تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے نتائج کیسے ہونے چاہئیں
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
100
جلد چهارم
تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے نتائج کیسے ہونے
چاہئیں
11 جون 1938ء کو اولڈ بوائز تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کی طرف سے حضرت
مولوی محمد الدین صاحب بی۔اے ہیڈ ماسٹر کے اعزاز میں دعوت دی گئی اس موقع پر
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل تقریر
کی:۔یہ جلسہ جیسا کہ تقریروں سے ظاہر ہے اس غرض کے لئے منعقد کیا گیا ہے کہ ماسٹر
محمد دین صاحب ہیڈ ماسٹر اور دوسرے اساتذہ کو جنہوں نے اس سال کی میٹرک کلاس کو
تیار کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے مبارک باد دی جائے اور ان کے کام پر اظہار
خوشنودی کیا جائے۔جیسا کہ ماسٹر محمد دین صاحب نے جواب میں بیان کیا ہے ہمارے سکول کا یہ نتیجہ بعض
دوسرے سکولوں کے نتیجہ کے مقابلہ میں ایسا نہیں کہ ہم اسے قابل اطمینان کہہ سکیں۔قابل تسلی
ہے مگر یہ نہیں کہ اب کسی مزید جد و جہد کی ضرورت نہیں رہی۔لیکن روایات ہمیشہ اپنے پیچھے
اپنا اثر چھوڑا کرتی ہیں۔جن لوگوں کی روایات اچھی قائم ہو جائیں وہ قلیل جد و جہد سے
زیادہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں لیکن جن کی روایات اچھی نہ ہوں انہیں کسی اعلیٰ مقام پر
پہنچنے کے لئے زیادہ جدو جہد کی ضرورت ہوتی ہے۔عربی میں کہتے ہیں کہ الْعَودُ أَحْمَدُ
یعنی جو کام دوسری دفعہ کیا جائے وہ زیادہ اچھا ہوتا ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ ہمارے سکول
زریں ہدایات (برائے طلباء )
101
جلد چهارم
کا یہ نتیجہ بعض دوسرے سکولوں کے نتیجہ کے مقابلہ میں اچھا نہیں کہلا سکتا۔مجھے یاد ہے کہ
وزیر آباد کے ایک سکول کا نتیجہ متواتر سالہا سال تک سو فیصدی نکلتا رہا ہے اور سالہا سال
تک یو نیورسٹی میں اعلیٰ امتیاز کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے والے پہلے تین لڑکوں میں
سے ایک ضرور اس سکول کا ہوتا رہا ہے۔تو ایسے سکول بھی ہیں جو سو فیصدی نتائج پیش کرتے
ہیں۔خصوصاً آریہ سکول لاہور سنٹرل ماڈل سکول لاہور اور وزیر آباد کا وہ سکول جس کا میں
نے ذکر کیا ہے جو ممکن ہے اب ایسا اعلیٰ نہ رہا ہو۔ایسے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اپنے
سکول کے اس نتیجہ سے مطمئن نہیں ہو سکتے۔لیکن اس میں بھی شبہ نہیں کہ جو سکول چالیس،
پینتالیس فیصدی نتیجہ نکالتا رہا ہو وہ اگر ترقی کر کے نوے فیصدی سے اوپر نتیجہ نکالے تو یہ
ترقی یقیناً خوشکن ہے اور ایک ایسا اچھا معیار ہے جسے آئندہ قائم کرنے کے لئے اتنی محنت
نہیں کرنی پڑے گی جتنی پہلے کرنی پڑی ہے۔اس سے کام کرنے والوں کے حوصلے بلند
اور ارادے مضبوط ہوں گے۔اور طلباء کے اندر بھی یہ خیال پیدا ہو گا کہ ہم سے پہلوں
نے یہ معیار قائم کیا ہے ہمیں اسے قائم رکھنا چاہئے اور اس لحاظ سے یہ تسلی بخش ہے۔پس
یہ نتیجہ جہاں ہمارے لئے اس وجہ سے خوشی کا موجب ہے کہ نوے فیصدی سے اوپر نکلا ہے
وہاں اس لحاظ سے بھی خوشکن ہے کہ ہمارے اساتذہ اور طلباء اب اس سے بھی آگے قدم
ماریں گے اور کوشش کریں گے کہ آئندہ سو فیصدی نکلے۔اور جب اللہ تعالیٰ انہیں۔کامیابی دے دے کہ نتیجہ سو فیصدی نکلے تو پھر یہ کوشش کریں گے کہ طلباء صرف پاس ہی نہ
ہوں بلکہ اتنے نمبر حاصل کریں کہ یونیورسٹی میں خاص عزت حاصل کر سکیں۔اور ایسی
پوزیشن حاصل کر لیں کہ اگر آئندہ محنت اور لیاقت کا تسلسل جاری رکھ سکیں تو اچھے عہدے
حاصل کرسکیں۔یا درکھنا چاہئے کہ مومن بھی چھوٹی چیز پر تسلی نہیں پاتا۔میں نے کئی دفعہ مثال دی ہے کی
کہ سید اسماعیل شہید جہاد کے لئے دہلی سے پشاور جا رہے تھے کہ رستہ میں انہوں نے سنا
کہ ایک سکھ ایسا تیراک ہے کہ وہ دریائے اٹک کو تیر کر عبور کر جاتا ہے اور اس کا کوئی
زریں ہدایات (برائے طلباء )
102
جلد چهارم
مقابلہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے دریافت کیا کہ کیا کوئی مسلمان اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ؟
انہیں بتایا گیا کہ نہیں۔انہیں اس قدر غیرت آئی کہ گو ایک ضروری کام کے لئے جا رہے
تھے مگر وہیں ٹھہر گئے اور تیرنے کی مشق شروع کر دی۔آخر اسے چینج کیا کہ آؤ مقابلہ کر لو۔اور پھر اسے شکست دی۔تو اگر مسلمان بزرگ اپنے اندر اس قدر غیرت رکھتے تھے کہ
انہیں یہ بھی گوارا نہ تھا کہ تیرنے میں کوئی سکھ مسلمان سے بڑھ جائے تو تعلیمی لحاظ سے ہمیں
جس قدر دوسروں سے ممتاز رہنے کی کوشش کرنی چاہئے وہ ظاہر ہے۔ہمیں کوشش کرنی
چاہئے کہ نہ صرف دین میں ہی غالب رہیں بلکہ دنیا کے کاموں میں بھی ہر طرح سے
دوسروں پر فضیلت حاصل کر سکیں۔بے شک یہ ایک خواب اور خیال ہے مگر زندہ قوموں کے خواب پورے ہو کر رہتے
ہیں۔دنیا میں انسان کے تمام اعمال کے پیچھے دراصل خیال ہی کی طاقت ہے جو اسے
کامیاب کرتی ہے۔کسی کام میں خواہ کتنی محنت اور کوشش کی جائے اگر خیالات اعلیٰ نہ ہوں
تو کامیابی نہیں ہو سکتی۔لیکن اگر خیالات اعلیٰ ہوں تو تھوڑی سی محنت اور جد و جہد سے بھی
زیادہ کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔بچپن میں ہمیں سکول میں ایک کتاب پڑھائی جاتی تھی
جس میں ایک کہانی تھی کہ کسی عورت کے بچہ کو عقاب اٹھا کر لے گیا اور لے جا کر پہاڑ کی
ایک ایسی بلند چوٹی پر رکھ دیا جہاں اس علاقہ کا کوئی آدمی چڑھ نہ سکتا تھا۔ماں کی مامتا
مشہور ہے اور اس نے اس کے اندر ایسے جذبات پیدا کر دیے کہ باوجود یکہ راستہ نہایت
دشوار گزار تھا، چوٹی بالکل سیدھی تھی اور کہیں آسانی سے پاؤں رکھنے کی جگہ نہ تھی مگر وہ
چڑھتی چلی گئی اور اپنے بچہ کو جا کر اٹھا لیا۔لیکن جب بچہ اس کو مل گیا تو اس کے ساتھ ہی وہ
جذبات بھی ڈھیلے پڑ گئے جن کے ماتحت وہ او پر پہنچ گئی تھی اور اسے محسوس ہو گیا کہ اس
کے لئے نیچے اتر نا مشکل ہے۔اس پر اس نے شور مچانا شروع کیا اور لوگوں نے بڑی
مشکل سے اسے وغیرہ پھینک کر اسے نیچے اتارا۔تو جب جذبات اور خیالات میں
طاقت اور مضبوطی ہو تو ان کے پیچھے جو اعمال ہوتے ہیں ان میں کامیابی زیادہ آسان
زریں ہدایات (برائے طلباء )
103
جلد چهارم
ہو جاتی ہے۔قوموں کی ترقی کا موجب ہمیشہ ان کے ارادے ہوتے ہیں۔اگر یہ خیال
کر لیا جائے اور فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم دوسروں سے کسی لحاظ سے بھی پیچھے نہیں رہیں
گے تو یہ خیال ایسی طاقت اور قوت پیدا کر دیتا ہے کہ انسان واقعی دوسروں سے آگے
نکل جاتا ہے۔دیکھو مسمریزم کیا ہے؟ خیالات ہی ہیں۔لیکن اس سے ایسے ایسے حیرت انگیز کام ہو
جاتے ہیں کہ لوگ انہیں معجزہ سمجھتے ہیں۔یورپ میں لاکھوں ایسے انسان ہیں جو سپر چولزم
کے ماتحت اپنے ان خیالات کو بھی چھوڑ رہے ہیں جنہیں وہ سائنس کے ماتحت مانتے
تھے۔اور بہت سے فلاسفر اور ڈاکٹر سپر چولزم کی طرف چلے جا رہے ہیں حالانکہ صحت نظر
سے اگر دیکھیں تو یہ صرف خیالات کی طاقت ہے لیکن جو لوگ حقیقت سے واقف نہیں وہ
دھوکا کھا جاتے ہیں۔مشہور نو مسلم مسٹر عبد اللہ کوئیلم جو اس وقت پروفیسر لیون کے نام سے
لندن میں رہتے ہیں ان کا اصل نام تو عبداللہ کو ٹیم ہی ہے مگر ان سے ایک دفعہ ملکی قانون
کے ماتحت کوئی جرم سرزد ہو گیا تھا اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے لیکن وہ فرار ہو
گئے اور بعد میں حکومت برطانیہ کی شاندار خدمات سرانجام دیں جن کی وجہ سے حکومت ان
کو سزا دینا نہ چاہتی تھی اور ساتھ ہی قانون
کو توڑنا بھی اسے گوارا نہ تھا اس لئے انہیں اس
نام کے ساتھ وہاں رہنے کی اجازت دے دی گئی۔پولیس کو بھی اس بات کا علم ہے مگر وہ
کچھ نہیں کرسکتی۔یورپ میں سب سے پہلے اسلام کو پھیلانے والے وہی ہیں۔میں جب
انگلستان گیا تو انہوں نے مجھ سے سوال کیا کہ سپر چولزم کا اثر یہاں بہت پھیلتا جا رہا ہے
اور بڑے بڑے لائق لوگ اس میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں مجھے بتائیں کہ اس کی اصلیت
کیا ہے؟ میں نے انہیں بتایا کہ یہ دراصل انسانی خیالات کی طاقتوں کا نتیجہ ہے جس کا قطعی
اور یقینی ثبوت یہ ہے کہ اس کے پیچھے حقیقت بالکل نہیں ہوتی۔اس ضمن میں میں نے انہیں
چند ایک باتیں بتائیں جن میں سے ایک یہ تھی کہ روح اسی زبان میں باتیں کرتی ہے جو
میڈیم 1 کی ہو۔مثلاً ایک انگریز میڈیم ہو تو جو روح آئے گی وہ ضرور انگریزی میں ہی
زریں ہدایات (برائے طلباء )
104
جلد چهارم
بات کرے گی۔یا کسی ایسی زبان کے الفاظ استعمال کرے گی جو بچپن میں سنے ہوں۔مثلاً
بچپن میں وہ کبھی فرانس گیا ہو اور اُسی وقت سے فرانسیسی زبان کے بعض الفاظ اس کے
دماغ میں محفوظ ہوں گے کیونکہ یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ چلہ کے ایام کی بعض
باتیں بھی انسانی دماغ میں محفوظ رہتی ہیں اور کبھی کوئی روح کسی ایسی زبان میں بات نہ
کرے گی جس سے کبھی کوئی تعلق نہ رہا ہو۔اگر کسی عرب کی روح آئے تو وہ بھی انگریزی
میں بات کرے گی اور فرانسیسی کی آئے تو وہ بھی اور افریقن کی روح بھی۔میں نے کہا کیا
اس کا یہ مطلب ہے کہ اگلے جہان میں سب انگریزی ہی بولتے ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا
کہ آپ کی یہ دلیل بالکل ٹھیک ہے اور مجھے اس کا ذاتی طور پر تجربہ بھی ہے۔ایک دفعہ
میرے ایک دوست مجھے ایک ایسی مجلس میں ساتھ لے گئے اور کہا کہ ایک دفعہ دیکھ لو۔چنانچہ میں گیا۔گانا وغیرہ گایا گیا اور جب وہ حالت آئی تو مجھے کہا گیا کہ تم بتاؤ کس کی روح
آئے؟ میں نے کہا مجھے تو رسول کریم ﷺ کی ذات سے سب سے زیادہ انس ہے ان کی
الله
روح کو بلاؤ۔اس پر ایک روح آئی جو گویا ان کے نزدیک رسول کریم ﷺ کی روح تھی
مگر وہ بات چیت انگریزی میں کرتی تھی۔میں نے کہا کہ آپ مجھے سورۃ فاتحہ سنائیں۔اس سوال پر میڈیم میں کچھ گھبراہٹ سی پیدا ہوئی اور اس نے کہا کہ مجھے تو یہ نہیں آتی۔میں
نے کہا زندگی بھر آپ لوگوں کو سکھاتے رہے اور ہر نماز کی ہر رکعت میں اسے پڑھنے کا حکم
دیا پھر اب آپ بھول گئے۔سپر چولزم کی تردید کے اور بھی دلائل ہیں مگر سب سے زبر دست یہ ہے کہ کیا وجہ ہے
سب روحیں اپنی اپنی زبانیں بھول جاتی ہیں اور انہیں صرف وہی یا د رہتی ہے جو میڈیم کی
ہو۔اس میں شبہ نہیں کہ اس کیفیت کے ماتحت انسان ایسی عجیب کا رروائیاں کر لیتا ہے کہ
دیکھنے والا حیران رہ جاتا ہے۔دراصل Subjective mind میں اللہ تعالیٰ نے ایسی
طاقتیں رکھی ہیں کہ وہ ایسے عجیب کام کر لیتا ہے جن کو Objective mind سمجھنے سے بھی
قاصر رہتا ہے۔میں نے خود تجربہ کیا ہے کہ سر کے پیچھے کتاب کھول کر رکھ دی اور اس صفحہ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
105
جلد چهارم
کے بعض الفاظ پڑھ لئے۔بظاہر یہ بات سمجھ میں نہیں آ سکتی مگر Subjective mind میں
یہ طاقت ہے۔اور جب محض خیال سے اس قدر عجیب اور حیرت انگیز کام دنیا میں ہوتے
ہیں تو جب یہ خیال ایمان کی شکل اختیار کرے تو پھر تو کوئی چیز اس کے سامنے نہیں ٹھہر سکتی۔حضرت عیسی علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر تم میں رائی کے دانہ کے برابر بھی ایمان ہوگا
تو اس پہاڑ سے کہہ سکو گے کہ یہاں سے سرک کر وہاں چلا جا اور وہ چلا جائے گا اور کوئی
بات تمہارے لئے ناممکن نہ ہو گی ' 2 اور جب خالی خیال اس قدر عظیم الشان تغیر پیدا کر
سکتا ہے اور ایسی قوتیں بخش سکتا ہے کہ جن سے انسان ایسے کام کر لیتا ہے کہ جو دوسری
صورت میں ممکن نہیں تو جب خیالات ایمان کی حالت میں آجائیں تو تم سمجھ سکتے ہو کہ ان
سے کس قدر طاقت پیدا ہو سکتی ہے۔اس سے ایسی آگ پیدا ہوتی ہے کہ جو دنیا کی سب
گاڑیوں
کو کھینچ کر لے جائے۔پس کارکنوں میں ایسا جذبہ یقین پیدا ہونا چاہئے جو طالب علموں کے اندر بھی
سرایت کر جائے۔اور جب دونوں کے اندر ایک سے جذبات ہوں گے تو ایک ایسا نتیجہ
نکلے گا جو دینی اور دنیوی دونوں لحاظ سے مفید ہوگا۔ہمارے سکول کا مقصد صرف یہ نہیں ہونا چاہئے کہ طلباء پاس ہو جائیں۔انہیں کم سے
کم قرآن کریم کا اس قدر ترجمہ آنا چاہئے کہ قرآنی مطالب کا سمجھنا ان کے لئے سہل اور
آسان ہو جائے۔اگر یہ چیز پیدا نہیں ہو سکتی تو نتیجہ خواہ کیسا اچھا نکلے وہ مفید نہیں ہوسکتا۔ماسٹر محمد دین صاحب کے اس خیال سے میں متفق ہوں کہ یہ کامیابی دراصل ٹیم کی
کوششوں کا نتیجہ ہے۔اس میں شک نہیں کہ چند سالوں سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں بعض ایسے
اساتذہ دیئے ہیں جو نہایت محنت سے کام کرتے ہیں۔لیکن ماسٹر صاحب کے اس خیال
سے میں متفق نہیں ہوں کہ انہوں نے جب سے ہائی کلاسز کو پڑھانا چھوڑا ہے نتائج اچھے
نکل رہے ہیں۔وہ اگر چھوٹی جماعتوں کو پڑھاتے ہیں تو اس کے یہ معنے نہیں کہ بڑی
جماعتوں کے نتائج میں ان کی کوششوں کا دخل نہیں۔بلکہ ان کا چھوٹی جماعتوں کو پڑھانا
زریں ہدایات (برائے طلباء )
106
جلد چهارم
لڑکوں کے اندر ایسی قابلیت پیدا کر دیتا ہے کہ وہ آگے جا کر اچھے نتائج پیدا کرسکیں۔اور
نتائج کی خرابی کی ایک بڑی وجہ یہی ہوتی ہے کہ بعض طالب علم چھوٹی جماعتوں سے کمزور
آتے ہیں۔بہر حال یہ کامیابی ایک شخص کے کام کی نہیں بلکہ سب کی کوششوں کا نتیجہ ہے
اور سارے ہی تعریف کے مستحق ہیں۔اور میں امید کرتا ہوں کہ اب وہ گول کے قریب پہنچ
کرست نہیں ہو جائیں گے بلکہ کوشش کریں گے کہ ترقی زیادہ ہو اور نتائج سو فیصدی
نکلیں۔اور جب اس میں کامیابی ہو جائے تو پھر کوشش کریں کہ طلباء یونیورسٹی میں خاص
امتیاز حاصل کر سکیں۔اور جب یہ حاصل ہو جائے تو پھر کوشش کریں کہ دنیوی تعلیم کے
ساتھ طلباء دینی لحاظ سے بھی ترقی کریں۔اور وہ غرض پوری ہو سکے جو اس سکول کو قائم
کرنے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مد نظر تھی۔چونکہ سنت ہے کہ جو دعوت کرے اس کے لئے دعا کی جائے اس لئے میں دعا کرتا
(الفضل 19 جون 1938ء)
ہوں دوسرے دوست بھی شامل ہوں۔“
1: میڈیم (Medium) ذریعہ اظہار ( اوکسفر ڈانگلش اردو ڈکشنری صفحہ 995 مطبوعہ
کراچی 2013ء)
2 بمتی باب 17 آیت 20 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011ء میں دانہ کی بجائے
وانے“ کا لفظ ہے۔