تعلیم الاسلام اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے لئے ہدایات
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
1
جلد چهارم
تعلیم الاسلام اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے لئے ہدایات
مورخہ 21 جنوری 1932ء کو تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان میں تقریب تقسیم انعامات
منعقد کی گئی۔اس موقع پر حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت
,
کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔قریباً دو سال کا عرصہ ہوا میں نے اس ہال میں انعامات کے متعلق بعض ہدایات دی
تھیں اور چونکہ ایک لمبا عرصہ گزر چکا ہے اس لئے پھر بیان کر دیتا ہوں۔میں نے بتایا تھا کہ
انعام لینے والا آتے اور جاتے السّلامُ عَلَيْكُمُ کہے۔لیکن سوائے ایک دو طالب علموں
کے کسی نے ایسا نہیں کیا۔پھر میں نے بتایا تھا کہ جس وقت کسی کو انعام دیا جائے وہ جزاک
اللہ کہے اور باقی سب بَارَكَ الله کہیں۔اگر چہ بَارَکَ اللہ کے الفاظ مولوی محمد الدین
صاحب ہیڈ ماسٹر فرض کفایہ کے طور پر کہتے رہے ہیں لیکن عام طور پر طالب علم اس میں شامل
نہیں ہوئے۔دراصل اس قسم کی روایات بھی انسانی طبائع پر اثر کرتی ہیں اس لئے ان کا قیام
ضروری ہے۔اس سے طبیعت میں جوش پیدا ہوتا ہے اور حوصلے بڑھتے ہیں۔گویا جو غرض
انعام دینے کی ہے وہی ان کی بھی ہے۔اگر ایک طالب علم خاموشی کے ساتھ آئے اور انعام
لے کر واپس چلا جائے تو اس پر اس کا اتنا گہرا اثر نہیں ہوگا۔لیکن جب وہ یہ محسوس کرے کہ
انعام حاصل کرنے میں اسے جو عظمت حاصل ہوئی ہے اسے اس کے ساتھیوں نے محسوس کیا
ہے تو اس کی طبیعت پر اس انعام کا بہت زیادہ گہرا اثر ہو سکتا ہے۔اس کے بعد میں ان طلباء کو
جو یہاں موجود ہیں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ انعامات جن اغراض کے لئے دیئے گئے ہیں وہ بہت
مبارک ہیں اور انہیں چاہئے کہ کوشش کر کے انہیں حاصل کریں۔
زریں ہدایات (برائے طلباء )
2
جلد چهارم
اولڈ بوائز ایسوسی ایشن نے بھی جو کام کیا ہے وہ بھی بہت مبارک ہے اور میں امید
کرتا ہوں کہ وہ اپنی کوششوں اور سعیوں کو آگے سے بھی زیادہ کرے گی۔اور اپنے کام
کے لحاظ سے ایسی نمایاں حیثیت اختیار کرنے کی کوشش کرے گی کہ اس کی ضرورت اور فائدہ
اور زیادہ اہم سمجھا جانے لگے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو ایسی قوتیں عطا کی ہیں کہ وہ روز بروز
ترقی کر سکتا ہے اور دنیا کے اندر کوئی چیز ایسی نہیں جو ترقی نہیں کر رہی۔بلکہ ایک معنوں میں
خدا تعالیٰ کا کلام بھی ترقی کر رہا ہے۔یعنی اس کے معارف اور باریکیاں روز بروز زیادہ کھلتی
جارہی ہیں۔وہ آیات قرآنی جو ایک زمانہ میں مسلمانوں کے لئے ابتلا کا موجب سمجھی جاتی
تھیں آج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل وہ اسلام کی صداقت کے لئے
دلیل و برہان کا کام دیتی ہیں۔اسی طرح قانون قدرت بھی ترقی کر رہا ہے اور یہ خیال کرنا کہ
انسانی دماغ کوئی ترقی نہیں کر سکتا ایسی بات ہے جس سے زیادہ اور کوئی لغو بات نہیں ہوسکتی۔بعض نادانوں نے میرے ایک فقرہ پر اعتراض کیا ہے جس میں میں نے کسی موقع پر
کہا تھا کہ انسان کے لئے یہ ممکن ہے کہ رسول کریم ﷺ کی اس حالت روحانیہ کو پالے یا
اس سے بڑھ جائے جو حضور علیہ السلام کی کسی زمانے میں تھی۔غیر احمدیوں کی طرف سے
اس پر بہت اعتراض کئے گئے ہیں اور اسے رسول کریم ﷺ کی بہتک سے تعبیر کیا گیا ہے۔لیکن نادان اتنا نہیں سوچتے کہ آپ کی موجودہ روحانی حیثیت اُس سے بہت بلند و بالا
ہے جو بوقت بعثت یا انتقال تھی۔یہ خیال کرنا کہ آپ آج بھی اُسی مقام پر ہیں اس
سے زیادہ ہتک آپ کی کوئی نہیں ہو سکتی۔اور جب آپ آگے بڑھتے اور ہمیشہ ترقی کر
رہے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ کی امت نہ بڑھے۔نادان ایسے اعتراضات کر کے
چاہتے ہیں کہ عارضی طور پر ہمارے خلاف طبائع میں جوش اور ہیجان پیدا کر دیں۔لیکن
یہ نہیں سمجھتے کہ ایسے اعتراضات انسان کی روحانیت اور دماغی ترقی کا خون کرنا ہے اور
انسان کو دائرہ ترقیات سے نکال کر مایوسی کی ظلمت میں لے جانا ہے۔بہر حال ہر چیز ترقی کرتی ہے حتی کہ خدا تعالیٰ کا کلام اور دین بھی ترقی کر رہا ہے۔
زریں ہدایات (برائے طلباء )
3
جلد چهارم
ایسی صورت میں یہ خیال کرنا کہ کسی انسٹی ٹیوشن کا نظام جس طرح کسی وقت میں قائم کیا گیا تھا
اپنی جگہ پر بدستور رہنا چاہئے اور اس میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں غلط خیال ہے۔اولڈ بوائز
ایک طرف اس نظام کی خامیوں سے واقف ہیں اور دوسری طرف اس کی خوبیوں سے آگاہ۔اس کے علاوہ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے دوسرے شہروں اور انسٹی ٹیوشنوں
کی ترقیات کا بغور مطالعہ کیا ہے اور اس لئے وہ دنیا کے دوسرے ترقی یافتہ خیالات اور ہمارے
نظام کے درمیان اتصالی زنجیر کی ایک کڑی ہے جو اگر صحیح طور پر استعمال کی جائے تو ہماری ترقی
میں محمد ہو سکتی ہے۔پس اگر اولڈ بوائز ایسوسی ایشن روحانی، جسمانی، دینی، دنیوی تعلیم اور دیگر
ضروری امور کے متعلق اپنے تجارب سے ہیڈ ماسٹر صاحب اور دوسرے کارکنوں کو مطلع کرتی
رہے اور ایسی تجاویز پیش کرتی رہے جس سے نظام بہتر سے بہتر ہو سکے تو یہ ایک ایسی خدمت
ہوگی جو نہ صرف اس نسل کے لئے بلکہ آئندہ نسلوں کے لئے بھی مفید ہوگی اور ایسوسی ایشن کے
لئے مستقل طور پر ثواب کا محرک اور اجر کا موجب ہوگی۔میں امید کرتا ہوں کہ ایسوسی ایشن اس
امر کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ اپنی کوششوں کو زیادہ تیز کرے گی۔اس کے بعد میں طالب علموں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ صرف اس امر کو مد نظر نہ رکھیں
کہ جو انعام ملے ہیں وہ صرف چاندی ، سونے یا ملمع کا کوئی تحفہ ہے یا کوئی کتاب ہے جس کی
قیمت معمولی ہے اور اس سے دگنی بلکہ چار نئی قیمت کی چیز وہ خود خرید سکتے ہیں۔بلکہ انہیں یاد
رکھنا چاہئے کہ ان کی خریدی ہوئی چیز ان کی اپنی ہے لیکن دوسرے کی طرف سے دیا ہوا انعام
دوسروں کی زبان اور عمل سے اس امر کا اقرار ہوتا ہے کہ تم اس کے مستحق ہو۔عام طور پر دیکھا
گیا ہے کہ اگر کسی کو انعام مل جائے تو بعض دوسرے طالب علم کہتے ہیں کہ اس کی رعایت کی
گئی۔یہ نفس کا دھوکا ہوتا ہے۔صرف دوسروں کے سامنے اپنی خفت کو کم کرنے کے لئے یہ آڑ
لے لیتے ہیں۔اور تعجب ہے کہ میں نے بعض والدین کو بھی دیکھا ہے اپنی اولاد کی طرف سے
اس قسم کے پیدا کردہ دھوکا کا شکار ہو جاتے ہیں اور اس وجہ سے ناراض ہو جاتے ہیں کہ ہمارا
لڑکا لائق ہے مگر سکول میں دوسروں کی بلاوجہ رعایت کی جاتی ہے۔ایک شخص نے میرے پاس
زریں ہدایات (برائے طلباء)
4
جلد چهارم
شکایت کی کہ میرا لڑکا عربی میں بہت لائق ہے مگر استاد نے ذاتی پرخاش کی وجہ سے اسے
فیل کر دیا ہے۔میں نے کہا آپ تو عربی جانتے نہیں۔آپ کو کیسے علم ہو گیا کہ لڑکا عربی
میں لائق ہے؟ کہنے لگے وہ خود کہتا ہے۔میں نے کہا اچھا ! یہ تو ایسی بات ہے جس کا میں
بھی تجربہ کر سکتا ہوں۔میں نے اس لڑکے کا پرچہ منگوایا، استاد نے اسے شاید سو میں سے
تین نمبر دیے تھے۔مگر مجھے اس کے بے جارحم بلکہ عقل پر حیرانی ہوئی کہ اس پر چہ کے لئے
اس نے کس طرح تین نمبر دے دیئے۔دراصل فیل کرنے میں اس نے ظلم نہیں کیا بلکہ تین نمبر
دینا ظلم تھا۔تو میرا یہ لمبا تجربہ ہے کہ اپنے متعلق لوگ غلط رائے قائم کر لیتے ہیں اس لئے
میں طلباء کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ انعام لینے والوں کے متعلق یہ مت خیال کریں کہ ان سے
رعایت کی گئی ہے۔بلکہ یہی سمجھو کہ وہ تم سے بڑھ گیا تا تمہارے اندر غیرت پیدا ہو اور اس
سے بھی آگے نکلنے کے لئے تمہارے دل میں امنگ اور ولولہ پیدا ہو سکے۔جو شخص آسانی
سے اس بات کو برداشت کر لیتا ہے کہ دوسرا اس سے آگے بڑھ جائے وہ کوئی ترقی نہیں
کر سکتا۔جب تک ہر قدم پر یہ احساس نہ ہو کہ دوسرا مجھ سے بڑھنے نہ پائے اور جائز ذرائع
سے آگے بڑھنے کی کوشش نہ کی جائے اُس وقت تک آئندہ زندگی کامیاب نہیں ہوسکتی۔پھر یہ بھی مت خیال کرو کہ جو انعام دیا گیا ہے وہ بالکل بے حقیقت ہے اور تم اس سے
بہت زیادہ قیمتی چیز خود خرید سکتے ہو۔یا د رکھو کہ ایک پیسہ کی مالیت کا انعام لاکھ روپیہ کی قیمتی
چیز سے جو تم نے خود خرید کی ہو بدرجہا اچھا ہے۔پیسہ کا انعام حاصل کرنے والا دراصل اپنے
تمام ساتھیوں کو شکست دے کر اور فتح کر کے وہ انعام حاصل کرتا ہے اس لئے اس کی قیمت
بہت زیادہ ہے۔ایک پہلوان سے اگر ایک پیسہ چھین لیا جائے تو وہ بہت زیادہ قیمتی ہے اُس
پونڈ سے جو زمین پر پڑا ہوا اتفاقا مل جائے۔بلکہ میں کہوں گا وہ مٹی کا ڈھیلا جو پہلوان سے
چھین لیا جائے اُس لاکھ روپیہ کی تھیلی سے بھی زیادہ قدر رکھتا ہے جو مفت میں ہاتھ آ جائے
کیونکہ اس میں تمہاری کوئی خوبی نہیں۔پس اپنے نفس کو دھوکا دینے کی مت کوشش کرو۔اور جب بھی تمہارا کوئی ساتھی انعام
زریں ہدایات (برائے طلباء )
5
جلد چهارم
حاصل کرے
سمجھ لو کہ وہ تم سے بڑھ گیا ہے اور آئندہ اس سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔میں دعا پر اس تقریر کو ختم کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ استادوں پر بھی رحم کرے اور طلباء کو تو فیق
عطا فرمائے کہ وہ انعام کی حقیقت کو سمجھ سکیں۔“ ( الفضل 2 فروری 1932ء)