تعلیم الاسلام کالج لاہور کے طلباء سے خطاب اپنے قلوب میں ایمان اور محبت الہٰی کی آگ روشن کرو۔۔۔
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء )
189
جلد چهارم
تعلیم الاسلام کالج لاہور کے طلباء سے خطاب
اپنے قلوب میں ایمان اور محبت الہی کی آگ روشن کرو
ہمیں ایسے روشن دماغوں کی ضرورت ہے جو یورپ کو علوم
سکھانے کی صلاحیت رکھتے ہوں
8 راکتو بر 1949ء کو تعلیم الاسلام کالج لاہور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تلاوت قرآن کریم ونظم کے بعد کالج کے پرنسپل حضرت صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد صاحب
ایم۔اے نے کالج کے متعلق مفصل رپورٹ پڑھ کر سنائی جس میں قادیان سے لاہور
آنے اور یہاں پر کالج کے قیام کے سلسلے میں مشکلات کے مختلف مراحل کا ذکر کرتے
ہوئے کالج کے موجودہ حالات اور اس سال کے خوشکن نتائج کا ذکر کیا گیا تھا۔نیز پیش آمدہ
مشکلات کے سلسلہ میں حضور کی خدمت میں راہنمائی اور دعا کے لئے عرض کیا گیا۔اس
موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد طلباء سے
جو خطاب فرمایا اس کا خلاصہ حسب ذیل ہے :۔آپ اب عمر کے ایسے حصہ میں داخل ہو رہے ہیں جبکہ ذمہ داری کا احساس دل
میں پیدا ہو جایا کرتا ہے پس آپ کو محسوس ہونا چاہئے کہ آپ ایک ایسی قوم کے نوجوان
ہیں جن کے سپر د اللہ تعالیٰ نے نئی زمین اور نیا آسمان بنانے کا کام سونپا ہے۔یہ اتنا بڑا
پروگرام ہے کہ دنیا کا بڑے سے بڑا پروگرام بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔اور یہ پروگرام
زریں ہدایات (برائے طلباء)
190
جلد چهارم
تبھی پورا ہو سکتا ہے جبکہ تمہارے قلوب میں ایمان اور محبت الہی کی آگ روشن ہو جائے
اور تم اللہ تعالیٰ کے ساتھ سچا اور حقیقی تعلق پیدا کر لو۔یہی وہ بنیادی چیز ہے جو تمہارے اندر
محبت، قربانی ، وقت کی قدر عقل کی بلندی، ارادوں کی وسعت غرض تمام اعلیٰ صفات پیدا
کر سکتی ہے۔“
حضور نے کالج کے وقار کو بلند کرنے اور کالج کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے
بعض اہم تجاویز طلباء کے سامنے رکھیں اور کالج کے مفاد کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی
کرنے کی تحریک کی اور فرمایا:۔وو
یہ خیال کر لینا ایک حماقت کی بات ہے کہ قربانی کا معیار کسی جگہ جا کر ختم ہو جاتا
ہے۔جس طرح علم ہمیشہ بڑھتا چلا جاتا ہے اسی طرح محنت اور قربانی بھی غیر محدود چیزیں
ہیں۔پس آپ کو غیر محدود طور پر محنت اور قربانی کی عادت ڈالنی چاہئے۔یاد رکھو جو محنت
اور قربانی کی حد بندی کرتا ہے وہ بھی دنیا میں بڑا کام نہیں کر سکتا اور نہ وہ ایک زندہ قوم کا
کامیاب فرد بن سکتا ہے۔“
حضور نے فرمایا:۔ہمیں صرف تمہارے اچھے نتائج مطمئن نہیں کر سکتے۔ہمیں تمہارے پاک دل اور
روشن دماغوں کی ضرورت ہے۔ایسا دل جس میں محبت الہی کی آگ روشن ہو اور ایسے
دماغ جو کنویں کے مینڈک اور صرف یورپ کے خوشہ چیں نہ ہوں بلکہ قرآن کریم پر تدبر
کرنے اور اس کے نتیجہ میں خود نئے نئے علوم پیدا کرنے اور یورپ کو سکھانے کی صلاحیت
رکھتے ہوں۔“
(الفضل و راکتوبر 1949ء)