حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کو ضروری ہدایات

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء )
8
00
جلد چهارم
حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کو ضروری ہدایات
حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب بی۔اے خلف الرشید حضرت مرزا بشیر احمد صاحب
ایم۔اے کے ولایت روانہ ہونے کے موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے انہیں جو چند
اہم نصائح اپنے قلم سے تحریر کر کے عطا فرمائی تھیں وہ حسب ذیل ہیں :۔عزیزم مرزا مظفر احمد سَلَّمَكُمُ اللهُ تَعَالَى
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ
آپ کو انگلستان جانا مبارک ہو۔اللہ تعالیٰ ہر قسم کے شر سے بچائے اور اس طرح
وہاں رہنے کی توفیق دے جو اسلام اور سلسلہ کی عزت بڑھانے والا ہو۔آپ کو یا درکھنا چاہئے کہ:۔سلسلہ کی عزت کا خیال (1) آپ کی حالت دوسرے طالب علموں کی طرح نہیں۔ان
کو کوئی نہیں جانتا۔ان کی حالت کو کوئی نہیں دیکھتا۔آپ کو لوگ اس نگاہ سے دیکھیں گے کہ
آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے ہیں۔اور آپ کے سامنے تعریف کرنے والے بعد
میں لوگوں سے کہیں گے کہ ہم نے مرزا صاحب کے پوتے کو دیکھا ہے اس میں تو یہ یہ نقائص ہیں۔پس ہمیشہ اس امر کا خیال رکھیں کہ آپ کے ہاتھ میں اپنی عزت کی حفاظت کا ہی کام نہیں ہے بلکہ
سلسلہ کی عزت بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عزت کی حفاظت کی بھی ذمہ داری ہے۔(2) ہماری جماعت کو خدا تعالیٰ نے اس زمانہ کی مادیت کا مقابلہ کرنے کے لئے کھڑا
کیا ہے۔پس آپ کو دعاؤں پر خاص زور دینا چاہئے۔کوئی مشکل نہیں جسے اللہ تعالیٰ
حل نہ کر سکتا ہو اور کوئی عزت نہیں جو اس کے دربار سے نہ مل سکتی ہو۔پس ہمیشہ خدا تعالیٰ
دعا

زریں ہدایات (برائے طلباء )
9
جلد چهارم
سے دعائیں کرتے رہیں اور ہمیشہ مشکل کے وقت میں اس کی طرف جھکیں تا کہ وہ شیطان
کے حملہ سے محفوظ رکھے اور مشکلات کو دور فرمائے۔(3) اس ملک کے اوقات ایسے ہیں کہ جلد آدمی نمازوں میں ست
نماز با جماعت ہونے لگتا ہے۔پس ہمیشہ کوشش کریں کہ نمازوں میں بے قاعدگی نہ ہو۔یہ تو میں بالکل امید نہیں کرتا کہ ایک وقت کی نماز بھی آپ کے ہاتھ سے جاتی رہے۔لیکن
ضرورت اس امر کی ہے کہ نمازیں وقت پر ادا ہوں۔اور اگر ہو سکے تو باجماعت ادا ہوں۔اگر پاس کوئی احمدی نہ ہو تو کسی غیر احمدی کو ہی اپنے پیچھے کھڑا کر کے جماعت کر سکتے ہیں۔(4) قرآن شریف کا سمجھ کر مطالعہ کرتے رہیں کہ اس میں سب نور تلاوت قرآن
اور ہدایت ہے۔اگر غور سے پڑھیں گے تو معلوم ہوگا کہ یورپ
باوجو د ترقی کے اس کے مقابلہ میں ابھی تاریکی میں پڑا ہوا ہے۔احمدیوں سے ملنا
(5) ہر ممکن کوشش احمدیوں سے ملتے رہنے کی کرتے رہیں خصوصاً مسجد
میں آنے کی کوئی موقع نہ دیں کہ مسجد میں آسکیں لیکن آئیں نہیں۔(6) ہمیشہ اچھے دوستوں سے تعلق پیدا کریں خصوصاً وہ جو اچھے طبقہ دوست کیسے ہوں کے اور سمجھ دار ہوں۔انسانی عقل کی ترقی اپنے دوستوں کے دماغ
کے مطابق ہوتی ہے۔بے وقوف دوست آپ کو بھی بے وقوف بنا دے گا۔دوستی خصوصاً
اچھے طبقہ کے انگریزوں سے ہو۔ہندوستانیوں سے وہاں دوستانہ کم رکھیں۔اس سے
زبان صاف نہ ہوگی اور اخلاق خراب ہوں گے۔(7) اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ آپ کو ملازمت کرنی ہوگی یا سلسلہ کا کام لیکن جو کچھ بھی ہو
آپ کو یہ فائدہ دے گا کہ آپ اس طبقہ سے ملتے رہیں جس کا ہندوستان یا انگلستان کے
پالیٹکس پر اثر ہوتا ہے۔ایسے طبقہ میں ملتے رہنے کی کوشش کریں۔میں نے اس کے لئے
سراوڈائر (Sir O'Dwyer) کو خط لکھا ہے ان سے مناسب موقع ملتے رہیں۔وہ خیر خواہ
آدمی ہے۔انشاء اللہ اچھا مشورہ دے گا اور مفید ثابت ہوگا۔دوسرا شخص اگر اس کی صحت اچھی ہو

زریں ہدایات (برائے طلباء )
10
جلد چهارم
سر جافرے ہے۔درد صاحب کی معرفت ان سے مل کر بھی تعارف پیدا کر لیں۔اسی طرح
سر میکلگن (Sir Maclagan) ہے۔آخر الذکر ہمارے خاندان کے خاص طور پر واقف ہیں۔(8) اپنے حلقہ میں تبلیغ کا کام کرتے رہیں اور اچھے نو جوانوں کو انگریز ہوں یا
تبلیغ اسلام
ہندوستانی مسجد میں لے جانے کی کوشش کریں کہ اس سے دل کو نور حاصل ہوتا ہے۔(9) درد صاحب یا جو مبلغ ہو وہ وہاں کا امام اور
امام مسجد لندن کی اطاعت امیر ہے۔اس
کی پوری فرمانبرداری کرنی چاہئے
اور اس سے مشورہ لیتے رہنا چاہئے۔(10) وہاں عورتوں کی وبا کثرت سے ہے۔اس عورتوں کے متعلق ہدایت سے بچنا تو مشکل ہے کیونکہ وہ ہر مجلس میں موجود ہوتی
ہیں لیکن جوان عورتوں سے الگ ملنے یا ان کے ساتھ سیر وغیرہ پر جانے سے احتراز کرنا چاہئے۔کھانے کے متعلق (11) کھانے میں حلال وحرام کا خاص خیال رکھیں۔اور شکل
میں داڑھی کا۔راستہ کے متعلق یا درکھیں کہ:۔جہاز کا سفر
(1) جہاز میں متلی سے بچنے کے لئے اچھا ذریعہ یہ ہے کہ اول تو کچھ نہ کچھ
کھاتا ضرور رہے۔دوم کھلی ہوا میں رہے۔یعنی کمرہ کی جگہ ڈک (Deck)
پر وقت گزارے۔سوم جس وقت زیادہ بچکولے ہوں اُس وقت ذرا لیٹ جائے۔حلال گوشت
(2) جہاز میں جاتے ہی سٹیورڈ (steward) سے یعنی جہاز کے خادم
سے کہہ دیں کہ آپ خنزیر یا بغیر حلال کا گوشت نہیں کھاتے۔اس کا وہ
خیال رکھے اور اس چیز کے متعلق آپ کو بتا دے۔بلکہ چاہئے کہ میاں بشیر احمد صاحب تھامس لک
کی معرفت پی اینڈ او کمپنی والوں کو فوراً اطلاع کرا دیں تا کہ کوئی تکلیف نہ ہو۔(3) تھامس تک کے آدمی ہر جگہ بندرگاہ میں ملتے ہیں ٹھگوں کے متعلق احتیاط ان پر اعتبار کریں خود کوئی انتظام نہ کریں۔یورپ میں

زریں ہدایات (برائے طلباء )
11
جلد چهارم
ٹھگ بہت ہوتے ہیں۔ہوٹل وغیرہ میں ٹھہرنا ہو تو بھی ان کی معرفت انتظام کرائیں۔انہیں کہہ سکتے ہیں کہ اوسط درجہ کے خرچ والا لیکن معتبر ہوٹل ہو۔(4) جہاز سے اتر کر لندن پہنچنے کے وقت تک جہاز کے مسافروں کے سوا کسی سے تعلق
نہ پیدا کر یں۔نہ کسی کو ساتھ رہنے دیں۔ایسے لوگوں میں سے 90 فیصدی ٹھگ ہوتے ہیں۔(5) ہمیشہ روپیہ، ضروری کاغذات وغیرہ اندر کی جیب میں رکھیں۔جیب کترنے والے
کثرت سے بندرگاہوں وغیرہ پر پھرتے ہیں۔(6) بندرگاہ پر سیر کو جانا ہو تو چند دوسرے لوگوں سے مل کر سیر کے متعلق احتیاط جائیں۔اکیلے نہ جائیں کہ لٹیرے بڑے خطرناک حملے ایسے
مواقع پر کر گزرتے ہیں۔آسان راسته
(7) فرانس سے انگلستان دو راستے جاتے ہیں۔بذریعہ Dover اور
Southampton۔آپ کو سنا ہے چکر زیادہ آتے ہیں۔تھامس لک
کو کہہ دیں آپ Southampton کے ذریعہ سے جانا چاہتے ہیں۔Dover کا راستہ
نہایت سخت ہے۔اور گودو گھنٹے کا ہے مگر اسی عرصہ میں جان نکال لیتا ہے۔(8) جہاز میں پہنچتے ہی زائد جہاز میں روپیہ وغیرہ کی حفاظت کا طریق روپیہ اور پاسپورٹ اور ضروری
کاغذ پر سر (Purser) کے پاس رکھوا دیں۔ورنہ جہاز میں گم ہو جانے پر تکلیف کا سامنا
ہوتا ہے۔جہاز کے ٹھہرنے سے ایک دن پہلے کا غذات واپس لے کر باحتیاط رکھ لیں۔چند گھنٹے پہلے مل سکیں تو اور بھی اچھا ہے۔پر سر (Purser) کی رسید محفوظ رکھیں۔اس کے
دکھانے پر روپیہ اور کاغذات واپس ملیں گے۔(9) جہاز سے اترتے وقت سٹیورڈ ( خادم ) کو دس شلنگ سے ایک
خادم کو انعام پونڈ تک دینے کا رواج ہے۔یہ کمرہ کے خادم اور کھانا کھلانے والے
خادم دونوں کا حق ہوتا ہے۔خواہ دونوں کو الگ الگ دے دیا جائے یا دونوں کی موجودگی

زریں ہدایات (برائے طلباء )
12
جلد چهارم
میں ایک کو۔بعض جہازوں پر یہ دونوں کام ایک ہی شخص کرتا ہے۔(10) جہاز پر لیمن جوس وغیرہ قیمتاً ملتا ہے۔ضرورت کے موقع پر سٹیورڈ کی معرفت
مل سکتا ہے۔اسے حکم دینا کافی ہوتا ہے۔(11) جہاز میں چڑھتے ہوئے کچھ پھل لے کر
تعارف پیدا کرنے کا ذریعہ رکھ لیا جائے اور کچھ انگریزی رسالے۔تو مفید
ہوتا ہے۔ساتھیوں سے اس کے ذریعہ سے تعارف ہو جاتا ہے اور شروع کے دن اچھے
کٹ جاتے ہیں۔مقدس سرزمین کے متعلق فرض (12) جہاز اس مقدس سر زمین کے پاس
سے گزرے گا جس سے ہمیں نو ر ملا ہے۔اور
جہاں ہمارا سب سے پیارا وجود مدفون ہے۔دونوں جگہ سے جہاز کے گزرنے کا علم جہاز
کے افسروں سے ہو سکتا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ توفیق دے تو اُس جگہ اُس سر زمین کو دیکھ کر
دعائیں کریں تا اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہو۔ایک جگہ تسبیح و تحمید اور دوسری جگہ درود پڑھیں
کہ اس احسانِ عظیم کا جو ہم پر ہوا ہے اعتراف ہو۔لَبِنُ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ - 1
1_
الفضل کا مطالعہ (13) یہ تو آپ کے ابا کا کام ہے کہ الفضل تمہارے نام جاتا
رہے مگر اس کو پڑھتے رہنا تمہارا کام ہے۔اللہ تعالیٰ خیریت سے لے جائے۔خیریت سے لائے۔خوشی خوشی سب کو چھوڑ ہیں۔خوشی خوشی اور خیریت سے سب کو آکر ملیں۔اللہ کے سپرد۔وَاللَّهُ خَيْرٌ حَافِظًا وَّ نَاصِرًا۔المی سپردم بتو مایه خویش را
تو دانی حساب کم بیش را
(نوٹ) بمبئی میں سیٹھ اسماعیل صاحب آدم ہر قسم کا مفید مشورہ دے سکتے ہیں۔میں
ان کو لکھ رہا ہوں۔ان
کو پہنچنے کی اطلاع ضرور دے دیں۔والسلام

زریں ہدایات (برائے طلباء)
1 : ابراهيم : 8
13
جلد چهارم
خاکسار
مرزا محمود احمد
(علیه اسبح )
( الفضل 24 /اکتوبر 1933 ء )

آج 10 میں سے 10 باقی