دار الاقامہ جامعہ احمدیہ قادیان کے افتتاح کے موقع پر تقریر

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء )
33
جلد چهارم
دارالاقامہ جامعہ احمدیہ قادیان کے افتتاح کے موقع پر تقریر
20 نومبر 1934ء کوحضرت خلیفہ اسیح الثانی نے دار الاقامہ جامعہ حمد یہ قادیان کا
افتتاح فرمایا۔اس موقع پر تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد جو خطاب فرمایا وہ
حسب ذیل ہے:۔"
مجھے اس وقت اس بات سے نہایت خوشی ہوئی ہے کہ جامعہ احمدیہ کے دار الاقامہ کی تجویز
آخر کار کامیاب ہو گئی۔ہمارے پرنسپل صاحب جامعہ نے جہاں میری وہ تو جہات بیان کی ہیں
جو شروع سے دینی تعلیم کی طرف رہی ہیں وہاں ان میں سے یہ بات رہ گئی ہے کہ دارالاقامہ بھی
میرے دوسالہ انجمن اور نظارت میں ریمارکس کا ہی نتیجہ ہے۔میرے نزدیک اصل چیز جامعہ
کے کامیاب ہونے کے لئے دار الاقامہ ہے۔کیونکہ یہی وقت صحیح اخلاق سیکھنے اور دینی خدمات کا
جوش پیدا کرنے کا ہوتا ہے۔اگر اس عمر میں باہر رہ کر لڑکوں میں ایسے اخلاق پیدا ہو جائیں جن
میں دین کے متعلق کمزوری پائی جائے تو ہمارے نوجوان مناظر تو بن سکتے ہیں لیکن مبلغ نہیں بن
سکیں گے۔میں سمجھتا ہوں جامعہ سے بھی زیادہ دار الاقامہ ضروری ہے۔ہر شخص جو اس بات کو
سمجھ سکے گا کہ آدمی کا تیار کرنا آسان نہیں مگر ٹریکٹ یا کتاب لکھ لینا آسان ہے وہ دارالاقامہ کی
اہمیت کا قائل ہوگا۔مبلغ فورا نہیں پیدا کیا جا سکتا۔اس کے لئے سال ہا سال تک کوشش کرنی
پڑتی ہے۔یہ وہ چیز ہے جس نے ہمیشہ میرے دل پر اثر ڈالا اور جس کا مجھے خیال رہا کہ اور
چیزیں قربان کر کے بھی اسے تیار کرنا چاہئے۔سب سے بڑی چیز جو میرے لئے اس بارے میں
باعث رہنمائی ہوئی وہ یہ ہے کہ ضرورت کے وقت میدانِ جنگ سے پیچھے ہٹ آنا بھی جائز
ہے۔قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے مُتَحَرِّ فَالْقِتَانِ 1 مگر باوجود اس کے ہمارا خدا پسند

زریں ہدایات (برائے طلباء )
34
جلد چهارم
نہیں کرتا کہ پیچھے ہیں۔یہی وجہ تھی کہ مدرسہ ہائی کو جب عربی مدرسہ میں تبدیل کرنے کی تجویز
ہوئی تو میں ان لوگوں میں سے تھا جو ہائی سکول کو قائم رکھنے کی تائید میں تھے اور مدرسہ احمدیہ
الگ بنانا چاہتے تھے۔اُس وقت صرف حضرت خلیفہ امسیح الاول اور میں تائید میں تھے۔اور
خلاف ایسا جوش تھا کہ میں نے اپنے کانوں سنا کہ مولوی صاحب (حضرت خلیفہ اول) کا
ایمان کمزور ہے کیونکہ وہ ہائی سکول کی بجائے دینی مدرسہ قائم کرنے کے خلاف ہیں۔حالانکہ
آپ دینی مدرسہ کے خلاف نہ تھے بلکہ یہ چاہتے تھے کہ دینی مدرسہ بھی ہو اور انگریزی بھی۔اصل بات یہ ہے کہ جب انسان سوچ سمجھ کر کوئی کام شروع کرے تو پھر اسے پیچھے نہیں
ہٹنا چاہئے۔جب یہ معلوم ہو کہ جو کام کر رہے ہیں وہ خدا تعالیٰ کی رضا کے ماتحت ہے تو پھر خواہ
کچھ ہو اس سے پیچھے نہ ہٹیں۔سوائے اس کے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو اس کی بجائے کسی
اور طرف توجہ کرنے کی آواز آئے۔گویا خدا ہی ہٹائے تو ہٹنا چاہئے ورنہ نہیں۔اور یہ کوئی اعلیٰ
درجہ کے ایمان کی علامت نہیں۔حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائی نے بھی جسے تھوڑی سی سمجھ
آگئی تھی کہا تھا فَلَنْ أَبْرَحَ الْأَرْضَ حَتَّى يَأْذَنَ لِي أَبِي أَوْ يَحْكُمَ اللَّهُ لِي 2 كم
میں اُس وقت تک یہاں سے نہیں ملوں گا جب تک کہ میرا باپ مجھے اجازت نہ دے یا اللہ تعالیٰ
مجھے کوئی حکم نہ دے۔پس اس کے لئے کسی بڑے ایمان کی ضرورت نہیں۔معمولی ایمان کا
بھی یہی تقاضا ہے۔یہ اصل جس کو میں نے مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ کے متعلق اختیار کیا
ایسا ہے کہ اسے اس سے زیادہ زور کے ساتھ جماعت احمدیہ کے متعلق اختیار کرنا چاہئے۔اور جماعت کو یہ اصل قرار دینا چاہئے کہ جس کام کو اختیار کریں مضبوطی اور استقلال سے
اختیار کریں۔اس کے لئے ہر قربانی کرنے کے لئے تیار رہیں۔سوائے اس کے کہ کوئی کام
خدا تعالیٰ کی مشیت کے خلاف ہو۔اب چونکہ مغرب کی نماز کا وقت ہو چکا ہے اس لئے میں زیادہ نہیں کہہ سکتا۔صرف اتنی
نصیحت ان طالب علموں کو کرنا چاہتا ہوں جن کے لئے جامعہ احمدیہ اور دار الاقامہ بنایا گیا ہے
جیسا کہ میں نے بتایا ہے دار الاقامہ کی اصل غرض یہی ہے کہ نوجوان یہاں رہ کر نیکی اور تقویٰ

زریں ہدایات (برائے طلباء )
35
جلد چهارم
میں ایک دوسرے سے بڑھ کر ترقی کریں۔یہ بات ہر وقت اور ہر لمحہ ان کے مدنظر رہنی
چاہئے۔کیونکہ جب تک ہمارے وہ نوجوان جو مبلغ بننے والے ہیں ایمان میں اور یقین میں
دوسروں سے بڑھ کر نہ ہوں ، دین کے لئے قربانی اور ایثار کی روح دوسروں سے بڑھ کر نہ
رکھتے ہوں، ان کی نمازیں اور دعائیں دوسروں کی نمازوں اور دعاؤں سے فرق نہ رکھتی ہوں
یقینی طور پر نہیں کہہ سکتے اور یقینی طور پر نہیں کہہ سکتے۔کیا ؟ یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ ایسے مبلغ
بجائے فائدہ کے نقصان پہنچانے والے ہوں گے۔میرا یہ تجربہ ہے اور میں تجربہ کی بناء پر کہتا
ہوں کہ کسی مذہبی جماعت کا انسان دشمن پر علم کے ذریعہ غالب نہیں ہو سکتا بلکہ تقویٰ کے ذریعہ
غلبہ حاصل کر سکتا ہے۔جب انسان خدا تعالیٰ کی طرف جھکتا ہے تو وہ اسے خود علم سکھاتا ہے۔میں جب چھوٹا سا تھا تو باوجود اس کے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
اولاد میں سے تھا اور خدا تعالیٰ اپنے برگزیدہ بندوں کی اولا د کو خود علم سکھاتا ہے الا ما
شاء الله حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ظاہری سادگی کو دیکھ کر خیال کرتا تھا کہ
اگر کوئی اعتراض کرے تو آپ کیا جواب دیں گے۔مگر جب کبھی کوئی اعتراض آپ کے
سامنے پیش کیا جاتا اور آپ اس کا جواب دیتے تو یوں معلوم ہوتا کہ اس سے بہتر جواب
کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔بات یہ ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کے ہو جاتے ہیں ان میں سے ظاہری
چالا کی دور کر دی جاتی ہے۔وہ سیدھے سادھے نظر آتے ہیں۔مگر جو ان کی صحبت میں
رہتے ہیں ان کو معلوم ہوتا ہے کہ ان میں ایسی فراست اور ایسا نور پایا جاتا ہے جو کسی اور
میں نہیں ہوتا۔بعض لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سادگی کو دیکھ کر آپ کو
پاگل کہتے۔مگر آپ کی وہی مثال
تھی جو غالب کے اس شعر میں پائی جاتی ہے کہ :۔سادگی و پرکاری بیخودی و ہشیاری
حسن کو تغافل میں جرات آزما پایا
خدا تعالیٰ نے چونکہ ان سے کام لینا ہوتا ہے اس لئے ایک طرف ان میں کمال سادگی پائی
جاتی ہے اور دوسری طرف کمال ہوشیاری۔پھر جب خدا تعالیٰ ان سے کام لیتا ہے تو ان کی

زریں ہدایات (برائے طلباء )
ہوشیاری ظاہر ہوتی ہے۔36
جلد چهارم
ہمارے مبلغوں کو اسی پر زور دینا چاہئے۔بجائے ظاہری چالا کی پر زور دینے کے۔اور خدا تعالیٰ پر بھروسہ رکھنا چاہئے تاکہ وہ انہیں خود ایسے علوم سکھائے جن سے غلبہ حاصل ہو
سکتا ہے۔جو لوگ اپنی چالا کی اور ہوشیاری پر بھروسہ رکھتے ہیں خوب غور سے دیکھ لو ان کے
جوابات مقررہ ہوتے ہیں۔لیکن جو اللہ تعالیٰ سے تعلق رکھتے ہیں اور خدا تعالیٰ پر بھروسہ
رکھتے ہیں ان کو وہ ہر وقت نئے جواب سکھاتا ہے اور وہ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ 3 کا
نظارہ دیکھتے ہیں۔کوئی سوال کرو اس کا جواب نئی شان کا ہوگا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے وفات مسیح کا ذکر اپنی تصانیف میں اس قدر کیا ہے کہ تصنیف کی تاریخ میں کسی
مسئلہ پر اتنا تکرار نہیں کیا گیا ہو گا۔مگر جہاں سے بھی اس مسئلہ کو پڑھو نیا رنگ نظر آئے گا۔کہیں جذباتی رنگ میں ، کہیں معقولی رنگ میں کہیں منقولی رنگ میں، کہیں آیات قرآنی
سے استدلال کرتے ہوئے، کہیں احادیث سے ثابت کرتے ہوئے، کہیں تاریخوں کے
حوالوں سے اس کا ثبوت دیا گیا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ جب کوئی انسان خدا تعالیٰ کی
طرف جھک جاتا ہے تو ہر موقع پر اسے نئے دلائل سو جھتے ہیں۔پس ہمارے مبلغوں کو ہمیشہ اللہ تعالیٰ پر توکل کر کے کام کرنا چاہئے۔ہمیں ایسے
کی ضرورت نہیں ہے جو کتا ہیں رہنے والے ہوں۔بلکہ ان کی ضرورت ہے جن کے ذریعہ
خدا تعالیٰ اپنے علوم پھینکے۔مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے مبلغین میں اس
قسم کی قرآن کریم کے متعلق تحقیق رکھنے والے کم ہیں۔ان کا زیادہ سے زیادہ علم یہ ہے کہ
فلاں امام نے یہ لکھا اور فلاں نے وہ لکھا۔گویا درسی تعلیم پر ان کا سارا زور ہے۔حالانکہ
اصل چیز وہ ہے جو باطنی علوم سے حاصل ہوتی ہے۔اگر ہمارے مبلغ خدا تعالیٰ پر بھروسہ
کریں، اس کی طرف توجہ کریں اور اس کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کریں تو باطنی علوم
بلغین
کے ذریعہ ان پر یقینا غلبہ حاصل کر سکتے ہیں جو صرف ظاہری علوم رکھتے ہیں۔میں نے اس وقت مختصر الفاظ میں جامعہ احمدیہ کے دارالاقامہ کی غرض بیان کر دی ہے اور

زریں ہدایات (برائے طلباء)
37
جلد چهارم
میں امید کرتا ہوں کہ مبلغ بننے والے نوجوان باطن کی صفائی کی طرف خاص توجہ دیں گے۔لوگ
کہتے ہیں کہ جو نئے مبلغ نکل رہے ہیں ان کا زیادہ سے زیادہ زور داڑھی کو چھوٹا کرنے پر ہوتا
ہے۔میں
سمجھتا ہوں داڑھی کی لمبائی پر زور دینا بھی کوئی پسندیدہ بات نہیں۔مگر یہ بھی پسندیدہ
بات نہیں کہ چھوٹائی پر زور دیا جائے۔وہ لوگ جو مبلغین کی داڑھی پر اعتراض کرتے ہیں ان کو تو
میں نصیحت کرتا ہوں کہ ظاہری باتوں کی طرف اتنا نہ جاؤ۔مگر مبلغین سے بھی میں کہتا ہوں کہ وہ
بھی داڑھی چھوٹی کرنے پر اتناز ورنہ دیں۔ان کے بزرگ اپنی بیبیوں کے کم محبوب نہ تھے اپنی
لمبی داڑھیوں کی وجہ سے۔جتنے وہ سمجھتے ہیں کہ چھوٹی داڑھی سے ہو جائیں گے۔انہیں اپنے
اخلاق اعلیٰ بنانے چاہئیں۔ایک دوست نے شکایت کی کہ ان کے ہاں ایک افسر آئے اور
انہوں نے ایک مبلغ سے جو وہاں موجود تھا ایک سوال پوچھا تو مبلغ نے کہا ایسا سوال
تمہارے جیسا کوئی احمق ہی کر سکتا ہے۔مگر یہ اخلاق سے بالکل گری ہوئی بات ہے۔اس
رنگ میں جواب دینا کسی عام آدمی کے لئے بھی مناسب نہیں
کجا یہ کہ مبلغ ایسا کہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو گالیاں سن کر دعائیں دیں۔کیا مبلغ اخلاق سے بھی کام۔نہیں لے سکتے۔مبلغ میں تواضع اور انکسار ہونا چاہئے۔خدا تعالیٰ پر توکل اور بھروسہ ہونا چاہئے۔یہ بات
رسم سی بنتی جارہی ہے کہ ایک دوسرے سے کہتے ہیں میرے لئے دعا کرنا۔مگر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے دعا کرنا تو اپنے اوپر موت وارد کرنا ہے 4 کہتے ہیں جو منگے سو
مر ر ہے۔اور جو مر گیا اس میں جوش کہاں اور خود نمائی اور خودستائی کہاں۔تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے ایک
مبلغ کا مضمون میں نے ”الفضل میں پڑھا۔جب میں اسے پڑھ رہا تھا تو میرا خیال تھا کہ میں قتسم
کھا سکتا ہوں یہ اس کا مضمون نہیں ہوگا بلکہ اس کے متعلق کسی اور نے لکھا ہوگا۔لیکن جب میں آخر
میں پہنچا تو اسی کا اپنا نام لکھا ہوا تھا۔گویا وہ خود ہی مباحثہ کرنے والا تھا اور آپ ہی اپنی کامیابی کا
اعلان کر رہا اور کہ رہا تھا کہ عیسائیت کا قلعہ پاش پاش کر دیا گیا۔اس پر کوئی کہہ سکتا ہے کہ ان
لوگوں کے اخلاق اتنے گر گئے ہیں کہ وہ ایسے مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ اپنی تعریف آپ کرتے ہیں۔

زریں ہدایات (برائے طلباء )
38
جلد چهارم
عیسائیت کا قلعہ تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ پاش پاش ہونا ہے مگر وہ ابھی تک عام
لوگوں کو نظر نہیں آتا۔وہ تو عام لوگوں کو اُس وقت نظر آئے گا جب آخری جنگ ہوگی۔ہم تو اس
جنگ کی کڑیاں ہیں۔نہ مجھ سے آخری جنگ ہوئی اور نہ حضرت خلیفہ مسیح الاول نے کی اور نہ
معلوم اور کتنے ہونے والے ہیں جو اس جنگ میں اپنا اپنا حصہ ادا کریں گے۔ان سب کی مجموعی
کوشش آخری جنگ ہوگی نہ کہ کوئی ایک مباحثہ آخری جنگ کہلا سکتا ہے۔یہ دراصل انتہا درجہ کی
خود پسندی، کبر اور غرور ہے۔ہر مبلغ کو اس سے بچنا چاہئے اور اپنے دل کے کسی کو نہ میں اسے
داخل نہیں ہونے دینا چاہئے۔کیونکہ اس کی وجہ سے برکت اٹھ جاتی ہے اور انسان دین کی
خدمت نہیں کر سکتا۔مبلغ اگر محض لسان ہی ہوتا ہے تو پھر عطاء اللہ شاہ صاحب بخاری بھی مبلغ
ہوں گے اور جس طرح وہ محض باتیں بنانے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے اسی طرح ایسا مبلغ بھی کچھ
نہ کر سکے گا۔پس میں اسی صورت میں خوش ہو سکتا ہوں کہ دار الاقامہ میں رہنے سے عجز اور
انکسار پیدا ہو۔اس طرح کوئی شخص کمزور نہیں ہوگا۔بلکہ خدا تعالیٰ اس کی خود مدد کرے گا۔اور
اگر کسی موقع پر ظاہری شکست بھی ہو تو اس میں بھی حقیقی کامیابی ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے دہلی میں مباحثہ کیا تو عوام سمجھتے تھے کہ آپ کو شکست ہوئی کیونکہ آپ کا مد مقابل
جب بولتا تو خوب گالیاں دیتا اور آپ نرمی سے جواب دیتے۔مگر وہ لوگ جن کے دلوں میں
ہدایت پانے کی تڑپ تھی ان کے نزدیک اصل میں وہی کامیاب ہوا جو کمزور نظر آتا تھا۔پس
ہمار ا سا راز در انابت الی اللہ پر ہونا چاہئے۔اور میں یہی نصیحت اس وقت مبلغ بننے والے
طلباء کو کرتا ہوں۔کئی آدمیوں کے ذریعہ چالیس چالیس اور پچاس پچاس اصحاب احمدیت میں
داخل ہو جاتے ہیں۔مگر کئی مبلغ ایسے ہیں کہ ان کے ذریعہ کوئی بھی داخل نہیں ہوتا۔اس کی وجہ
اندرونی صفائی کی کمی ہے۔مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی روایت یاد ہے کوئی شخص
قرآن پڑھ رہا تھا اسے کسی نے کہا زبان کی صفائی کی بجائے دل کی صفائی پر زور دو۔تو زبان کی
صفائی پر ہی نہیں بلکہ دل کی صفائی پر زور دینا چاہئے۔اس سے میرا یہ مطلب نہیں کہ ظاہری
باتوں کو بالکل چھوڑ دو۔بلکہ یہ ہے کہ جو حقیقی طور پر باطنی باتوں پر زور دیتا ہے وہ ظاہری پر بھی

زریں ہدایات (برائے طلباء)
دیتا ہے۔“
1: الانفال: 17
2: يوسف : 81
39
( الفضل 27 نومبر 1934 ء)
3: الرحمن: 30
4 ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحه 213
جلد چهارم

آج 10 میں سے 10 باقی