حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کیلئے زریں ہدایات

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
107
جلد چهارم
حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کیلئے زریں
ہدایات
29 جون 1938 ء کو حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب عربی تعلیم کے حصول
کیلئے مصر روانہ ہوئے۔اس موقع پر حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے صاحبزادہ صاحب
کو جو تحریری
ہدایات دیں وہ درج ذیل ہیں:۔عزیزم مبارک احمد سَلَّمَكَ اللهُ تَعَالَى
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اللہ تعالیٰ خیریت سے لے جائے اور خیریت سے لائے اور اپنی رضامندی کی راہ پر
چلنے کی توفیق دے۔تمہارا سفر تو عربی اور زراعت کی تعلیم اور ترقی کے لئے ہے لیکن چھوٹے سفر
میں اس بڑے سفر کو نہیں بھولنا چاہئے جو ہر انسان کو در پیش ہو۔جرنیل جرنیلوں کے، مد بر مد بروں
کے، بادشاہ بادشاہوں کے حالات پڑھتے رہتے ہیں تا کہ اپنے پیشروؤں کے حالات سے فائدہ
اٹھا ئیں۔اگر تم لوگ اہل بیت نبوی کے حالات کا مطالعہ رکھو تو بہت سی ٹھوکروں سے محفوظ
ہو جاؤ۔انسان کا بدلہ اس کی قربانیوں کے مطابق ہوتا ہے۔رسول کریم اللہ فرماتے ہیں یہ نہ
ہوگا کہ لوگ تو قیامت کے دن اپنے اعمال لے کر آئیں اور تم وہ غنیمت کا مال جو تم نے دنیا کا
حاصل کیا ہے۔اے میرے صحابہ! تم کو بھی اپنے اعمال ہی لا کر خدا کے سامنے پیش کرنے ہوں
گے۔اہل بیت نبوی کو جو عزت آج حاصل ہے وہ رسول کریم نہ کی اولاد ہونے کے سبب
سے نہیں بلکہ اپنی ذمہ داری کو سمجھ کر جو قربانیاں کی ہیں ان کی وجہ سے ہے۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
108
جلد چهارم
(1) تم اب بالغ جوان مرد ہو۔میرا یہ کہنا کہ نماز میں باقاعدگی چاہیئے ایک فضول سی
بات ہوگی۔جو خدا تعالیٰ کی نہیں مانتا وہ بندہ کی کب سنتا ہے۔پس اگر تم میں پہلے سے با قاعدگی
ہے تو میری نصیحت صرف ایک زائد ثواب کا رنگ رکھے گی اور اگر نہیں تو وہ ایک صدا بصحرا ہے مگر
پھر بھی میں کہنے سے نہیں رک سکتا کہ نماز دین کا ستون ہے۔جو ایک وقت بھی نماز کو قضا کرتا ہے
دین کو کھو دیتا ہے اور نماز پڑھنے کے یہ معنے ہیں کہ باجماعت ادا کی جائے۔اچھی طرح وضو
کر کے ادا کی جائے۔ٹھہر کر ، سوچ کر اور معنوں پر غور کرتے ہوئے ادا کی جائے اور اس طرح ادا
کی جائے کہ توجہ کلی طور پر نماز میں ہو اور یوں معلوم ہو کہ بندہ خدا کو دیکھ رہا ہے یا کم سے کم یہ کہ خدا
اسے دیکھ رہا ہے۔جہاں دو مسلمان بھی ہوں ان کا فرض ہے کہ باجماعت نماز ادا کریں بلکہ جمعہ
بھی ادا کریں۔اور نماز سے قبل اور بعد ذکر کرنا نماز کا حصہ ہے جو اس کا تارک ہو وہ نماز کو اچھی
طرح پکڑ نہیں سکتا اور اس کا دل نماز میں نہیں لگ سکتا۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا نمازوں کے
بعد تینتیس تینتیس دفعہ سُبْحَانَ اللہ اور اَلْحَمْدُ لِلہ پڑھا جائے اور چونتیس دفعہ اللهُ أَكْبَرُ
یہ سود فعہ ہوا 1 اگر تم کو بعض دفعہ اپنے بڑے نماز کے بعد اٹھ کر جاتے نظر آئیں تو اس کے یہ معنی
نہیں بلکہ وہ ضرورتا اٹھتے ہیں اور ذکر دل میں کرتے جاتے ہیں۔إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ۔تہجد غیر ضروری نماز نہیں۔نہایت ضروری نماز ہے۔جب میری صحت اچھی تھی اور جس
عمر کے تم اب ہو اس سے کئی سال پہلے سے خدا تعالیٰ کے فضل سے گھنٹوں تہجد ادا کرتا تھا۔تین تین
چار چار
گھنٹہ تک اور رسول کریم ﷺ کی اس سنت کو اکثر مد نظر رکھتا تھا کہ آپ کے پاؤں کھڑے
کھڑے سوج جاتے تھے 2 رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو مسجد میں نماز کا انتظار کرتا اور ذکر الہی
میں وقت گزارتا ہے وہ ایسا ہے جیسے جہاد کی تیاری کرنے والا۔(2) اللہ تعالیٰ کسی کا رشتہ دار نہیں وہ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ 3 ہے۔اس کا تعلق ہر
ایک سے اس احساس کے مطابق ہوتا ہے جو اس کے بندے کو اس کے متعلق ہو۔جو اس سے سچی
محبت رکھتا ہے وہ اس کے لئے اپنے نشانات دکھاتا ہے اور وہ اپنی قدرت ظاہر کرتا ہے۔دنیا کا
کوئی قلعہ، کوئی فوج انسان
کو ایسا محفوظ نہیں کر سکتا جس قدر کہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت اور اس کی امداد۔

زریں ہدایات (برائے طلباء )
109
جلد چهارم
کوئی سامان ہر وقت میسر نہیں آسکتا لیکن اللہ تعالیٰ کی حفاظت ہر وقت میسر آتی ہے۔پس اسی کی
جستجو انسان کو ہونی چاہئے۔جسے وہ مل گئی اسے سب کچھیل گیا۔جسے وہ نہ ملی اسے کچھ نہ ملا۔(3) زیادہ گفتگو دل پر زنگ لگا دیتی ہے۔رسول کریم وہ جب مجلس میں بیٹھتے ستر
دفعہ استغفار پڑھتے 4 اسی وجہ سے کہ مجلس میں لغو باتیں بھی ہو جاتی ہیں اور یہ آپ کا فعل امت کی
ہدایت کے لئے تھا نہ کہ اپنی ضرورت کے لئے۔جب آپ اس قدر احتیاط اس مجلس کے متعلق
کرتے تھے جو اکثر ذکر الہی پر مشتمل ہوتی تھی تو اس مجلس کا کیا حال ہوگا جس میں اکثر فضول
باتیں ہوتی ہوں۔یہ امور عادت سے تعلق رکھتے ہیں۔میں دیکھتا ہوں ہمارے بچے جب بیٹھتے
ہیں لغو اور فضول باتیں کرتے ہیں۔ہم لوگ اکثر سلسلہ کے مسائل پر گفتگو کیا کرتے تھے اس وجہ
سے بغیر پڑھے ہمیں سب کچھ آتا تھا۔انسان کی مجلس ایسی ہونی چاہئے کہ اس میں شامل ہونے
والا جب وہاں سے اٹھے تو اس کا علم پہلے سے زیادہ ہو نہ یہ کہ جو علم وہ لے کر آیا ہوا سے بھی کھو کر
چلا جائے۔صا الله
(4) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ یا اسلام کی تبلیغ کرنا دوسروں کا ہی کام نہیں
ہمارا بھی کام ہے اور دوسروں سے بڑھ کر کام ہے۔پس سفر میں ، حضر میں تبلیغ سے غافل نہ ہوں۔رسول کریم فداه جسمی و روحی فرماتے ہیں تیرے ذریعہ سے ایک آدمی کو ہدایت کا
ملنا اس سے بڑھ کر ہے ایک وادی کے برابر تجھ کو مال مل جائے 5
(5) بنیادی نیکیوں میں سے سچائی ہے۔جس کو سچ مل گیا اسے سب کچھ مل گیا۔جسے سچ
نہ ملا اس کے ہاتھوں سے سب نیکیاں کھوئی جاتی ہیں۔انسان کی عزت اس کے واقفوں میں اس
کے سچ کی عادت کے برابر ہوتی ہے۔ورنہ جو لوگ سامنے تعریف کرتے ہیں پس پشت گالیاں
دیتے ہیں اور جس وقت وہ بات کر رہا ہوتا ہے لوگوں کے منہ اس کی تصدیق کرتے ہیں لیکن دل
تکذیب کر رہے ہوتے ہیں۔اور اس سے زیادہ برا حال کس کا ہوگا کہ اس کا دشمن تو اس کی بات کورد
کرتا ہی ہے مگر اس کا دوست بھی اس کی بات ماننے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔اس سے زیادہ قابلِ رحم
حالت کس کی ہوگی۔اس کے برخلاف بچے آدمی کا یہ حال ہوتا ہے کہ اس کے دوست اس کی بات

زریں ہدایات (برائے طلباء )
110
جلد چهارم
مانتے ہیں اور اس کے دشمن خواہ منہ سے تکذیب کریں لیکن ان کے دل تصدیق کر رہے ہوتے ہیں۔(6) انسانی شرافت کا معیار اس کے استغناء کا معیار ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لا
تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلى مَا مَتَعْنَابِ أَزْوَاجًا مِّنْهُمْ 6 کبھی دوسرے کی دولت
پر نگاہ نہ رکھے اور کبھی کسی کا حسد نہ کرے۔جو ایک دفعہ اپنے درجہ سے او پر نگاہ اٹھاتا ہے اس کا
قدم کہیں نہیں نکلتا۔اگلے جہان میں تو اسے جہنم ملے گی ہی وہ اس جہان میں بھی جہنم میں رہتا
ہے۔یعنی حسد کی آگ میں جلتا ہے یا سوال کی غلاظت میں لوٹتا ہے۔کیسا ذلیل وجود ہے وہ کہ
اکیلا ہوتا ہے تو حسد اس کے دل کو جلاتا ہے اور لوگوں میں جاتا ہے تو سوال اس کا منہ کالا کرتا ہے۔انسان اپنے نچلوں کو دیکھے کہ وہ کس طرح اس سے تھوڑا رکھ کر قناعت سے گزارہ کر رہے ہیں اور
اس پر شکر کرے جو خدا تعالیٰ نے اسے دیا ہے اور اس کی خواہش نہ کرے جو اسے نہیں ملا۔اس
کے شکر کرنے سے اس کا مال ضائع تو نہیں ہوتا ہاں اسے دل کا سکون اور اطمینان حاصل ہوتا
ہے۔اور طمع کرنے سے دوسرے کا مال اسے نہیں مل جاتا صرف اس کا دل جلتا اور عذاب پاتا
ہے۔جس طرح بچہ بڑوں کی طرح چلے تو گرتا اور زخمی ہوتا ہے اسی طرح جو شخص اپنے سے زیادہ
سامان رکھنے والوں
کی نقل کرتا اور گرتا اور زخمی ہوتا ہے اور چند دن کے جھوٹے دوستوں کی واہ واہ
کے بعد ساری عمر کی ملامت اس کے حصہ میں آتی ہے۔اور انسان کو ہمیشہ اپنے ذرائع سے کم خرچ
کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے کیونکہ اس کے ذمہ دوسرے بنی نوع انسان کی ہمدردی اور امداد
بھی ہے۔ان کا حصہ خرچ کرنے کا اسے کوئی اختیار نہیں اور پھر کون کہہ سکتا ہے کہ کل کو اس کا حال
کیا ہوگا۔(7) جفاکشی اور محنت ایسے جو ہر ہیں کہ ان کے بغیر انسان کی اندرونی خوبیاں ظاہر
نہیں ہوتیں اور جو شخص اس دنیا میں آئے اور اپنا خزانہ مدفون کا مدفون چھوڑ کر چلا جائے اس
سے زیادہ بدقسمت کون ہوگا۔(8) ہر شخص جو باہر جاتا ہے اس کے ملک اور اس کے مذہب کی عزت اس کے پاس
امانت ہوتی ہے۔اگر وہ اچھی طرح معاملہ نہ کرے تو اس کی عزت نہیں بلکہ اس کے ملک اور

زریں ہدایات (برائے طلباء )
111
جلد چهارم
مذہب کی عزت برباد ہوتی ہے۔لوگ اسے بھول جاتے ہیں لیکن عرصہ دراز تک وہ یہ کہتے رہتے
ہیں کہ ہم نے ہندوستانی دیکھے ہوئے ہیں۔وہ ایسے خراب ہوتے ہیں۔ہم نے احمدی دیکھے
ہوئے ہیں وہ ایسے خراب ہوتے ہیں۔(9) مسافر کو جھگڑے سے بہت بچنا چاہئے اس سے زیادہ حماقت کیا ہوگی کہ دوسرا
شخص تو جھگڑا کر کے اپنے گھر چلا جاتا ہے اور یہ ہوٹلوں میں جھگڑے کے تصفیہ کا انتظار کرتا ہے۔مسافر تو اگر جیتا تب بھی ہارا اور اگر ہارا تب بھی ہارا۔(10) غیر ملکوں کے احمدی ہزاروں بار دل میں خواہش کرتے ہیں کہ کاش! ہمیں بھی
قادیان جانے کی توفیق ملے کہ وہاں کے بزرگوں کے تقویٰ اور اچھے نمونہ سے فائدہ اٹھائیں اور
خصوصا اہل بیت کے ساتھ ان کی بہت سی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں۔وہ اپنے گھروں کو ایمان
کے حصول کے لئے چھوڑ نا چاہتے ہیں اور ہمارے پاس آنا چاہتے ہیں۔سخت ظلم ہوگا اگر ہم ان
کے پاس جاکر ان کے ایمانوں کو ضائع کریں اور ان کی امیدوں کو سراب ثابت کریں۔ہمارا عمل
ایسا ہونا چاہئے کہ وہ سمجھیں کہ ہماری امید سے بڑھ کر ہمیں ملا نہ یہ کہ ہماری امید ضائع ہوگئی۔(11) ہر جماعت میں کچھ کمزور لوگ ہوتے ہیں۔وہ ایک دوسرے کی چغلیاں کرتے
ہیں۔مومن کو چغلی سننے سے پر ہیز چاہئے اور سن کر یقین کرنے سے تو کلی اجتناب واجب ہے۔جو دوسرے کی نسبت عیب بغیر ثبوت کے تسلیم کر لیتا ہے خدا تعالیٰ اس پر ایسے لوگ مسلط کرتا ہے
جو اس کی خوبیوں کو بھی عیب بتاتے ہیں۔مگر چاہئے کہ چغلی کرنے والے کو بھی ڈانٹے نہیں بلکہ
محبت سے نصیحت کرے کہ اگر آپ کا خیال غلط ہے تو بدظنی کے گناہ سے آپ کو بچنا چاہئے اور اگر
درست ہے تو اپنے دوست کے لئے دعا کریں تا اسے بھی فائدہ ہو اور آپ کو بھی ، اور عفو سے کام
لو کہ خدا تمہارے گناہ بھی معاف کرے۔(12) تم کو مصر، فلسطین اور شام کے احمدیوں سے ملنا ہوگا۔ان علاقوں میں احمدیت
ابھی کمزور ہے۔کوشش کرو کہ جب تم لوگ ان ممالک کو چھوڑ و تو احمدی بلحاظ تعداد کے زیادہ اور
بلحاظ نظام کے پہلے سے بہتر ہوں۔اور تم لوگوں کا نام ہمیشہ دعا کے ساتھ لیں اور کہیں کہ ہم کمزور

زریں ہدایات (برائے طلباء )
112
جلد چهارم
تھے اور کم تھے فلاں لوگ آئے اور ہم طاقتور بھی ہو گئے اور زیادہ بھی ہو گئے اور ان پر رحم کرے اور
انہیں جزائے خیر دے۔مومن کی مخلصانہ دعا ہزاروں خزانوں سے قیمتی ہوتی ہے۔(13) جمعہ کی پابندی جماعت کے ساتھ خواہ کس قدر ہی تکلیف کیوں نہ ہو ادا کرنے
کی اور دن میں کم سے کم ایک نماز اجتماعی جگہ پر پڑھنے کی اگر وہ دور ہو ورنہ جس قدر زیادہ تو فیق
مل سکے کوشش کرنی چاہئے اور جماعتوں میں جمعہ کی اور ہفتہ واری اجلاسوں اور نماز با جماعت کی
خاص تلقین کرنی چاہئے۔(14) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر اجتماع کے موقع پر دعا فرماتے تھے اللَّهُمَّ رَبَّ
السموات السبع وما اظلن و رب الارضين السبع وما اقللن و رب الشياطين
وما اظللن و رب الرياح و ما ذرين فانا نسئلک خیر هذه القرية و خير اهلها و
خير مافيها ونعوذ بك من شر هذه القرية و شر اهلها وشر ما فيها۔اللهم
بارك لنا فيها وارزقنا جناها و هيبنا الى اهلها و حبب صالحی اهلها الینا یعنی
اے ساتوں آسمانوں کے رب اور جن چیزوں پر آسمانوں نے سایہ کیا ہوا ہے اور اے ساتوں
زمینوں کے رب اور جن کو انہوں نے اٹھایا ہوا ہے اور اے شیطانوں کے رب اور جن کو وہ گمراہ
کرتے ہیں اور ہواؤں کے رب اور جن چیزوں کو وہ کہیں سے کہیں اڑا کر لے جاتی ہیں ہم تجھے
سے اس بستی کی اچھی چیزوں اور اس کے بسنے والوں کے حسن سلوک اور جو چیز بھی اس میں ہے
اس کے فوائد طلب کرتے ہیں اور بستی کی بدیوں اور اس کے رہنے والوں کی بدسلوکیوں اور اس
میں جو کچھ بھی ہے اس کے نقصانات سے پناہ طلب کرتے ہیں۔اے اللہ ! ہمارے لئے اس بستی
کی رہائش کو با برکت کر دے اور اس کی خوشحالی سے ہمیں حصہ دے اور اس کے باشندوں کے دل
میں ہماری محبت پیدا کر اور ہمارے دل میں اس کے نیک بندوں کی محبت پیدا کر۔آمین۔یہ دعا بہت جامع اور ضروری ہے۔ریل میں داخل ہوتے وقت کسی شہر میں داخل ہوتے
وقت، جہاز میں بیٹھتے اور اس سے اترتے وقت خلوص دل سے یہ دعا کر لینی چاہئے۔اللہ تعالیٰ کے
فضل سے ہر شرارت سے حفاظت کا موجب ہوتی ہے۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
113
جلد چهارم
(15) مصر میں انگریزی اور فرانسیسی کا عام رواج ہے مگر تم عربی سیکھنے جارہے ہو ، پورا
عہد کرو کہ عرب سے سوائے عربی کے اور کچھ نہیں بولنا خواہ کچھ ہی تکلیف کیوں نہ ہو ورنہ سفر بیکار
جائے گا۔ہاں وہاں کی خراب عربی سیکھنے کی ضرورت نہیں۔اگر غیر تعلیم یافتہ طبقہ سے زراعت کی
اغراض یا اور کسی غرض سے گفتگو کی ضرورت ہو تو خود بولنے کی ضرورت نہیں۔ساتھ ترجمان رکھ
لو۔عربی پڑھ تو چکے ہی ہو۔تھوڑی سی محنت سے زبان تازہ ہو جائے گی۔(16) اپنے ساتھ قرآن کریم ، اس کے نوٹ، جو درس تم نے لکھے ہیں اور میری شائع شدہ
تفسیر رکھ لو کام آئے گی۔یہ علوم دنیا میں اور کہیں نہیں ملتے۔بڑے سے بڑا عالم ان کی برتری کو
تسلیم کرے گا اور انشاء اللہ احمدیت کے علوم کا مصدق ہوگا۔(17) ایک منجد، کتاب الصرف اور کتاب النحو ساتھ رکھو اور جہاز میں مطالعہ کرتے
جاؤ کیونکہ لمبے عرصہ تک مطالعہ نہ رکھنے کی وجہ سے زبان میں بہت نقص آجاتا ہے۔(18) شریعت کا حکم ہے جہاں بھی ایک سے زیادہ آدمی رہیں اپنے میں سے ایک کو
امیر مقرر کریں تا فتنہ کا سد باب ہو۔اسْتَودِعُ اللهَ وَ كَانَ اللهُ مَعَكَ أَيْنَمَا كُنْتَ
والسلام
خاکسار
مرز امحمود احمد
تاریخ احمدیت جلد 7 صفحہ 597 تا 602)
1:بخاری کتاب الاذان باب الذكر بعد الصلواۃ صفحہ 136 ، 137 مطبوعہ ریاض
1999ء الطبعة الثانية
2: بخاری کتاب التفسير تفسير سورة الفتح باب قوله ليغفرك الله (الخ) صفحہ
856 حدیث 4837 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية
3 الاخلاص 4

زریں ہدایات (برائے طلباء )
114
جلد چهارم
صلى الله
4: بخارى كتاب الدعوات باب استغفار النبي عل (الخ) صفحہ 1097 حدیث نمبر
6307 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية
صلى الله 5: بخارى كتاب الجهاد باب دعاء النبي عليه الى الاسلام صفحہ 487 حدیث
2942 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
6: الحجر: 89

آج 10 میں سے 10 باقی