طلباء تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان سے خطاب

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
328
جلد سوم
طلبا تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان سے خطاب
20 مارچ 1931ء کو طلبا تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کلاس دہم نے ایک جلسہ کا انعقاد
کیا اور حضرت خلیفہ مسیح الثانی کی خدمت میں ایڈریس پیش کیا۔اس موقع پر حضور نے تشہد ،
تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔جیسا کہ میرے عزیزوں نے اپنے ایڈریس میں بیان کیا ہے میں اس دفعہ بیماری کی وجہ
سے اُس وقت جبکہ ففتھ ہائی کے طلباء کا امتحان قریب تھا اور جن ایام میں عادتا میں یہاں سے
جانے والے بچوں کو بعض نصیحتیں کیا کرتا ہوں باہر گیا ہوا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے ایسا سامان کر دیا
کہ اب کے امتحان کا سنٹر یہاں مقرر ہو گیا۔اس لئے باوجود اس کے کہ امتحان سے پہلے مجھے
طلباء کو نصائح کرنے کی فرصت نہ تھی اب اس بات کا موقع مل گیا کہ انہیں کچھ نصائح کروں۔ب سے پہلے تو میں ان کے ایڈریس کے متعلق ایک نصیحت کرنی چاہتا ہوں۔اور وہ یہ کہ
انسان کے احساسات اور خیالات اس کے اعمال پر بہت کچھ اثر انداز ہوتے ہیں۔انسان جس
قسم کی نیت اور خواہش رکھتا ہے اگر وہ کچی اور سنجیدگی سے اس کے دل میں قائم ہوئی ہو تو آئندہ
اعمال اس کے مطابق بدلتے جاتے ہیں۔ایڈریس میں ہمارے طلباء نے باہر سے آنے والے
طلباء کے متعلق اپنی مہمان نوازی اور خاطر داری کی کوششوں کا ذکر کیا ہے۔میں چونکہ باہر کم
نکلتا ہوں اور ان باتوں کے علاوہ جن کی میں ضرورت سمجھتا ہوں دوسری باتیں کم کرنے کا موقع
ملتا ہے اس لئے میں نہیں کہہ سکتا کہ واقعہ میں انہوں نے اسی رنگ میں مہمان نوازی کی ہے یا
نہیں جس کی اسلام میں تاکید ہے اور جو ایک مسلم کی شان کے شایان ہے۔لیکن اس بارے میں
جو بات انہوں نے کہی ہے اسے درست تسلیم کرتے ہوئے بھی میں کہنا چاہتا ہوں کہ ایک فقرہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
329
جلد سوم
ایڈریس میں ایسا کہا ہے جو مجھے پسند نہیں آیا۔اور وہ یہ ہے
May be they might have experienced certain inconveniences
due to some drawbacks in our arrangements۔اس فقرہ سے یہ بات مترشح ہوتی ہے کہ مہمان نوازی کے متعلق انہوں نے جو کام کیا ہے
اس پر وہ مطمئن ہیں اور اسے کافی سمجھتے ہیں۔یہ روح غلط ہے۔ہمیں ہر نیکی کرتے وقت یہ
احساس ہونا چاہئے کہ وہ نیکی ہمیں اتنی مقبول اور اتنی پسندیدہ ہے کہ جو کچھ اس کے متعلق کیا اسے
ہم بہت تھوڑا سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اسے اور زیادہ عمدگی سے کریں۔میں امید کرتا ہوں کہ
ہمارے بچوں
کو آئندہ جب کبھی موقع ملے چاہے اپنے گھر میں کسی کی مہمان نوازی کریں، چاہے
کسی مسافر سے سفر میں معاملہ کریں، چاہے اس قسم کے عام میل ملاپ کا موقع ملے جیسا کہ اس
دفعہ امتحان کے موقع پر انہیں ملا ہے تو ان میں یہ احساس نہ ہو کہ ہم نے جو کرنا تھا کر لیا اور یہ نہ
سمجھیں کہ ممکن ہے اس میں کوئی کوتاہی ہوگئی ہو۔بلکہ یہ سمجھیں کہ یقینا اس معیار کے مطابق ہم
نہیں کر سکے جس کے مطابق ہمیں کرنا چاہئے تھا۔ہمارے بچوں کو ہمیشہ اپنے ذہن اور ارادہ کو بلند
رکھنا چاہئے۔میں اس وقت کسی ایسے شخص کا قول جو مجھ سے مشابہت رکھتا ہے یعنی رسول کریم
کا خلیفہ ثانی ہے ہدایت کے لئے پیش کرتا ہوں۔وہ حضرت عمرؓ کا قول ہے۔فرماتے ہیں
نِيَّةٌ الْمُؤْمِنِ خَيْرٌ مِنْ عَمَلِهِ 1 مؤمن جو کام کرتا ہے اس کی نیت اس سے بہت بڑھ کر ہوتی جو کی
ہے۔جو کچھ وہ کرتا ہے اس کے متعلق یہی کہتا ہے کہ کچھ نہیں کیا۔اس سے بڑھ کر کرنا چاہئے تھا۔پس تم ہمیشہ جب اپنے دوستوں یا دوسروں سے مل کر ان کی خدمت کرو، ان کے آرام و آسائش
کے لئے کوشش کرو، اپنے بزرگوں کا ادب و احترام کرو تو وہ اس قدر ہو جس قدر تم کر سکتے ہو۔اور
جتنا زیادہ کر سکو کرو۔لیکن اس کے ساتھ یہ احساس ہو کہ ہم نے کچھ نہیں کیا اور جو کچھ کیا اس سے
بہت زیادہ ہمیں کرنا چاہئے تھا۔بچوں نے اپنے ایڈریس میں ایک نہایت مناسب موقع بات پیش کی ہے جسے میں اس
وقت نظر انداز نہیں کر سکتا۔ایڈریس میں ان تعلقات کا ذکر کیا گیا ہے جو مختلف اقوام اور مختلف
صلى الله

زریں ہدایات (برائے طلباء)
330
جلد سوم
مذاہب کے لوگوں کے آپس میں ہونے چاہئیں۔میں نہیں سمجھ سکتا اسے بدقسمتی کہوں یا خوش قسمتی
کیونکہ میں انجام سے واقف نہیں ہوں۔انجام اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے۔لیکن واقعات ایسے ہیں
کہ ہمارے ملک کے مختلف مذاہب اور مختلف اقوام کے لوگوں کے آپس کے تعلقات ایسے اچھے
نہیں جیسی اچھی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔باوجود اس کے کہ بعض لوگوں کے دل میں خواہش ہے
اور وہ کوشش بھی کرتے ہیں کہ آپس کے تعلقات بہتر ہوں مگر تعلقات بگڑتے جارہے ہیں۔میں
سمجھتا ہوں مسلمان ہونے کے لحاظ سے یہ بہترین نصیحت ہوگی جو میں بچوں کو کروں گا کہ وہ ملک
کی موجودہ فضا کو بدلنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔اس لئے بھی کہ یہ ملک کی بہترین خدمت
ہے اور اس لئے بھی کہ ہماری جماعت تبلیغی جماعت ہے۔اور چونکہ ہمارا کام یہ ہے کہ ہم
دوسرے لوگوں کو اپنے اندر داخل کریں اس وجہ سے ہماری وہ کوششیں جو لوگوں کی عام بھلائی اور
بہتری سے تعلق رکھتی ہیں انہیں بھی لوگ اچھی نظر سے نہیں دیکھتے۔گو ہمارا فعل اُس ڈاکٹر کی
طرح ہوتا ہے جو نشتر لے کر چیرتا پھاڑتا ہے لیکن ڈاکٹر کی نیت کی تو لوگ تعریف کرتے ہیں
کیونکہ وہ کسی قسم کے اختلاف کے نیچے نہیں دبی ہوتی اور اس کے کام کو اچھا سمجھتے ہیں۔لیکن جو
عقائد کے اختلاف کے ساتھ کام کرتا ہے اسے برا سمجھتے ہیں۔اس وجہ سے ہماری وہ نبیت اور
ارادہ جولوگوں کی بھلائی اور بہتری کے لئے ہوتا ہے بہت پوشیدہ ہے۔ہمیں ضرورت ہے کہ اس
کے اظہار کی کوشش کریں۔اور وہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ ایسے معاملات جو دوسروں سے
سے تعلق
رکھتے ہیں اور جن میں عقائد کا کوئی سوال نہیں ہوتا ان کے متعلق ایسا رویہ اختیار کریں کہ لوگوں کو
محسوس ہو ہم ان کے ہمدرد اور خیر خواہ ہیں۔پس ہمارے بچے سکول میں یا باہر یا جہاں کام کریں
یہ مقصد ان کے مد نظر رہے۔وہ دوسری اقوام اور دیگر مذاہب کے لوگوں سے ایسا اچھا سلوک
کریں کہ وہ یہ ماننے کے لئے مجبور ہو جائیں کہ یہ بنی نوع انسان کے بچے خادم اور حقیقی وفادار
ہیں۔اس کے ساتھ ہی ان کا جو اصل مقصد ہے اور جو ہر اس شخص کا ہونا چاہئے جو اپنے مذہب کو
سچا سمجھتا ہے اسے نہ بھولیں۔یعنی جسے سچائی اور صداقت سمجھتے ہیں اسے پیش کرتے رہیں۔جو
شخص کسی مذہب کو مانتا ہے لیکن دوسروں کے سامنے اسے پیش نہیں کرتا وہ یا تو خود دھو کا خوردہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
331
جلد سوم
ہے یا د نیا کو دھوکا دے رہا ہے۔ایک عیسائی ، ایک سناتنی ، ایک آریہ، ایک سکھ ، ایک مسلمان ان
میں سے ہر ایک جو اپنے مذہب کو سچا تسلیم کرتا ہے اس کے لئے یہ فرض کا سوال نہیں بلکہ ناممکن
ہے کہ وہ اپنا مذ ہب دوسروں کے سامنے پیش نہ کرے۔اور اگر پیش نہ کرے تو یقینا دو باتوں میں
سے ایک ہوگی۔یا تو وہ خود دھوکا خوردہ ہوگا یا دوسروں کو دھوکا دے رہا ہو گا۔اور مذہب کو سچا سمجھنا
ہمارے ساتھ ہی مخصوص نہیں دوسرے مذاہب کے لوگ بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔میں نے
عیسائیوں کی کتابیں پڑھی ہیں وہ اپنے مذہب کی سچائی پر بہت زور دیتے ہیں۔اسی طرح دیگر
مذاہب کے لوگ کرتے ہیں۔عیسائیوں میں ایسے لوگ ہیں جو مذہب کی خاطر جانیں قربان
کرتے رہتے ہیں۔امریکہ سے چین میں کئی مشنری آئے اور انہوں نے جانیں دیں۔ان میں
مرد بھی تھے اور عورتیں بھی۔اور ایک کے مارے جانے پر دوسرا اس کی جگہ لینے کے لئے آجاتا
اور جان دینے کی کوئی پرواہ نہ کرتا۔اگر وہ اپنے مذہب کو سچانہ مجھتے تو پھر جانیں کیوں دیتے۔جان دینا، ملک چھوڑنا اور روپیہ خرچ کرنا کوئی آسان بات نہیں ہے۔یہ تمام قربانیاں وہ مذہب
کے لئے کرتے ہیں۔اس سے ماننا پڑتا ہے کہ ان کا مذہب ہمارے نزدیک خواہ سچا نہ ہو لیکن وہ
لوگ نیک نیت اور بنی نوع انسان کے خادم ضرور ہیں۔اور ان کے منہ سے جو بات نکلے وہ کسی کو
بری نہیں لگنی چاہئے۔وہ شخص جو نیک نیتی کے ساتھ سمجھتا ہے کہ ہم غلطی پر ہیں اور وہ کوشش کرتا
ہے کہ ہمیں غلطی سے نکالے اس کی بات سن کر تو ہمارا دل اس کی محبت سے بھر جانا چاہئے۔مجھے تو
خواہ کوئی ہندو، عیسائی یا سکھ آکر اپنے مذہب کی دعوت دے تو میرا دل اس کی محبت سے بھر جاتا
ہے اور اسے قابلِ تعریف سمجھتا ہوں۔ہم جس چیز کو نا پسند کرتے ہیں اور جسے سب کو نا پسند کرنا
چاہئے وہ یہ ہے کہ دوسروں کے بزرگوں اور قابل احترام راہ نماؤں کو بلاوجہ برا کہا جائے۔دنیا
میں ہر شخص اپنی محبوب چیزوں سے پیار اور محبت رکھتا ہے اور ان کے متعلق برے الفاظ سننا پسند نہیں
کرتا۔میں نہیں سمجھتا کبھی شریف انسان یہ پسند کریں کہ بازار میں جا کر ایک دوسرے کی ماں بہن کو
گالیاں دیں۔کسی فلسفہ کے ماتحت نہیں بلکہ نیچر میں یہ بات رکھی گئی ہے کہ کوئی انسان ماں باپ
کے خلاف بری بات نہیں سن سکتا۔اور جب کوئی ماں باپ کے متعلق برے الفاظ نہیں سن سکتا تو

زریں ہدایات (برائے طلباء)
332
جلد سوم
مذہبی بزرگوں اور پیشواؤں کے متعلق کس طرح سن سکتا ہے جو ماں باپ اور دوسرے تمام
رشتہ داروں سے زیادہ عزیز اور محبوب ہوتے ہیں۔پس ہمارے نوجوان کو اپنے عمل سے ثابت
کرنا چاہئے کہ دوسروں کے بزرگوں کا ہر طرح اعزاز اور اکرام کیا جائے۔ایڈریس میں پرافٹ ڈے (Prophet Day) کی تحریک کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔میرا
ارادہ پرافٹس ڈے (Prophets Day) مقرر کرنے کا بھی ہے۔یعنی نہ صرف رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق لیکچر دلائے جائیں بلکہ دیگر مذاہب کے بانیوں کے متعلق بھی لیکچر
دیئے جائیں۔چودھری ابوالہاشم صاحب ایم اے انسپکٹر آف سکولز بنگال جو انفاق سے اس
وقت یہاں بیٹھے ہیں انہوں نے مجھے یہ لکھا تھا جس کے جواب میں میں نے انہیں لکھا کہ میرا یہ
ارادہ ہے اور میں اسے عمل میں لانے کی کوشش کروں گا۔جب پرافٹ ڈے مستحکم ہو جائے تو
میرا منشاء ہے کہ ایک ایسا دن مقرر کیا جائے جس میں ہر مذہب کے بزرگوں کی خوبیاں بیان کی
جائیں خواہ وہ ہندوؤں کے بزرگ ہوں یا سکھوں کے یا عیسائیوں کے۔تجویز یہ ہوگی کہ ہر
مذہب کے بزرگ کی خوبیاں دوسرے مذاہب کے لوگ بیان کریں۔مثلاً مسلمانوں کے
بزرگوں کی ہندو، ہندوؤں کے بزرگوں کی عیسائی، عیسائیوں کے بزرگوں کی مسلمان۔اپنے
مذہب کی تبلیغ کرنے کے لئے تو اپنے مذہب کے بانی کی خوبیاں خود بیان کرنے کی ضرورت
ہوتی ہے لیکن پرافٹس ڈے کے لئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے بزرگوں کی خوبیاں بیان
کی جائیں۔یہ کوئی بناوٹ نہیں بلکہ حقیقت ہے۔جھوٹ نہیں سچ ہے کہ ہر مذہب کے بانی میں
ایسی خوبیاں پائی جاتی ہیں جن کا ہر انسان کو اعتراف کرنا چاہئے۔میں مہاتما بدھ کے حالات
جب بھی پڑھتا ہوں میرے آنسو نکل آتے ہیں اور مجھ پر رقت طاری ہو جاتی ہے اور ہر وہ شخص
جس کا دل مر نہیں گیا اگر پڑھے گا تو اس پر یہی اثر ہوگا۔اسی طرح اگر کوئی ہندو یا سکھ یا عیسائی
تعصب سے علیحدہ ہو کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ان قربانیوں کا ذکر پڑھے گا جو آپ
نے دنیا کوفسق و فجور سے چھڑانے ، ظلمت و تاریکی سے نکالنے اور انسانیت قائم کرنے کے
متعلق کیں، انسانوں میں مساوات قائم کرنے کے متعلق کیں تو وہ ضرور متاثر ہوگا اور آپ کی

زریں ہدایات (برائے طلباء)
333
جلد سوم
تعریف و توصیف کرنا اپنا فرض سمجھے گا۔اسی طرح حضرت کرشن اور رام چندر جی کے حالات
پڑھنے والا ان کے متعلق خراج تحسین ادا کرے گا کیونکہ شرافت انسانی اور پاکیزہ فطرت ایسی
ہے جو ہر قوم اور ہر مذہب کے لوگوں میں پائی جاتی ہے۔پس ایک ایسا دن جس میں ایک
دوسرے مذہب کے بانیوں کی تعریف و توصیف کی جائے تمام ملک کے لئے اور تمام اقوام کے
لئے مفید ہوگا۔اس کے بعد میں اس نظم کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جو اس وقت پڑھی گئی ہے۔میں نے
اس کے متعلق نظم کے لحاظ سے تو غور نہیں کیا مگر اس میں جن مایوس کن خیالات کا اظہار کیا گیا ہے
ان کا میری طبیعت پر بہت بوجھ پڑا۔یا درکھو بے شک تم تھوڑے ہو اور ابتدائی حالت میں ہومگر
تمہارا مقصد اور مدعا نہایت عظیم الشان ہے اور وہ یہ کہ دنیا کو نیکی وتقوی اور خدا تعالیٰ کے لئے فتح
کرتا ہے۔تمہارے لئے مایوسی کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔ایک مومن تو اگر مر بھی جائے تو بھی اس کا
م منقطع نہیں ہوتا۔تمہارا سب سے بڑا کام یہ ہے کہ پہلے اپنے نفس کو اور پھر دنیا کو فتح کرو۔کام
اس حالت میں مایوس ہونے کا کیا مطلب ہو سکتا ہے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے سے ایک شخص سر نیچے کئے ہوئے گزرا تو آپ نے اس
کی ٹھوڑی پر مکا مارا کہ یہ مایوسی کی شکل ہے۔تم جو امتحان کے بعد یہاں سے جانے والے ہو یہ
تمہارے لئے یہاں سے جدائی نہیں۔تم کہیں جاؤ ایک ایسے رشتہ میں وابستہ ہو جو تمہیں یہاں
سے پیوستہ رکھے گا۔رونے کا مقام تو وہ ہوتا ہے جہاں جدائی ہو گر تم جدا نہیں ہو سکتے تمہیں اس
صداقت نے شکار کیا ہے جس کا شکار بھاگ نہیں سکتا۔نہ اس دنیا میں نہ اس کے بعد۔کوئی بعد
اسے دور نہیں کر سکتا۔تم نے دنیا میں بڑے بڑے کام کرتے ہیں۔تم میں یہی روح اور یہی
سیرت ہونی چاہئے کہ کوئی چیز تمہیں مرکز سے جدا نہیں کر سکتی۔ایک چیز ہے جس سے رنج ہو سکتا
ہے اور وہ یہی کہ دین کی خدمت کے متعلق کو تا ہیاں ہوں اور خدا تعالیٰ کو اس طرح خوش نہ کیا
جاسکے جس طرح کرنا چاہیئے یا دنیا کی خدمت اس طرح نہ ہو سکے جس طرح ہونی چاہئے۔اس
پر اگر تمہیں رنج ہو، صدمہ ہو درد ہوتو یہ میچ ہوگا، جائز ہوگا اور مفید ہوگا۔مگر یہ درد کہ یہاں سے

زریں ہدایات (برائے طلباء)
334
جلد سوم
جارہے ہیں درست نہیں۔تم جاتے کہاں ہو تم تو نہیں ہو کیونکہ جب تم جارہے ہو تمہاری نیست
یہی ہے کہ پھر آؤ اور بار بار آؤ۔پس اپنی ہمتوں کو بلند کر واور ساری دنیا کی خدمت کے لئے اپنے
آپ کو تیار کرو۔جیسا کہ میں نے انصار اللہ سے عہد لیا ہے تم نہ اپنے لئے بلکہ دنیا کے لئے کام
کرو تا کہ تمہاری زندگیاں مفید ہوں۔میں اس تقریب کے خاتمہ پر بچوں کے لیے دعا کروں گا چونکہ یہاں اس وقت مختلف
عقائد اور مختلف مذاہب کے لوگ بیٹھے ہیں اس لئے اعلان کرتا ہوں کہ جو دعا کے قائل نہ ہوں
وہ بے تکلفی سے بیٹھے رہیں اور دعا میں شریک نہ ہوں یا جس طرح اور جس طریق سے چاہیں
دعا کریں۔ولایت میں ہم اسی طرح کرتے رہے۔ہماری
کسی مجلس میں جس میں دعا کی جاتی
جو لوگ دعا کے قائل نہ ہوتے انہیں کہہ دیا جاتا وہ جس طرح چاہیں عمل کریں دکھاوے کی
ضرورت نہیں۔ہم ان کے دعا میں شریک نہ ہونے کو نا پسند نہیں کریں گے۔“
1: المعجم الكبير جلد 6 صفحہ 228 مطبوعہ عراق 1979ء
(الفضل 28 مارچ 1931ء)

آج 10 میں سے 10 باقی