اردو پاکستان کی ہی نہیں بلکہ ہندوستان کی زبان بھی بننے والی ہے

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء )
187
جلد چهارم
اردو پاکستان کی ہی نہیں بلکہ ہندوستان کی زبان بھی بننے
والی ہے
حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے پنجاب یونیورسٹی اردو کانفرنس کے لئے جو پیغام بھجوایا تا
اور 26 مارچ 1947ء کو کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں پڑھ کر سنایا گیا وہ حسب ذیل
ہے:۔”میرے نزدیک اردو کی صحیح خدمت یہی ہے کہ جس طرح وہ طبعی طور پر پہلے بڑھی
تھی اسے طبعی طور پر اب بھی بڑھنے دیا جائے۔میرا یہ خیال ہے اور مجھے خوشی ہوگی اگر میرا
یہ خیال غلط ہو کہ اردو میں عربی اور فارسی کے الفاظ زیادہ سے زیادہ داخل کرنے کی کوشش
مسلمانوں کی طرف سے پہلے شروع ہوئی ہے اور ہندوؤں میں بعد میں رد عمل پیدا ہوا۔نسیم لکھنوی
تک کی مسلمانی اور ہندوانی اردو ایک نظر آتی ہے۔اسی طرح سرشار کی نثر مسلمانوں کی نثر
سے مختلف نہیں۔اگر ہم نے اپنے چار کروڑ مسلمانوں سے تعلق رکھنا ہے جو ہندوستان میں
بستے ہیں تو ہمیں پاکستان میں اردو کی رو کو اسی طبعی رنگ پر چلنے دینا چاہئے جس رنگ پر
آج سے سو پچاس سال پہلے وہ چل رہی تھی۔دوسرے میں سمجھتا ہوں کہ اگر اردو کا نفرنس دہلی اور اس کے نواحی علاقوں کے
اجڑے ہوئے لوگوں کے لئے یہ تحریک بھی جاری کرے کہ انہیں ایک خاص علاقے میں
بسا دیا جائے تاکہ اردو زبان کے ساتھ پرانی ہندوستانی اصلی تہذیب بھی اپنا علیحدہ جلوہ
دکھاتی رہے تو اس سے اردو کی بھی خدمت ہوگی اور ہماری ایک پرانی یادگار بھی تازہ رہ
سکے گی۔تھل پراجیکٹ میں اس کے لئے کافی گنجائش ہے۔

زریں ہدایات (برائے طلباء )
188
جلد چهارم
تیسرے میرے نزدیک اردو کی یہ بہترین خدمت ہوگی کہ اگر ہم اس کے لئے پاکستان
کی زبان بنائے جانے کا مطالبہ کریں۔پاکستان کی زبان بننے کے بعد صوبوں کی زبان وہ آب
ہی آپ بن جائے گی۔ہمیں ابھی صوبہ جات کے متعلق کوئی بحث نہیں چھیڑنی چاہئے وہ خود اپنی
ضرورتوں کے مطابق اپنے لئے سکیمیں بنالیں گے اور جب پاکستانی ذہنیت قائم ہو جائے گی اور
جب پاکستانی وطنیت ایک جسم اختیار کرے گی تو صوبہ جات خود بدلے ہوئے حالات کے مطابق
اپنے آپ کو ڈھال لیں گے۔اردو یقیناً پاکستان ہی کی نہیں ہندوستان کی زبان بھی بنے والی
ہے۔مگر ہمیں جلدی نہیں کرنی چاہئے۔اور اس خالص تہذیبی اور علمی سوال کو سیاسی سوال نہیں بنا
( الفضل 27 مارچ 1948ء)
دینا چاہئے۔

آج 10 میں سے 10 باقی