طلباء کو نصائح
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
312
جلد سوم
طلباء کو نصائح
11 مارچ 1930ء کو طلباء تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان نے ففتھ کلاس ہائی کے طلباء کو
الوداع کہنے کے لئے ایک جلسہ کا انعقاد کیا جس میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے تشہد ، تعوذ او
رسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل تقریر فرمائی:۔مجھے اس بات کی خوشی ہوئی ہے کہ مدرسہ بائی کے طالب علموں نے متواتر قرآن کریم کی
تلاوت میں ایک اچھا نمونہ پیش کیا ہے۔اور میں سمجھتا ہوں نہ صرف یہ کہ دوسرے انگریزی
پڑھنے والے طالب علم اس سے سبق حاصل کر سکتے ہیں بلکہ میرے نزدیک تلاوت میں ایسی
غلطیوں سے قطع نظر کرتے ہوئے جن کے دور کرنے کا انہیں موقع حاصل نہیں مدرسہ احمدیہ کے
طلباء کے لئے بھی یہ مثال ہے۔اور جب میں یہ کہتا ہوں کہ مدرسہ احمدیہ کے طلباء کے لئے
مدرسہ ہائی کے طلباء کی تلاوت بطور مثال ہے تو یہ کوئی معمولی تعریف نہیں کیونکہ مدرسہ احمدیہ میں
پڑھنے والوں کو دین کی خدمت اور قرآن کریم کی تعلیم کی اشاعت کے لئے تیار کیا جارہا ہے۔باوجود اس کے اگر وہ قرآن کی تلاوت صحیح طور پر نہ کر سکیں اور باوجود اس کے ایسی حلاوت نہ پیدا
نہ اور یہ
کرسکیں جو قلوب پر اثر کرنے کے علاوہ مخفی جذبات کو ابھارے تو ان کے مقابلہ میں دوسرے
طلباء جو یہ صفت پیدا کریں تعریف کے قابل ہیں۔اس کے بعد میں ایڈریس کے نفس مضمون کے متعلق کچھ زیادہ نہیں کہنا چاہتا۔اس میں عام
دستور کے مطابق افسوس کا اظہار کیا گیا اور اس کے جواب میں جو کچھ کہا گیا وہ شکر یہ اور امتنان
تھا۔لیکن اتنا میں جانتا ہوں کہ جن جذبات کا اظہار اس میں کیا گیا ہے اور جس طرح اس اظہار کو
قبول کیا گیا ہے اگر ان الفاظ کے نیچے وہی روح ہے جو ظاہرہ طور پر نظر آئی ہے تو ہمارے لئے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
313
جلد سوم
کوئی زیادہ فکر کرنے کی بات نہیں۔اگر بچے طور پر ہمارے طالب علم محسوس کرتے ہیں کہ انہوں
نے اپنی زندگیاں ایک خاص مقصد کے لئے وقف کی ہوئی ہیں اور ان کا باطن ان کے ظاہر کو
جھٹلاتا نہیں اور اگر ان کے الفاظ ان کی قلبی کیفیات کی ترجمانی کر رہے ہیں تو یہ ہمارے لئے
بہت خوشی کی بات ہے۔کیونکہ کسی چیز کا احساس ہی ہوتا ہے جو اپنے لئے صحیح طریق عمل اختیار
کرنے میں مدد دیتا ہے۔ہماری عادتیں ، ہمارا ماحول، ہماری مجبوریاں ایک طرف ہوں لیکن قلبی
احساسات ایک طرف تو وہ ایسی طاقت رکھتے ہیں کہ کبھی نہ کبھی اپنے لئے رستہ نکال ہی لیتے
ہیں۔ایک موتی کو خواہ کتنی ہی مٹی کے اندر دفن کر دو اس سے اس کے اصلی جو ہر میں کوئی نقص نہ
پیدا ہوگا بلکہ حقیقی خوبی کے لحاظ سے میں یہ کہوں گا کہ اگر اسے پیس ڈالو، جلا دو پھر بھی وہ اپنی
خوبیاں اور تاثیرات اپنے ساتھ رکھے گا۔اس میں شبہ نہیں کہ اس کی بعض خوبیاں جاتی رہیں گی
مگر اس کی اصلیت جدا نہیں ہوگی۔انسان کے احساسات بھی حقیقت رکھتے ہیں۔ان پر خواہ
ہزاروں عادات کے پردے ڈال دیں، واقعات کی مسلسل آندھیاں اور تاریکیاں انہیں چھپا
دیں وہ حقیقت نہیں کھوتے۔بلکہ تاثیر بھی نہیں کھوتے ، باہر نکلنے کی کوشش نہیں چھوڑتے اور ایک
نہ ایک وقت نکل ہی آتے ہیں۔حتی کہ اگر پہلے انہیں نکلنے کا موقع نہ ملے تو موت کے وقت ہی
موقع مل جاتا ہے۔چنانچہ بڑے بڑے دہریہ جن کی زندگیاں خدا تعالیٰ کے خلاف صرف
ہو جاتی ہیں مرنے کے وقت یہ کہنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ ہمارا دل ندامت سے لبریز ہے اور ہمیں
اپنے عقیدہ کے متعلق شبہات ہیں۔اُس وقت انہیں خدا تعالیٰ کی ہستی کے متعلق کوئی نئے دلائل
نہیں سوجھتے۔بلکہ بات یہ ہوتی ہے کہ ان کا عمل جو غیر طبعی تھا جب ساکن ہونے لگتا ہے تو یکدم
قدیمی احساسات جو پیدائش سے ان میں رکھے گئے تھے ابھر نے لگتے ہیں۔اور انہیں بتا دیتے
ہیں کہ اُس وقت جب تم دوسروں کے دلوں سے ان خیالات کو مٹانے کی لاکھوں کوششیں کر رہے
تھے اُس وقت ہم خود تمہارے دل میں بیٹھے تھے۔تم نے ہم پر لاکھوں من مٹی ڈال دی اور بہت
نیچے دبا دیا مگر ہم زندہ تھے اور اس بات کے منتظر تھے کہ موقع ملے تو نکل آئیں۔آج جبکہ
تمہارے اعمال بند ہو رہے ہیں ہمارے قید خانہ کے دروازے کھل گئے اور ہم باہر نکلنے کے لئے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
تیار ہو گئے۔314
جلد سوم
غرض احساسات بہت قیمتی چیز ہیں۔اگر وہ بچے طور پر پیدا ہو جائیں تو ان کا مارنا آسان
کام نہیں۔پس وہ احساسات جن کا اظہار طلباء کی طرف سے کیا گیا ہے اگر حقیقی طور پر ان کے
دلوں میں پیدا ہو چکے ہیں تو مجھے تسلی ہوگی اور میں اس یقین میں رہوں گا کہ خواہ کیسے حالات پیدا
ہو جائیں کسی نہ کسی دن لوٹ کر وہ اصلی حالت کی طرف آئیں گے اور اس بوجھ کو اٹھانے کے
لئے تیار ہو جائیں گے جس کا آج انہوں نے الفاظ میں اظہار کیا ہے۔پس میرے لئے اتنا کہہ
دینا کافی ہے کہ تم جنہوں نے ایڈریس پڑھا ہے اس میں جو کچھ کہا ہے اگر سچے دل سے کہا ہے تو
تمہارے لئے یہی کافی ہے۔اور تم جنہوں نے اس ایڈریس کا جواب دیا ہے جواب میں جو کچھ
کہا ہے اگر سچے دل سے کہا ہے تو تمہارے لئے یہی کافی ہے۔یہی تمہاری راہ نمائی کرے گا اور
یہی تمہارے لئے شمع کا کام دے گا۔“
(الفضل 18 مارچ 1930ء)