ہمارے تعلیمی اداروں کو چاہئے کہ اپنے اندر بیداری پیدا کریں۔۔۔

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء )
180
جلد چهارم
ہمارے تعلیمی اداروں کو چاہئے کہ اپنے اندر بیداری پیدا
کریں۔طلباء کی علمی ، اخلاقی اور مذہبی نگرانی کے سلسلہ میں
اپنے فرائض کو پوری ہوشیاری سے ادا کرنا چاہئے
حضرت خلیفہ اسی الثانی نے 18 نومبر 1946ءکوتشہد،تعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت
کے بعد ایک اہم خطاب فرمایا جو حسب ذیل ہے:۔1
ایک حدیث میں رسول کریم ﷺ نے جنتیوں کا نقشہ کھینچتے ہوئے فرمایا ہے کہ اھل
الْجَنَّةِ بُلة I یعنی جنتی بالکل سادہ مزاج ہوں گے۔اس حدیث سے بعض لوگوں نے
غلطی سے یہ سمجھ لیا ہے کہ دنیاوی کاموں میں ہوشیاری اور بالغ نظری بھی ایک مومن کی
شان کے خلاف ہے حالانکہ رسول کریم ﷺ کا عملی نمونہ ان معنوں کو باطل ثابت کر رہا
ہے۔رسول کریم ﷺ کے مدینہ میں تشریف لے جانے کے بعد متواتر آٹھ سال تک کفار
سے آپ کی لڑائی جاری رہی۔مگر اس لمبے عرصہ میں ایک بھی مثال اس قسم کی نہیں ملتی کہ
مسلمانوں کی غفلت کی حالت میں کفار نے ان پر حملہ کر دیا ہو۔سو کے قریب مسلمانوں کی
کفار کے ساتھ لڑائیاں ہوئیں۔اور اگر چھوٹے چھوٹے غزوات کو بھی شامل کر لیا جائے تو
دواڑھائی سو کے درمیان تک ان کی تعداد پہنچ جاتی ہے یعنی اگر اوسط نکال لی جائے تو ان
آٹھ سالوں میں متواتر ایک ایک مہینے میں تین تین اور چار چار واقعات اس قسم کے ہو
جاتے تھے۔مگر جہاں تک رسول کریم ﷺ کی نگرانی کا سوال ہے مؤرخ حیران ہوتے ہیں
کہ ان بے شمار لڑائیوں میں اتنے لمبے عرصہ تک ایک بھی مثال اس قسم کی نہیں ملتی کہ دشمن

زریں ہدایات (برائے طلباء)
181
جلد چهارم
نے آپ کی غفلت میں مسلمانوں پر حملہ کر دیا ہو۔غزوہ خندق کے موقع پر بھی کفار نے خفیہ خفیہ
تیاریاں کر کے اور یہ سمجھ کر کہ مسلمان اس وقت سست ہیں یا غفلت کی حالت میں ہیں حملہ کیا
مگر جب وہاں پہنچ کر دیکھا تو مسلمان مدینہ کے باہر دشمن کا انتظار کر رہے تھے۔یہ اتنی
ہوشیاری کی بات ہے کہ اس کی مثال اور کہیں نہیں مل سکتی۔مگر لوگوں نے بے وقوفی سے
رسول کریم ﷺ کی اس حدیث کے یہ معنے سمجھ لئے کہ جنت میں وہی شخص جائے گا جو اتنا
سادہ ہو گا کہ اسے دنیا جہان کی کوئی خبر ہی نہیں ہوگی۔حالانکہ اس حدیث میں رسول کریم
نے مومن کا نقشہ نہیں کھینچا بلکہ اَهْلُ الْجَنَّةِ کا نقشہ کھینچا ہے۔جیسا کہ قرآن کریم
میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے کہ جنتی لوگوں کے دلوں میں سے ہر قسم کا کینہ اور بغض نکال
لیا جائے گا2 جب ان کے سینوں میں سے ہر قسم کی برائی نکال لی جائے گی تو ان پر تو کسی
قسم کے شبہ کی گنجائش ہی نہیں رہ جاتی۔مگر لوگ اس کے یہ معنے لیتے ہیں کہ الْمُؤْمِنُ بُلْهُ
حالانکہ یہاں یہ فرمایا گیا ہے کہ اَهْلُ الْجَنَّةِ بُلہ اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے اگر کوئی
شخص جس کے پاس دس میں ہزار روپے ہوں کسی ایسی جگہ رات گزارے جہاں اس
کے کمرے میں خدا تعالیٰ کا کوئی مقدس انسان یا ولی موجود ہو اور وہ اپنے ٹرنک کو تالا
لگا تا پھرے۔تو یہ اس کی حماقت کی علامت ہوگی۔اسی طرح جب جنت کے متعلق اللہ تعالیٰ
یہ فرماتا ہے کہ وہاں رہنے والوں کے دلوں میں سے ہر قسم کا کینہ کپٹ اور تمام قسم کی
برائیاں نکال لی جائیں گی اور وہ بالکل فرشتہ بن جائیں گے تواهْلُ الْجَنَّةِ بُلہ کہنا
بالکل درست ہوا۔مگر لوگ اس کے یہ معنے لیتے ہیں کہ الْمُؤْمِنُ بُلة حالانکہ یہ اشارہ تو
اس طرف کیا گیا ہے کہ جس طرح دنیا داروں پر اعتبار کرنے والا بے وقوف ہے اسی طرح
جن پر اعتبار کیا جا سکے ان پر اعتبار نہ کرنا بھی گناہ ہے۔اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ہر
ایک پر خواہ وہ کسی قسم کا ہو اعتبار کیا جا سکتا ہے۔یہ تو صرف اس مومن کی شان ہے جو اھلی
الْجَنَّةِ ہو اور مطلب یہ ہے کہ اگر اس قسم کے نیک لوگ ہوں جن پر اعتبار کیا جا سکتا ہو تو
ان سے ہوشیاری کی ضرورت نہیں۔اور اگر نیک نہیں تو ان سے ہوشیاری بہت ضروری چیز

زریں ہدایات (برائے طلباء )
182
جلد چهارم
ہے۔پس اس میں صرف یہ اشارہ ہے کہ مومن کو ہر وقت ہوشیار رہنا چاہئے مگر آجکل کے
جاہلوں نے بے وقوفی سے اس کے یہ معنی سمجھ لئے ہیں کہ کسی مسلمان پر بھی شک نہیں کرنا
چاہئے اور اس حدیث کو جو اپنے اندر نہایت لطیف معنے رکھتی ہے کچھ کا کچھ سمجھ بیٹھے۔یہ
ایسی ہی بات ہے جیسے کہتے ہیں کوئی شخص کتاب پڑھ رہا تھا اس میں اس نے پڑھا کہ جس
شخص کا سر چھوٹا اور داڑھی لمبی ہو وہ بے وقوف ہوتا ہے۔اس نے اپنے سر کو دیکھا تو وہ
چھوٹا تھا اور داڑھی کو دیکھا تو وہ لمبی تھی۔اس نے حماقت سے یہ سمجھ لیا کہ صبح کو ہر شخص جو
مجھے دیکھے گا وہ میرے سر کو چھوٹا اور داڑھی کو لمبا دیکھ کر کہے گا کہ یہ بے وقوف ہے۔اس
نے سوچا کہ سرکوتو میں بڑا نہیں کر سکتا اور سر کو چھپایا بھی جاسکتا ہے بڑی سی پگڑی سر پر رکھ
دوں گا۔مگر داڑھی کا کوئی انتظام ہونا چاہئے۔قینچی تو اس کے گھر میں تھی نہیں جس سے وہ
داڑھی کو کاٹ کر چھوٹا کر سکتا۔دیا جل رہا تھا ( اس زمانے میں لیمپ نہیں ہوتے تھے بلکہ
لوگ دیئے جلاتے تھے ) اس نے سوچا ایک مشت سے جتنی لمبی داڑھی ہے اس کو کم کر دینا
چاہئے۔چنانچہ اس نے مشت میں داڑھی پکڑ کر دئیے کے اوپر رکھ دی۔داڑھی جلتے جلتے
جب آگ کی گرمی اس کے ہاتھ کو پہنچی تو جھٹ اس نے ہاتھ چھوڑ دیا اور ساری داڑھی
جل گئی۔وہ کہنے لگا واقعی میں بے وقوف ہوں اور کتاب والے نے بالکل ٹھیک لکھا ہے۔اسی طرح أهلُ الْجَنَّةِ بُلہ میں ایک نہایت اعلیٰ درجہ کا نکتہ بیان کیا گیا تھا مگر نادانوں
نے اس کی شکل کو بگاڑ دیا۔اس کا مطلب تو یہ تھا کہ جن سے بدی کا امکان ہی نہ ہوان
پر بدظنی کرنا بے ایمانی ہوتی ہے۔جب کوئی ٹرنک کو تالہ لگاتا ہے تو اس کے یہی معنے
ہوتے ہیں کہ کوئی چور اس میں سے کچھ لے نہ جائے۔لیکن اپنے گھر میں وہ ہر وقت تالا
نہیں دیکھتا کیونکہ اسے اپنے بیوی بچوں پر اعتماد ہوتا ہے۔اسی طرح جہاں غیروں سے
ہوشیار رہنا نیکی ہے وہاں ایسے لوگوں پر بدظنی کرنا بھی جن سے برائی کا امکان ہی نہ ہو
گناہ ہے۔اھلُ الْجَنَّةِ کے متعلق تو اللہ تعالیٰ کی شہادت موجود ہے کہ وہ نیکی اور تقدس
کے اعلیٰ مقام پر ہیں۔پس اگر کوئی اہل جنت سے اپنا بنوا سنبھالتا ہے تو وہ اپنی بے ایمانی

زریں ہدایات (برائے طلباء )
183
جلد چهارم
کا آپ اظہار کرتا ہے۔جب خدا تعالیٰ نے گواہی دے دی کہ یہ لوگ نیک ہیں تو ان سے
بوا سنبھالنے کی کیا ضرورت ہے۔پس وہاں تو ایمان کی یہ علامت ہو گی کہ اپنے
بٹوے کی پرواہ نہ کی جائے کیونکہ وہ سب ولی اللہ ہوں گے اور ان کو اَھلُ الْجَنَّةِ کا
مقام حاصل ہو چکا ہوگا۔لیکن دنیا میں چونکہ ہر قسم کے لوگ رہتے ہیں اس لئے مومن کا
فرض ہوتا ہے کہ وہ چوکس اور ہوشیار رہے اور دوسرے لوگوں کی کاروائیوں سے
پوری طرح باخبر رہے تا کہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچے۔مجھے افسوس ہے کہ میرے پاس اس قسم کی شکایتیں پہنچتی رہتی ہیں کہ بعض لوگ
ہمارے مدرسہ کے بعض بچوں کو ورغلا کر لے جاتے ہیں اور ذمہ دار افسروں کو اس کا علم
تک نہیں ہوتا۔یہ ایک ایسی فروگزاشت ہے جو نہایت افسوس ناک ہے۔بچے ہماری
جماعت کی ایک قیمتی متاع ہیں۔اگر ہم ان کی نگرانی نہیں کریں گے تو ہم اپنی قوم سے
دشمنی کرنے والے ہوں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک لطیفہ بیان فرمایا
کرتے تھے کہ ایک شخص جو بڑا امیر اور لکھ پتی تھا وہ ایک دن مسجد میں نماز پڑھنے گیا۔اس کو افیون کھانے کی عادت تھی ( اور افیونی عام طور پر افیون کھانے کے بعد کوئی میٹھی
چیز منہ میں رکھتے ہیں اور اس کو چوستے رہتے ہیں ) وہ افیونی امیر جب مسجد کے قریب آیا
تو باوجودیکہ وہ لکھ پتی تھا زمین پر ادھر ادھر ہاتھ مارنے لگ گیا۔لوگ اس کو اس طرح
زمین پر ہاتھ مارتے دیکھ کر کھڑے ہو گئے۔انہوں نے سمجھا خدا جانے اس کی کیا قیمتی چیز
گر گئی ہے۔انہوں نے پوچھا کہ کیا کوئی انگوٹھی یا ہیرا گر گیا ہے؟ اس نے کہا انگوٹھی یا
ہیرے کی تو کوئی بات نہیں خدا تعالیٰ نے بہت کچھ دے رکھا ہے میرے منہ سے ایک
ریوڑی گر گئی ہے۔لوگوں نے کہا بھلا آپ جیسے امیر آدمی کے لئے ریوڑی کی کیا بات
ہے۔یہ تو بالکل معمولی چیز تھی۔اس نے کہا ہے تو معمولی چیز لیکن اگر کسی غیر افیمی کے ہاتھ
آگئی تو وہ کڑک کر کے ایک ہی دفعہ کھا جائے گا اور اصل مقام تو ریوڑی کا یہ ہے کہ آدمی
اس کو منہ میں رکھ کر آہستہ آہستہ چوستا رہے اور گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ تک اس کے مزے لیتا

زریں ہدایات (برائے طلباء )
184
جلد چهارم
رہے۔کڑک کر کے ایک ہی دفعہ ریوڑی کو نگل جانا اس کی ہتک کے مترادف ہے۔ذرا
اندازہ تو لگا ؤ کہ ایک افیمی تو ایک ریوڑی کو اتنا سنبھالتا ہے اور اس کو اتنا فکر ہوتا ہے کہ اگر
کسی غیر افیمی کے ہاتھ آگئی تو وہ اس کی بے قدری کرے گا اور ہمارے سپرد بچے ہوں
اور ہم ان کو نہ سنبھالیں۔بچوں کی اتنی بھی قدر نہ کرنا جتنی کہ اس افیمی نے ریوڑی کی کی تھی
یہ کتنی افسوسناک بات ہے۔اگر ہم بچوں کو سزا دیں اور وہ سزا سے ڈر کر بھاگ جائیں تو
ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں مگر کوئی شخص کسی بچہ کو ورغلا کر لے جائے تو یہ ہماری غفلت کی
علامت ہے۔مدرسہ احمدیہ میں ابتدا میں صرف چند لڑ کے ہوا کرتے تھے۔پھر ہم نے لوگوں میں
تحریکیں کر کر کے اور انہیں اس کی اہمیت بتا بتا کر زیادہ لڑ کے داخل کرائے مگر افسروں نے
سمجھ لیا کہ اب اتنے لڑکے آگئے ہیں کہ اگر ان میں سے کچھ بھاگ بھی جائیں تو کوئی حرج
نہیں۔حالانکہ میرے نزدیک مدرسہ احمدیہ کی ایک ایک کلاس میں دو دو تین تین سو طلباء
ہونے چاہئیں۔میں نے عمر فاروق صاحب اٹالین سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ
ہمارے ہاں عیسائیوں میں یہ اصول ہے کہ ہر پانچ سو آدمی کے پیچھے وہ ایک پادری رکھتے
ہیں۔ہندوستان میں اس وقت چالیس کروڑ کی آبادی ہے اس کا یہ مطلب ہوا کہ ہمیں
آٹھ لاکھ مبلغ چاہئیں۔بلکہ آٹھ لاکھ بھی کافی نہیں ہو سکتے کیونکہ ہزار ہا گاؤں ہندوستان
میں ایسے بھی ہیں جن کی آبادی سوسو اور ڈیڑھ ڈیڑھ سو آدمیوں کی ہے۔اس کے یہ معنے
ہوئے کہ ہمیں آٹھ لاکھ کی بجائے سولہ لاکھ مبلغین کی ضرورت ہے تب جا کر ہم ان
عیسائیوں کے برابر مبلغ رکھ سکتے ہیں۔سو یا دو سو مبلغ ہندوستان میں رکھنا تو چٹنی کے برابر
بھی نہیں۔مگر افسوس ہے کہ لوگوں میں اس کے متعلق ابھی پورا احساس پید انہیں ہوا
حالانکہ ہمارا کام یہ ہونا چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ لڑکوں کو مدرسہ احمدیہ میں داخل
کرائیں۔بلکہ ہندوستان میں بھی مختلف جگہوں پر مدرسہ احمدیہ کی شاخیں قائم کریں اور
وہاں بھی ہر جماعت میں دو دو اور تین تین سو طالب علم داخل ہو۔مگر لوگ دور بینی بہت کم

زریں ہدایات (برائے طلباء )
185
جلد چهارم
استعمال کرتے ہیں اور ہمت ہار کے بیٹھے رہتے ہیں۔جو شخص اس وقت مارس موٹر کمپنی
(morris motor co) کا مالک ہے وہ کسی وقت سائیکلوں کی مرمت کیا کرتا تھا لیکن
اب وہ کروڑ پتی ہے۔اسی طرح اور بھی سینکڑوں لوگوں کی مثالیں ملتی ہیں جو شروع میں
نہایت اونی حالت میں تھے مگر آہستہ آہستہ ترقی کر کے وہ بہت بڑی شخصیت کے مالک
بن گئے۔ایک شخص جو اس وقت امریکہ کے سب سے بڑے بنک کا ڈائریکٹر ہے اور
امریکہ کے پریذیڈنٹ کا دوست ہے وہ کسی وقت معمولی چپڑاسی تھا۔تو کئی لوگوں کے اندر
حوصلہ ہوتا ہے اور وہ ترقی کر جاتے ہیں۔جو شخص کام کرنے والا ہوتا ہے وہ ہمیشہ اپنی اور
قوم کی ترقی اور بہبود کے لئے سوچتا رہتا ہے۔مگر وہ شخص جو افیمی کی طرح پڑا رہتا ہے
اس کو کیا۔اگر پچاس لڑکے ہو گئے تو بھی اور اگر سو ہو گئے تو بھی وہ اپنی اونگھ سے ہوشیار
ہی نہیں ہوتا۔ایسے لوگ قومی ترقی میں روک بن جاتے ہیں اور دوسروں پر بھی برا اثر
ڈالنے کا موجب ہوتے ہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اندھے لوگ
ہمارے نشانوں کے پاس سے گزر جاتے ہیں۔یہی حال ان لوگوں کا ہے۔مدرسہ احمدیہ کے اساتذہ کو تو چاہئے تھا کہ وہ ہر ہفتے ایک میٹنگ کرتے اور سوچتے کہ
ہمارے مدرسہ کی تعلیم کے اندر بھی کون سی کمی ہے اور لڑکوں کے اندر کون کون سے
عیوب ہیں اور پھر ان کو دور کرنے کی کوشش کرتے۔پھر وہ سارے ہندوستان میں
مدرسہ احمدیہ کی شاخیں کھولنے کی تجاویز پر غور کرتے اور اس کے متعلق سکیمیں
سوچتے۔مگر ہمارا ماسٹر تو سوائے اس کے کہ وہ مردے کی طرح ڈھیر ہو کر پڑا رہے
اور کوئی کام ہی نہیں کر سکتا اور کبھی اس کو احساس تک نہیں ہوتا کہ میرے ذمے کون
کون سے فرائض ہیں۔یہی حال ہیڈ ماسٹروں اور پرنسپلوں کا ہے ان کو ایسی باتوں
کی طرف کسی قسم کی توجہ نہیں۔ان کے رجسٹروں کو دیکھو تمہیں پتہ لگ جائے گا کہ سال
میں ایک بھی اس قسم کا جلسہ نہیں ہوا جس میں وہ اس بات کے متعلق سوچتے کہ تعلیم کو
کس طرح بڑھایا جا سکتا ہے اور لڑکوں کی اصلاح کے لئے کیا کیا ذرائع اختیار کئے جا

زریں ہدایات (برائے طلباء )
186
جلد چهارم
سکتے ہیں۔یہ ایسی باتیں ہیں جو ان لوگوں کی غفلت اور جمود پر دلالت کرتی ہیں۔اگر
استاد پر جمود اور سکون ہو تو اس کے شاگر د لازماً اس سے بھی جمود اور سکون میں بڑھ
جائیں گے۔لیکن اگر استاد ہوشیار ہو گا تو اس کا شاگرد اس سے بھی زیادہ ہوشیار ہو
گا۔پس تعلیمی اداروں کو اپنے اندر بیداری پیدا کرنی چاہئے اور طلباء کی علمی اور
اخلاقی اور مذہبی نگرانی کے سلسلہ میں اپنے فرائض کو پوری ہوشیاری سے ادا کرنا
(الفضل 5 مئی 1961ء)
66
چاہئے۔1 كنز العمال جلد 14 صفحہ 467 حدیث 29283 مطبوعہ دمشق 2012ء الطبعة الاولى
2 نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِل (الحجر: 48)

آج 10 میں سے 10 باقی