طلباء کو اہم نصائح
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
40
جلد چهارم
طلباء کو اہم نصائح
29 جولائی 1935ء کو طلبائے تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان موسمی تعطیلات پر اپنے
گھروں کو جانے سے قبل حضرت خلیفہ امسیح الثانی کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضور نے
انہیں حسب ذیل نصائح فرمائیں:۔چونکہ ہیڈ ماسٹر صاحب کی تحریر سے معلوم ہوا ہے کہ تم گھروں کو چھٹیاں گزار نے
کے لئے جا رہے ہو اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ تمہارے گھر جانے سے پہلے تمہیں
چند نصیحتیں کروں۔گو نصیحتیں ہر وقت کافی طور پر ہوتی رہتی ہیں لیکن پھر بھی چونکہ وقت کے
مناسب جو بات کہی جائے وہ خاص اثر رکھتی ہے اس لئے چند ایک باتیں کہ دیتا ہوں۔یہ سکول حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس لئے قائم فرمایا تھا کہ ہماری جماعت
کے بچے خصوصاً اور دوسرے مسلمانوں کے بچے عموماً غیر مسلموں کے اثر سے محفوظ رہیں۔اس
سے پہلے ایک آریہ سکول ہوا کرتا تھا اور ایک سرکاری سکول بھی تھا جو اب بھی ریتی چھلہ کے
قریب موجود ہے۔سرکاری سکول لوئر پرائمری تک ہوتا تھا اور آریہ سکول میں اس سے اوپر کچھ
جماعتیں ہوتی تھیں۔اس وجہ سے مسلمانوں کے لڑکے اس میں داخل ہونے شروع ہو گئے۔آریہ مدرس ہمیشہ کچھ نہ کچھ باتیں اسلام کے خلاف طلباء کے کانوں میں ڈالتے رہتے تھے اور
ان کی اطلاع حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کو پہنچتی رہتی۔اس سے تحریک ہوئی اور اپنا سکول کھولا
گیا۔چونکہ اُن دنوں سکولوں کے جاری کرنے کے لئے زیادہ پابندیاں نہ تھیں اس واسطے جلدی
ہی یہ سکول جاری ہو گیا۔اس کی عمارت بھی بہت بعد میں بنی۔پہلے یہ سکول مدرسہ احمدیہ کی
موجودہ عمارت میں ہی ہوتا تھا اور صرف وہاں تک تھا جہاں اب درزی خانہ ہے اُس وقت اس
زریں ہدایات (برائے طلباء)
41
جلد چهارم
کے صرف چار کمرے تھے۔آریہ سکول میں طلباء پر جو اثر ڈالا جاتا تھا وہ تو بالکل ظاہر تھا کہ وہ خاص طور پر ہندو
مذہب کی تبلیغ کرتے تھے۔لیکن سرکاری پرائمری سکول میں بھی آریہ مدرس اسلام پر حملہ
کرتے رہتے تھے۔اس پرائمری سکول میں میں بھی کچھ عرصہ پڑھا ہوں۔اُن دنوں کا ایک
واقعہ مجھے اب بھی خوب یاد ہے کہ ایک دن جب میرا کھانا آیا جس میں کلیجی کا سالن تھا تو
اسے دیکھ کر ایک طالب علم نے حیرانی سے اپنی انگلی دانتوں میں دبائی اور کہا یہ تو ماس ہے
اور اس کا کھانا حرام ہے۔اگر چہ آخر میں وہ شخص احمدی ہوا اور مخلص احمدی ہوا مگر اُس وقت
اس نے بڑی حیرانی کا اظہار کیا۔بہر حال سرکاری سکول میں بھی اس
قسم کا اثر ڈالا جاتا تھا۔اگر چہ اب یہ باتیں ان سکولوں میں اور آریہ لوگوں میں کم ہوگئی ہیں اور ماس کی عظمت میں
بھی فرق آ گیا ہے۔لیکن اب اور قسم کی برائیاں ہیں جو پیدا ہوگئی ہیں۔ہر زمانہ کے اثرات
الگ الگ ہوتے ہیں اور ان کے بدل جانے سے ان کی اہمیت کم نہیں ہو سکتی۔اُس زمانہ
میں گوشت کی بڑی اہمیت تھی اور اب عورتوں کے پردہ کو زیادہ اہم قرار دیا جاتا ہے۔گو
سوال بدل گئے ہیں لیکن مقصد ایک ہی ہے کہ کسی طرح اسلام کی تعلیم کو مٹا دیا جائے۔تعلیم الاسلام ہائی سکول کے جاری کرنے کی غرض یہ تھی کہ یہ سکھلایا جائے کہ اسلام کا ہر
اپنے اندر فائدہ رکھتا ہے اور گو بعض دفعہ اسلام کا کوئی حکم نہ سمجھ سکنے کی وجہ سے اس کی
حکمت معلوم نہ ہو لیکن بہر حال وہ فائدہ مند ہی ہے۔اگر تمہارے دل میں بھی یہ احساس باقی
ہو کہ اسلام کی فلاں بات قابلِ اعتراض ہے اور فلاں درست نہیں تو پھر تمہارا یہاں آنا اور تعلیم
پانا لغو ہے اور اس کی ذمہ داری یا تو خود تم پر ہے یا تمہارے اساتذہ پر تمہارے تمام اقوال اور
تمہارے تمام افعال سے ظاہر ہونا چاہئے کہ اسلام کی عظمت تمہارے دل میں ہے اور تمہاری
چھوٹی سے چھوٹی حرکت سے واضح ہو کہ تم اپنے آپ کو اسلام کے ذمہ دار سمجھتے ہو۔سب سے
ادب اور اخلاق سے پیش آتے ہو اور ایک اچھا نمونہ دکھاتے ہو۔غیروں پر تمہاری نمازوں کا
اثر نہیں ہو سکتا کیونکہ سب کے سب لوگ تمہیں نماز پڑھتا ہوا دیکھ نہیں سکتے۔اور غیر مسلم نماز کی
زریں ہدایات (برائے طلباء )
42
جلد چهارم
کوئی وقعت نہیں سمجھتے۔صرف اخلاق ہی ان پر اثر ڈال سکتے ہیں کیونکہ اخلاق فوراً نظر
آ جاتے ہیں اور لوگ ان سے متاثر ہوتے ہیں۔اور اخلاق کا مظاہرہ تم گاڑی میں بیٹھنے
کے ساتھ ہی کر سکتے ہو۔انگریزوں نے ایک نیک نمونہ پیدا کیا ہے کہ مرد عورتوں کو گاڑی میں بیٹھنے کے لئے جگہ
دے دیتے ہیں اور اگر جگہ کی تنگی ہو تو خود کھڑے ہو جاتے ہیں۔ان لوگوں نے گاڑی میں ، ٹریم کار
(Tram Car) میں اسی نمونہ کو ظاہر کیا۔حالانکہ انہی ایام میں یورپ میں عورتوں کو گھروں
میں سخت تنگ کیا جاتا تھا۔گھروں میں مردوں کا سلوک عورتوں سے نہایت سخت تھا۔لیکن
عورت کو گاڑی وغیرہ میں جگہ دینے کے لئے مرد کے کھڑے ہو جانے کا اثر دوسروں پر بہت
اچھا پڑتا۔تو اچھے اخلاق اور اچھی عادات خود بہت بڑا اثر رکھتی ہیں۔اخلاق فاضلہ میں سے ایک صفت وقار بھی ہے۔نماز میں کھڑا ہو کر بار بار کھجلانا اور کھانسنا
بھی وقار کے خلاف ہے۔مجبوری کے وقت اگر کوئی کھانس لے تو اور بات ہے۔مجالس میں
ڈکار اور اباسی ( جمائی لینا بغیر منہ پر ہاتھ رکھنے کے یہ بھی وقار کے خلاف ہے۔منہ پر ہاتھ
رکھنے سے اباسی کی بندش بھی ہو جاتی ہے اور ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ اُس وقت جو شکل بگڑتی
ہے وہ دوسروں کو نظر نہیں آتی۔ڈکار لینا بھی اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ڈکار کی پیدائش اس گیس
سے ہوتی ہے جو معدہ میں پیدا ہوتی ہے۔اگر تم کسی کے منہ کی طرف منہ کر کے ڈکار لو گے تو
اسے برا لگے گا۔لیکن اگر تم ڈکار کے وقت منہ کو ایک طرف کر لیتے ہو یا اسے دبا لیتے ہو یا اباسی
کے وقت منہ پر ہاتھ رکھ لیتے ہو تو یقینی طور پر دوسروں پر اس کا اچھا اثر ہوگا۔اسی طرح اگر تم کسی مجلس میں بیٹھے ہو اور گو دتے ناچتے نہیں، نہ ہی بلا وجہ کسی معاملہ میں
دخل دیتے ہو اور ہنسی مذاق بھی نہیں کرتے اور دوسروں کے مقابلہ میں ایک ممتاز حالت پیدا
کرتے ہو تو ممکن ہے کہ کوئی تم سے خود ہی پوچھ لے کہ کہاں سے آئے ہو۔اور اس طرح تبلیغ
کے لئے گفتگو کرنے کا موقع نکل آئے۔گھر جا کر ہر بات میں سچ بولنے کا ایک گہرا اثر گھر
والوں پر پڑتا ہے۔کئی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ یہاں پڑھنے والے بچے کی اعلیٰ عادات کا اثر اس
زریں ہدایات (برائے طلباء )
43
جلد چهارم
کے والدین پر پڑا اور وہ احمدی ہو گئے۔نماز کی پابندی بھی نہایت ضروری چیز ہے۔ایک نماز کے ضائع ہو جانے سے ساری
عمر ضائع ہونے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔جب تک تمہاری یہ حالت نہ ہو کہ تم محسوس کرنے
لگ جاؤ ایک نماز کا بھی چھٹنا موت سے بدتر ہے تب تک تم نماز کی حقیقت تک نہیں پہنچ
سکتے۔پس نماز کسی صورت میں نہ چھوڑنی چاہئے۔تمہیں تماشوں میں بھی شامل نہ ہونا چاہئے۔ممکن ہے یہاں تو ان چیزوں کے موجود
نہ ہونے کی وجہ سے تم بچے رہتے ہو لیکن باہر جا کر تم سے ضبط نہ ہو سکے۔مگر یا درکھو کہ ان کا
دیکھنا قطعاً ممنوع ہے۔ہم نے موجودہ حالات میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ ان کو نہیں دیکھنا۔تمہیں اس کی پوری طرح پابندی کرنی چاہئے۔پھر ہم نے یہ بھی طے کیا ہے کہ تین سال
تک ایک ہی کھانا کھائیں گے۔تمہیں یہاں تو ایک ہی کھانا ملتا رہا ہے۔گھر میں جا کر ان
رخصتوں میں لطف اٹھانے کا خیال ہو گا۔اس کے متعلق یہ تو اجازت ہے کہ اچھا کھانا کھاؤ
لیکن دو کھانوں کی ایک وقت میں اجازت نہیں ہے۔تم اپنے اچھے نمونہ اور عقل سے تبلیغ کر سکتے ہو۔جو باتیں یہاں تمہارے کانوں میں
پڑتی رہی ہیں ان سے ہی کام لے سکتے ہو۔حدیث میں آتا ہے آنحضرت ﷺ نے فرمایا
کہ اگر کسی کے ذریعہ ایک آدمی بھی ہدایت پا جائے تو اس وادی سے بہتر ہے جو گھوڑے
اور اونٹوں سے بھری ہوئی ہو اور وہ کسی کو مل جائے۔چونکہ بعض اوقات نوجوان کے
ہدایت پا جانے سے اس کے والدین ہدایت پا جاتے ہیں اس لئے اگر تم نو جوانوں اور
بچوں میں تبلیغ کرو، ان پر احمدیت کی سچائی ثابت کر دو اور ان کو اسلام کا خادم بنا سکو تو
اس سے بڑوں کی بھی اصلاح ہو جائے گی۔دنیوی کاموں میں بھی مومن کو آگے رہنا چاہئے۔تم یہ بھی کوشش کرو کہ یو نیورسٹی کے
امتحان میں اعلیٰ نمبروں پر کامیاب ہو۔اب تک ایسے لڑکے نہیں نکل رہے جو نمونہ ہوں۔“
(الفضل 3 اگست 1935 ء )
زریں ہدایات (برائے طلباء)
44
جلد چهارم
1 بخارى كتاب الجهاد باب فضل من اسلم على يديه رجل صفحه 497 حدیث
3009 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية