کسی پیشہ کو ذلیل نہ سمجھا جائے اور ہر پیشہ سیکھنے کی کوشش کی جائے
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء )
45
جلد چهارم
ما پیشہ کو ذلیل نہ سمجھا جائے اور ہر پیشہ سیکھنے کی کوشش کی
جائے
2 مارچ 1936ء ساڑھے آٹھ بجے صبح حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے صنعتی سکول
واقع محلہ دار البرکات قادیان کا افتتاح فرمایا۔اس موقع پر تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی
تلاوت کے بعد فرمایا:۔آج آپ لوگوں کو یہاں آنے کی اس لئے تکلیف دی گئی ہے کہ میرا منشاء ہے آج
ہم دعا کر کے اس صنعتی سکول کا افتتاح کریں جس کا اعلان میں پہلے کر چکا ہوں۔دنیا میں
تعلیم اور صنعت و حرفت علیحدہ علیحدہ تنگ دائروں میں تقسیم ہو سکتی ہے۔ورنہ بڑے بڑے
دائرے تو صرف دو ہی ہیں۔جیسا کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے علم دو ہیں علم الادیان
اور علم الا بد ان 1 یعنی ایک علم وہ ہے جو دین کو نفع دیتا ہے اور دوسرا علم وہ ہے جو جسم کو نفع دیتا
ہے۔لوگوں نے اس علم کے معنی طب کے بھی کئے ہیں۔بے شک طب بھی اس سے مراد ہو
سکتی ہے لیکن اس کے معنی یہ ہیں کہ ہر وہ علم جس کا مادیت کے ساتھ تعلق ہو۔پس رسول کریم
صلى الله نے در حقیقت علم کی تعریف یہ فرمائی ہے کہ جو روح یا جسم کو فائدہ دے۔جو علم روح یا
جسم کے لئے فائدہ مند نہیں وہ علم نہیں کھیل ہے اور اس سے زیادہ اس
کی کوئی حیثیت نہیں۔وہ علم جو روح کو نفع دے وہ تو اس وقت دین اسلام ہی ہے کیونکہ باقی دین اس قابل نہیں
که وہ روح کو کوئی فائدہ پہنچا سکیں۔روحانی لحاظ سے صحیح طور پر اور ہر ضرورت کے موقع پر نفع
دینے والی چیز صرف اسلام ہے۔باقی رہا علم الا بد ان اس علم کا تعلق مختلف پیشوں سے ہے۔
زریں ہدایات (برائے طلباء)
46
جلد چهارم
پیشے تو لاکھوں ہیں لیکن وہ چونکہ ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں اس لئے بڑے بڑے
پیشے چند ہی ہیں۔مثلاً ایک پیشہ وہ ہے جس سے انسان کی زندگی کا بڑا تعلق ہے اور وہ زراعت
ہے۔زراعت کے ذریعہ غلہ وغیرہ اور ایسی چیزیں پیدا کی جاتی ہیں جن پر انسان کی زندگی کا
دار و مدار ہے۔اس کے بعد دوسری چیز جسم کو ڈھانکنے کا سوال ہے۔اس کے لئے کپڑا بننے
والے کی ضرورت ہے جس کو ہم جلارہا کہتے ہیں۔پھر پہنے کے لئے مختلف چیزوں کی ضرورت
ہوتی ہے۔مثلا کپڑے کے علاوہ جرا ہیں ،سویٹر وغیرہ یہ سب چیزیں اسی پیشہ کے اندر آ جاتی
ہیں اور وہ سب اشیاء جن کا کپڑے کے ساتھ تعلق ہو گا سب کی سب اس پیشہ سے متعلق ہوں
گی۔تیسرا پیشہ معماری ہے کیونکہ عناصر میں جو طوفان پیدا ہوتے ہیں ان کے اثرات سے بچنے
کے لئے ضروری ہے کہ انسان مکان بنائے یا ایک دوسرے کے ضرر سے بچنے کے لئے مثلاً چور
یا حملہ آور سے محفوظ رہنے کے لئے مکان ضروری ہے پس تیسری چیز معماری ہے۔چوتھا پیشہ جو
اصولی حیثیت رکھتا ہے وہ لوہاری کا کام ہے۔بہت ساری چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے ایک
جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی انسان کو ضرورت پیش آتی ہے یا خود انسان کو ایک جگہ سے
دوسری جگہ جانے کی حاجت ہوتی ہے اس کے لئے مثلاً گاڑیاں ، موٹریں، سائیکل یا ریل گاڑیاں
کام میں لائی جاتی ہیں۔ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے اور انسانی کاموں میں سہولت
پیدا کرنے کے لئے یہ دو پیشے ہیں۔ایک لوہار کا کام، دوسرا ترکھان کا کام۔یہ زراعت میں
مفید ہونے کے علاوہ باقی بہت سے کاموں کے لئے بھی نہایت ضروری ہیں اور انسان کے عام
مشاغل کو بھی سہل بناتے ہیں۔پھر علم الا بدان میں وہ چیز بھی آجاتی ہے جس کو لوگوں نے مقدم
رکھا ہے یعنی علم کیمیا اور علم طب۔علم طب بھی انسانی علاج کو سہل کر دینے والی چیز ہے۔تو گویا زراعت، معماری، لوہاری،
نجاری، علم کیمیا علم طب۔اور علم طب دراصل ایک لحاظ سے علم کیمیا ہی کی ایک شاخ ہے۔اور
کپڑا ئینے کا کام۔یہ سات پیشے ہوئے۔باقی تمام پیشے انہی کے اندر آ جاتے ہیں۔مثلاً
دوسرے کام پینٹنگ وغیرہ معماری کی بھی ایک شاخ ہے اور علم کیمیا کی بھی چمڑے کا کام اس
زریں ہدایات (برائے طلباء )
47
جلد چهارم
کے علاوہ ہے۔تو اسے ملا کر گویا آٹھ پیشے ہوئے۔ان آٹھ پیشوں کو جو قوم جان لیتی ہے
اپنی ضروریات کے لئے دوسروں کی محتاج نہیں رہتی۔بشرطیکہ وہ ان پیشوں کو اس رنگ
میں جانتی ہو جیسا کہ جاننے کا حق ہے۔یہ نہیں کہ ایک کام سیکھ کر یہ سمجھ لیا جائے کہ بس اب
کام ختم ہو گیا اور اب اس میں ترقی کرنے کی ضرورت نہیں۔ورنری کا علم یعنی حیوانوں اور جانوروں وغیرہ کا پالنا اوران کا علاج بھی علم الا بدان ہی سے
تعلق رکھتا ہے۔یہ علم اور نرسنگ وغیرہ کا علم طب کے نیچے آجائیں گے۔پس جتنے بھی علوم ہیں
وہ سب انہی آٹھ پیشوں کے اندر محصور ہو جاتے ہیں۔کیونکہ ان میں سے بعض یا تو زراعت سے
تعلق رکھتے ہوں گے یا چمڑے کے کام سے تعلق رکھتے ہوں گے یا معماری کے کام سے تعلق
رکھتے ہوں گے یا نجاری کے کام سے تعلق رکھتے ہوں گے۔ان چیزوں سے باہر اور شاید ہی کوئی
چیز ہو۔اگر یہ چیزیں کوئی قوم مضبوطی سے حاصل کرے تو وہ دوسری قوموں سے آزاد ہو جاتی
ہے۔ان کا مد پیشہ بے شک تجارت ہے مگر وہ تابع پیشہ ہے حقیقی پیشہ نہیں اور اپنی ذات میں وہ
کوئی الگ نہیں۔کیونکہ وہ انسان کی بنائی ہوئی چیزوں کو ہی لوگوں تک پہنچاتا ہے لیکن دولت کے
لحاظ سے وہ پیشہ ان سے کم نہیں ان سے زیادہ ہی اہمیت رکھتا ہے۔اور وہ اس لئے کہ مالی لحاظ
سے اس کو ان پیشوں پر فوقیت حاصل ہے۔سوائے اس کے کہ پیشہ ور اپنے ساتھ تجارت کو بھی
شامل کر لیں۔جب تجارت ساتھ شامل ہو جائے تو کام بہت وسیع ہو جاتا ہے۔میں نے تحریک جدید کے اس پہلو پر غور کرتے ہوئے یہ معلوم کیا ہے کہ ہماری
جماعت میں کن پیشیوں کی کمی ہے اور کون کون سے پیشے ایسے ہیں جنہیں انفرادی یا جماعتی
طور پر ہمیں لوگوں کو سکھانے کی ضرورت ہے۔زراعت کے متعلق میں نے دیکھا ہے کہ
ہماری جماعت میں کافی لوگ ایسے ہیں جو زراعت کا کام کرتے ہیں۔تجارت کے متعلق میں نے غور کیا اور میں نے دیکھا کہ اگر چہ اس کی ہماری جماعت
میں کمی ہے لیکن چونکہ ہم ابھی اس کام میں فوری ہاتھ ڈالنے کے قابل نہیں تھے اس لئے میں
نے چند مبلغوں کو تیار کیا کہ وہ بعض ایسی نئی تجارتی چیزیں دریافت کریں جنہیں ہم ہاتھ میں
زریں ہدایات (برائے طلباء)
48
جلد چهارم
لے کر ان کی تجارت کر سکتے ہیں۔جو تجارتیں پہلے قائم شدہ ہیں ان میں ہمارا داخل ہونا اور
کروڑوں روپیہ کے سرمایہ کی تجارتوں کے مقابل ہمارا کھڑا ہونا ناممکن ہے اس لئے میں نے یہ
تجویز کی کہ نئی تجارتی اشیاء دریافت کی جائیں۔اس ضمن میں میں نے دیکھا کہ تجارتوں میں جو
واسطے پائے جاتے ہیں ان کو اڑانے کی ضرورت ہے۔ممکن ہے بعض دوست واسطوں کا مطلب
نہ سمجھیں اس لئے میں اس کی تشریح کر دیتا ہوں۔واسطے کا مطلب یہ ہے کہ اصل خریدار تک پہنچنے
کے لئے ایک چیز کئی ایک ہاتھوں میں سے گزر کر آتی ہے۔مثلاً ایک چیز انگلستان میں پیدا ہوتی
ہے اور فرض کرو کہ وہ چین میں جا کر بکتی ہے تو بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ اسے پہلے ایک ملک نے
خریدا۔اس سے پھر دوسرے نے اور پھر تیسرے اور چوتھے نے۔یہاں تک کہ وہ چیز کئی ملکوں میں
سے ہوتی ہوئی چین تک جا پہنچی۔جنگ کے دنوں میں اس راز کا انکشاف ہوا تھا کہ وہ دوائیاں جو
یہاں آکر یکتی تھیں وہ در اصل جرمنی میں بنائی جاتی تھیں اور ان پر صرف انگریزی ٹھپہ لگتا تھا اور
ہندوستان میں لوگ انہیں صرف انگریزی دوا کر کے خریدتے تھے۔ہندوستانیوں کو اس بات کا علم
نہ تھا۔انگریز انہیں جرمنی سے خرید کر ہندوستانیوں سے ان کی بڑی بڑی قیمتیں لیتے تھے۔اور بہت
کم لوگ اس راز سے آگاہ تھے باقی سارے لوگ ناواقف تھے۔جب جنگ شروع ہوئی تو
دوائیاں نایاب ہو گئیں۔اور لوگ اس بات سے حیران تھے لیکن پھر یہ راز کھلا کہ جرمنی کی دوائیاں
انگلستان میں سے ہوتی ہوئی ہندوستان آتی تھیں۔پس واسطے کا مطلب یہ ہے کہ ایک ملک کی اشیاء اور ملکوں میں سے گزر کر اصلی حاجت مند
کے پاس پہنچتی ہیں۔اس کے متعلق یہ پتہ لگایا جائے کہ کس ملک کی کون سی چیز کس کس ملک سے
ہو کر آتی ہے۔یہ معلوم کرنے کے بعد جو چیز مثلاً جرمنی میں بنتی ہے اس کے لئے اگر کوئی شخص
جرمنی جا کر کہے کہ تم اپنی فلاں چیز براہ راست ہمیں بھیجو۔اور اس طرح کی ایک دکان کھول لی
جائے تو براہ راست تعلق قائم ہونے کی وجہ سے بیچ کا نفع جو دوسرے لوگ اٹھا رہے ہوں گے وہ
نہیں اٹھائیں گے اور اس طرح وہ چیز ستی مل سکے گی اور نفع اپنے ہاتھوں میں رہے گا۔میں نے دیکھا ہے کہ کہ بعض دفعہ سات سات اور آٹھ آٹھ واسطے درمیان میں پڑ جاتے
زریں ہدایات (برائے طلباء )
49
جلد چهارم
ہیں۔سوال یہ ہے کہ کیوں کوئی چیز سات یا آٹھ ہاتھوں میں سے گزر کر آئے۔جتنے واسطے اڑائے
جاسکیں اتنی ہی کم قیمت دینی پڑے گی۔پس اس کا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ وہ چیز براہ راست ہمیں
پہنچے گی اور دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ اس پر کم خرچ آئے گا۔اور واسطوں کے اڑ جانے سے ہم
تھوڑے سرمایہ سے بڑے بڑے سرمایہ داروں کا مقابلہ کر سکیں گے۔مگر یہ تجارت قادیان
میں نہیں ہوگی کیونکہ یہاں کوئی منڈی نہیں ہے۔یہ کلکتہ، دہلی یا دوسرے بڑے شہروں میں
قائم ہو سکتی ہے۔باقی پیشوں میں سے جو انسان کی ضروریات مہیا کرتے ہیں کپڑا بننے کا کام بہت بڑے
سرمایہ کو چاہتا ہے اور یہ شروع سے ہی لاکھوں روپیہ والے لوگوں کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔اس لئے فوراً اس میں ہاتھ نہیں ڈالا جا سکتا۔اس کے لئے ہمارے پاس ایک NUCLEUS
یعنی بیج ہے اور وہ ہوزری ہے۔فی الحال جرابیں وغیرہ بنانے کا کام جاری ہے۔اس کے ساتھ
ہم آہستہ آہستہ دوسرے کپڑے بنانے کا کام بھی شروع کر دیں گے۔کپڑے کے لئے کھڈیاں
وغیرہ بھی استعمال کی جاتی ہیں لیکن ابھی تک کھڑیاں اتنی مفید ثابت نہیں ہوئیں۔ایک دو دفعہ
لدھیانہ سے مشینیں منگا کر دیکھی ہیں لیکن ان کے ذریعہ جو کام کیا گیاوہ زیادہ مفید ثابت نہیں
ہوا۔اگر آئندہ مفید ثابت ہو تو وہ کام بھی انشاء اللہ شروع کر دیا جائے گا۔اب رہ گیا طب کا علم۔طب کے متعلق باقاعدہ طور پر کام شروع نہیں کیا گیا۔لیکن مبلغ جو
باہر جاتے ہیں انہیں طب پڑھانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو ایک
الگ طیبی سکول جاری کر دیا جائے گا یا مدرسہ احمدیہ کی ایک شاخ کھول دی جائے گی۔اور یہ کام
خصوصاً اس لئے شروع کیا جائے گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اس سے تعلق تھا اور
حضرت خلیفہ اول تو ایک بلند پایہ طبیب بھی تھے۔غرض طب سلسلہ احمدیہ سے خاص تعلق رکھتی
ہے۔بچپن میں عموماً میری صحت خراب رہتی تھی ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا
کہ تم قرآن شریف اور بخاری کا ترجمہ اور طب پڑھ لو۔چنانچہ میں نے طب کی تین چار کتابیں
پڑھیں بھی۔تو طب کے متعلق میرا خیال ہے کہ اسے جاری کیا جائے۔فی الحال مبلغین کو طب
زریں ہدایات (برائے طلباء)
50
جلد چهارم
پڑھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔اب پانچ پیشے رہ جاتے ہیں۔کیمیا، چمڑے کا کام، لکڑی کا کام، لوہاری اور
معماری معماری کے کام میں فی الحال میں نے دخل دینا ضروری نہیں سمجھا۔کیونکہ
معماری کے کام کے لئے خاص انتظام کی ضرورت پیش نہیں آتی۔لوگ اپنے اپنے طور پر
اسے سیکھ سکتے ہیں۔لیکن اگر موقع ملا تو ہم اسے بھی نظر انداز نہیں کریں گے۔باقی رہ گئے چار کام۔لوہاری ، نجاری، چمڑے کا کام اور علم کیمیا۔یہ سکول جس کے
افتتاح کے لئے آج ہم جمع ہوئے ہیں اس میں تین کام شروع کئے جائیں گے۔ابھی
صرف دو جماعتیں کھولنے کا انتظام کیا گیا ہے۔لوہاری اور نجاری۔چمڑے کے کام کی سکیم ابھی زیر غور ہے۔کیمیا کے کام مثلاً ادویہ
سازی کے متعلق بھی میں مشورہ کر رہا ہوں۔اور میرا ارادہ ہے کہ انشاء اللہ اس کام کو بھی
شروع کر دیا جائے۔اس کام کی ایک قسم تو شروع کی ہوئی ہے اور وہ گلاس فیکٹری ہے۔لیکن
وہ ایک خاص شکل میں محدود ہے۔کیمیا سازی میں پینٹنگ، پالش وغیرہ سب چیزیں آجاتی
ہیں۔میں اس کے متعلق ماہر فن لوگوں سے مشورہ کر رہا ہوں۔اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو
اس میں بھی ہاتھ ڈالا جائے گا۔باقی تین کام جو ہم شروع کرنے والے ہیں اور ان کے ساتھ
کپڑا بنے کا کام بھی لگا دیا جائے تو چار ہو جاتے ہیں نہایت ضروری ہیں مگر بد قسمتی سے یہ کام
ہندوستان میں ذلیل سمجھے جاتے ہیں۔جب کسی ملک کے زوال کے دن آتے ہیں تو لوگوں کی
بھی بدل جاتی ہیں۔اگر کسی سے کہہ دیا جائے کہ یہ موچی ہے تو لوگ سمجھیں گے کہ وہ
ذلیل کام کرنے والا ہے اور وہ خود بھی اس پیشے کو ذلیل سمجھے گا اور اسے چھوڑ دینے کی خواہش کرے
گا۔لوہار اور ترکھان کے پیشے کو بھی ذلیل سمجھا جاتا ہے۔گو وہ موچی کے پیشے کی طرح بد نام نہیں
اور گولوگ انہیں اتنا حقیر نہ سمجھتے ہوں مگر وہ کبھی پسند نہ کریں گے کہ ہمارے بچے لوہار یا ترکھان
ذهنیتیں
بنیں یاوہ جلا ہے کا کام سیکھیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ان پیشوں کی آمدنیاں محدود ہو گئی ہیں۔جس
کسی پیشہ میں نفع کم ہو جائے تو قدرتی طور پر اس کی قدر بھی کم ہو جاتی ہے۔مثلا تمہیں ہندوستان
زریں ہدایات (برائے طلباء )
51
جلد چهارم
میں ایسے طبیب بھی ملیں گے جن کی ماہوار آمدنی پانچ چھ روپیہ سے زیادہ نہیں ہوگی۔لیکن ایسے
طبیب بھی ملیں گے جن کی آمدنی پانچ چھ ہزار روپیہ ماہوار ہوگی۔اگر سارے طبیب پانچ یا چھ
روپیہ آمدنی کے ہوں تو طب کی بھی بہت کم قدر ہو جائے۔چونکہ لوہارے اور تر کھانے کی آمدنی
بھی کم اور محدود رہ گئی ہے اس لئے لوگوں نے ان پیشوں کو ذلیل سمجھنا شروع کر دیا ہے۔تجارت
میں چونکہ آمدنی زیادہ ہوتی ہے اس لئے اس کی قدر زیادہ کی جاتی ہے۔لیکن اگر ہم بھی ان تمام
پیشوں کو اس طریق پر چلاتے جس طریق پر انہیں یورپ میں چلایا جاتا ہے تو یہاں بھی ان کی
ویسی ہی قدر کی جاتی جیسی کہ وہاں کی جاتی ہے۔اب دیکھ لو تمام کپڑا یورپ سے آتا ہے یا تو
لنکا شائر میں بنتا ہے یا تجیم میں۔بیان کیا جاتا ہے کہ ہر سال ساٹھ کروڑ روپے کا کپڑا باہر سے
ہندوستان میں آتا ہے۔ظاہر ہے کہ یہ سب کام جلا ہے کرتے ہیں۔چاہے کسی قسم کا کپڑا بنا
جائے۔گرم کپڑا ہو یا چھینٹ ہو یا کھدر۔یہ کام جلا ہے کا کام ہی کہلائے گا۔صرف کھدر بننے کا
کام کسی کو لاہا نہیں بنا تا بلکہ کپڑ اپنے کا کام جلا ہا بنا تا ہے۔پھر لوہارے کے تمام کاموں کی اشیاء
یورپ سے آتی ہیں۔مثلا ریل گاڑی کا سامان، کپڑے سینے کی مشینیں ، آٹا پینے کی مشینیں ، روٹی
اور بنولے کی مشینیں ، موٹر بائیکس کل، مختلف پرزے، سب یورپ سے آ رہے ہیں۔اس کی وجہ یہ
ہے کہ آہستہ آہستہ یورپ والوں نے سرمایہ داری کے ذریعہ سارا کام اپنی طرف کھینچ لیا ہے۔اور اب تو یہ حالت ہے کہ جب ہمارا کپڑا پھٹ جائے اور اسے سینے کی ضرورت ہو تو ہمیں سوئی
کے لئے بھی یورپ کا دست نگر ہونا پڑتا ہے۔بچپن میں مجھے یاد ہے کہ ہندوستان کی بنی ہوئی
سوئیاں جو کچی سوئیاں کہلاتی تھیں استعمال کی جاتی تھیں۔مگر اب وہ کہیں نظر نہیں آتیں۔بات
یہ ہے کہ جن چیزوں کے متعلق یورپ والوں نے دیکھا کہ ہندوستان میں استعمال ہوتی ہیں
انہوں نے وہ چیزیں مشین کے ذریعہ بنانی شروع کر دیں۔اب تو مشینوں نے کھدر بھی بنا دیا
ہے اور وہ کھدر کریپ کہلاتا ہے۔یورپ والوں نے کہا اگر ہندوستانی کھدر پہننے کے لئے ہی
تیار ہیں تو ہم مشینوں سے کھدرہی تیار کر دیں گے۔پھر نجاری کا کام ہے اس میں بھی اعلیٰ فن
کے کام ولایت سے ہی آتے ہیں۔بڑے بڑے گھروں میں دیکھ لو۔کرسیاں اور گوچیں 2 یور
زریں ہدایات (برائے طلباء )
52
جلد چهارم
کی بنی ہوئی استعمال کی جاتی ہیں۔اور بعض کو چوں کی قیمت کئی کئی سو تک ہوتی ہے۔اسی طرح
عمارتی کاموں میں بھی بعض ٹکڑے بنے بنائے ولایت سے آتے ہیں مگر یہ پیشہ پھر بھی ایک حد
تک محفوظ رہا ہے۔باقی رہا چمڑے کا کام۔اس کا بیشتر حصہ ولایت چلا گیا تھا مگر اب واپس
لوٹ رہا ہے۔پہلے تمام چیزیں چمڑے کی ولایت سے بن کر آتی تھیں مگر اب ہندوستان کے
بعض شہروں مثلاً کان پور وغیرہ میں چمڑے کی بہت اشیاء تیار کی جاتی ہیں تاہم چمڑے کی بہت
سی چیزیں ایسی ہیں جو یورپ سے تیار ہو کر ہندوستان آتی ہیں۔اور یورپ والے ان کے
ذریعہ روپیہ کما رہے ہیں۔یورپ میں جوتیاں بنانے والے ہمارے ہاں کے موچیوں کی طرح
نہیں سمجھے جاتے بلکہ ان کی وہی قدر و منزلت ہوتی ہے جو وہاں بڑے بڑے لارڈوں کی ہوتی
ہے بلکہ وہاں تو ایسے لوہار، نجار یا بوٹ میکر ہیں جو لارڈ ہیں اور ان کی بہت عزت کی جاتی ہے۔ان میں سے جب کوئی ہندوستان آتا ہے تو وائسرائے کا مہمان ہوتا ہے اور راجے نواب بھی
اس کے آگے پیچھے پھرتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی آمدنیوں
کو محدود نہیں رکھا
بلکہ انہیں غیر محدود بنالیا ہے۔اور ان کے پیشے اپنی غیر محدود آمدنیوں اور وسیع پیمانے پر ہونے
کی وجہ سے معزز تصور ہورہے ہیں مگر ہندوستان میں وہی پیشے قلیل آمدنیوں کی وجہ سے ذلیل
سمجھے جاتے ہیں۔یہاں ایک اور عجیب رواج بھی ہے۔اور دراصل ہندوستانیوں کو اسی کی سزامل رہی ہے۔اور وہ یہ ہے کہ ایک پیشہ ور انسان اپنے پیشہ کو ذاتی جائیداد تصور کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ صرف
اپنے بیٹے کو وہ پیشہ سکھا دے کسی دوسرے کو وہ سکھانا پسند نہیں کرتا۔اسلام نے اسے قطعاً پسند
نہیں کیا کہ کوئی شخص کسی کام کو اپنی ذاتی جائیداد بنا کر بیٹھ جائے۔یورپ میں ہم دیکھتے ہیں کہ
کوئی خاندان سارے کا سارا بوٹ بنانے والا نہیں ہوگا۔اگر باپ بوٹ میکر ہوگا تو بیٹا کیمیا
کے
علم کا ماہر ہوگا۔پوتے کپڑا بنانے کا کام کرتے ہوں گے اور پڑپوتے کسی فرم میں حصہ دار ہوں
گے۔غرض ایک ہی کام نہیں ہوگا جس میں وہ سارے کے سارے لگے ہوئے ہوں گے۔مگر
ہمارے ملک نے سمجھ رکھا ہے کہ پیشے ذاتی جائیداد ہوتے ہیں اور وہ اپنے خاندان تک ہی محدود
زریں ہدایات (برائے طلباء )
53
جلد چهارم
رہنے چاہئیں کسی اور کو نہیں سکھانے چاہئیں۔اس کے دو بہت بڑے نقصان ہیں۔ایک انفرادی
اور دوسرا قومی۔قومی نقصان تو یہ ہے کہ اگر بیٹا باپ جب لائق نہ ہو تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ فن گر
جائے گا اور اس طرح قوم کو نقصان پہنچے گا۔دوسرا نقصان یہ ہے کہ باپ سے بیٹے کو اور بیٹے سے
پوتے کو جب وہ کام ورثہ میں ملے گا تو ان کے نام کے ساتھ ایک اور چیز جسے پنجابی میں ”آل 3 کہتے
ہیں لگ جائے گی اور وہ اس کی قومیت بن جائے گی۔حالانکہ اگر آزادانہ پیشہ اختیار کرنے کا
طریق رائج ہو تو بالکل ممکن تھا کہ ایک درزی کا کام کرنے والے کا بیٹا اچھا لوہار یا اچھا نجار یا اعلیٰ
معمار بن سکتا۔پس اس طریق کا انفرادی طور پر بھی نقصان ہوا اور قومی طور پر بھی۔یورپ میں
لوگوں نے اپنے آپ کو ان نقصانات سے بچالیا ہے۔نہ ان کے نام کے ساتھ کوئی آل“ لگی اور
نہ ان کے پیشے ہی محدود رہے۔کیونکہ انہوں نے ایک ہی کام پر جمے رہنا پسند نہیں کیا بلکہ کام
تبدیل کرتے گئے۔اور انسانی فطرت کا یہ تقاضا ہے کہ وہ تبدیلی چاہتی ہے۔مرد کم تبدیلی کا
خواہاں ہوتا ہے مگر عورت زیادہ تبدیلی چاہتی ہے۔گھروں میں دیکھ لو جب کبھی عورتیں صفائی کرتی
ہیں تو چیزوں کو ادھر سے ادھر رکھ کر نقشہ بدل دیتی ہیں اور بالکل بلاوجہ ایسا کرتی ہیں۔پہلے اگر
چار پائی مشرقی دیوار کے ساتھ ہوگی تو پھر مغربی دیوار کے ساتھ کر دی جائے گی۔کبھی جنوبی دیوار
کے ساتھ لگا دی جائے گی اور کبھی پھر مشرقی دیوار کے ساتھ رکھ دی جائے گی۔یہ صرف نظارے کی
تبدیلی ہوتی ہے۔بہر حال
تبدیلی ترقی کے لئے ضروری چیز ہے گوتبدیلی میں تنزل کا پہلو بھی ہوتا
ہے۔مگر اس میں ترقی بھی ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان میں یہ مادہ رکھا ہے کہ وہ ایک حالت
میں رہنا پسند نہیں کرتا بلکہ تغیر چاہتا ہے اور کام کی تبدیلی کے ساتھ بھی بہت سے خاندان بڑھتے اور
گھٹتے ہیں۔غرض ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے اس صنعتی سکول کی ابتدا کی ہے۔میں
نے بتایا ہے کہ ہندوستان کے تنزل اور اس کی تباہی کی ایک وجہ ان پیشوں کا ہمارے ہاتھوں
سے نکل جانا ہے۔اور یورپ کی ترقی کی وجہ ان پیشوں کا ان کے ہاتھ میں چلا جانا ہے۔پھر
میرے مد نظر یہ بات بھی ہے کہ اس طرح بے کاری کو دور کرنے کی بھی کوشش کی جائے مگر میں
زریں ہدایات (برائے طلباء )
54
جلد چهارم
فوری طور پر اس کام کو وسعت نہیں دے سکتا۔کیونکہ ہمارے پاس سرمایہ کم ہے گو میری
خواہش یہی ہے کہ ہر بے کار کو کام پر لگایا جائے مگر عقل چاہتی ہے کہ کام کو اس طریق سے
نہ چلایا جائے کہ چند دن جاری رہ سکے اور پھر ختم ہو جائے بلکہ ایسے طریق سے قدم اٹھایا
جائے کہ جس سے ہمارے کام کو دوام نصیب ہو۔فی الحال میں نے یہ سکیم بنائی ہے کہ ایک استاد کے ساتھ تین شاگرد ہوں اس طرح کام
چلا نا سہل ہوگا۔ہر تیسرے ماہ طالبعلموں کا انتخاب ہوا کرے گا اور مزید تین تین لڑکوں کو لے
کر کام پر لگا دیا جائے گا۔اس طرح سال میں ہر ایک استاد کے پاس 12 طالب علم ہو جائیں
گے۔اور پھر سال بھر کے سیکھے ہوئے لڑکے نئے داخل ہونے والے لڑکوں کو کام سکھا بھی سکیں
گے۔اس سلسلہ میں جو مشکلات پیدا ہوں گی وہ تو بعد میں ہی دیکھنے میں آئیں گی مگر اصولی
طور پر یہ بات مدنظر رکھی گئی ہے کہ اس طرح آہستہ آہستہ کام کو بڑھایا جائے۔میری تجویز یہ بھی ہے کہ ہماری جماعت کے لوگ بھی اس کام میں حصہ لیں اور وہ اس
طرح کہ اس سرمایہ کے جو اس پر لگایا جائے حصص خریدیں۔چنانچہ اس میں تجارتی طور پر
حصہ لینے کے لئے میں نے جماعت کے لئے گنجائش رکھی ہے۔اس میں سے پچاس فیصدی
تک سرمایہ کے حصے خریدے جاسکتے ہیں۔میں نے اس سکول کے متعلق اصول انتخاب میں یہ بات مد نظر رکھی ہے کہ یتامیٰ کو مقدم
رکھا جائے اور ان کی نسبت دوسرے لڑکوں کے انتخاب کی شرائط کڑی ہوں۔مثلاً پہلی شرط ان
کے لئے یہ رکھی گئی ہے کہ وہ کم سے کم پرائمری پاس ہوں مگر قیموں کے لئے پرائمری پاس
ہونے کی شرط نہیں گو انہیں بھی اگر وہ ان پڑھ ہوں تعلیم دی جائے گی۔پھر یہ بھی شرط ہے کہ ان
کو بورڈنگ میں رکھا جائے گا اور پانچ سال انہیں یہاں رہنا ہوگا۔تین سال تک ان پر ہم خرچ
کریں گے۔باقی دو سال میں اس آمد پر جو ان کی تیار کی ہوئی اشیاء سے حاصل ہوگا ان کا خرچ
چلے گا۔پہلے تین سال سنگ استادوں کی تنخواہیں، بورڈنگ کا خرچ اور کپڑے وغیرہ کا خرچ
تحریک جدید کے ذمے ہو گا۔اس کے علاوہ ہم نے دو سال اس لئے زائد رکھے ہیں تا کہ وہ
زریں ہدایات (برائے طلباء )
55
جلد چهارم
سلسلہ کا کام کریں اور اس قرض کا کچھ حصہ جو ان پر خرچ ہوا ہو ادا کر سکیں۔اگر کوئی لڑکا بیچ میں ہی
کام چھوڑ کر چلا جائے گا تو اسے وہ روپیہ واپس دینا ہو گا جو اس پر خرچ ہوا۔سوائے اس کے کہ کوئی
اشد معذوری اسے پیش آ جائے۔مثلاً کوئی آنکھوں سے اندھا ہو جائے یا اور کسی طرح کام کے
نا قابل ہو جائے کیونکہ ایسے کاموں میں اس قسم کے حادثات بھی ہو جانے کا اندیشہ ہوا کرتا ہے۔پس ان باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جولڑ کے داخل ہونا چاہیں وہی داخل ہو سکتے ہیں۔یتامی کے
متعلق میں نے بتایا ہے کہ ان کو بغیر کسی شرط کے لے لیا گیا ہے مگر دوسروں کے لئے یہ شرط ہے کہ
وہ کم سے کم پرائمری پاس ہوں۔آئندہ آہستہ آہستہ شرائط کڑی کر دی جائیں گی۔مثلاً پھر یہ شرط
رکھ دی جائے گی کہ مڈل پاس طالب علم لئے جائیں اور مڈل تک کی تعلیم تو مجلس مشاورت میں
ہماری جماعت کے لئے لازمی تعلیم قرار پا چکی ہے۔پس جب مڈل تک کی تعلیم ہر احمدی کے لئے
لازمی ہے تو بعد میں تعلیم کے اسی معیار کے لحاظ سے طالب علم سکول میں لئے جائیں گے۔علاوہ ازیں اس سکول کے استادوں کو دوسرے مدرسوں کے لڑکوں کو کام سکھانے پر
لگایا جائے گا یعنی دوسرے مدرسوں کے طالبعلموں کو بھی اس قسم کے کام سکھائے جائیں
گے۔مثلاً ہائی سکول یا مدرسہ احمدیہ کے جولڑ کے چاہیں گے ان کے لئے بھی انتظام کر دیا
جائے گا۔مگر ان کے لئے ہفتہ میں صرف دو روز اس کام کے لئے ہوں گے۔کیونکہ انہیں
اپنے کورس کی اور بھی پڑھائی کرنی پڑتی ہے۔بے شک اس طرح وہ بہت دیر میں کام سیکھ
سکیں گے اور بعض دفعہ ان کو چھٹیوں میں یہ کام کرنا پڑے گا۔مثلاً گرمیوں کی رخصتوں میں
ان
کو اور کہیں جانے کی اجازت نہ ہوگی بلکہ انہیں یہ کا م سکھایا جائے گا۔بہر حال جب تک ہم پیشوں کے ساتھ تمام لوگوں کی دلچسپی نہ پیدا کر دیں گے اُس وقت تک
پیشہ وروں کو ذلیل سمجھنے کی خرابی دور نہ ہوگی۔جب سارے لوگ مختلف پیشے جانتے ہوں اور ہر
خاندان کا کوئی نہ کوئی آدمی اس قسم کا کام کرتا ہو تو پھر پیشوں کے متعلق حقارت لوگوں کے دلوں
سے مٹ جائے گی۔یورپ میں بڑے سے بڑے لوگ بھی اس قسم کے کاموں کو حقیر نہیں سمجھتے
بلکہ وہ خود کسی نہ کسی پیشہ کے ماہر ہوتے ہیں۔چنانچہ فرانس کا ایک پریذیڈنٹ تھا جس کے متعلق
زریں ہدایات (برائے طلباء )
56
جلد چهارم
لکھا ہے کہ جب کبھی اسے اپنے کام سے فرصت ملتی تو وہ دھونکنی پر جا کر کام شروع کر دیتا۔پس
اگر دوسرے سکولوں کی خواہش ہوئی تو ان کے لئے بھی انتظام کر دیا جائے گا۔اس کے بعد میں
دوستوں سے خواہش کرتا ہوں کہ وہ مل کر دعا کریں کہ اس ابتدا کو جو بظاہر چھوٹی اور بیچ معلوم
ہوتی ہے۔اللہ تعالٰی ترقی کی منازل تک پہنچائے اور ہمارے کام کرنے والے لوگ اس رنگ
میں کام کریں کہ جہاں وہ دنیا کے لئے بہتری کا موجب ہوں وہاں دین کے لئے بھی بہتری کا
باعث بنیں۔میں استادوں
کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ وہ لڑکوں میں یہ روح پیدا کریں کہ دنیا کے ساتھ انہیں
دین بھی حاصل کرنا ہے۔گویاوہ دست با کار اور دل بایاز کے مصداق بنیں۔شروع سے ہی ان کے
اندر یہ روح پیدا کی جائے کہ سلسلہ کے لئے ہر قسم کی قربانی کرنا، اپنے نفسوں
کو مارنا اور اپنے پیشوں کو
صرف ذاتی مفاد تک محدود نہ رکھنا بلکہ ان سے سلسلہ کو بھی فائدہ پہنچانا ان کا مقصد ہے۔اگر یہ روح ان
کے اندر پیدا ہو جائے کہ انہوں نے اپنی اپنی صنعتوں میں غیر ممالک کے صناعوں کا مقابلہ کرنا ہے اور
ادھر نیکی اور تقویٰ پر بھی قائم رہنا ہے تب یہ لوگ ہمارے لئے مفید ہو سکتے ہیں ورنہ روٹی کمانے والے
تو دنیا میں بہت لوگ ہیں۔ہماری یہ غرض نہیں کہ صرف روٹی کمانے والے پیدا کئے جائیں بلکہ ہمارا
مقصد یہ ہے کہ ہماری جماعت کے لوگ ایسے ہوں جو دنیا کے ساتھ ساتھ دین کو بھی حاصل کرنے
والے ہوں۔وہ اسلام کی کھوئی ہوئی شوکت کو واپس لانے میں محمد ہوں اور دوسروں کو اس بات کا سبق
دے سکیں کہ دنیا میں رہتے ہوئے بھی ایک شخص حقیقی مومن ہوسکتا ہے اور دنیا کمانے سے ان کا ایمان
کم نہیں ہوتا بلکہ ترقی کرتا ہے۔“
الفضل 2 مارچ 1936ء)
1 : موضوعات کبیر ملاعلی قاری صفحہ 48 مطبع مجتبائی دہلی 1346ھ
2 گوچیں: گوچ: وہ آرام دہ کرسی جس پر نیم دراز لیٹ سکتے ہیں۔گدے دار نشست
( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 15 صفحہ 325 مطبوعہ کراچی 1993ء)
3:آل: کنیت۔صفاتی نام۔وہ نام جس سے کوئی مشہور ہو جائے۔ذات۔قوم
پنجابی اردو لغت مرتبه تنویر بخاری صفحه 153 اردوسائنس بورڈ لاہور 1989ء)