احمدیہ گرلز ہائی سکول قادیان میں ایف اے کلاس کا افتتاح
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
335
جلد سوم
احمد یہ گرلز ہائی سکول قادیان میں ایف اے کلاس کا افتتاح
یکم جولائی 1931ء کو احمدیہ گرلز ہائی سکول قادیان میں ایف اے کلاس کے افتتاح کے
موقع پر حضرت
خلیفہ المسیح الثانی نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔"1925ء میں میں نے اس نیت سے کہ عورتوں کی تعلیم ایسے اصول پر ہو کہ دنیوی تعلیم
کے ساتھ ساتھ مذہبی تعلیم کی بھی تکمیل ہو سکے اور اس خیال سے کہ مذہبی تعلیم اپنے ساتھ دلچسپی
اور دلکشی کے زیادہ سامان نہیں رکھتی اور بعد میں اس کا حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے مذہبی تعلیم کو
پہلے رکھا تا کہ ایک حد تک دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد لڑکیاں انگریزی تعلیم حاصل کر سکیں۔اور چونکہ اس سے زیادہ دلچسپی ہوتی ہے اس لئے یہ بڑی عمر میں بھی اگر حاصل کرنی پڑے تو
گراں نہ گزرے گی۔لڑکیوں کے لئے پہلے عربی کی کلاسیں کھولیں۔اُس وقت قادیان میں بھی ایسے لوگ تھے
جو اس پر معترض تھے اور باہر بھی۔خاص کر پیغامی سیکشن نے بہت ہنسی اڑائی۔لیکن اللہ تعالٰی کے
فضل سے پنجاب میں ہی نہیں بلکہ ہندوستان میں یہ پہلی مثال ہے کہ اس کثرت سے مولوی کا
امتحان ہماری جماعت کی لڑکیوں نے پاس کیا۔میرا خیال ہے سارے ہندوستان میں اتنے
عرصہ میں مولوی کا امتحان پاس کرنے والی اتنی لڑکیاں نہ ہوں گی جتنی ایک سال میں ہماری
لڑکیوں نے یہ امتحان پاس کیا۔اس کے بعد زنانہ سکول کی لڑکیاں چونکہ ہائی کلاسوں کی تعلیم
پاسکتی تھیں اس لئے مدرسہ ہائی کے استادوں کی امداد سے ہائی کلاسیں کھولی گئیں۔ان میں بھی
خدا کے فضل سے اچھی کامیابی ہوئی۔اور اس سال سات طالبات انٹرنس کے امتحان میں
کامیاب ہوئیں۔یہ بھی اپنی ذات میں پہلی مثال ہے۔کیونکہ کسی سکول سے سات مسلمان
زریں ہدایات (برائے طلباء)
336
جلد سوم
لڑکیاں آج تک ایک سال میں کامیاب نہیں ہوئیں۔اور چونکہ لڑکیوں کی تعلیم کے لئے ہم اپنی
جماعت کو بھی تحریک کرتے رہتے ہیں اس لئے قادیان سے باہر بھی کئی لڑکیوں نے انٹرنس کا
امتحان پاس کیا اور اچھے نمبروں پر پاس کیا ہے۔چنانچہ ایک احمدی لڑکی لڑکیوں کے مقابلہ میں
سیکنڈ رہی اور لڑکوں کے مقابلہ میں اس کا 13 یا 14 نمبر ہے۔میرا منشاء یہ ہے کہ اس تعلیم کو جاری رکھا جائے حتی کہ اتنی کثیر تعداد گر یجوایٹ خواتین کی
پیدا ہو جائے کہ ہم سکول میں بھی زنانہ سٹاف رکھ سکیں اور کالج بھی قائم کر سکیں۔گورنمنٹ نے
اب مردوں کے لئے یہ شرط عائد کر دی ہے کہ وہ پرائیویٹ امتحان نہیں دے سکتے۔لیکن عورتوں
کے لئے یہ شرط نہیں۔پیشتر اس کے کہ عورتوں کے لئے بھی پرائیویٹ امتحان نہ دینے کی شرط
پنجاب یونیورسٹی عائد کرے ہم اتنی تعداد پیدا کر لیں جو کہ ہماری آئندہ نسلوں
کو تعلیم دینے اور
ہماری تعلیمی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کافی ہو۔میں نے جہاں تک غور کیا ہے جب تک عورتیں ہمارے کاموں میں شریک نہ ہوں ہم
کامیاب نہیں ہو سکتے۔زیادہ تر امور ایسے ہیں جن میں عورتوں کا سوال پیش آتا ہے۔اسی طرح
تربیت اولاد کا سوال ہے جو عورتوں سے خاص طور پر تعلق رکھتا ہے۔اور یہ حل نہیں ہو سکتا جب تک
کہ عورتیں تعلیم یافتہ نہ ہوں اور یہ کام ان کے سپرد نہ کر دیا جائے۔کسی گھر میں کتنی ہی تعلیم یافتہ
عورت ہو اور وہ بچوں کی کتنی ہی اعلیٰ تربیت کرتی ہو اس میں کامیابی نہیں ہو سکتی کیونکہ اولاد پر
ارد گرد کے بچوں کا بھی اثر پڑتا ہے۔اور تمام بچوں کی صحیح تربیت اُسی وقت ہوسکتی ہے جبکہ کافی
تعداد میں تعلیم یافتہ عورتیں مل جائیں۔اور چھوٹی عمر کے بچوں کے بورڈنگکس بنا کر ان کا انتظام
عورتوں کے سپر د کر دیا جائے تا کہ وہ ان میں بچپن میں ہی خاص اخلاق پیدا کریں اور پھر وہ
بچے بڑے ہو کر دوسروں کے اخلاق کو اپنے اخلاق کے سانچے میں ڈھالیں۔بغیر ایسی اجتماعی
جد و جہد کے کامیابی نہیں ہو سکتی۔نہ تقریروں سے ، نہ وعظوں سے ، نہ درس سے۔اس میں کامیابی
کی یہی صورت ہے اور قومی کریکٹر اسی طرح بن سکتا ہے کہ ایسے ہومز (Homes) قائم کئے
جائیں اور جنہیں خدا تعالیٰ توفیق دے وہ ان میں اپنے بچوں کو داخل کریں۔عورتیں ان کی
زریں ہدایات (برائے طلباء)
337
جلد سوم
نگران ہوں۔بچے چھوٹی عمر سے لے کر 7، 8 سال تک ان میں رہیں اور اس عرصہ میں ان میں
اعلیٰ اخلاق پیدا کئے جائیں۔پھر یہ جماعت دوسروں کو اپنے رنگ میں ڈھالے۔یہ لڑکے اور
لڑکیاں جن کے 8،7 سال تک کی عمر میں ایک جگہ تربیت پانے میں کوئی حرج نہیں قوم کے لئے
بہت مفید ہو سکتے ہیں۔اگر ہم ایسے ہو مز قائم کر سکیں تو اس کے ذریعہ سے اخلاق پیدا کئے جاسکتے
اور ایسی تربیت ہو سکتی ہے جو ہماری جماعت کو دوسروں سے بالکل ممتاز کر دے۔مگر یہ بات کبھی
حاصل نہیں ہو سکتی جب تک کا فی تعلیم یافتہ عورتیں نہ ہوں۔اس وجہ سے میں سمجھتا ہوں زنانہ کالج مردانہ کالج سے بھی زیادہ اہم ہے۔اس کا یہ مطلب
نہیں کہ ہمیں مردانہ کالج کی ضرورت نہیں۔ضرورت ہے مگر اس کے متعلق سرکاری طور پر جو
شرائط ہیں وہ ہم ابھی پورے نہیں کر سکتے۔لیکن اگر ہم ان شرائط کو پورا کر سکیں تو بھی میرے
نزدیک لڑکیوں کے لئے کالج ضروری ہے۔کیونکہ لڑکے تو باہر بھی رہ سکتے ہیں لیکن لڑکیوں کے لئے
باہر رہنا مشکل ہے۔ان حالات کو مد نظر رکھ کر جیسا کہ ناظر صاحب نے بیان کیا ہے بے سروسامانی
کی حالت میں کام شروع کیا جا رہا ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ ہائی سکول کے اساتذہ نے
لڑکیوں کی تعلیم کے متعلق جیسے پہلے محنت کی ہے اب بھی کریں گے۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ لڑکیوں کی ایف اے کلاس کے لئے مضمون جیوگرافی (Geography)
مقرر کیا گیا ہے۔میں نے سنا ہے عام طور پر طالب علم یہ مضمون نہیں لیتے۔شاید اس لئے کہ
اسے مفید نہیں سمجھا جاتا یا اس لئے کہ اس میں امتحان سخت ہوتا ہے اور لڑ کے کم پاس ہوتے ہیں۔دراصل یہ ایسا علم ہے جس کی زنجیر نہیں ہوتی اور اس وجہ سے یہ مشکل سے یاد ہوتا ہے۔جن علوم
میں زنجیر ہوتی ہے وہ جلد یاد ہوتے ہیں کیونکہ ایک بات سے دوسری بات یاد آ جاتی ہے۔مجھے
معلوم ہوا ہے فلاسفی میں امتحان دینے والے زیادہ نمبر حاصل کرتے ہیں کیونکہ اس میں زنجیر چلتی |
ہے۔میرے خیال میں یہ زیادہ بہتر ہوگا کہ اس مضمون کے لئے آدمی تیار کر لیا جائے۔ہمارے
قاضی محمد اسلم صاحب پروفیسر اس میں ماہر ہیں۔سکول میں اب جو چھٹیاں ہونے والی ہیں ان
میں ان سے یا کسی اور سے ضروری ضروری باتیں پڑھالی جائیں اور یہ مضمون لڑکیوں کے لئے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
338
جلد سوم
رکھا جائے۔اس میں کامیابی کی زیادہ توقع ہو سکتی ہے۔چونکہ یہ ہماری پہلی کوشش ہے اس لئے
ایسی راہ اختیار کرنی چاہئے جس سے کامیابی کی زیادہ توقع ہو۔فلاسفی تربیت اولاد میں بھی بہت
امداد دیتی ہے اس لئے یہی پڑھانی چاہئے۔میں امید کرتا ہوں
منتظمین اس کے لئے کوشش
کریں گے۔اس کے بعد میں دعا کرتا ہوں جس میں سب احباب شامل ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے
مقصد میں کامیاب کرے۔ہمارے اسباب میں جو کمزوری ہے اسے دور کر کے اعلیٰ درجہ کا نتیجہ پیدا
کرے۔اور ایسے فوالد عطا کرے کہ جن سے نہ صرف عورتوں کی ذہنی ترقی ہو بلکہ آئندہ اولاد کی
تربیت کے لئے بہتر سے بہتر سامان پیدا ہوں۔“
(الفضل 7 جولائی 1931ء)