احمدی طلباء اور زبان دانی

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
315
جلد سوم
احمدی طلباء اور زبان دانی
28 فروری 1931 ء کو طلباء مدرسہ احمدیہ قادیان کی تبلیغی انجمن کے سالانہ جلسہ میں
حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے حسب ذیل تقریر فرمائی۔تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت
کے بعد فرمایا:۔میں بوجہ سینہ کے درد اور بخار کی حرارت کے زیادہ بول نہیں سکتا مگر میں منتظمین
جلسہ سے کہوں گا کہ اس معاملہ کے متعلق بار بار توجہ دلانے کے باوجود مدرسہ کے ذمہ دار
افسروں کو اصلاح کا خیال پیدا نہیں ہوا اور ابھی تک انہوں نے یہ کوشش نہیں کی کہ وہ
طالب علم جو تقریر کرنے کے لئے کھڑے ہوں ایسے ہونے چاہئیں جو کم از کم اپنی زبان صحیح
طور پر جاننے والے ہوں۔میں قطعی طور پر یہ خیال نہیں کر سکتا کہ ایک انگریز طالب علم جو
چھٹی یا ساتویں جماعت میں پڑھتا ہو جب تقریر کرنے کے لئے کھڑا ہو تو انگریزی زبان
کے معمولی الفاظ بھی غلط کہنے لگے پھر میں کس طرح سمجھ لوں ہمارے طلباء اپنی مادری زبان
کے الفاظ بھی صحیح طور پر ادا نہ کر سکیں۔غلطی ہر شخص کر سکتا ہے۔شیکسپیئر بھی جسے زبان دانی
کے لحاظ سے پیغمبری کا درجہ دیا جاتا ہے اس کی بھی لوگوں نے کئی غلطیاں نکالی ہیں مگر ہر چیز
کی ایک حد ہوتی ہے اور جب وہ اپنی حد سے باہر ہو جائے تو نہایت بد نما نقص ہوتا ہے۔تبلیغ میں سب سے مقدم چیز یہ ہے کہ ہم صحیح طور پر اپنا مافی الضمیر ادا کر سکیں۔اور تبلیغ
میں بڑی مشکل یہی ہو سکتی ہے کہ انسان اپنے مافی الضمیر کو اچھی طرح ادا نہ کر سکے۔اور
یقینا اگر ہم اپنے ملک کی زبان بھی صحیح طور پر نہیں بول سکتے اور اس کے الفاظ کی لغت جاننا
تو الگ رہا ان
کا تلفظ بھی صحیح ادا نہیں کر سکتے تو دوسرے لوگ اس بات کا خیال کرتے بالکل

زریں ہدایات (برائے طلباء)
316
جلد سوم
حق بجانب ہوں گے کہ یہ ان لوگوں کی سستی اور غفلت کا نتیجہ ہے۔اور جس شخص پر
ہمارے متعلق یہ اثر پڑے گا کہ ہم سستی اور غفلت کا شکار ہیں وہ کبھی سنجیدگی کے ساتھ
ہماری باتوں پر غور نہیں کرے گا۔یہ علیحدہ بات ہے کہ لڑکے اپنی تقریر میں حروف کو ان کے مخارج کے لحاظ سے پورے
طور پر ادا نہ کر سکیں۔مثلاً ”ق“ ہے۔ہو سکتا ہے کہ لڑکے اس کا صحیح تلفظ ادا نہ کریں۔اگر چه مدرسہ احمدیہ کے طالب علموں کو یہ بھی آنا چاہئے مگر ق“ اگر بڑا ادا نہ ہو سکے تو
چھوٹا ہی سہی۔لیکن اپنی زبان کے روز مرہ کے الفاظ کو بھی ان کی اصل شکل سے بگاڑ کر کہنا
اور ان کے بولنے میں بھی غلطیاں کرنا ، سننے والوں کے دلوں میں یہ بات یقینی طور پر بٹھا
دیتا ہے کہ یہ لوگ صحیح طور پر اپنے کاموں کی طرف توجہ نہیں کرتے۔نظموں کے متعلق میں نے بارہا کہا ہے کہ ان کا جلسوں میں پڑھنا کوئی ثواب کا
موجب نہیں۔میرا کام ہی ایسا ہے جس کے لئے مجھے مطالعہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے مگر
آج تک میں نے کسی کتاب میں کسی بزرگ کا یہ قول نہیں پڑھا کہ اگر کسی جلسہ میں تعلم نہ تو
پڑھی جائے تو وہاں فرشتے نازل نہیں ہوتے۔نظم ایک غیر طبعی چیز ہے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے بے شک نظمیں کہی ہیں مگر اس لئے کہ تا لوگوں پر ان کے ذریعہ اثر
ہو۔لیکن اگر اثر کی بجائے الٹا یہ نتیجہ پیدا ہو کہ لوگوں کو نفرت ہو جائے تو پھر نظموں کے
پڑھنے کی کیا ضرورت ہے۔آج کی نظمیں جس رنگ میں پڑھی گئی ہیں انہیں سن کر میرا جی
چاہتا ہے کہ میں ان منتظمین کی دعوت کروں جس میں گندھک کا پلاؤ، کونین کا زردہ اور
ایلوے کی کھیر پکا کر ان کے آگے رکھوں اور دیکھوں کہ وہ اسے کیسے شوق سے کھاتے
ہیں۔اگر وہ شوق سے کھا لیں تو میں سمجھوں گا اس طرح پڑھی جانے والی نظمیں سن کر بھی وہ
خوش ہو سکتے ہیں۔ایک نظم پڑھنے والے نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کچھ
شعر پڑھ کر سنائے مگر اس نے اس طرح ان شعروں کو ٹکڑے ٹکڑے کیا اور ایسا غلط تلفظ ادا کیا
کہ مجھے پہلے سمجھ میں ہی نہ آیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا شعر پڑھا جا رہا

زریں ہدایات (برائے طلباء)
317
جلد سوم
ہے۔سمجھ میں نہیں آتا ایسے لڑکوں سے جو شعر پڑھنا نہیں جانتے شعر پڑھوانے کی
ضرورت ہی کیا ہے۔میں اگر سکول کا ہیڈ ماسٹر ہوتا تو آرڈر دے دیتا کہ اگر اس قسم کے
لڑکوں کو میں نے کبھی شعر پڑھتے سنا تو ان پر جرمانہ کر دوں گا۔کوئی وجہ نہیں کہ جسے شعر سے
کچھ مس نہیں اور جسے پتہ ہی نہیں کہ الفاظ کا صحیح تلفظ کیا ہے اس سے مجلس میں اشعار
پڑھائے جائیں۔اشعار پڑھنے کے لئے خدا تعالیٰ نے ہر شخص کو نہیں بنایا بلکہ خاص خاص
طبیعتوں میں یہ ملکہ رکھا ہے۔کیا ضرورت ہے کہ اگر مجھے معماری نہیں آتی تو میں آپ ہی
آپ ایک عمارت کھڑی کرنا شروع کر دوں۔میرا فرض ہے کہ میں معمار سے کہوں۔اسی
طرح خدا نے ہر شخص کو کھانا پکانے کی قابلیت نہیں دی اور جسے کھانا پکانا نہ آ تا ہوکس قدر
غلطی ہوگی اگر وہ پکانے بیٹھ جائے۔حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے ایک ہی دفعہ میں
نے روٹی پکائی اور اس کے چھ گوشے نکل گئے۔اس کے بعد میں نے کبھی روٹی نہیں پکائی
میں نے سمجھ لیا خدا نے مجھے اس کام کے لئے نہیں بنایا۔اسی طرح جسے اشعار سے کوئی لگاؤ
نہیں، جسے زبان کا کچھ پتہ نہیں وہ جب شعر نہیں پڑھ سکتا تو اسے مجلس میں شعر نہیں پڑھنے
دینے چاہئیں۔ہمارا بہت ضروری فرض یہ ہے کہ ہم اپنی زبان
کا صحیح استعمال سیکھیں۔اور
جب تک ہم اس کی طرف توجہ نہیں کریں گے اُس وقت تک کبھی اس صحیح مقام پر نہیں پہنچ
سکتے جو تبلیغ کے مؤثر ہونے کے لئے ضروری ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے خدا سے جو دعائیں فرمائیں وہ بہت سی ہوں گی وہ ہمیشہ
اپنی ترقیات کے لئے دعائیں کرتے ہوں گے۔مگر جب نبوت ملی تو جن باتوں کے لئے
انہوں نے اُس وقت دعا کی ان میں سے ایک یہ بھی تھی وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِسَانِي 1
الخ۔اے خدا! میری زبان کی گرہیں کھول دے اور اسے صاف اور شستہ بنادے۔کیونکہ
بغیر اس کے مبلغ کا کام نہیں ہو سکتا۔غیر زبانوں کو جانے دو مبلغ کو وہ زبان تو کم از کم آنی
چاہئے جو اس کی مادری زبان ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جو کتا ہیں اردو
میں ہیں ان کے متعلق میں نے غیر احمدیوں اور مخالفوں سے سنا ہے کہ مرزا صاحب کی

زریں ہدایات (برائے طلباء)
318
جلد سوم
کتابیں پڑھنے سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ اردو نثر کو صحیح بنیادوں پر آپ ہی نے قائم کیا
ہے۔پہلے اردو اس طرح لکھی جاتی تھی جیسے قصے ہوتے ہیں۔یعنی عبارت کا وزن ملا کر
لکھنے کا طریق تھا۔مثلاً اس طرح لکھتے تھے جس وقت میرے حبیب کا میری زبان پر نام
آیا فوراً محبت کی طرف سے مجھے پیام آیا۔تو پہلے اسی قسم کی نظم نمانثر لکھا کرتے تھے۔اور
اس طرح اس نثر میں وہ زور اور وہ طاقت نہیں رہتی تھی جس کا مطالب کی ادائیگی کے لئے
پایا جانا ضروری ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہی وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے اردو نثر
کی بنیاد رکھی۔حتی کہ سرسید جو بڑے ادیب سمجھتے جاتے تھے ان کی نثر بھی حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی نثر کے مقابلہ میں بڑی پیچیدہ نظر آتی ہے۔یہ باتیں بتاتی ہیں کہ خدا تعالیٰ کا
منشاء ہے کہ جو قوم تبلیغ کے لئے نکلے اُس کی زبان صاف اور شستہ ہو۔آخر قرآن کی زبان
خدا نے اتنی اعلیٰ کیوں رکھی ہے۔اگر زبان کوئی اثر کرنے والی چیز نہیں ہے اور صرف یہ
مقصد ہوتا کہ مضمون بیان ہو جائے خواہ طرز بیان کتنا ہی خراب ہو تو قرآن کی زبان ایسی
اعلیٰ نہ ہوتی۔مگر قرآن کی زبان جیسی میٹھی اور فصیح و بلیغ ہے اسے دیکھتے ہوئے یہی معلوم
کہ اور صحیح ہوں۔ہوتا ہے کہ خدا کا منشاء ہے کہ مسلمانوں کی زبانیں نہایت عمدہ اور فصیح ہوں۔آج سوائے
سیکرٹری کی رپورٹ کے جو نہایت قابلیت سے لکھی گئی ہے اور جس میں انسانی دماغ کی
کیفیات کو مد نظر رکھا گیا ہے مثلاً یہ کہ تبلیغ کے لئے جانے والوں نے اتنے سو میل سفر کیا اور
اگر افراد کے لحاظ سے مسافت کا اندازہ لگایا جائے تو اتنے ہزار میل سفر ہوتا ہے اور کوئی
تقریر ایسی نہ تھی جس کی تعریف کی جا سکے۔سیکرٹری کی رپورٹ میں یہ بات مدنظر رکھی گئی
تھی کہ اس کا سننے والوں پر اثر ہو۔پس آج اگر میں تعریف کر سکتا ہوں تو سیکر ٹری کی۔اگر چہ لہجہ اس کا بھی خراب تھا مگر رپورٹ کا مضمون اس کی عمر کے لحاظ سے بہت اچھا تھا اور
اس وجہ سے اس کی غلطیوں پر بھی پردہ پڑ جاتا ہے۔قرآن کریم کی تلاوت جس بچہ نے کی اس نے بہت ہی عمدہ کی۔عمر کے لحاظ سے
اس میں بہت زیادہ تر نم تھا اور جسم کے لحاظ سے اس میں بہت زیادہ طاقت تھی۔اگر استاد

زریں ہدایات (برائے طلباء)
319
جلد سوم
محنت کرے تو یہ بچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک دن نہایت عمدہ حافظ بن سکتا ہے۔سوائے
ان دو کے میں اور کسی کی تعریف نہیں کر سکتا۔چونکہ مجھے اس وقت بخار ہو رہا ہے اس لئے
جو باتیں پہلے مجھے معمولی تکلیف دیا کرتی تھیں آج تو مجھے وہ کالے کھاتی تھیں۔ہر غلطی
کے ساتھ میری نبض کی ایک حرکت زیادہ ہو جاتی تھی۔اس صورت میں میں کہنا چاہتا ہوں
دوست میرے ان تلخ ریمارکس کا زیادہ گہرا اثر لے کر نہ جائیں۔تبلیغ کا کام جوان بچوں نے دورانِ سال میں کیا وہ بہت مبارک ہے۔اور جو نقائص
ہیں وہ بھی اگر ذمہ دار افسر توجہ کریں تو دور ہو سکتے ہیں۔اگر سکول میں اچھی نظم پڑھنے والا
کوئی نہیں ملتا تو نظم مت پڑھائیں۔کوئی ضرورت نہیں کہ ایک ایسے شخص کو نظم پڑھنے کے
لئے کھڑا کر دیا جائے جس کی آواز نظم پڑھنے کے قابل ہی نہ ہو۔میری آواز بچپن میں
بہت اچھی ہوتی تھی اور میں بہت شعر پڑھا کرتا تھا۔مگر اب میری آواز خراب ہو گئی ہے
اس لئے میں شعر نہیں پڑھتا۔اور اگر پڑھوں تو اپنی آواز مجھے خود ہی بری معلوم ہوتی ہے۔میں پہلے تہجد کے وقت جب تلاوت کیا کرتا تھا تو چونکہ آواز اچھی تھی اس لئے مجھے اتنا لطف
آتا کہ میں بعض دفعہ تین تین گھنٹے تلاوت کئے جاتا تھا مگر اب میں آہستہ تلاوت کرتا ہوں
کیونکہ آواز خراب ہو گئی ہے۔اور تھوڑا پڑھتا ہوں کیونکہ اگر زیادہ پڑھوں تو آواز اور
زیادہ خراب ہو جاتی ہے۔پس میں بالکل نہیں سمجھ سکتا کہ ہمیں کیا مجبوری پیش آسکتی ہے کہ
ہم ضرور ایسے لڑکوں سے جلسہ میں نظم پڑھائیں جن کی نہ آواز اچھی ہے اور نہ صحیح الفاظ
پڑھ سکتے ہیں اور لوگوں کے کانوں پر ظلم کریں۔پھر تقریر کے لئے اس امر کو مد نظر رکھنا
چاہئے کہ اگر اچھی طرح تقریر کرنے والے طالب علم نہ ملیں تو لڑکوں کو پہلے سے تقریریں
رٹا دینی چاہئیں۔اس طریق پر بھی کئی اچھے لیکچرار پیدا ہو جاتے ہیں۔مجھے علم ہے کہ ہماری
جماعت میں بعض آجکل اچھے بولنے والے ہیں مگر انہوں نے ابتدا میں اسی طرح مشق
کی۔استادوں کو چاہئے کہ پہلے وہ خود لڑکوں کی تقریریں سنیں۔اور جن حروف کا وہ غلط
تلفظ ادا کریں انہیں ٹھیک کر دیں اور پھر کہہ دیں کہ وہ اس تقریر کو خوب اچھی طرح رٹ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
320
جلد سوم
لیں۔اس طریق پر جب مجمع عام میں تقریر کی جائے گی تو سننے والوں کی طبائع پر نا خوشگوار
اثر نہیں پڑے گا۔بچپن میں ایک دفعہ میں نے بھی لکھی ہوئی تقریر پڑھی تھی مگر کہتے ہیں
ہونہار پر وا کے چکنے چکنے پات‘ اللہ تعالیٰ نے مجھ میں قابلیت بھی رکھی تھی اس لئے میں
نے احتیاط کے ساتھ پڑھی۔وہ پہلی تقریر مجھے شیخ یعقوب علی صاحب نے لکھ کر دی تھی۔میری اُس وقت دس گیارہ سال کی عمر ہوگی۔اُس وقت یہاں بورڈنگ کی یہ عمارتیں نہیں
تھیں۔انہوں نے تقریر لکھ دی اور میں نے پڑھی۔مضمون چونکہ تجربہ کار آدمی کا لکھا ہوا تھا
اس لئے بڑی تعریف ہوئی۔مگر جب کوئی تعریف کرتا تو مجھے یوں معلوم ہوتا کہ وہ مجھے تھپٹر
مار رہا ہے۔کیونکہ میرا وہ اپنا مضمون نہیں تھا۔میں دل میں بہت شرمندہ ہوا۔اور میں نے
عہد کیا کہ اب آئندہ میں کسی کا مضمون ہر گز نہیں پڑھوں گا بلکہ خود تقریر تیار کروں گا۔اُس
وقت کی جرأت اور دلیری میرے کام آئی اور پھر میں نے خود تقریریں کرنی شروع کر
دیں۔مگر میں کہتا ہوں کہ اگر طالب علم ایسے نہیں ملتے جو اچھی تقریر میں کر سکیں تو استادوں
کا فرض ہے کہ وہ تقریروں کو رٹا دیں۔دس بارہ یا پندرہ یا ہمیں دفعہ وہ تقریر انہیں پڑھا
دیں۔مگر اتنی ضرور احتیاط کر لیں کہ وہ ایسے لڑکے نہ ہوں جو پندرہ بیس دفعہ یاد کرانے کے
با وجود بھی بھول جانے والے ہوں۔چونکہ یہ بچوں کی مجلس ہے اس لئے ایک لطیفہ سنا کر میں اس تقریر کو بند کرتا ہوں۔کہتے
ہیں کوئی شخص تھا اسے لطیفہ سنجی 2 کی عادت تھی اور لطائف سننے اور سنانے کا اسے بہت
شوق تھا۔وہ ایک دن اپنے کسی زمیندار معزز دوست سے ملنے کے لئے گیا۔زمیندار نے
اس کی دعوت کی۔چونکہ وہ امیر تھا اور شائستہ بھی اس کا نوکر بھی بہت سمجھ دار تھا کھانا
کھاتے ہوئے دو تین چاول کے دانے مہمان کی داڑھی پر گر گئے۔نوکر نے ادھر توجہ
ولانے کے لئے کہا " بلیل بر شاخ گل نشستہ اس نے داڑھی کو شارخ گل سے اور چاولوں
کو بلبل سے تشبیہ دی۔گویا استعارے میں یہ بات کہہ دی کہ آپ کی داڑھی پر چاول
گرے ہوئے ہیں۔یہ سن کر اس نے داڑھی پر ہاتھ پھیرا اور چاول گر گئے۔میز بان کو یہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
321
جلد سوم
استعاره سن کر شوق پیدا ہوا کہ ہم بھی کبھی اسے استعمال کریں گے۔یہ چونکہ گاؤں کا رہنے
والا تھا اور اس کا نوکر بھی دیہاتی تھا اس نے نوکر کو سکھلانا شروع کیا۔روزانہ کچھ چاول
داڑھی پر گرا لیتا اور نوکر سے کہتا کہو! د بلبل بر شاخ گل نشستہ سکھاتا رہا۔سکھاتا رہا۔مگر
مصیبت یہ تھی کہ اس نوکر کو یاد نہ رہتا اور بار بار سکھانے کے باوجود وہ بھول جاتا۔مدتوں
کے بعد کسی شہر میں دعوت ہوئی۔یہ بھی چونکہ معزز زمیندار تھا اسے بھی دعوت نامہ آیا۔اب
اس کی امید بر آئی اور نوکر کو روزانہ سبق ملنا شروع ہوا کہ بلبل بر شاخ گل نشسته "۔آخر
دعوت کھانے اپنے نوکر سمیت چلے۔راستے میں اس سے پوچھتے جاتے جب داڑھی پر
چاول گریں گے تو تم کیا کہو گے۔کبھی تو وہ کہہ دیتا وہی پھول والی بات اور کبھی کہہ دیتا
بلبل کا ذکر۔اس پر وہ ناراض ہوتا اور کہتا تو بڑا نالائق ہے چھوٹی سی بات یاد نہیں رکھتا۔کہنا
در بلبل بر شارخ گل نشسته آخر دعوت کھانے جب سب لوگ بیٹھ گئے اور کھانا چنا جانے لگا
تو اس نے سوچا کہ ایک دفعہ نوکر کو پھر سبق یاد کرا دینا چاہئے۔ایسا نہ ہو کہ وقت پر بھول
جائے۔قضائے حاجت کے بہانے سے باہر آیا اور پاخانے کے دروازہ پر کھڑے ہو کر
نوکر سے کہا نیک بخت ! تجھے پتہ ہے جب میری داڑھی پر چاول گریں گے تو تو کیا کہے گا ؟
اس نے کہا مجھے تو وہ بات بھول گئی ہے۔کہنے لگا تو بڑا ہی کند ذہن ہے۔کہنا بلبل بر
شارخ گل نشستہ جب کھانا کھانے بیٹھا تو دو تین چاول اپنی داڑھی پر گر الئے اور نوکر کی
طرف دیکھنے لگا مگر وہ فقرہ بھول جانے کی وجہ سے بول نہ سکا۔ادھر اس نے سمجھا چونکہ میں
نے ایک دو چاول داڑھی پر گرائے ہیں اس لئے شاید اسے نظر نہیں آتے۔اس پر اس نے
ایک بڑا سا لقمہ اٹھا کر داڑھی پر رکھ لیا اور آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر نو کر کی طرف دیکھنے لگا مگر وہ
پھر بھی نہ بولا۔اور جب بالکل ضبط نہ ہو سکا تو کہنے لگا کمبخت ! بولتا کیوں نہیں۔نوکر نے
را کر کہا وہ پاخانے والی بات جو آپ نے بتائی تھی۔اس پر ساری مجلس اڑن کبوتر بن
گئی۔تو ایسے طالب علموں کو تقریریں نہ رٹائی جائیں جو سکھانے کے بعد بھی یہی کہہ دیں
ہمیں تو یاد نہیں رہا۔ایسے لڑکے ہوں جو ذہین ہوں۔انہیں تقریر میں رٹا دی جائیں اور پھر

زریں ہدایات (برائے طلباء)
322
جلد سوم
مجلس میں بولنے کے لئے کہا جائے۔انگریزوں میں بھی عام طور پر یہی طریق ہے کہ ابتدا
میں تقریر میں حفظ کرا دی جاتی ہیں۔پس یہ کوئی نقص نہیں بلکہ ابتدائی مراحل طے کرنے
کے لئے ضروری ہے۔ہماری جماعت میں چونکہ خدا کے فضل سے اچھے اچھے لیکچرار ہیں
اور بعض فطرت سے اچھی قابلیت لے کر آتے ہیں اس لئے یہ غلط خیال پیدا ہو گیا ہے کہ ہر
لڑکا اچھی تقریر کر سکتا ہے۔حالانکہ بعض فطرت سے قابلیت لے کر آتے ہیں اور بعض
سکھانے سے قابل بنتے ہیں۔پس یہ خیال اپنے دلوں سے نکال دینا چاہئے کہ ہر طالب علم
میں یہ قابلیت ہوتی ہے کہ وہ زبان کا ماسٹر بن سکے۔جن لڑکوں میں ایسی قابلیت نہ ہوا نہیں
مجلس میں تقریر کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔یہ علیحدہ بات ہے کہ وہ اپنی مجلسوں
میں تقریریں کریں۔مگر جب دوسرے لوگ بلائے جائیں تو ان کے سامنے ایسے لڑکوں کو
ہی کھڑا کرنا چاہئے جن کے متعلق لوگ اچھا اثر لے کر جائیں۔مثلاً ابھی ایک طالب علم
نے یہ بات کہی جو مجھے بہت پسند آئی کہ ہماری جماعت میں نیکیاں بہت ہیں مگر چونکہ سفید
کپڑے پر معمولی سا سیاہ داغ بھی بد نما معلوم ہوتا ہے اس لئے لوگوں کی نظر میں ہماری
جماعت کے کسی شخص کی کمزوری بہت کھنکتی ہے۔یہ بات نہایت معقول اور اس سپرٹ کے
عین مطابق ہے جو میں اپنی جماعت میں پیدا کرنا چاہتا ہوں۔پس طالب علموں کو تقریریں
رنا دی جائیں تا وہ خوب اچھی طرح یاد کر کے مجلس میں سنائیں اور اس طرح طبائع پر اچھا
اثر پیدا ہو۔پھر اس طالب علم کو آئندہ کے لئے یہ احساس پیدا ہو جائے گا کہ اب اگر چہ
میں نے کسی دوسرے کا مضمون پڑھا ہے لیکن اگر آئندہ میں اپنی قابلیت کے اس معیار کو
قائم نہ رکھ سکا تو لوگوں میں شرمندگی اٹھانی پڑے گی اور وہ کہیں گے کہ یہ ہمیشہ دوسروں
سے مضامین لکھوا کر پڑھ دیتا ہے۔پس یہ خیال بھی اسے ترقی کی طرف بڑھانے میں محمد ہو
گا۔ہمارا زنانہ رسالہ مصباح ہے۔اس میں بعض مرد ہیں جو عورتوں کی طرف سے مضمون
لکھ دیتے ہیں اور صاف معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ کوئی مرد ہے جو عورتوں کے لباس میں بول
رہا ہے۔مگر کچھ بھی ہو اس طریق پر بھی ہمت بڑھتی ہے۔پس استاد بھی اگر اسی طرح

زریں ہدایات (برائے طلباء)
323
جلد سوم
لڑکوں کو لیکچر سکھایا کریں تو اس میں کیا حرج ہے۔البتہ ہر لفظ کا تلفظ صحیح بتایا جائے اور پھر وہ
زبانی تقریر کریں تا کہ تقریر کرنے کا ملکہ بڑھے۔ہاں اگر کسی طالب علم میں خود بخود اللہ تعالیٰ
کی طرف سے ایسی قابلیت رکھی گئی ہو تو پھر اسے اس طریق پر کام کرنے کی ضرورت نہیں
بلکہ یہ اس کے لئے نقصان دہ ہوگا۔یہ طریق ان لڑکوں کے لئے ہے جن میں قابلیت نہیں
ہوتی۔ان میں قابلیت پیدا کرنے کے لئے اس طریق پر چلنا ضروری ہے جو ابھی میں نے
بتایا ہے۔اس کے بعد میں ان اساتذہ کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے لڑکوں میں تبلیغ کا جوش
پیدا کیا۔میرے پاس ماسٹر عبد الواحد صاحب رپورٹیں بھجواتے رہے ہیں اور میں سمجھتا
ہوں لڑکوں نے نہایت استقلال سے کام کیا ہے۔جس طریق پر پہلے کام کیا جاتا تھا اسے
دیکھتے ہوئے میرا خیال تھا کہ چھ ماہ کے بعد یہ جوش ٹھنڈا پڑ جائے گا۔مگر استقلال اور
ہمت سے لڑکوں نے ایک لمبے عرصہ تک تبلیغ کے سلسلہ کو جاری رکھا۔مجھے اگر چہ ان کی اس
وقت کی تقریریں پسند نہیں آئیں مگر میں ان کے تبلیغ کے عمل سے بہت خوش ہوں اور یہی
مومن کی علامت ہوتی ہے کہ اس کا عمل اس کے قول سے بڑھ کر ہوتا ہے۔اور اس کی نیست
اس کے عمل سے بھی بڑھی ہوئی ہوتی ہے۔چھ دن کے بعد بچوں کو جمعہ کی ایک چھٹی ملتی
ہے۔طبعاً ہر شخص چاہتا ہے کہ چھٹی کے دن آرام کرے مگر اس چھٹی کے دن تبلیغ کے لئے
جانا، تقریریں کرنا اور گالیاں سننا بڑا کام ہے۔بچوں میں جوش زیادہ ہوتا ہے۔لیکن ہر
وقت ان کی آنکھوں کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ شعر رہنا کہ
گالیاں سن کر دعا دو پا کے دکھ آرام دو
یہ ان کے لئے کوئی تھوڑا سا مجاہدہ نہیں کتنی دفعہ ان کے دلوں میں گدگدی اٹھتی ہوگی کہ
گالیاں دینے والوں کا گلا دبا دیں مگر ان کا ضبط نفس قابل تعریف ہے۔میں نے ہائی سکول |
والوں کو پہلے بھی توجہ دلائی تھی اور اب پھر کہتا ہوں کہ دین کی تبلیغ صرف عربی مدرسہ
والوں ہی سے مخصوص نہیں بلکہ ان کا بھی فرض ہے۔وہ ان کے نمونہ کو ہی دیکھتے ہوئے

زریں ہدایات (برائے طلباء)
324
جلد سوم
ނ
اٹھیں اور تبلیغ کا کام کریں۔اور میں سمجھتا ہوں اگر وہ اپنے مدرسہ میں تبلیغ کا انتظام کریں تو
ان سے اچھا انتظام کر سکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس لڑکے مدرسہ احمدیہ کے لڑکوں۔زیادہ ہیں اور اسی طرح پھر لوکل انجمن کا کام بھی مدرسہ احمدیہ کے لڑکوں کے تبلیغی کام سے
اس دفعہ بہت کم ہے۔میں انہیں بھی توجہ دلاتا ہوں۔مدرسہ احمدیہ کے 80 یا 90 بورڈر
ہیں اور سارے سکول میں دوسو کے قریب لڑکے ہیں۔لیکن یہاں کی باقی احمدی آبادی چھ ہزار
کے قریب ہے۔اگر دونوں سکولوں کے لڑکے نکال دیئے جائیں تو ساڑھے پانچ ہزار کے
قریب افراد رہ جاتے ہیں۔اور اگر عورتوں اور بچوں کو نکال دو تب بھی دو ہزار کام کرنے
والے مرد رہتے ہیں۔اگر دو ہزار آدمی بھی ان 80 طالب علموں جتنا تبلیغی کام نہ کر سکیں تو
کتنی افسوس کی بات ہوگی۔میں نے خطبہ جمعہ میں بھی توجہ دلائی تھی۔اور اب پھر کہتا ہوں
کہ اگر سارے دوست ہمت کر کے کھڑے ہو جائیں اور زور لگائیں تو ایک سال میں ہی
سارے علاقے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام پھیل سکتا ہے اور ہزاروں
نئے احمدی بن سکتے ہیں۔میں نے ابھی مردم شماری کے موقع پر یہ تحریک کی تھی کہ وہ لوگ جو دل میں احمدی ہیں
مگر بعض وجوہات کے ماتحت اپنی احمدیت کا اظہار نہیں کر سکتے انہیں چاہئے کہ وہ کم از کم
اس موقع پر اپنے آپ کو احمدی لکھا دیں تا خدا کے نزدیک کم از کم ایک گواہی ان کے
احمدی ہونے پر ہو جائے۔مجھے اس کے متعلق ایک جگہ سے چٹھی آئی ہے کہ یہاں پہلے
صرف چار احمدی تھے مگر جب اس تحریک کے ماتحت لوگوں نے اپنے نام لکھوائے تو اس
جگہ کے پچاس گھروں نے اپنے آپ کو احمدی لکھا دیا اور عید کے دن بڑی تعداد کے ساتھ
نماز پڑھی گئی۔تو کئی ایسے ہیں جو دلوں میں احمدی ہیں مگر کسی ڈر کی وجہ سے وہ اپنے آپ کو
ظاہر نہیں کرتے وگرنہ احمدیت ان کے دلوں میں گھر کر چکی ہے۔اور قادیان کے ارد گرد کے
دیہات کے لوگ اس امر کو خوب سمجھ چکے ہیں۔صداقت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس
قدرنشانات وہ دیکھ چکے ہیں جن کا انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن رشتہ داروں کی مخالفت کی وجہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
325
جلد سوم
سے یا اور بعض وجوہات سے وہ اپنی احمدیت کا اظہار نہیں کرتے۔ایسے لوگوں میں مولوی
بھی ہیں، علماء بھی ، تاجر بھی ، صناع بھی۔پس ایسے لوگوں سے کہنا چاہئے کہ کب تک وہ
چھپے رہیں گے۔انہیں کہو کہ اپنے آپ
کو ظاہر کریں اور جو ایسے نہیں انہیں تبلیغ کروتا وہ بھی
سلسلہ میں داخل ہوں۔میں چھوٹا تھا میں نے اُس وقت ایک رؤیا دیکھی جو اُس وقت کی عمر کے لحاظ سے ہی
تھی۔میں نے دیکھا کبڈی کا میچ ہو رہا ہے۔ایک طرف احمدی ہیں اور دوسری طرف
غیر احمدی ، غیر احمدیوں کا کپتان مولوی محمد حسین بٹالوی ہے جو ایک سفید سا جبہ پہنے ہوئے
ہے۔میں نے اُس وقت مولوی محمد حسین بٹالوی کو نہیں دیکھا تھا اور جب پہلی مرتبہ میں نے
اسے دیکھا تو سفید جبہ میں ہی دیکھا۔کبڈی کھیلتے ہوئے جب غیر احمدیوں کی طرف سے
کبڈی دینے والا آتا ہے تو احمدی اسے پکڑ کر اپنی طرف بیٹھا لیتے ہیں۔یہاں تک کہ
سارے غیر احمدی اس طرف آگئے۔صرف مولوی محمد حسین بٹالوی پیچھے رہ گئے۔تب میں
نے دیکھا کہ وہ بھی آہستہ آہستہ دیوار سے سمٹ سمٹ کر اس طرف بڑھنے شروع ہوئے اور لکیر
پر پہنچ کر یہ کہتے ہوئے کہ اچھا سارے آگئے ہیں تو میں بھی آجاتا ہوں اس طرف آگئے۔یہی
اب لوگوں کے دلوں کی کیفیت ہو رہی ہے۔اب صرف انہیں توجہ دلانی چاہئے اور کہنا
چاہئے کہ وہ اس طرف آجائیں۔اور میں سمجھتا ہوں دوست اگر ہمت سے کام کریں تو
ایک دو سال کے عرصہ میں ہی کثرت احمد یوں کی ہو سکتی ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ بعض
ایسے بھی علاقے ہیں جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام تک نہیں پہنچا مگر
قریب قریب کے تمام علاقوں میں آپ کا نام پہنچ چکا ہے۔اور اب در حقیقت ملتِ
يَوْمِ الدِّینِ 3 والا دن آ چکا ہے۔یعنی نتائج نکلنے والا دن۔اب چاہئے کہ احمدی تبلیغ
کے لئے نکل کھڑے ہوں اور ہر گاؤں والوں سے پوچھیں کہ ان کی رشتہ داریاں کہاں
کہاں ہیں اور پھر ان کے رشتہ داروں سے ملیں۔اور پھر اس طرح سب رشتہ داروں کو
احمدیت کی تبلیغ کریں۔ہر شخص کی زبان پر احمدیت کا چرچا ہو۔اگر یہ کیفیت لوگوں میں

زریں ہدایات (برائے طلباء)
326
جلد سوم
پیدا ہو جائے تو سارے لوگ یکدم یا آہستہ آہستہ سلسلہ میں داخل ہو جائیں۔پس میں سمجھتا
ہوں کہ سب دوستوں کو ہمت سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ان بچوں نے نہایت خوبی
سے کام کیا ہے۔تلاوت کرنے والے لڑکے نے جس رنگ میں تلاوت کی ہے اسے دیکھ کر
امید پڑتی ہے کہ یہ انشاء اللہ ایک دن بہت اچھا حافظ بنے گا۔باقیوں کو بھی چاہئے کہ وہ
اپنے لہجہ کو موثر بنا ئیں تا کہ سننے والوں پر بہت اچھا اثر پڑے۔میں امید کرتا ہوں کہ ان بچوں کے عملی نمونہ کو دیکھ کر بڑوں کے دلوں میں بھی جوش
پیدا ہو گا۔مقامی لوکل انجمن کے پریذیڈنٹ بھی میں نے سنا ہے اب مدرسہ احمدیہ کے
ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے ہیں اس لئے انہیں اور بھی توجہ کرنی چاہئے۔اور اب تو ان کے لئے
خاص طور پر تبلیغی کام کو وسعت دینے کا موقع ہے۔کیونکہ لڑکوں کے علاوہ دوسرے لوگوں
سے بھی وہ کام لے سکتے ہیں۔اب وقت ہے کہ وہ زور سے کام کریں۔اسی طرح میں
نظارت دعوت و تبلیغ کو بھی توجہ دلاؤں گا کہ صرف قادیان اور اس کے گردونواح میں ہی
نہیں بلکہ سارے ملک میں تبلیغ کا انتظام کرے۔میں چاہتا ہوں کہ ایک تبلیغ کا ہفتہ تجویز
کروں جس میں ہر احمدی اپنا کام چھوڑ کر تبلیغ کے لئے نکل کھڑا ہو تا سارے ملک میں شور
مچ جائے۔سب شہروں میں جلسے ہوں۔میری بھی تقریریں ہوں۔میں موٹر پر سفر کروں۔مثلاً صبح امرتسر تقریر کروں ، پھر لاہور پھر اگلے شہروں میں۔اسی طرح سات دنوں میں
سمارے علاقے کا دورہ ہو جائے۔باقی جماعت کے لوگ بھی اس ہفتے میں تبلیغ کے لئے
وقف ہوں اور یوں معلوم ہو کہ اب ساری دنیا کو ہم نے احمدیت میں داخل کر لیتا ہے۔لیکن میں کہتا ہوں ساری دنیا کو تو الگ رہا پہلے کم از کم اپنے ضلع کو تو محفوظ کر لو۔احمدیت
کے لئے ایک ہفتہ کی بجائے تبلیغ احمدیت کا ایک دن ہی مقرر کر لو اور اس میں اس طرح
شور ڈال دو کہ یوں نظر آئے آج زمین بھی اور آسمان بھی ، درخت بھی ، پانی کے قطرے
بھی، بچے بھی اور بڑے بھی سب تبلیغ کے لئے نکل کھڑے ہوئے ہیں۔اب میں دعا کرتا ہوں باقی دوست بھی دعا کریں۔میں ان بچوں کے لئے خاص طور

آج 10 میں سے 10 باقی