احمدیہ سپورٹس کلب سے خطاب
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
14
جلد چهارم
احمد یہ سپورٹس کلب سے خطاب
26 مارچ1934ء کو حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے احمد یہ سپورٹس کلب سے جو خطاب
فرمایا وہ حسب ذیل ہے۔تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اس وقت جو ایڈریس پڑھا گیا ہے اس میں ایک تو یہ خواہش ظاہر کی گئی ہے کہ میں کلب
کی سر پرستی منظور کروں۔سر پرستی کا لفظ ہمیشہ ہی میرے لئے شبہ کا باعث بن رہا ہے اور کبھی اس
کی حقیقت میری سمجھ میں نہیں آئی۔کیونکہ عام طور پر سر پرست بڑے کو کہتے ہیں لیکن معنوی
لحاظ سے سر پرست چھوٹا ہوتا ہے۔پھر مسلم اور خدا کے سوا کسی اور چیز کی پرستش جمع بھی نہیں ہوا
کرتی۔بہر حال جن معنوں کے لحاظ سے یہ ایسے موقع پر استعمال ہوتا ہے میرے نزدیک اس کا
یہ مطلب ہوتا ہے کہ جو خاص چندہ مقرر ہو اس کے دینے والوں کا نام سر پرست رکھ دیا جاتا
ہے۔اس چندہ کے دینے سے مجھے انکار نہیں اور میں وہ دینے کے لئے تیار ہوں۔پھر اگر
سر پرستی کے معنے وہ ہیں جو عام طور پر لئے جاتے ہیں یعنی توجہ کرنا ، خیال رکھنا اور نگرانی کرنا تو
یہ بحیثیت درجہ کے جماعت کے ہر کام کی ہر وقت خلیفہ کے سپر د ہوا ہی کرتی ہے۔دوسری خواہش یہ کی گئی ہے کہ احمد یہ ٹورنامنٹ کا احیاء کیا جائے۔مجھے یاد نہیں کہ احمدیہ
ٹورنامنٹ کے ختم کر دینے یا بند کرنے کے متعلق میری طرف سے کوئی ہدایت کی گئی ہو۔جہاں
تک میں سمجھتا ہوں میں نے ہمیشہ اس قسم کے ٹورنامنٹ کی تائید کی اور اسے پسند کیا ہے۔ان
حالات میں مناسب یہ ہے کہ ممبران کلب ناظر تعلیم و تربیت کو توجہ دلائیں جن کا کام اس بارے
میں میری ہدایت پر عمل کرنا ہے۔اگر ٹورنامنٹ کے متعلق احکام موجود ہیں اور پھر اس کے التوا
کی کوئی وجوہات ہیں تو وہ ناظر صاحب تعلیم و تربیت ہی بتا سکتے ہیں۔ممبران کلب ان سے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
15
جلد چهارم
تبادلۂ خیالات کریں۔اگر ان کا جواب تسلی بخش نہ ہوا تو پھر میں خود اس بارے میں غور
کرنے کے لئے تیار ہوں۔میں نے ہمیشہ ورزشی کھیلوں پر زور دیا ہے بشرطیکہ ان کا صحیح استعمال ہو۔اس
قسم کی کھیلیں
یہ روح پیدا کرتی ہیں کہ باوجود مقابلہ کے آپس میں دوستانہ طور پر رہ سکتے ہیں۔سپورٹس مین
سپرٹ یہی ہوتی ہے کہ انسان دوسروں کے اختلاف کو بخوشی برداشت کر سکے۔وہ لوگ جو ذرا
ذرا سے اختلاف کی وجہ سے انتہا کو پہنچ جاتے ہیں اس روح
کو نہیں سمجھتے جو کھلاڑیوں میں پائی
جاتی ہے۔جب کھلاڑی مقابلہ کے کھیل میں کھیلتے ہیں تو دونوں طرف سے اس شدت کا مقابلہ
ہوتا ہے کہ گویا اس کھیل کے سوا ان کے مد نظر کوئی اور کام ہی نہیں ہے۔لیکن جب ایک پارٹی
جیت جاتی ہے اور کھیل ختم ہو جاتا ہے تو دونوں پارٹیوں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی بغلوں
میں ہاتھ ڈالے اس طرح چلتے ہیں کہ ان میں کوئی مقابلہ ہوا ہی نہیں۔یہی روح ہے جو دنیا میں
امن قائم کر سکتی ہے۔دنیا کی حکومتوں میں ، اقتصادیات میں ، علوم میں، معاشرت میں، اخلاق
میں، عادات میں اختلاف ہے۔مگر اسے اسی حد تک محدود رہنا چاہئے جس صیغہ سے تعلق رکھتا
ہو۔دوسرے کاموں تک اسے وسیع نہیں کرنا چاہئے۔تمام تفرقے اسی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں
که اختلاف کو وسیع کر کے دوسرے کاموں تک بڑھا دیا جاتا ہے۔ایک پولیس کا افسر اپنی
تحقیقات میں، ایک جج اپنے فیصلہ میں دوسرے اختلافات کے اثرات کو لے جاتا ہے۔اگر
اختلاف کو اسی حد تک محدود رکھا جائے جس حد سے اس کا تعلق ہوتا ہے تو کوئی پولیس کا افسر
نا انصافی نہ کرے اور کوئی حج بد دیانتی کا مرتکب نہ ہو۔چونکہ اختلاف کو اپنی حد کے اندر محدود
رکھنے کی روح کھیلوں سے پیدا ہوتی ہے اس لئے میں انہیں پسند کرتا ہوں اور ان کے مقابلہ
میں ڈیبیٹنگ (Debating) کو نا پسند کرتا ہوں۔اس روح کو مد نظر رکھتے ہوئے اور اس بات
کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ کوئی دماغ تندرست نہیں رہ سکتا جب تک صحت درست نہ ہو میں
ورزشی کھیلوں کو ضروری سمجھتا ہوں۔صحت کی درستی سے میری مراد وہ مخفی طاقت ہے جو انسان کو
اس کے متعلقہ کاموں میں سے گزار دیتی ہے اور وہ ان کا موں کو عمدگی سے کر سکتا ہے۔
زریں ہدایات (برائے طلباء )
16
جلد چهارم
بظاہر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ہم دیکھتے کہ آپ بیمار رہتے اور آپ کی
بیماری کے متعلق پیشگوئی تھی۔مگر باوجود اس کے آپ کے کاموں ، آپ کی رفتار اور آپ
کی گفتار سے کوئی یہ نہ سمجھتا تھا کہ آپ کی اتنے سال کی عمر ہے جتنے سال کے آپ تھے۔آپ سیر کو جاتے اور میں نے آپ کو منگلیاں پھیرتے دیکھا ہے۔میں نے وہ رکھی ہوئی
تھیں مگر کسی نے مانگیں اور میں نے دے دیں۔دراصل ورزش بیماریوں سے بچا نہیں سکتی
البتہ کام کرنے کی طاقت پیدا کر دیتی ہے۔ایک دفعہ میں نے رؤیا دیکھا کہ کسی شخص نے
اعتراض کیا۔وہ شخص اس وقت یہاں موجود ہے جس کے متعلق اعتراض کیا گیا مگر وہ
موجود نہیں جس نے اعتراض کیا۔اعتراض یہ تھا کہ فلاں شخص ورزش کرتا رہتا ہے حالانکہ
واقعہ میں اس نے کبھی ورزش نہیں کی۔بہر حال اس پر رویا میں اعتراض کیا گیا۔میں نے
جواب دیا یہ تو کوئی اعتراض کی بات نہیں۔ورزش بعض اوقات دینی حکم ہو جاتی ہے۔پھر
میں نے مثال دی کہ ایک شخص جو ورزش نہیں کرتا اور پھر خدمت دین نہیں کر سکتا خدا تعالیٰ
کے حضور وہ ورزش نہ کرنے کی وجہ سے جوابدہ ہو گا۔غرض میں بہت ضروری سمجھتا ہوں کہ ورزش کی جائے مٹی کہ میرے نزدیک تو آواز کی بھی
ورزش ہونی چاہئے۔یہاں ایک پٹھان عبد الغفار خاں صاحب رہتے تھے جو عبد اللہ خاں پٹھان
کے باپ تھے اور سید عبد الستار صاحب کہ جنہیں رویا اور کشوف ہوتے تھے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام انہیں دعا کرنے کے لئے کہا کرتے تھے ، میں نے بھی ان سے کئی بار دعا کرائی ان
کے بھائی تھے۔ان کو اذان دینے کا شوق تھا مگر آواز پست تھی۔انہوں نے بلند آواز کے لئے
مشق کرنی شروع کی تو اس قدر بلند ہو گئی کہ میل میل تک سنائی دیتی تھی۔تو آواز کی بھی ورزش
ہونی چاہئے۔یہ مشق نہ صرف مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کام آتی ہے بلکہ صحت کے لئے بھی
ضروری ہے۔مجھے افسوس ہے کہ اس وقت قرآن کریم، نظم اور ایڈریس جنہوں نے پڑھا
سوائے تلاوت کرنے والے کے باقیوں کی آواز بہت پست اور گری ہوئی تھی۔اچھی اور عمدہ آواز میں بھی ایک خاص اثر ہوتا ہے۔حضرت خلیفہ المسح الاول سناتے تھے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
17
جلد چهارم
کہ ایک شخص خوش الحانی سے اذان دیا کرتا تھا۔مسجد کے قریب ایک سکھ رئیس کا مکان تھا۔اس کی لڑکی پر اذان کی آواز کا ایسا اثر ہوا کہ اس نے کہہ دیا میں مسلمان ہونا چاہتی ہوں۔جب اس سے پوچھا گیا کہ مسلمان ہونے کی کیا وجہ ہے؟ تو اس نے کہا کہ اذان کی آواز
سن کر میرا دل بے اختیار اسلام کی طرف کھینچا جاتا ہے۔اس پر اس سکھ رئیس نے اس
مؤذن کو اس مسجد سے نکلوا دیا۔اور پھر ایک ایسا شخص مقرر ہوا جس کی آواز ویسی عمدہ نہ
تھی۔اس کے بعد لڑکی سے پوچھا گیا تو کہنے لگی اب تو اسلام کوئی ایسا سچا نہیں معلوم ہوتا۔تو آواز میں بھی اثر ہوتا ہے اور صحت کے لئے آواز کا بلند ہونا ضروری ہوتا ہے۔جب
کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے تو اُس وقت رونا اس کے لئے ڈاکٹر مفید بتاتے ہیں۔پس ہر رنگ
میں ورزش ہونی چاہئے۔صرف ہاکی یا فٹ بال کے ذریعہ جسمانی قومی کی ورزش کافی
نہیں۔اگر آواز کی ورزش کی جائے تو وہ بھی بہت مفید ہوسکتی ہے۔ایک دفعہ میں ڈلہوزی گیا تو دیکھا دو پہاڑوں پر دو عورتیں کھڑی تھیں۔ان میں سے ایک
مرد کے جذبات کا اور دوسری عورت کے جذبات محبت کا باری باری اشعار میں اظہار کرتی۔اور
ان دونوں کی آواز دور سے خوب سنائی دیتی تھی۔پس گلے کی ورزش کی جائے تو آواز بلند اور
عمدہ ہوسکتی ہے۔اور نہ صرف گلے کی ورزش کرنی چاہئے بلکہ آنکھوں کی ورزش بھی ہوتی ہے۔میں نے اس کے متعلق ایک ڈاکٹر سے ذکر کیا تو اس نے کہا میں نے کئی لوگوں کی آنکھوں کی
ورزش کے ذریعہ نظر تیز کی ہے۔اسی طرح کانوں کی ورزش بھی ہوتی ہے۔ریڈ انڈین لوگوں
میں کانوں کی مشق اتنی دیکھی گئی ہے کہ وہ زمین پر کان لگا کر پتہ لگا لیتے کہ دشمن اتنی دور آ رہا
ہے۔انہیں مخالف لشکر کے چلنے کی گونج معلوم ہو جاتی ہے۔وہ لوگ جو کھو جی ہوتے ہیں ان کی
آنکھوں کی مشق اتنی تیز ہوتی ہے کہ پاؤں کا نشان دیکھ کر سراغ لگا لیتے ہیں۔پس آنکھ، ناک،
گلا وغیرہ سب کی ورزش سے ان میں طاقت پیدا ہوتی ہے۔جس طرح ورزش کرنے سے جسم
طاقتور اور مضبوط ہو سکتا ہے، ہاتھ مضبوط ہو جاتے ہیں، سینہ چوڑا اور مضبوط ہو جاتا ہے، ٹانگوں
میں طاقت آجاتی ہے اسی طرح آنکھ، ناک، کان اور گلے کی ورزش سے ان میں بھی زیادہ
زریں ہدایات (برائے طلباء )
18
جلد چهارم
طاقت پیدا ہو سکتی ہے اور یہ اپنا کام زیادہ عمدگی کے ساتھ کر سکتے ہیں۔پس اس قسم کی بھی
ورزشیں ہونی چاہئیں اور ورزشی کھیلوں کو وسیع کرنا چاہئے۔اور ایسے رنگ میں ڈھالنا
چاہئے کہ نہ صرف جسم میں طاقت پیدا ہو بلکہ دوسرے قومی میں بھی طاقت پیدا ہو۔اور
ایسی کھیلیں ایجاد کی جاسکتی ہیں جن سے یہ بات حاصل ہو سکے اور اس قسم کی ورزشیں کی جا
سکیں۔میرے نزدیک جسمانی ورزش اچھی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ دوسرے پہلوؤں کو
بھی مد نظر رکھنا چاہئے اور ورزش کو زیادہ وسیع کرنا چاہئے۔“
(الفضل 5 اپریل 1934ء)