لڑکوں اور لڑکیوں میں تقسیم انعامات کا جلسہ

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
287
جلد سوم
لڑکوں اور لڑکیوں میں تقسیم انعامات کا جلسہ
28 جنوری 1929ء صبح دس بجے تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان میں جلسہ تقسیم انعامات |
منعقد ہوا۔جس میں انعامات کے حقدار قرار پانے والے لڑکوں اور لڑکیوں کو حضرت خلیفہ المسیح الثانی
نے انعامات سے نوازا۔اس موقع پر تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے حسب
ذیل خطاب فرمایا:۔جلسہ تقسیم انعامات میرے نزدیک ایک ایسا فنکشن ہے جو سکول کی زندگی کو زیادہ دلچسپ
بنانے میں بہت مفید ہو سکتا ہے۔اور ہم صرف ایک ضرورت کو آج پورا نہیں کر رہے بلکہ اس
ضرورت کو اس کے وقت سے بہت پیچھے پورا کر رہے ہیں۔ناظر صاحب تعلیم و تربیت نے اپنی
رپورٹ میں بیان کیا ہے کہ بچوں
کا تعلیم حاصل کرنے سے یہ مقصد نہیں ہونا چاہئے کہ انعام
حاصل کریں بلکہ مقصد اس سے
بلند و بالا اور اعلیٰ وارفع ہونا چاہئے۔اس میں شبہ نہیں کہ تعلیم کا
مقصد یہ نہیں ہونا چاہئے کہ عارضی انعام حاصل کئے جائیں بلکہ تعلیم خود اپنا انعام ہوا کرتی ہے۔ہر چیز کی قدر انسان اس کی لذت چکھنے کے بعد ہی معلوم کر سکتا ہے۔اس لئے میں سمجھتا ہوں جس
شخص کو کوئی حقیقی علم آتا ہوا گر کوئی اس کے سامنے یہ بات پیش کرے کہ لاکھ دو لاکھ یا دس بیس لاکھ
روپے لے لو اور پھر جاہل بن جاؤ تو وہ اسے کبھی قبول نہیں کرے گا۔ممکن ہے کہ کوئی خراب دماغ
کا شخص اسے تسلیم کر لے لیکن ایسی مثال شاذ ہی ہو سکتی ہے۔جس شخص کی دونوں آنکھیں صحیح و سالم ہوں عام طور پر وہ ان کی قدر محسوس نہیں کر سکتا۔سوائے ان لوگوں کے جنہیں معرفت حاصل ہو اور جو خدا تعالیٰ کی ہر ایک نعمت کی قدر جانتے
ہوں۔لیکن جس وقت آنکھ میں کوئی بیماری ہو جائے تو پھر اس کی قدر محسوس ہوتی ہے۔یا اگر

زریں ہدایات (برائے طلباء)
288
جلد سوم
ضائع ہی ہو جائے تو پھر اور بھی زیادہ قدر معلوم ہوتی ہے۔یہی حال علم کا ہے۔جس وقت
طالب علم اسے حاصل کر رہا ہوتا ہے یا حاصل کر چکتا ہے اُس وقت عام طور پر اس کی قدر نہیں کی
جاتی۔لیکن اگر یہ سوال ہو کہ علم کو مٹا دیا جائے تو کوئی عالم اپنے علم کو جہالت سے تبدیل کرنا پسند
نہیں کرے گا۔خواہ اس کے مقابلہ میں اسے فقروفاقہ اور غربت و افلاس کی زندگی ہی بسر کرنی
پڑے۔یہ تو دنیاوی یا روحانی ظاہری علوم کا حال ہے۔لیکن وہ روحانی علوم جو خدا تعالیٰ کے قرب
کے نتیجہ میں ملتے ہیں ان کا عالم تو اس سوال
کو اپنی ہتک اور ذلت سمجھے گا۔لیکن باوجود اس کے یہ
بھی صحیح ہے کہ بعض چیزیں اپنے اظلال سے پہچانی جاتی ہیں۔اور جب انسان دور سے انہیں
دیکھے تو نہیں پہچان سکتا۔ان ہی چیزوں میں سے علم بھی ہے۔علم کی ذاتی خوبیاں پہچانت طالب علم
کے لئے ناممکن ہے۔وہ یہ سمجھ ہی نہیں سکتا کہ علم کا کیا فائدہ ہے۔پہلے پہل تو ماں باپ اسے یہ
کہہ کر مدر سے بھیجتے ہیں کہ تمہیں مٹھائی ملے گی۔اُس وقت مدرسہ جانے سے اس کی ایک ہی
غرض ہوتی ہے کہ شام کو آنے پر مٹھائی ملے گی۔اگر اُس وقت ماں باپ اس کے سامنے یہ باتیں
کر رہے ہوں کہ یہ تعلیم حاصل کر کے بڑا قانون دان یا انجینئر یا کوئی اور بڑا رتبہ حاصل کرے گا
اور وہ سوال کرے کہ یہ کیا بات ہے اور ایسا بننے سے کیا ہوگا تو وہ سوائے اس کے اسے کچھ نہیں بتا
سکتے کہ ایسا بننے سے تمہیں بہت سی مٹھائیاں کھانے کو ملیں گی کیونکہ وہ اس سے زیادہ کچھ سمجھنے کی
قابلیت نہیں رکھتا۔یا اگر ذرا اور بڑا ہوگا تو یہ کہیں گے کہ تمہیں گھوڑا ، گاڑی اور اچھے اچھے کپڑے
سہنے کوملیں گے۔لیکن جب وہ ایم اے پاس کر لے تو اس کے سامنے اگر لڈوؤں کا تھال بھر کر رکھ
دیا جائے اور اسے کہا جائے لو یہی وہ چیز ہے جس کے لئے تم نے تعلیم حاصل کرنا شروع کی تھی تو
اُس وقت وہ اس بات کو سمجھنے کے قطعا نا قابل ہوگا۔جس طرح وہ پہلے دن علم کے فوائد سمجھنے کے
نا قابل تھا اسی طرح وہ علم حاصل کر لینے کے بعد اس بات کو بھی نہ سمجھ سکے گا کہ یہی وہ چیز ہے
جس کے لئے وہ علم حاصل کر رہا تھا۔اور ممکن ہے بچپن میں تو وہ یہ سمجھتا ہو کہ یہ ایسی باتیں ہیں
جو میں سمجھ نہیں سکتا لیکن ایم اے پاس کرنے کے بعد وہ اپنے سامنے مٹھائی کے تھال
کو تعلیم کا
مقصد قرار دے کر ر کھنے والے کے متعلق یہ ہی سمجھے گا کہ اس کا دماغ خراب ہو گیا ہے۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
289
جلد سوم
انعام کی حیثیت نہیں دیکھی جایا کرتی۔انسانی فطرت میں مقابلہ اور آگے بڑھنے کی خواہش
رکھی گئی ہے۔اگر ہم کوئی معمولی خوبصورت سا پتھر یا شیشے کی گولی ہی رکھ دیں اور چند بچوں سے
کہیں کہ دوڑو ! جو اول رہے گا اسے یہ انعام دیا جائے گا تو اول رہنے والے کے سوا کوئی کہے گا
مجھے فلاں نے کہنی مار دی تھی اس لئے میں اچھی طرح دوڑ نہیں سکا۔کوئی کہے گا فلاں نے مجھے
لات مار دی تھی اس لئے میں پیچھے رہ گیا۔کوئی کہے گا آج میری ٹانگ میں درد تھا اس لئے فلاں
مجھ سے آگے بڑھ گیا۔غرض کہ ہر ایک کوئی نہ کوئی وجہ اس بات کو ثابت کرنے کے لئے کہ اصل
میں یہ حق میرا ہی تھا ضرور پیش کرے گا حالانکہ وہ پتھر یا شیشے کی گولی ایک بے حقیقت چیز ہے۔تو
انعامات طالب علم کی زندگی کو دلچسپ بنانے اور اس میں تعلیم کے لئے حقیقی شوق پیدا کرنے کے
لئے ایک ضروری چیز ہیں لیکن میرے خیال میں یہ ضروری ہے کہ انعاموں
کو ہمیشہ طالب علم کے
سامنے رکھنے کا انتظام ہونا چاہئے۔جب تک انعامات ایک لمبے سلسلہ کے ساتھ وابستہ نہ
کر دیئے جائیں وہ ایسے دلچسپ اور مفید نہیں ہو سکتے۔یہ ایک ضروری بات ہے جسے پورا کرنا
ہمارے منتظمین کا فرض ہونا چاہئے۔ٹورنامنٹ کے انعاموں کے متعلق بھی ایسا انتظام ہونا
چاہئے کہ وہ سارا سال ورزش کا شوق دلانے میں مد ثابت ہوسکیں۔اور علوم کے انعامات کے
متعلق بھی ایسا ہی ہونا چاہئے۔اگر زمانہ امتحان میں پڑھائی کا شوق پیدا کیا جائے تو یہ اتنا مفید
نہیں ہو سکتا جتنا سارا سال محنت کرنے کا ہوگا۔اس لئے اگر کوئی ایسی تجویز ہو سکے جس سے ایسے
انعامات کو سارے سال میں پھیلایا جا سکے تو یہ بہت مفید ہو گا۔مثلاً سالانہ امتحان میں اول رہنے
والوں کو ہی انعام نہ دیئے جائیں بلکہ سہ ماہی امتحانات کے نتائج پر دیئے جائیں اور تمام نتائج ملا
کر کسی طالب علم کو انعام کا مستحق قرار دیا جائے۔میں یہ تجویز ابتدائی صورت میں پیش کر رہا
منتظمین کو چاہئے اس پر غور کر کے کوئی راہ نکال لیں۔کیونکہ ایک نتیجہ تو بہت سے اثرات
سے متاثر ہو سکتا ہے۔فرض کرو ایک طالب علم تمام سہ ماہی امتحانات میں اچھے نمبر حاصل
کرتا آرہا ہے لیکن سالانہ امتحان کے روز اسے گھر سے حسب منشاء کھانا نہیں ملا جس سے اس کی
طبیعت بدمزہ ہوگئی اور اس کا دماغ اچھی طرح کام کرنے کے قابل نہ رہا۔یا اگر وہ امتحان کے
ہوں۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
290
جلد سوم
دنوں میں بیمار ہو یا قریب کے زمانہ میں بیمار رہا ہو تو اچھی طرح تیاری نہ کر سکے گا۔ان باتوں کو
مد نظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ اس کے سہ ماہی نتائج کو بھی شامل کر لیا جائے تا حقدار کو اس کا
حق مل سکے۔اس صورت میں بھی بعض طلباء محروم رہ سکتے ہیں۔مثلاً وہ جو بہت بیمار ہو اور امتحان
دے ہی نہ سکے لیکن ایسی استثنائی صورتوں کا لحاظ نہیں رکھا جاسکتا۔تو میرا مطلب یہ ہے کہ
انعامات پھیلا دینے چاہئیں۔اس کے علاوہ غور کیا جائے تو اور بھی صورتیں نکل سکتی ہیں۔مثلاً انعامات کے طور پر بعض
حقوق طلباء کو دیئے جاسکتے ہیں۔میں نے انگلستان کے پبلک سکولوں کے متعلق کتابوں میں ایسی
باتیں پڑھی ہیں۔مثلاً انہیں مانیٹر بنا دیا جائے اور کچھ اختیارات دے دیئے جائیں جو ہر وقت
طالب علم کے سامنے آتے رہیں اور وہ انہیں روزانہ استعمال کرتار ہے تا آئندہ سال ان کو حاصل
کرنے کی خواہش دوسروں میں بھی اور اس میں بھی پیدا ہو۔غرض کئی چیزیں ہیں جن سے انعام
کی یاد کو تازہ رکھا جاسکتا ہے۔دوسرے میں سمجھتا ہوں ایک انعام اخلاقی یعنی Good Conduct کا بھی ہونا چاہئے۔جس طرح دینیات کی تعلیم لفظی ہے اسی طرح عملی تعلیم بھی ہے۔اس کے لئے یہ دیکھا جائے کس
طالب علم نے اپنے عمل کو دوسروں کے لئے نمونہ بنایا۔فرض کرو ایک لڑکے کا دماغ اچھا نہیں اس
لئے وہ کتابی محنت سے انعام حاصل نہیں کر سکتا۔جب ایسے انعام کا سوال ہوگا تو وہ سارا دن
محنت کرنے کے باوجود بھی رہ جائے گا۔لیکن اگر یہ دیکھا جائے کہ کون طالب علم اپنے فرائض کی
ادائیگی میں باقاعدہ رہا ہے ، باقاعدہ اٹھتا، باقاعدہ پڑھتا، باقاعدہ کھیلتا اور وقت پر نمازیں ادا کرتا
رہا ہے۔دوسرے لڑکوں سے لڑائی جھگڑا نہیں کرتا رہا۔بلکہ اگر لڑکوں میں اختلاف ہوا تو ان میں
اصلاح کرواتا رہا ہے تو وہ لڑکا بھی جو بوجہ پیدائشی نقص یعنی کمزوری دماغ کے انعام حاصل نہیں
کر سکتا وہ بھی انعام کا مستحق ہو سکتا ہے۔اور اس طرح بھی انعام دینے کا انتظام ہونا چاہئے تا
انعامات محض By Chance خوبی کا نتیجہ نہ ہوں بلکہ ان میں کوشش اور سعی کا بھی دخل ہو۔صلى الله
رسول کریم میں یہ ایک دفعہ جہاد پر جارہے تھے۔آپ نے اپنے ساتھی مجاہدین سے فرمایا مدینہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
291
جلد سوم
میں کچھ لوگ ہیں جو انعام کے ایسے ہی مستحق ہیں جیسے تم لوگ۔انہوں نے عرض کیا یا رسول الله !
یہ کس طرح؟ ہم تو خدا کی راہ میں تکالیف برداشت کرتے ہیں پھر گھروں میں آرام سے بیٹھنے
والے ہمارے ساتھ انعام میں برابر کے شریک کیونکر ہو سکتے ہیں؟ آپ نے فرمایا وہ لوگ
اندھے ، لولے اور معذور ہیں۔جو اگر چہ گھروں میں بیٹھے ہیں لیکن ان کے دل چاہتے ہیں کہ
کاش! ہم بھی جہاد میں شریک ہوتے 1 اسی طرح ایسے طالب علم بھی ہوتے ہیں جن کے دماغ
کمزور ہوتے ہیں اس لئے کتابی محنت کر کے وہ انعام نہیں لے سکتے۔لیکن وہ کوشش میں لگے
رہتے ہیں اور دوسروں سے بڑھنے کے لئے محنت ضرور کرتے ہیں اور ان کی محنت بھی قابل داد
ہونی چاہئے۔اور ایسا انتظام ضرور کرنا چاہئے کہ وہ بھی انعام حاصل کر سکیں۔“
( الفضل یکم فروری 1929ء)
1 بخارى كتاب الجهاد باب من حَبَسَهُ العُذْرُ عنِ الغَزُو صفحه 470
حدیث نمبر 2839 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی