فضل عمر ہوسٹل قادیان کے افتتاح کے موقع پر طلبائے تعلیم السلام کالج سے خطاب
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء )
157
جلد چهارم
فضل عمر ہوٹل قادیان کے افتتاح کے موقع پر طلبائے
تعلیم الاسلام کالج سے خطاب
27 اکتوبر 1945ء کو بعد نماز عصر نوتعمیر فضل عمر ہوٹل واقع دار العلوم قادیان کا
افتتاح کرتے ہوئے حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے حسب ذیل خطاب فرمایا:۔سپر نٹنڈنٹ صاحب ہوٹل تعلیم الاسلام کالج نے ایک پرانے واقعہ کی طرف اپنے
ایڈریس میں اشارہ کیا ہے۔آپ لوگ اس واقعہ کی طرف اشارہ کرنے والے اور تاریخی
طور پر اسے یادر کھنے والے اُس کیفیت کا اندازہ نہیں کر سکتے جو کیفیت آج سے 32 سال
پہلے مارچ 1914ء میں قادیان کے لوگوں پر طاری ہوئی تھی۔سپرنٹنڈنٹ صاحب نے
ہمیں امید دلائی ہے کہ وہ ریبیٹ فارموں (Rebate forms ) اور ڈیوٹی شاپوں کے
ذریعہ کچھ رقم جمع کرنے کی کوشش کریں گے اور اس طرح سلسلہ کے اس بار کو اتارنے میں
محمد ہوں گے جو اس ہوٹل کے تعمیر کرنے کی وجہ سے پڑا ہے۔یہ بار غالباً سولہ ہزار روپیہ کا
ہے۔اس کے اتارنے کے لئے ہمارے دس بارہ ایم۔اے جن میں سے بعض کی عمر 30،
35 سال کے قریب ہے اور ڈیڑھ سو طالب علم مختلف گھرانوں کے جن میں سے بعض امیر
گھرانوں کے ہیں اور بعض غریب گھرانوں کے۔بعض ایسے گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں
جو اپنے اپنے علاقہ میں اچھی حیثیت، بڑا اثر اور کافی رسوخ رکھتے ہیں اور ماں باپ ان
کے ساتھ شامل ہو جائیں تو بہت کام کر سکتے ہیں۔مگر اس سے اس بات کا اندازہ کرو کہ آج سے 32 سال پہلے جماعت کے تمام
زریں ہدایات (برائے طلباء )
158
جلد چهارم
اداروں پر قبضہ رکھنے والے لوگ ایک ساعت میں جب جماعت سے الگ ہو کر کھڑے
ہو گئے تھے تو اُس وقت جماعت اس رقم سے زیادہ مقروض تھی۔یہ سولہ ہزار کی رقم ہے مگر
اُس وقت اٹھارہ ہزار کچھ سو کا قرض جماعت پر تھا۔اُس وقت کی قادیان آج والی
قادیان نہ تھی۔جتنے محلے قصبہ سے باہر آج آباد نظر آتے ہیں ان میں سے کوئی بھی نہ تھا۔قادیان کی آبادی اُس وقت قریباً قریباً اتنی ہی ہوگی جتنی اس وقت کالج اور اس کے
متعلقین کی تعداد ہے۔قصبہ کے باہر جتنے مکانات نظر آتے ہیں سوائے سکول کے اور
سوائے مسجد نور اور مولوی محمد علی صاحب کی اس کوٹھی کے جس کی طرف سپر نٹنڈنٹ صاحب
نے اشارہ کیا ہے باقی تمام جنگل ہی جنگل تھا۔اُس وقت یہ سوال جماعت کے سامنے آیا
کہ کیا اپنے اصول پر قائم رہ کر ا کا برین جماعت کا مقابلہ کریں یا ان سے ڈر کر ہتھیار رکھ
دیں۔اُس وقت اس فیصلہ کا انحصار ایک ایسے شخص پر تھا جس کی عمر کالج کے بہت۔پروفیسروں سے
کم تھی۔جس کی حیثیت موجودہ کالج کے بہت سے پروفیسروں سے بہت کم
تھی۔جس کا علم جہاں تک دنیوی علوم کا تعلق ہے کالج کے ہر طالب علم سے کم تھا۔صرف
اس ایک انسان کے ذمہ یہ فیصلہ کرنا تھا کہ آیا ان تمام ذمہ داریوں کے ہوتے ہوئے ، آیا
ان تمام بوجھوں کے ہوتے ہوئے اور آیا ان تمام کمزوریوں کے ہوتے ہوئے جبکہ
جماعت کے تمام اکا بر خلاف کھڑے ہو گئے تھے ، جبکہ بہت سی بیرونی جماعتوں میں ابتلا
آچکا تھا، جبکہ جماعت کے لوگوں میں یہ خیال پیدا کر دیا گیا تھا کہ قادیان کے لوگ سلسلہ کو
تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور بہت بڑے فتنہ کی بنیاد رکھ رہے ہیں اس وقت ان کا
مقابلہ کرنا چاہئے یا ان کے سامنے ہتھیار رکھ دینے چاہئیں۔وہ اکا بر جو سلسلہ کی باگ ڈور
اپنے ہاتھ میں رکھتے تھے ان کا اندازہ اس وقت کی حالت کی نسبت کیا تھا۔اس کی طرف
سپرنٹنڈنٹ صاحب نے اپنے ایڈریس میں اشارہ کیا ہے۔وہ سمجھتے تھے کہ ہمارا اثر اور رسوخ
اتنا زیادہ ہے اور ہمارے مقابلہ میں کھڑے ہونے والے تعداد میں علم میں ، ساز و سامان
میں اور اثر و رسوخ میں اتنے کمزور ہیں کہ اگر ہمارے مقابلہ میں کھڑے ہوئے تو گرتے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
159
جلد چهارم
پڑتے زیادہ سے زیادہ دس سال تک ٹھہریں گے پھر یہاں عیسائیوں کا قبضہ ہو جائے گا اور
احمدیوں کا نام و نشان مٹ جائے گا۔اُس وقت اس شخص کو جس کی عمر 25 سال تھی خدا تعالیٰ
کے فضل سے اس بات کا فیصلہ کرنے کی توفیق ملی کہ خواہ حالات کچھ بھی ہوں اُس جھنڈا کو کھڑا
رکھے گا جس کو خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ کھڑا کیا ہے۔آج آپ لوگ اُن پندرہ دنوں کی حالت کا اندازہ نہیں کر سکتے جو 14 مارچ
1914ء کے بعد آئے اور یہ کہ جماعت کو اُس وقت کتنا بڑا ابتلاء پیش آیا تھا۔بیرون جات
سے تاریں اور خطوط آئے کہ جب اکابرین جماعت دوسری طرف چلے گئے ہیں تو
قادیان والوں کو ان کے خلاف فیصلہ کرنے کا کس نے اختیار دیا تھا۔اور سب سے عجیب
واقعہ میں آپ لوگوں کو سناؤں۔حضرت خلیفہ امسح الاول کی وفات سے چند دن پہلے
ایک پروفیسر تھا جو ایم۔اے تھا۔میرا گہرا دوست اور حضرت خلیفہ امسح الاول کا مقبول
شاگرد۔اس کے والد سے جو جموں میں حج تھا حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی ذاتی دوستی
تھی۔وہ خود بھی احمدیت میں اخلاص رکھتا تھا اور میرا دوست ہونے کی وجہ سے میرا ہم سبق
بھی بن جایا کرتا تھا۔اور حضرت خلیفہ امسیح الاول کی صحبت میں بیٹھا کرتا تھا۔جب اسے
حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی بیماری کی اطلاع پہنچی تو وہ یہاں آیا اور تین چار روز یہاں
رہا۔مسجد مبارک میں آنے کے لئے ہمارے گھر کا ایک دروازہ ہوتا تھا جو سیٹرھیوں کے
اندر کھلتا تھا۔ایک دن اس پر آکر اس نے دستک دی اور میں باہر نکلا۔اس نے میرا ہاتھ
نهایت گرم جوشی سے پکڑ لیا اور رقت سے اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔اس نے کہا
مجھے اور چھٹی نہیں مل سکتی اس لئے میں واپس علی گڑھ جا رہا ہوں۔آپ اس مصافحہ کو میری
بیعت سمجھیں۔میں نے کہا (اس کا نام تیمور تھا اور اب ایک کالج کا وائس پرنسپل ہے)
تیمور! تمہارا حضرت خلیفہ المسیح الاول سے کتنا گہرا تعلق ہے اور تم ان سے سنتے رہے ہو کہ
خلیفہ کی زندگی میں کسی اور کے خلیفہ ہونے کا ذکر کرنا گناہ ہے۔تم بجائے اس کے کہ اچھا
نمونہ دکھاتے بہت برا نمونہ پیش کر رہے ہو۔میرے یہ کہنے پر اسے اور بھی رقت آ گئی اور
زریں ہدایات (برائے طلباء )
160
جلد چهارم
وہ بے ساختہ رونے لگ گیا۔اور کہا میں جانتا ہوں مگر مجھ سے رہا نہیں گیا کیونکہ میں فتنہ
کے آثار دیکھ رہا ہوں۔حضرت خلیفہ اسی الاول کی حالت نازک ہے اور ایسا معلوم ہوتا
ہے کہ آپ کی آنکھیں بند ہوتے ہی قابو یافتہ لوگ نظام سلسلہ کو بدلنے کی کوشش کریں
گے۔اس وجہ سے میں نے بیعت کے لئے کہا ہے۔یہ سات آٹھ دن حضرت خلیفہ امسیح الاول کی وفات سے پہلے کا واقعہ ہے۔وہ میرا
گہرا دوست تھا اور چند ہی گہرے دوستوں میں سے تھا۔اس نے اس جوش سے مصافحہ کیا
اور یہ جانتے ہوئے کہ خلیفہ کی زندگی میں کسی اور کے خلیفہ ہونے کا ذکر کرنا جائز نہیں بے تاب
ہو کر کیا اور روتے ہوئے کہا کہ اسے میری بیعت سمجھیں۔مگر حضرت خلیفہ المسیح الاول کی
وفات کے بعد جماعت نے جب یہ فیصلہ کیا کہ خلافت کو قائم رکھیں گے اور خدا تعالیٰ نے
مجھے توفیق دی کہ اس فیصلہ کے مطابق جو قرآن اور اسلام کے رو سے درست ثابت ہے
میں جماعت کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لوں تو تیسرے ہی دن اس کی طرف سے تار پہنچا
که فوراً مولوی محمد علی وغیرہ سے صلح کر لو ورنہ انجام اچھا نہ ہو گا۔اس سے قیاس کرلو کہ وہ
کیسے ہیجان کا زمانہ تھا۔جو شخص آٹھ ہی دن پہلے میرا ہاتھ پکڑ کر کہتا ہے کہ اسے میری بیعت
سمجھو اور میں اسے ملامت کرتا ہوں
کہ تمہیں ایسا نہیں کہنا چاہئے وہی آٹھ دن بعد مجھے کہتا
ہے کہ تم نے غلطی کی ہے فورا مولوی محمد علی صاحب سے صلح کر لو ورنہ تمہارا انجام اچھا نہ ہو
گا۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے جو یہ فرمایا کہ ایک شخص رات کو مومن
سوئے گا اور صبح کو کا فراٹھے گا اور ایک شخص رات کو کا فرسوئے گا اور صبح کو مومن اٹھے گا وہ
بات پیدا ہوگئی تھی۔صلى
تو آج آپ لوگ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ وہ دن کیسے خطر ناک تھے اور خدا تعالیٰ نے
کس قسم کے فتنوں میں سے جماعت کو گزارا۔اُس حالت کا آج کی حالت سے مقابلہ نہیں
کیا جا سکتا۔اگر وہی جوش اور وہی اخلاص جو اُس وقت جماعت میں تھا آج بھی آپ
لوگوں میں ہو تو یقینا تم پہاڑوں کو ہلا سکتے ہو۔اُس وقت جماعت کے لوگ بہت تھوڑے
زریں ہدایات (برائے طلباء )
161
جلد چهارم
تھے مگر خدا تعالیٰ نے ان کو ایسا ایمان اور ایسا جوش بخشا کہ کوئی بڑی سے بڑی روک بھی
انہیں کچھ نہ نظر آتی تھی۔آج کے نوجوان اور آج کی جماعت اگر ویسا ہی ایمان پیدا کرے
تو دنیا میں عظیم الشان تغیر پیدا کر سکتی ہے۔جو کام ایک پونڈ بارود کر سکتا ہے ایک ٹن بارود
اس سے بہت زیادہ کام کر سکتا ہے۔اگر اُس وقت جماعت کی حیثیت پونڈ کی تھی تو آج
خدا کے فضل سے ٹن کی ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ اُس وقت جماعت کے لوگ بارود تھے کیا
آج بھی وہ بارود ہیں یا ریت کا ڈھیر؟ اگر بارود ہیں تو یقینا آج اُس وقت کی نسبت بہت
زیادہ کام کر سکتے ہیں۔لیکن اگر ریت ہیں تو اُس وقت کے کام کا سواں حصہ بھی نہیں
کر سکتے۔پس میں نوجوانوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اپنے اندر اخلاص پیدا کریں۔مجھے اُس وقت کے ایک طالب علم کا واقعہ یاد آ گیا۔اب وہ دارجلنگ میں تاجر
ہے۔اُس وقت یہاں سوال پیدا ہوا کہ جماعت کیا چاہتی ہے؟ آیا خلافت قائم رہے یا
نہ؟ اس کے لئے لوگوں کی رائے نوٹ کرنے کا بعض اصحاب نے انتظام کیا۔بعض سکول
کے لڑکوں نے بھی کہا کہ رائے نوٹ کرنے والے کاغذ ہمیں بھی دو ہم بھی دستخط کرائیں
گے۔ان سے کہا گیا کہ تمہارے ہیڈ ماسٹر صاحب خلاف ہیں تمہیں تکلیف نہ پہنچے۔اُس
وقت مولوی صدر الدین صاحب ہیڈ ماسٹر تھے۔مگر لڑکوں نے کہا ہمیں نقصان کی پرواہ
نہیں۔اس طرح اس لڑکے نے بھی کاغذ لے لیا اور جو مہمان آتے ان کے سامنے پیش
کرتا کہ اپنی رائے لکھ دیجئے۔اسے دیکھ کر ہیڈ ماسٹر آیا اور اس نے اس کے ہاتھ سے
زبردستی کاغذ چھین کر پھاڑ دیا۔اور کہا جاؤ ایسا نہ کرو۔یہ میر احکم ہے۔مگر اس نے پھر کاغذ
لیا اور پنسل سے وہی عبارت اس پر لکھ کر جو پہلے کاغذ پر لکھی تھی لوگوں کے سامنے پیش
کرنے لگ گیا۔پھر ہیڈ ماسٹر آیا اور اس نے کاغذ چھین کر پھاڑ ڈالا اور دستخط کرانے سے
منع کیا۔اس پر اس نے کہا میں آپ کے ادب کی وجہ سے اور تو کچھ نہیں کہتا مگر یہ دینی کام
ہے میں اسے چھوڑ نہیں سکتا۔اس کا والد بھی مخالف تھا۔اس نے اسے خرچ دینا بھی بند
کر دیا مگر اس نے کوئی پرواہ نہ کی اور آج اچھا تاجر ہے۔
زریں ہدایات (برائے طلباء )
162
جلد چهارم
تو اس رنگ میں وہ وقت گزرا۔اور اُن دنوں جو جماعت تھی آج کی جماعت سے
اسے کچھ نسبت ہی نہیں۔آج خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت میں ایسے امراء ہیں
کہ اُن دنوں جماعت کی جو سالانہ آمدنی تھی اُس قدر آج ایک ایک شخص دے دیتا ہے۔پچھلے ہی دنوں بعض اصحاب نے پچاس ساٹھ ہزار روپیہ چندہ دیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اخلاص ہو تو انسان بہت کچھ کام کر سکتا ہے۔آپ لوگوں کو چاہئے
کہ اپنے اندر اخلاص پیدا کریں۔دنیا میں بڑے بڑے کالج ہیں مگر ان میں پڑھنے والے
لڑکے تفرقہ اور فساد کا موجب بن رہے ہیں۔ہمارا تو کالج ہے دنیا میں یو نیورسٹیاں ہیں
جو مذہب کے لئے ذلت کا موجب ہیں۔مگر صحیح طریق پر چلنے والے لڑکے بڑے بڑے
کام کر لیتے ہیں خواہ ان کا کالج گارے مٹی کا ہی بنا ہوا ہو اور خواہ وہ درختوں کے نیچے بیٹھ
کر تعلیم پاتے ہوں۔تم لوگ اپنے اندر یہ روح پیدا کرو تا کہ تمہارے وجود مفید ثابت
ہوں۔باقی رہی بوجھ اٹھانے کی صورت یہ اس روح کے مطابق نہیں جو ہم میں تھی۔ہم اس عمر
میں اس سے بڑے بڑے کاموں کو بھی بہت چھوٹا سمجھتے تھے اور کر گزرتے تھے۔میں نے
مدرسہ احمدیہ کی بنیاد اسی رنگ میں رکھی۔اور جب سوال پیدا ہوا کہ عربی بولنے کو رواج دینا
چاہئے تو میں نے چندہ کر کے سید ولی اللہ شاہ صاحب اور شیخ عبد الرحمن مصری کو مصر بھجوایا۔پھر تحریری طور پر تبلیغ کرنے کے لئے تشحید الاذہان رسالہ اسی طرح جاری کیا۔کئی تحریکیں
ہوتی تھیں جنہیں ہم چند دوست مل کر جاری کر دیتے تھے اور خدا تعالیٰ ان میں برکت دیتا
تھا۔میں سمجھتا ہوں کالج کے طالب علم اگر ہوشیاری علم، تجربہ اور خاندانی رسوخ سے کام
لیں تو چھٹیوں میں چار چار پانچ پانچ سو روپیہ چندہ جمع کر لینا ان کے لئے کوئی مشکل امر
نہیں ہے۔ابھی ہم اس ہوٹل کو ڈبل یا تین گنا کرنے کے متعلق باتیں کر رہے تھے۔اگر
اسے ڈیل کر دیں تو اس میں ڈیڑھ سو طالب علموں کے رہنے کی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے۔اور
اگر تین ہوسٹل بنا دیے جائیں تو تین چار سو طالب علم رہ سکتے ہیں۔اگر ہم کچا ہوٹل بھی
بنائیں اور موجودہ ہوٹل کو ڈبل بنا کر آگے برآمدے بنائے جائیں تو پینتالیس ہزار روپیہ
زریں ہدایات (برائے طلباء )
163
جلد چهارم
خرچ کا اندازہ ہے۔اور اگر تین گنا کریں تو ایک لاکھ چالیس ہزار خرچ کچھے کا تخمینہ ہے۔اور اگر پکا بنایا جائے تو دو تین لاکھ روپیہ چاہئے۔پھر بی ایس سی کلاس کھولنی ہے۔اس
کے لئے سامان اور کمروں کی بھی ضرورت ہے۔ان کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپیہ چاہئے۔پھر ایم۔ایس سی کلاس بھی جاری کی جائے تو کل خرچ دس لاکھ کے قریب ہو گا۔لیکن اگر
موجودہ طالب علم بھی عزم کر لیں کہ جب چھٹیوں پر جائیں تو اپنے دوستوں سے، رشتہ داروں
سے جن کے پاس وہ جائیں چندہ جمع کریں گے تو یقیناً وہ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔لوگ عموماً
طلباء کو خوش کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے لیڈر بننے والے ہیں تو دودو
تین تین سو روپیہ جمع کر لینا کچھ مشکل نہیں۔علی گڑھ کے طالب علم اسی طرح کافی روپیہ جمع
کرتے ہیں۔اگر ہر طالب علم دو تین سو روپیہ جمع کرے اور اوسطاً ایک لاکھ روپیہ سالانہ
جمع ہو اور کچھ بوجھ انجمن اٹھائے تو چند سال میں دس لاکھ روپیہ جمع ہونا مشکل نہیں ہے۔اور ہم سب کلاسیں کھول سکتے ہیں۔یہی جذبہ کالج کے پروفیسروں میں ہونا چاہئے۔پس
کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہمارے نوجوان اتنا بوجھ نہ اٹھائیں۔چودھری ظفر اللہ خان صاحب امریکہ گئے تو وہاں کے متعلق انہوں نے سنایا کہ ایک
لڑکا ان کو ایک شہر دکھانے کے لئے ساتھ ہو گیا۔وہ کہیں نو کر تھا اس کا باپ بڑا امیر آدمی
تھا چودھری صاحب نے اس سے پوچھا تمہارا باپ اتنا دولت مند ہے تم نوکری کیوں
کرتے ہو؟ اس نے کہا میرے باپ کا باپ غریب آدمی تھا۔مگر میرے باپ نے کوشش
کی اور وہ امیر بن گیا۔اب میں بھی کوشش کر کے اپنے باپ سے بڑھنا چاہتا ہوں۔پس
آپ لوگوں کو جہاں دینی لحاظ سے اپنی اصلاح اور ترقی کی کوشش کرنی چاہئے وہاں کالج
کو ترقی دینے اور اس کو مدد دینے کی بھی کوشش کرنی چاہئے۔آپ لوگ جب کالج کی تعلیم
سے فارغ ہو جائیں گے تو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن بنالیں گے اور دس سال میں ایک ہزار
نوجوان اس کالج سے تعلق رکھنے والے پیدا ہو جائیں گے۔کچھ پڑھنے والے اور کچھ اولڈ بوائز۔اگر ان کی کوششیں اپنے اپنے حلقہ میں جاری رہیں تو دس لاکھ سے بھی زیادہ رقم جمع کر سکتے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
164
جلد چهارم
ہیں۔اور پھر دس سال میں تین چار ہزار طلباء ہو سکتے ہیں۔اس طرح یہ اتنا وسیع حلقہ بن جاتا
ہے کہ اگر وہ معمولی کوشش بھی کریں تو تین چار لاکھ روپیہ بھی سال میں جمع کر سکتے ہیں۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ قادیان کی رہائش سے فائدہ اٹھانے کی کوشش
کرنی چاہئے۔یہ ایک مرض ہے کہ کالج کے طلباء عام لوگوں سے الگ رہتے ہیں۔جہاں
تک آوارگی کا تعلق ہے انہیں الگ رہنا چاہئے۔مگر جہاں تک قادیان کا تعلق ہے اگر طلباء
خلافت سے وابستگی اختیار نہ کریں گے ، مقامی اداروں اور نظارتوں سے تعلق نہ رکھیں گے
تو ان میں وہ روح نہ پیدا ہو گی جو احمدیت پیدا کرنا چاہتی ہے۔اگر وہ سلسلہ کی تحریکوں
سے الگ رہیں گے تو ان میں مذہب سے دلچسپی اور مذہب کے لئے فدا کاری نہ پیدا
ہوگی۔پس کوشش کرنی چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ مرکزی اداروں سے تعلق رکھیں اور
وقتا فوقتا ان میں کام کریں۔اب وقت نہیں ہے اس لئے میں دعا کر کے جاتا ہوں مگر ایک لطیفہ سنا دیتا ہوں۔یہ
سامنے کی کوٹھی جنہوں نے اپنے رہنے کے لئے بنوائی تھی اس میں اب ہوٹل کے جو سپر نٹنڈنٹ
رہیں گے وہ ان کے ہم نام، ہم قوم، ہم ڈگری اور ہم علاقہ ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے لکھا ہے پہلا آدم آیا تو اسے شیطان نے جنت سے نکالا۔مگر دوسرا آدم اس لئے آیا
ہے کہ جنت میں داخل کرے 2 اس کوٹھی میں پہلے رہنے والے محمد علی نام کے ایم۔اے ڈگری
والے، آرائیں قوم کے اور وطن کے لحاظ سے جالندھری تھے۔ان کے ساتھیوں نے خلافت
کے اختلاف کے وقت کہا تھا دیکھ لینا دس سال تک یہاں عیسائیوں کا قبضہ ہو گا۔خدا تعالیٰ کی
نکتہ نوازی دیکھو دس سال بعد نہیں تھیں سال بعد ایک دوسرا شخص اسی نام، ای ڈگری، اسی قوم اور
اسی ضلع کا آج ہمارے سامنے یہ کہہ رہا ہے کہ اب میں اس
کوٹھی میں رہوں گا اور احمدیت کی
روایات کو قائم کرنے کی کوشش کروں گا۔جو کچھ پہلےمحمد علی ایم۔اے آرائیں جالندھری نے کہا
تھا بالکل غلط ہے۔یہ جگہ خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کے لئے ہی بنائی اور یہاں اسلام کے خادم ہی
رہیں گے اور میں محمد علی ایم۔اے آرائیں جالندھری اپنے طلباء سمیت پوری کوشش کروں گا کہ
زریں ہدایات (برائے طلباء )
165
احمدیت اپنی سب روایات سمیت قائم رہے اور دنیا پر غالب آئے۔"
(الفضل یکم نومبر 1945ء)
1 مسلم کتاب الایمان باب الحث على المبادرة بالاعمال صفحه 63
حدیث 313 مطبوعہ ریاض 2000ء الطبعة الثانية -
2: خطبہ الہامیہ روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 308،307 ایڈیشن 2008 (مفہوماً)
جلد چهارم