حضرت صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد صاحب کو ضروری ہدایات
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء )
19
جلد چهارم
حضرت صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد صاحب کو ضروری
ہدایات
حضرت صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد صاحب مولوی فاضل بی۔اے کے ولایت
جانے پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے 6 ستمبر 1934 ء کو اپنے ہاتھ سے جو اہم نصائح تحریر
فرما کر انہیں دیں وہ درج ذیل ہیں :۔أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ
عزیزم ناصر احمد
سَلَّمَكَ اللهُ وَحَفِظَكَ اللهُ وَنَصَرَكَ اللهُ وَوَفَقَكَ
اللهُ لِحِدُمَةِ الدِّينِ وَإِعْلَاءِ كَلِمَةِ الْإِسْلَامِ -
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ
أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ
تمام علوم کا چشمہ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ - پر وہ صداقت ہے جسے میرے کانوں نے
سنا، میری آنکھوں نے دیکھا اور میرے باقی حواس نے اس کا مشاہدہ کیا۔میں سنی سنائی بات پر
ایمان
نہیں لایا بلکہ میں نے اللہ تعالیٰ کے عریاں جلوے دیکھے۔اس کی قدرتوں کو اپنے نفس اور
اپنے گرد کی اشیاء میں اچھی طرح مشاہدہ کیا۔پس میں ایک زندہ گواہ ہوں اللہ تعالیٰ کی قدرتوں
کا۔ایک آئینہ ہوں اس کے حسنِ بے عیب کا اور دنیا کی کوئی دلیل مجھے اس کے در سے پھرا نہیں
زریں ہدایات (برائے طلباء)
20
جلد چهارم
سکتی۔کوئی لالچ یا کوئی خوف مجھے اس سے دور نہیں کر سکتا۔میں نے دیکھا اور مشاہدہ کیا کہ اس
کے دیئے ہوئے علم کے سوا کوئی علم نہیں اور اس کی دی ہوئی عقل کے سوا کوئی عقل نہیں۔دنیا
کے عاقل اس کے سامنے بے وقوف ہیں اور دنیا کے عالم اس کے سامنے جاہل ہیں۔جو اس
سے دور ہوا حقیقی علم سے دور ہوا۔پس جو یہ خیال کرے کہ وہ خدا تعالیٰ کے جاری کئے ہوئے
چشمہ کے علاوہ کسی اور جگہ سے علم حاصل کر سکتا ہے وہ نہایت احمق اور جاہل ہے۔علم سب کا
سب قرآن میں ہے اور یہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے۔میں نے دنیا کا کوئی علم نہیں سیکھا۔میں
مدرسہ میں ہمیشہ فیل ہوا اور نا کام ہی میں نے مدرسہ چھوڑا۔دوسری تعلیم سوائے قرآن کے
کوئی حاصل نہیں کی۔لیکن خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کے ذریعہ سے مجھے دنیا کے سب علوم
کے اصول سکھا دیئے ہیں۔میں لوگوں کی خود ساختہ اصطلاحات بے شک نہیں جانتا لیکن میں
ان سب علوم کو جانتا ہوں جو انسان کے دماغ کو روشنی دینے اور اعمال انسانی کی اصلاح اور
اس کی ترقی کے لئے ضروری ہیں۔آج تک کسی علم والے سے میں مرعوب نہیں ہوا۔اور محض
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیشہ اپنے مخاطب پر غالب رہا ہوں۔اس نے میری عقل کو روشنی بخشی
اور میرے علم کو نور عطا کیا۔اور ایک جاہل انسان کو عالم کہلانے والوں کا معلم بنایا۔فَذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَّشَاءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيم
اس تجربہ کے بعد میرا یہ خیال کرنا کہ تم انگلستان علم سیکھنے جاتے
انگلستان بھیجنے کی وجہ ہو پرلے درجہ کی ناشکری اور انتہاء درجہ کی احسان فراموشی ہوگا۔سب علم قرآن کریم میں ہے۔اس لئے سب سے پہلے میں نے تمہیں قرآن پڑھوایا بلکہ حفظ
کروایا۔پس پیشتر اس کے کہ تم ہوش سنبھالتے علم کا سر چشمہ تمہیں دلایا گیا اور عرفان کا دریا
تمہارے اندر جاری کر دیا گیا۔اب آگے اس سے فائدہ اٹھانا، نہ اٹھانا تمہارا کام ہے۔پس
اگر تم یہ محسوس کرتے ہو کہ جو کچھ تم باہر سیکھتے ہو اس سے بڑھ کر تم کو قرآن کریم میں ملتا ہے اور
اگر تم یہ مشاہدہ کرتے ہو کہ باقی سب علم مردہ ہیں اور صرف قرآن کریم کا علم زندہ ہے، اگر ان
باتوں کو تم ایک ایمانی کیفیت کے طور پر نہیں محسوس کرتے ہو بلکہ حق الیقین کی طرح اپنے وجود
زریں ہدایات (برائے طلباء)
21
جلد چهارم
میں پاتے ہو اور ہمیشہ اس کا تازہ بتازہ مشاہدہ تم کو حاصل ہوتا ہے تو تم سمجھ لو کہ تمہارا قدم
ایمان کے مقام پر رکھ دیا گیا ہے۔اب صرف عرفان اور سلوک کی منازل کا طے کرنا باقی
ہے۔لیکن اگر ایسا نہیں، اگر یہ امر تمہارے مشاہدہ میں ابھی نہیں آیا، اگر ایک ایمانی
احساس سے زیادہ اس حقیقت کو جامہ نہیں ملا تو سمجھ لو کہ ابھی منزل مقصود کا نشان بھی تم کو
نہیں ملا اور ابھی تم دیار محبوب کے قریب بھی نہیں پھٹکے۔اس صورت میں ہوشیار ہو جاؤ کہ
شیطان تمہارے قریب ہے اور ابلیس تم پر پنجہ مارنا ہی چاہتا ہے۔شاید میں اپنے مقصد سے دور ہو رہا ہوں میں تم کو یہ بتانا چاہتا تھا کہ سب علم قرآن کریم
میں ہی ہے۔اور اس کی کنجی محبت الہی ہے۔جو خدا تعالیٰ سے محبت کرتا ہے اسے قرآن کریم کا
علم دیا جاتا ہے۔اور جو اس کے قبضہ میں اپنے آپ کو دے دیتا ہے وہ اس کی عرفان کے
دودھ سے خود پرورش کرتا ہے۔پس میں تم کو انگلستان کسی علم سیکھنے کے لئے نہیں بھجوا رہا کہ
جو کچھ علم کہلانے کا مستحق ہے وہ قرآن کریم میں موجود ہے۔اور جو قرآن کریم میں نہیں وہ
علم نہیں جہالت ہے۔میں مبالغہ سے کام نہیں لے رہا۔میں کلام کو چست فقرات سے
مزین نہیں کر رہا بلکہ یہ ایک حقیقت ہے، یہ ایک مشاہدہ ہے اور اس کے لئے میں ہر قسم کی
قسم اٹھانے کے لئے تیار ہوں۔میرے کلام میں نقص کا احتمال تو ہو سکتا ہے لیکن مبالغہ کا
نہیں۔وَاللهُ عَلَى مَا أَقُولُ شَهِيدٌ۔میں تم کو انگلستان بھجوا رہا ہوں اس غرض سے جس غرض سے رسول کریم میں اپنے صحابہ
کو فتح مکہ سے پہلے مکہ بھجوایا کرتے تھے۔میں اس لئے بھجوا رہا ہوں کہ تم مغرب کے نقطہ نگاہ کو
سمجھو۔تم اس زہر کی گہرائی کو معلوم کرو جو انسان کے روحانی جسم کو ہلاک کر رہا ہے۔تم ان
ہتھیاروں سے واقف اور آگاہ ہو جاؤ جن کو دجال اسلام کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔غرض
تمہارا کام یہ ہے کہ تم اسلام کی خدمت کے لئے اور دجالی فتنہ کی پامالی کے لئے سامان جمع
کرو۔یہ مت خیال کرو کہ وہاں سے تم کچھ حاصل کر سکتے ہو۔وہاں کی ہر چیز آسانی سے یہاں
مل سکتی ہے۔تم کو میں اس لئے وہاں بھجوا رہا ہوں کہ تم وہاں کے لوگوں
کو کچھ سکھاؤ۔اگر تم کوئی
صل الله
زریں ہدایات (برائے طلباء )
22
جلد چهارم
اچھی بات ان میں دیکھو تو وہ تم کو مرعوب نہ کرے۔کیونکہ اگر وہ مسلمانوں میں موجود نہیں تو اس
کی یہ وجہ نہیں کہ وہ اسلام میں موجود نہیں ہے بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلمانوں نے اسے بھلا دیا
ہے۔رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں كَلِمَةُ الحِكْمَةِ ضَالَّهُ الْمُؤْمِنِ اَخَذَهَا حَيْثُ
وَجَدَهَا 1 آپ کے اس قول میں (فِدَاهُ نَفْسِی وَ رُوحِی ) اس طرف اشارہ ہے کہ اسلام
کے باہر کوئی اچھی تے نہیں۔اگر کوئی ایسی شے نظر آئے تو یا تو ہمارا خیال غلط ہوگا اور وہ شے اچھی
نہیں بلکہ بری ہوگی۔یا پھر اگر وہ اچھی چیز ہوگی تو وہ ضرور قرآن کریم سے ہی لی ہوئی ہوگی
اور مومن ہی کی گم گشتہ متاع ہوگی۔جو کچھ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے میں اس کا ایک زندہ
ثبوت ہوں۔میں گواہ ہوں اُس راستبازوں کے بادشاہ کی بات کی صداقت کا۔پس ایسا نہ ہو کہ تم یورپ سے مرعوب ہو۔خدا تعالیٰ نے جو ہمیں خزانہ دیا ہے وہ
یورپ کے پاس نہیں۔اور جو ہمیں طاقت دی ہے وہ اسے حاصل نہیں۔تم ایک اسلام کے
سپاہی کی طرح جاؤ اور وہ سب کچھ اکٹھا کرو جو اسلام کی خدمت کے لئے مفید ہو۔اور اس
سب کچھ کو لغو مجھ کر چھوڑ دو جو اسلام کے خلاف ہے۔کیونکہ وہ ہر گز کوئی قیمت نہیں رکھتا۔تم
اسے زہر سمجھ کر اس کی شدت کا مطالعہ کرو لیکن اسے کھاؤ نہیں کہ زہر کھانے والا انسان
اپنے آپ کو خود ہلاک کرتا ہے اور لوگوں کی ہنسی اور تمسخر کا مستحق ہوتا ہے۔(2) تم ایک ایسے ملک کو جا رہے ہو جہاں شیطانی حیلہ سے بچنے کا طریق ایک طرف شیطان عملی طور پر سب پر غالب آنا
چاہتا ہے تو دوسری طرف عملی طور پر وہ سب کو اپنے رنگ میں رنگین کرنا چاہتا ہے۔اگر تم نے
قرآن کریم کو ذرہ بھر بھی سمجھا ہے تو ان دونوں فتنوں سے تم کو کوئی خطرہ نہیں۔بلکہ تم ہراک
شیطانی حیلہ کو پانی کے بلبلہ سے بھی زیادہ نا پائیدار خیال کرو گے۔لیکن اگر تمہارے دل میں
کمزوری ہو تو یا درکھو اس کا علاج ہمارے آقا نے پہلے سے بتا رکھا ہے۔روزانہ سورۃ کہف کی
دس ابتدائی اور دس آخری آیتیں پڑھ چھوڑو اور ان کے مطالب پر غور کیا کرو۔وہاں کی کوئی
بری بات تم پر اثر نہیں کر سکے گی۔اسی طرح چاہئے کہ روزانہ بلا ناغہ رات کو سوتے ہوئے
زریں ہدایات (برائے طلباء )
23
جلد چهارم
تین دفعہ آیت الکرسی اور آخری تینوں قل پڑھ کر اور تینوں دفعہ اپنے ہاتھوں پر پھونک کر
اپنے سر اور دھڑ پر پھیر لیا کرو۔اور اس کے بعد یہ دعا پڑھو اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْلَمْتُ نَفْسِی
اِلَيْكَ وَوَجْهُتُ وَجْهِي اِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ وَالْجَأْتُ ظَهْرِى
اِلَيْكَ رَغْبَةً وَّرَهْبَةً إِلَيْكَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ آمَنْتُ
بكِتَابِكَ الَّذِي أَنزَلْتَ وَنَبِيِّكَ الَّذِى اَرْسَلْتَ 2 اگر تم سمجھ کر اس دعا کو پڑھو
گے تو اس میں ایک نور پاؤ گے۔روشن نور جو دل کو محبت الہی سے بھر دے گا۔(4) وہ تاریکی کا ملک ہے۔تاریکی روشنی کی دشمن ہے۔تہجد پڑھنے کی تاکید مومن روشنی کا حیوان ہے اور تاریکی میں زندہ نہیں رہ سکتا۔اس لئے اپنے لئے نور پیدا کرنے کی ہرممکن کوشش کرو۔اس نور کے پیدا کرنے کا ایک
بہترین ذریعہ قرآن کریم کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق تہجد ہے۔بلا ناغہ تہجد پڑھنے کی
کوشش کرو۔مگر وہاں کے حالات کے مطابق ایسے وقت میں تہجد پڑھو کہ اس کے بعد صبح کی
نماز پڑھ کر سو سکو۔ورنہ اس کا کوئی فائدہ نہیں کہ انسان تہجد پڑھے اور صبح کی نماز قضا کر دے۔(4) قرآن کریم میں نے تم کو حفظ کرا دیا اس کا یا درکھنا تمہارا تلاوت قرآن کریم
کام ہے۔اس کی روزانہ تلاوت کو نہ بھولنا۔میں اس کی
خوبیوں کے متعلق پہلے کہہ چکا ہوں۔اس کے بھیجنے والے سے زیادہ اس کی کون تعریف کر سکتا
ہے۔جو کچھ اس نے بتایا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ نور ہے، وہ بیان ہے، وہ فرقان ہے 3
و تفصيل لكل شَی 44 ہے، وہ قول کریم ہے، وہ کتاب مکنون ہے 5 علم و عمل کے لئے وہی
سب کچھ ہے۔اور اس کے سوا جو کچھ ہے لغو ہے، فضول ہے بلکہ زہر ہے۔ضرورت صرف اس
امر کی ہے کہ انسان آنکھیں کھول کر اس کو پڑھے اور دل کی کھڑکیوں کوکھولے رکھے۔(5) دعا عبادت کا مغز ہے اور مومن کی جان ہے اور جو دعا میں
دعا کرتے رہو غفلت کرتا ہے متکبر ہے اور اپنے آقا سے کبر کرتا ہے۔وہ اس
قابل نہیں کہ کوئی شریف آدمی اسے منہ لگائے۔دعا اس کا نام نہیں کہ انسان منہ سے کہہ دے اور
زریں ہدایات (برائے طلباء )
24
جلد چهارم
سمجھ لے کہ دعا ہو گئی۔دعا پگھل جانے کا نام ہے ، موت اختیار کرنے کا نام ہے، تذلیل اور
انکسار کا مجسم نمونہ بن جانے کا نام ہے۔جو یونہی منہ سے بکتا جاتا ہے اور تذلل اور انکسار کی
حالت اس کے اندر پیدا نہیں ہوتی، جس کا دل اور دماغ اور جس کے جسم کا ہر ذرہ دعا کے
وقت محبت کی بجلیوں سے تھر تھر انہیں رہا ہوتا وہ دعا سے تمسخر کرتا ہے۔وہ اپنا وقت ضائع کر
کے خدا تعالیٰ کا غضب مول لیتا ہے۔پس ایسی دعا مت کرو جو تمہارے گلے سے نکل رہی ہو
اور تمہارے اندر اس کے مقابل پر کوئی کیفیت پیدا نہ ہو۔وہ دعا نہیں الہی قہر کے بھڑ کانے کا
ایک شیطانی آلہ ہے۔جب تم دعا کرو تو تمہارا ہر ذرہ خدا تعالیٰ کے جلال کا شاہد ہو، تمہارے
دماغ کا ہر گوشہ اس کی قدرتوں کو منعکس کر رہا ہو اور دل کی ہر کیفیت اس کی عنایتوں کا لطف اٹھا
رہی ہو۔تب اور صرف تب تم دعا کرتے ہو۔یہ کیفیت بظاہر مشکل معلوم ہوتی ہے مگر جس کے
ایمان کی بنیاد عشق الہی پر ہو اس کے لئے اس سے زیادہ آسان اور کوئی شے نہیں۔بلکہ اس کی
طبیعت کا تو یہ کیفیت خاصہ بن جاتی ہے اور وہ ہر وقت اس سے لطف اندوز ہو رہا ہوتا ہے۔ایسے انسان کو یہ ضرورت نہیں ہوتی کہ وہ ضرور الگ جا کر مصلیٰ پر بیٹھ کر دعائیں کرے وہ
خلوت و جلوت میں دعا کر رہا ہوتا ہے۔اور جب اس کی زبان پر اور اور کلام جاری ہوتے ہیں
اور اس کی آنکھ کے آگے اور اور نظارے پھر رہے ہوتے ہیں اس کی روح اپنے مالک و خالق
کے عقبہ رحمت 6 پر گری ہوئی اپنے لئے اور دنیا کے لئے طلب گار رحمت ہو رہی ہوتی ہے۔(6) خدا تعالیٰ سے ہمارا تعلق دلیل اور فلسفے پر مبنی نہ ہونا چاہئے۔عشق الہی پیدا کر و دلیل سے منی تو یہ ہیںکہ وہ راستہ دکھاتی ہے۔جب تک ہم نے
راستہ نہیں دیکھا تب تک تو دلیل ہمارے کام آ سکتی ہے لیکن جب ہم نے راستہ دیکھ لیا پھر دلیل
ہمارے کسی کام کی نہیں۔پھر صرف عشق اور صرف عشق اور صرف عشق ہمارے کام آ سکتا
ہے۔اور جب عشق پیدا ہو جائے تو پھر اپنے محبوب سے جدا رہنا بالکل ناممکن ہوتا ہے۔پس
اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کرو کہ اس سے زیادہ محبت کے قابل کوئی وجود نہیں۔اگر خدا تعالیٰ کا تعلق
دلیل اور ثبوت تک رہے گا تو تم کو تمہاری زندگی سے کچھ فائدہ نہ ہوگا۔فائدہ اُسی وقت ہوگا
زریں ہدایات (برائے طلباء )
25
جلد چهارم
جبکہ عشق الہی دل میں پیدا ہو اور سب جسم پر بھی اس کا اثر ہو۔کسی شاعر کا قول ہے جو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر الہاتا بھی نازل ہوا ہے کہ عشق الہی و سے منہ پر ولیاں ایہہ
نشانی - 7 پس اگر انسان خدا تعالیٰ کا ولی بننا چاہے تو چاہئے کہ عشق الہی پیدا کرے۔اور اس
کے آثار اس کے جسم پر بھی ظاہر ہوں ورنہ دل کے عشق کو کوئی کیا جان سکتا ہے۔بہت لوگ اس
دھو کا میں مبتلا رہتے ہیں کہ ان کے ظاہر پر تو کوئی اثر عشق الہی کا ہوتا نہیں مگر وہ خیال کر لیتے ہیں
که عشق الہی ان کے دل میں پیدا ہے۔آگ بغیر دھوئیں کے نہیں ہو سکتی۔دل کی کیفیت چھپی
نہیں رہ سکتی۔جس کے دل میں عشق الہی ہوتا ہے اس کی ہر حرکت اور اس کے ہر قول سے عشق
الی کی خوشبو آ رہی ہوتی ہے۔بکری کے گوشت کے کباب پکتے ہیں تو اس کی بوذ کی حس والوں کو
میل میل پر سے آ جاتی ہے۔پھر کس طرح ممکن ہے کہ ایک انسان کا دل خدائے ذوالجلال کے
عشق کی آگ پر پک رہا ہو اور اس کی خوشبود نیا کو مہکا نہ دے۔پس اگر عشق کے آثار نہیں پیدا تو عشق کے سمجھنے میں دھوکا لگا ہے اور ایسے شخص کو اپنی
اصلاح کی فکر کرنی چاہئے۔جب عشق ہوگا تو محبوب کے قرب کی بھی تمنا ہو گی۔یہ قرب
کس طرح ملتا ہے؟ اس کی تفصیل اس جگہ بیان نہیں ہو سکتی۔اس کے کئی رنگ ہیں۔نشان
سے معجزہ سے، الہام سے، وحی سے ، خواب سے، کشف سے اور ہزاروں رنگ سے وہ
بندہ کو حاصل ہوتا ہے۔اور جو بندہ اس کے بغیر تشفی پا جاتا ہے وہ عاشق نہیں۔پس جب تک اللہ تعالیٰ بھی اپنی محبت کا اظہار نہ کرے تسلی نہ پاؤ اور اپنے
دل کو اور جلائے جاؤ۔ہاں بوالہوس نہ بنو کہ بعض لوگ اپنے آقا کو بھی
فروخت کرنا چاہتے ہیں۔یعنی انہیں خدا تعالیٰ کے قرب کی اس لئے خواہش ہوتی ہے تا لوگوں
میں ان کی عزت ہو۔تا وہ لوگوں سے کہیں کہ خدا تعالیٰ ان سے بولتا ہے ان کے لئے نشان دکھاتا
ہے اور وہ ولی اللہ ہیں۔وہ اس خواہش کا نام خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت کی تڑپ رکھتے ہیں اور
کہتے ہیں کہ وہ اس طرح دین پھیلا سکیں گے۔لیکن وہ خواہ کچھ کہیں یہ حقیقت پوشیدہ نہیں ہو سکتی
کہ وہ اپنے آقا کو ادنی خواہشات کے حصول کے لئے فروخت کرنا چاہتے ہیں۔الْعِيَاذُ بِاللهِ۔بوالہوس نہ بنو
زریں ہدایات (برائے طلباء)
26
جلد چهارم
پس ایسی خواہش کبھی دل میں پیدا نہ ہو۔کوئی سچا عاشق یہ خیال نہیں کر سکتا کہ اس کا
محبوب اسے اس لئے ملے کہ وہ لوگوں کو دکھا سکے۔عشق جب پیدا ہوتا ہے تو باقی۔احساس دبا دیتا ہے۔دنیا وَمَا فِيهَا بھلا دیتا ہے۔پس ان لوگوں والی غلطی کبھی نہ کرنا۔اللہ تعالیٰ قدوس ہے۔انسان کی جب اس پر نظر پڑتی ہے تو وہ باقی سب اشیاء کو بھول جاتا
ہے۔کیونکہ اس پر نظر پڑتے ہی وہ خود بے عیب ہو جاتا ہے۔اور شرک سے بڑھ کر اور کون
سا عیب ہو گا۔پس اس قسم کے رذیل اور کمینے خیالات دل میں مت آنے دو۔صرف
خدا تعالیٰ کی جستجو ہوا اور اس کے سوا سب کچھ فراموش ہو جائے۔بدنامی کے مواقع سے بچو (7) یادرکھو کہ تم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
پوتے ہو۔ایک دفعہ تم بچپن میں سخت بیمار تھے اور
جان کے لالے پڑ رہے تھے۔انہی دنوں حضرت خلیفہ اسیح الاول گھوڑے سے گر گئے اور ان کی
تکلیف نے ہمارے دل سے ہر خیال کو نکال دیا۔میں ان کے پاس بیٹھا تھا اور وہ تکلیف سے
کراہ رہے تھے۔تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد غنودگی ہو جاتی۔میں پاس بیٹھا دعا کر رہا تھا۔تمہاری
حالت زیادہ خراب ہو گئی اور تمہاری والدہ نے سمجھا کہ تم مرنے ہی والے ہو۔ان کی طرف سے
ایک آدمی گھبرایا ہوا آیا۔میں نے پیغام سنا اور سن کر خاموش ہو گیا کیونکہ حضرت خلیفہ اول کی
محبت کے مقابلہ میں تمہاری محبت مجھے بالکل بے حقیقت نظر آتی تھی۔تھوڑی دیر کے بعد پھر
آدمی آیا۔پھر میں خاموش ہو رہا۔پھر تیسری دفعہ آدمی آیا اور اُس وقت خلیفہ اول ہوش میں
تھے۔انہوں نے اس کی بات سن لی کہ ناصر احمد کی حالت خطر ناک ہے جلد آئیں۔میں پھر بھی
خاموش رہا اور نہ اٹھا۔تھوڑی دیر کے بعد حضرت خلیفہ اول نے میری طرف منہ پھیرا اور کسی قدر
ناراضگی کے لہجہ میں کہا میاں! تم گئے نہیں !! اور پھر کہا کہ تم جانتے ہو کس کی بیماری کی اطلاع
آدمی دے کر گیا ہے؟ وہ تمہارا بیٹا ہی نہیں وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پوتا ہے۔مجھے بادل ناخواستہ اٹھنا پڑا اور میں گھر پر آیا۔ڈاکٹر کو بلا کر دکھایا اور تم کو کچھ دنوں بعد خدا تعالیٰ
نے شفا دے دی۔مگر یہ سبق مجھے آج تک یاد ہے۔ہمیں یہ نہیں دیکھنا چاہئے کہ ہم کون ہیں بلکہ
زریں ہدایات (برائے طلباء )
27
جلد چهارم
یہ دیکھنا چاہئے کہ ہم کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ایک نسبت ہے اور ہماری
کمزوریاں ان کے اچھے نام کو بد نام کرنے کا موجب ہو سکتی ہیں۔پس میں امید کرتا ہوں
کہ اپنے طریق عمل کو ہمیشہ اعتراض سے بالا ر کھنے کی کوشش کرو گے۔ہمیشہ یادر ہے کہ مواقع فتن سے ہی نہ بچو بلکہ بدنامی کے مواقع سے بھی بچو۔عورتوں
کے ساتھ الگ بیٹھنا، الگ سیر کو جانا وہاں کے حالات میں ایک معمولی اور طبعی بات سمجھا
جاتا ہے۔مگر تم لوگوں کو اس سے پر ہیز چاہئے۔وہاں عورتوں سے مصافحہ نہ کرنا ایک بہت
بڑی پریشانی ہے مگر اس سے بڑھ کر یہ پریشانی ہے کہ ہم رسول کریم ﷺ کے حکم کو توڑ دیں۔(8) غذا میں پر ہیز رہے۔وہاں جھٹکے کا گوشت ہوتا ہے جب تک
غذا میں پر ہیز کو شرمیٹ (kosher meat) جو یہود کا ذبیحہ ہے اور جائز ہے
میسر نہ ہو خود ذبح کر کے جانور دو اور اسے کھاؤ دوسرا گوشت کسی صورت میں مت چکھو۔مچھلی، انڈا، سبزی وغیرہ یہ چیزیں غذا کے طور پر اچھی ہیں۔گوشت کی ضرورت ان کے بعد
اول تو ہے نہیں ورنہ ہفتہ میں دو تین بار مرغ ذبح کر کے پکوالیا کرو۔بہر حال یہ امر یا در رکھنے
کے قابل ہے کہ حلال غذا سے حلال خون پیدا ہوتا ہے۔اگر غذا ئیں حرام ہوں گی تو خون بھی
خراب ہوگا اور خیالات بھی گندے پیدا ہوں گے اور دل پر زنگ لگ کر کہیں کے کہیں نکل
جاؤ گے۔خدا تعالیٰ نے جو سامان پیدا کئے ہیں ان سے الگ ہو کر کامیابی ناممکن ہے۔الله
پس ان سامانوں کو نظر انداز نہ کرو۔رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں الا لِكُلِّ مَلِک حِمى
وحمى اللهِ مَحَارِمُهُ 8 کان کھول کر سن لو کہ ہر بادشاہ کی ایک رکھ ہوتی ہے کہ جو شخص اس رکھ
میں داخل ہوتا ہے سزا پاتا ہے۔اور اللہ تعالیٰ کی رکھ اس کے مقرر کئے ہوئے محارم ہیں۔پھر فرمایا
عقل مند انسان وہ ہے جو رکھ کے پاس بھی اپنے جانور نہ چرائے۔کیونکہ غلطی سے بھی جانوراندر
چلے گئے تو یہ مصیبت میں مبتلا ہو جائے گا۔پس کھانے کے معاملہ کو معمولی نہ سمجھو۔جہاز پر بھی
اور ولایت جا کر بھی یاد رکھو۔انگریزی جہازوں پر پرند گلا گھونٹ کر مارے جاتے ہیں
دوسرا گوشت وہ اکثر بمبئی سے خریدتے ہیں۔حلال کھانے والے کے لئے وہ پرند کے
زریں ہدایات (برائے طلباء )
28
جلد چهارم
ذبیحہ کا بھی انتظام کر دیتے ہیں۔اس کی کوشش جہاز کے افسروں سے کر لینا ورنہ دوسرا
گوشت اگر ذبیحہ کا ہو تو صرف وہ کھانا پرند کا گوشت نہ کھانا۔میں شاذ و نادر
خدمت دین کے لئے تیاری کے متعلق ضروری ہدایات طور پر بعض
فوائد کے لئے سینما کی غیر معیوب فلموں کو دیکھ لینا جائز سمجھتا ہوں لیکن ناچ کی محفلوں میں
شامل ہونا بہت معیوب ہے اور اس سے پر ہیز چاہئے۔جوئے کی قسم کی سب کھیلوں سے
پر ہیز چاہیئے۔سینما و غیرہ سے بھی حتی الوسع پر ہیز ہی چاہئے۔لیکن سال میں ایک دو دفعہ
دیکھنے کا موقع ہوا اور فلم گندی نہ ہو تو حرج نہیں۔مگر احتیاط کے سب پہلو مدنظر ر ہیں۔تم نے زندگی وقف کی ہوئی ہے۔زندگی وقف کرنے کے یہ معنی ہیں کہ انسان دنیا کے
عیش وعشرت اور آرام و آسائش کو ترک کر دے اور دین کی خدمت میں اپنی ہر طاقت
صرف کر دے۔یہ امر صرف ارادہ سے حاصل نہیں ہو سکتا بلکہ اس کے لئے ہر روز کی
تربیت اور تیاری کی ضرورت ہے۔جس طرح سپاہی صرف بندوق پکڑ کر نہیں لڑسکتا بلکہ اسے
فنونِ جنگ کے سیکھنے اور ان کی مشق کرتے رہنے کی ضرورت ہے اسی طرح دین کے سپاہی کو
بھی ایک لمبی اور مستقل مشق کی ضرورت ہے۔اس لئے اپنے ہر کام میں سادگی پیدا کرو۔تمہارا اصل لباس غربت ہو۔اس کے بغیر تم اپنا عہد پورا کرنے کے قابل نہ ہو گے اور
نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا خدا تعالیٰ کی ناراضگی کو خرید لو گے۔چاہئے کہ تمہارا لباس،
تمہارا کھانا پینا، تمہاری رہائش سادہ ہو اور انکسار طبیعت کا خاصہ ہو جائے۔کیونکہ خدمت کرنے
والا خدمت گار ہوتا ہے۔اگر ایک انسان کی چال ڈھال اور اس کا قول و گفتگو خدمت گاری پر
دلالت نہیں کرتا تو وہ خدمت کر ہی کس طرح سکتا ہے۔خدمت کا میدان غرباء میں ہوتا ہے۔ایسے آدمی کے تو غرباء پاس بھی نہیں آتے۔اگر کوئی تمہارا خادم ہو تو اسے بھائی کی طرح سمجھو۔دل میں شرمندگی محسوس کرو کہ ایک بھائی سے خدمت لینے کی ضرورت محسوس ہوئی۔ہر ایک
ادنی اور اعلیٰ سے محبت کرو اور پیار اور اخلاق سے ملو۔بڑوں کا ادب کرو اور چھوٹوں پر شفقت۔
زریں ہدایات (برائے طلباء )
29
جلد چهارم
اپنے علم کی بناء پر یا اگر نیکی کی توفیق ملے اس کی بناء پر لوگوں پر بڑائی نہ ظاہر کرو کہ اس سے نیکی
برباد ہو جاتی ہے۔اپنے آپ کو سب سے چھوٹا سمجھو کہ عزت وہی ہے جو انکساری میں ملتی ہے۔جسے خدا اونچا کرے وہی اونچا ہے۔اپنے کسب سے کمائی ہوئی عزت عزت نہیں۔لوٹا ہوا مال
ہے جو عزت کی بجائے ذلت کا موجب ہے۔ہر حالت میں دینی خدمت سے غافل نہ ہو۔اپنے
نفس پر خرچ کرنے کی بجائے دین پر اور غرباء پر خرچ کرنے کو ترجیح دو۔مجھے بچپن میں تین
روپے ملا کرتے تھے۔اس میں سے خرچ کر کے تفخیذ الاذہان چلایا کرتا تھا۔بعض اور دوست بھی
اس میں شامل تھے وہ بھی میری طرح بے سامان تھے۔پھر بھی ہم نے رسالہ چلایا اور خدا تعالیٰ
کے فضل سے اچھا چلایا۔پس اپنے آرام پر دین کی مددکو مقدم سمجھو۔چندہ کو اپنے تمام حوائج پر
مقدم سمجھو۔اور اس کے علاوہ بھی نفس پر تنگی کر کے صدقہ و خیرات کا خیال رکھا کرو۔(9) تبلیغ زبان سے بھی اور حسن اخلاق سے بھی مومن کا تبلیغ کے متعلق ہدایت اہم فرض ہے اس کو مت بھولو۔اور کوشش کرو کہ وہاں کی
رہائش کا کوئی اچھا پھل وہاں چھوڑ کر آؤ۔(10) اچھے دوست پیدا کرو۔بجائے آوارہ اور خوش مذاق دوستوں
اچھے دوست کے۔پروفیسروں اور علمی مذاق والے لوگوں کی صحبت کو اپنے دل کی
تسکین کا ذریعہ بناؤ۔(11) مسجد کی آمد و رفت کو جہاں تک ہو سکے بڑھاؤ اور مسجد کی آمد و رفت
اگر موقع ملے یورپ کے دیگر ممالک کی بھی سیر کرو۔(12) امام مسجد یورپ میں خلیفہ کا نمائندہ امام مسجد احمد یہ لندن کی اطاعت ہے۔اس کی اطاعت اور اس سے تعاون
ایمان کا ایک جزو ہے اس میں کوتاہی ہر گز نہ ہو۔(13) مومن بزدل نہیں ہوتا۔عزیزوں کی جدائی شاق
مومن بزدل نہیں ہوتا ہوتی ہے مگر تم مومن بنو اور ان کی جدائی تمہاری ہمت کو
زریں ہدایات (برائے طلباء )
پست نہ کرے۔نہ کام میں روک ہو۔30
جلد چهارم
صحیح بات قبول کرو اور غلط رد کر دو (14) لوگ عام طور پر لفظ رٹتے ہیں
اور ناموں سے مرعوب ہوتے ہیں۔تم
اصطلاحوں سے نہ ڈرو۔لفظ مت رٹو بلکہ مطلب کو سمجھنے کی کوشش کرو۔اور جو صحیح بات ہو
اسے قبول کرو جو غلط ہوا سے رد کر دو۔صرف اس لئے تسلیم نہ کرو کہ کورس میں لکھی ہے یا کسی
بڑے آدمی نے اس کی تصدیق کی ہے۔(15) اس وقت سب عزت احمدیت میں ہے۔سب عزت احمدیت میں ہے پس احمدیت کے چھوٹے سے چھوٹے کام کو دنیا
کی ہر عزت سے مقدم سمجھو۔اگر اس میں کوتاہی ہوئی تو تم اپنی عاقبت بگا ڑلو گے۔(16) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں ، میری زندگی کا پانی تحریروں اور اخبارات سلسلہ کے پڑھنے کی عادت ڈالو کہ ان میں
زندگی کا پانی ہے۔سب نصیحتوں کا خلاصہ اور پھر سب نصیحتوں کا خلاصہ یہ ہے کہ خدا کے بنو خدا کے۔ہم سب فانی ہیں اور وہی زندہ اور حاصل کرنے کے قابل
ہے۔اس کا چہرہ دنیا کو دکھانے کی کوشش کرو۔اپنی زندگی کو اُسی کے لئے کر دو۔ہر سانس
اُسی کے لئے ہو۔وہی مقصود ہو۔وہی مطلوب ہو۔وہی محبوب ہو۔جب تک اس کا نام دنیا
میں روشن نہ ہو ، جب تک اس کی حکومت دنیا میں قائم نہ ہو تم کو آرام نہ آئے ، تم چین
سے نہ بیٹھو۔یاد رکھو اس فرض کی ادائیگی میں سستی پر ایک خطر ناک لعنت مقرر ہے۔ایک
عظیم الشان انسان کی لعنت جس کی لعنت معمولی نہیں۔وہ لعنت یہ ہے
اے خدا ہرگز ممکن شاد آں دل تاریک را
آنکه او را فکر دین احمد مختار نیست
اور وہ لعنت کرنے والا شخص خدا کا پیارا، ہمارا سردار مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام