طلبائے بورڈنگ تحریک جدید کو نصائح
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
130
جلد چهارم
طلبائے بورڈ نگ تحریک جدید کو نصائح
24 جولائی 1941 کو طلباء بورڈ نگ تحریک جدید کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے
جو نصائح فرمائیں ان نصائح کا خلاصہ حسب ذیل ہے۔تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت
کے بعد فرمایا:۔مومن کے ارادہ سے اس کا عمل بڑھ جاتا ہے اور اس کے عمل سے اس کا ارادہ بڑھ
جاتا ہے۔یہی تسلسل ہے جو قوموں کی کامیابی کا ذریعہ ہوتا ہے۔جب اس بورڈنگ ہاؤس کو
بنایا گیا تو اس میں ایک سو ساٹھ یا ایک سواسی بورڈ رز کے رہنے کی گنجائش رکھی گئی۔لیکن
ابھی تک اس میں زیادہ سے زیادہ ایک سو پچاس لڑکے داخل ہو سکے ہیں گویا ابھی اور
گنجائش ہے۔اس بورڈ نگ کو بنے 27 ، 28 سال ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک ہم اسے
بھرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔میں سمجھتا ہوں اگر اس میں داخل ہونے والے بچے ایسا
نمونہ بن کر باہر جائیں جسے دیکھ کر دوسروں کو اپنے بچے قادیان میں تعلیم پانے کے لئے
بھیجنے کی حرص، لالچ اور خواہش پیدا ہو اور وہ ایسے رنگ میں رنگین ہو کر یہاں سے نکلیں
جس میں تحریک جدید ان
کو رنگنا چاہتی ہے تو میں سمجھتا ہوں ایک سال کیا ، ایک مہینہ کیا ایک
دو ہفتوں میں ہی یہ بورڈنگ بھر سکتا ہے۔“
اس کے بعد فرمایا:۔” جب میں نے بورڈنگ تحریک جدید کی تحریک کی اُس وقت بورڈنگ میں 37 کے
قریب لڑکے تھے اور وہ بھی کم ہوتے جا رہے تھے۔پھر تحریک جدید کے ماتحت جماعت
نے توجہ کی۔ادھر بورڈنگ میں رہنے والوں نے ایک حد تک نمونہ اچھا دکھایا اور آج مجھے
زریں ہدایات (برائے طلباء )
131
جلد چهارم
بتایا گیا ہے کہ 137 بورڈ رز ہیں۔مگر یہ ترقی ہمارے لئے خوشی کا موجب نہیں ہو سکتی جب
تک تعداد کی ترقی کے ساتھ عملی ترقی نہ ہو۔“
عملی ترقی کی تشریح میں فرمایا :۔جو غرض تحریک جدید کی ہے اور جو باہر سے آ کر یہاں پڑھنے والوں کی ہے وہ
معمولی نہیں بلکہ بہت بڑی ہے۔اور وہ یہ ہے کہ ہم ایسے سپاہی تیار کریں جو اسلام کے
لئے ہر وقت کمر بستہ رہیں اور ہر میدان میں اسلام کی طرف سے لڑیں۔مخالفین اسلام
کے پر خچے اڑا دینے اور دشمن کو ریزہ ریزہ کر دینے کے الفاظ کافی نہیں ہو سکتے۔اگر کافی
ہو سکتے ہیں تو ایسے زندہ انسان جن کے جسم کے ذرہ ذرہ میں وہ لہریں پیدا ہو رہی ہوں جو
انہیں اسلام کی جنگ کی طرف لے جارہی ہوں اور اسلام کو غلبہ دلانے کے لئے بے تاب
66
کر رہی ہوں۔“
پھر فرمایا:۔" تم یہ مت خیال کرو کہ ہم طالب علم ہیں ہم کیا کر سکتے ہیں۔دراصل یہی وہ زمانہ
ہے جس میں کی ہوئی تیاری بعد کی زندگی میں مفید ثابت ہوتی ہے اور یہی وہ زندگی ہے
جس میں آئندہ کام کرنے کے لئے جوش اور ولولہ پیدا کیا جاتا ہے۔تم میں چھوٹے بھی
ہیں اور بڑے بھی۔وہ عمر جو چھوٹوں کی ہے وہ بھی ہم پر گزری ہے۔اور وہ عمر جو بڑوں کی
ہے وہ بھی ہم پر گزری ہے۔اسی عمر میں اسلام کی خدمت کا ہم میں ایسا جوش پایا جاتا تھا کہ
اُس وقت ہم بڑوں کی امداد کے محتاج نہ ہوتے تھے۔“
اس کے بعد حضور نے بتایا کہ کس طرح 16 سال کی عمر میں حضور نے مع چند اور
ساتھیوں کے خدمتِ اسلام کے لئے ایک رسالہ جاری کیا اور کس طرح خود ہی کوشش کر
کے بغیر بڑوں کی کسی قسم کی امداد کے اس میں کامیابی حاصل کی اور رسالہ کو نہایت مفید بنایا۔پھر فرمایا:۔ہم اس عمر میں بھی آزاد رائے رکھنے والے لوگ تھے۔اس کے یہ معنی نہیں کہ
زریں ہدایات (برائے طلباء )
132
جلد چهارم
بڑوں کی باتیں نہ مانتے تھے بلکہ یہ کہ جب ایک دفعہ سن لیتے کہ دین کی خدمت کے لئے
فلاں کام کرنا چاہئے تو پھر دوبارہ پوچھنے کی ضرورت نہ ہوتی تھی کہ وہ کام کس طرح
کریں۔آزادی کی روح اور دلیری سے کام کرتے تھے اور کام کرنا جانتے تھے۔“
آخر میں فرمایا:۔میں تم سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ خیال اپنے دلوں سے نکال دو کہ ہم بچے ہیں ہم
اس عمر میں کیا کر سکتے ہیں۔ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے جب یہ سنتے کہ اللہ تعالیٰ
اسلام اور احمدیت کو ترقی دے گا تو ہم سمجھتے کہ یہ ترقی ہمارے ذریعہ ہی ہوگی اور پھر کام
کرنے لگ جاتے اور خدا تعالیٰ اس میں برکت دیتا۔تم یہ مت خیال
کرو کہ تم کوئی بڑا کام
نہیں کر سکتے۔اس عمر میں سب سے ضروری چیز زبان سیکھنا ہے۔تمہیں اردو سیکھنے کی کوشش
کرنی چاہئے۔اس کے بعد مضامین لکھنے خود بخود آ جائیں گے۔پھر تمہیں یہ یقین رکھنا
چاہئے کہ بہت بڑے مقصد کے لئے تم پیدا کئے گئے ہو۔تمہارے اندر اسلام اور احمدیت کو
دنیا میں پھیلانے کے لئے ایک آگ سی لگی ہونی چاہئے۔یہ آگ ہر عمر کے بچہ کے دل
میں پیدا ہوسکتی اور اس سے بڑے بڑے کام کر سکتی ہے کیونکہ جب یہ آگ پیدا ہو جائے
تو کوئی چیز مقابلہ نہیں کر سکتی۔پس اسلام اور احمدیت کی محبت اپنے دلوں میں پیدا کرو اور
اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کے مقصد کو اپنے سامنے رکھو۔“
الفضل 26 جولائی 1941 ء )