہ سے یا بچہ کے پیٹ سے نہ نکل سکنے کی حالت میں
آپریشن کرانے کی ضرورت ہو تو کراسکتی ہے۔اس کے مقابلہ میں ایسی عورت جسے معیشت کے
لئے کام کرنے کی ضرورت نہیں اتنا مہ نگار کھ سکتی ہے کہ سانس آسانی سے لے سکے، آسانی سے
دیکھ سکے اور چل پھر سکے۔یہی صحابہ کرام کا طریق عمل تھا اور یہی رسول کریم ﷺ کا

زریں ہدایات (برائے طلباء)
284
جلد سوم
رسول کریم ﷺ کی ازواج مطہرات کے متعلق یہی معلوم ہوتا ہے اور ایسی شہادتوں سے
معلوم ہوتا ہے جن کا براہ راست پردہ سے تعلق نہیں۔ایک ایسی شہادت ہوتی ہے جو کسی خاص
مقصد کو ثابت کرنے کے لئے ہوتی ہے۔اُس وقت کہا جا سکتا ہے کہ اپنی غرض پوری کرنے کے
لئے یہ شہادت بنائی گئی ہے۔لیکن اگر کسی دوسرے واقعہ سے ایسا نتیجہ نکلتا ہو جس سے ایک بات
کی تصدیق ہوتی ہو تو وہ بہت مضبوط شہادت ہوگی۔اس وقت میں جس بات کا ذکر کرنا
چاہتا ہوں وہ اسی قسم کی ہے۔حضرت عائشہ کے متعلق آتا ہے کہ تین دن کی لڑائی کے بعد ایک خبیث الفطرت نے ان کا
پردہ اٹھا کر کہا یہ تو سفید رنگ کی عورت ہے 2 اگر منہ بالکل کھلا رکھا جاتا تھا تو تین دن کی لڑائی
کے بعد یہ نہ کہا جاتا کہ ان کا رنگ ایسا ہے۔کیونکہ حضرت عائشہ خود فوج کولڑاتی رہی تھیں انہیں
بآسانی دیکھا جا سکتا تھا۔اسی طرح اور امور کے متعلق بعض روایتیں ہیں جن سے پردہ کے متعلق یہی پتہ لگتا ہے کہ
عورتیں منہ بند رکھتی تھیں، گھونگٹ ہوتا تھا۔اس کے مقابلہ میں ایسی روایتیں بھی آتی ہیں کہ
کہ سب
کام کاج کرنے والی عورتیں منہ کا ایک حصہ کھلا رکھتی تھیں۔اس سے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ
عورتیں ایسا کرتی تھیں۔عبد اللہ بن زبیر کا ذکر آتا ہے کہ حضرت عمرؓ کے زمانہ میں انہوں نے شادی کرنی چاہی تو
ایک عورت کو بھیجا کہ فلاں عورت کا رنگ اور شکل دیکھ کر مجھے بتاؤ اگر عورتیں باہر کھلے منہ
پھرا کرتیں تو انہیں رنگ اور شکل دیکھنے کے لئے ایک عورت
کو بھیجنے کی کیا ضرورت تھی۔اسلام نے یہ جائز رکھا ہے کہ مرد شادی سے پہلے عورت
کو دیکھ سکتا ہے مگر اُس وقت جب کہ
شادی کے متعلق باقی شرائط طے ہو جائیں اور صرف شکل وصورت کا سوال باقی رہ جائے۔ایک
حدیث میں آتا ہے رسول کریم ﷺ کے پاس ایک آدمی آیا جس نے آکر کہا میں فلاں جگہ
شادی کرنا چاہتا ہوں مگر پتہ نہیں لڑکی کی شکل کیسی ہے۔رسول کریم ﷺ نے فرما یا اس طرح
شکل دیکھنا جائز ہے۔جا کر دیکھ لو۔اس نے جب لڑکی کے باپ سے جا کر کہا تو وہ اس کے لئے

زریں ہدایات (برائے طلباء)
285
جلد سوم
تیار نہ ہوا۔یہ بات لڑکی بھی سن رہی تھی کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے شادی سے قبل شکل
دیکھی جاسکتی ہے۔وہ پردہ اٹھا کر سامنے آگئی کہ جب رسول کریم ﷺ نے فرما دیا ہے یہ جائز
ہے تو پھر اس میں کیا حرج ہے 3 معلوم نہیں اس کی شکل ہی اچھی تھی یا شادی کرنے والے کو اس
کی یہ ادا پسند آ گئی۔غرض پردہ کے متعلق صاف پتہ لگتا ہے کہ قرآن مجید میں ایسا حکم نہیں ہے جو ہر عورت پر
منطبق کیا جا سکے۔بلکہ ہر ایک کے حالات کے مطابق اس کا اطلاق ہوتا ہے۔اگر کوئی گھر سے
باہر کام کرنے والی عورت ہے تو اس کے لئے اتنی پابندی نہیں ہے جتنی اس کے لئے ہے جسے گھر
سے باہر نکل کر کام نہیں کرنا پڑتا۔اور یہ عقلاً بھی درست بات ہے۔برے خیالات زیادہ تر اسی کو
آتے ہیں جو بے کار ہو۔تاہم میرا خیال ہے موجودہ پردہ میں اصلاح کی ضرورت ہے اور وہ یہ
کہ اس قسم کا گھونگٹ ہو جو رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں ہوتا تھا۔مروجہ نقاب والا پردہ نہ ہو۔ایک نوجوان : کیا سود لینا جائز ہے؟ ہندو ہم سے سود لیتے ہیں۔اگر ہم نہ لیں گے تو ہمارا
سارا مال ہندوؤں کے ہاں چلا جائے گا۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی: اس بارے میں ہمارا مسلک دوسرے لوگوں سے مختلف ہے۔اس وقت جو کچھ میں بیان کروں گا یہ احمدی عقیدہ ہوگا۔یہ نہیں کہ دوسرے علماء کیا کہتے ہیں۔ہمیں ان سے اختلاف ہے۔ہمارے سلسلہ کے بانی نے یہ رکھا ہے کہ سود اپنی ذات میں بہر حال حرام ہے۔ترکوں نے
پہلے یہ فیصلہ کیا تھا کہ بنکوں کا سود سود نہیں۔حنفی علماء کا فتویٰ تھا کہ ہندوستان میں چونکہ انگریزوں
کی حکومت ہے اور یہ حربی ملک ہے اس لئے غیر مسلموں سے سود لینا جائز ہے۔اور اب تو یہ
حالت ہوگئی ہے کہ کوئی یہ مسئلہ پوچھتا ہی نہیں۔لوگ کثرت سے سود لیتے اور دیتے ہیں۔ہم
کہتے ہیں چاہے بنک کا سود ہو چاہے دوسرا دونوں حرام ہیں۔لیکن بانی سلسلہ احمدیہ نے ایک
فیصلہ کیا ہے جو اسلام کے دوسرے مسائل سے مستنبط ہوتا ہے۔ایک حالت انسان پر ایسی بھی
ہے جب وہ کسی بلا میں مبتلا ہو جاتا ہے اس سے بچنے کے لیے یہ کہنا کہ فلاں چیز جائز ہے اور

زریں ہدایات (برائے طلباء)
286
جلد سوم
فلاں ناجائز یہ فضول بات ہے۔مثلاً ایک آدمی گند میں گر جائے جو کئی گز میں پھیلا ہو اور اسے کہا
جائے کہ گند میں چلنا منع ہے تو وہ کس طرح اس گند سے نکل سکے گا۔بانی سلسلہ احمدیہ نے یہ رکھا
ہے کہ اگر کوئی اس لئے سود لے کہ سود کی بلا سے بچ جائے تو وہ لے سکتا ہے۔مثلاً ایک جگہ وہ ہمیں
فیصدی سودا دا کرتا ہے اگر اسے پانچ فیصدی سود پر بنگ سے رو پیدل سکتا ہے تو وہ لے لے۔اس
طرح امید ہو سکتی ہے کہ وہ سود کی بلا سے بچ سکے۔نوجوان: ایک جگہ پچیس فیصدی سود دینا پڑتا ہے۔اگر ایک مسلمان ایسے شخص سے کہے کہ
میں پانچ فیصدی سود پر قرض دیتا ہوں تو کیا وہ پانچ فیصدی سود لینے والا جائز کام کرتا ہے؟ کیونکہ
وہ زیادہ شرح کے سود سے بچاتا ہے۔حضرت
خلیفتہ المسح : دوسری جگہ زیادہ سود ادا کرنے والا اگر کم شرح سے سود لینے والے
سے روپیہ لے کر سود ادا کرتا ہے تو یہ اس کے لئے جائز ہے۔مگر جو اس طرح سود لیتا ہے وہ ناجائز
کرتا ہے اور گناہ گار ہے کیونکہ وہ اپنے فائدے کے لئے سود لیتا ہے۔کسی بڑی مضرت سے بچنا
اس کی غرض نہیں۔“
1: النور : 32
الفضل 25 جنوری 1929 ء)
2 تاریخ ابن اثیر جلد 3 صفحہ 254 مطبوعہ بیروت 1965ء
3 ابن ماجه أبواب النكاح باب النظر الى المرأة صفحه 267 حديث
1864 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الاولى

آج 10 میں سے 10 باقی