عالی ہمت نوجوانوں کی ابتدائی منزلیں تو ہوتی ہیں لیکن آخری منزل کوئی نہیں ہوا کرتی۔۔۔

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء )
191
جلد چهارم
عالی ہمت نوجوانوں کی ابتدائی منزلیں تو ہوتی ہیں لیکن
آخری منزل کوئی نہیں ہوا کرتی
ایک نہ ختم ہونے والی جدو جہد کیلئے تیار ہو جاؤ اور ہر وقت
آگے قدم بڑھانے کی کوشش کرتے رہو
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے 2 اپریل 1950ء کو تعلیم الاسلام کالج لاہور کی جلسہ
تقسیم اسناد میں تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا :۔انسانی زندگی میں مختلف تغیرات آتے ہی رہتے ہیں اور یہی تغیرات انسانی زندگی
کی دلچسپی کا موجب ہوتے ہیں۔انسان کی زندگی سے ان تغیرات کو خارج کر دو تو اس کی
ساری دلچسپی ختم ہو جاتی ہے۔ایک لمبے عرصہ کی ہم آہنگی بھی بعض دفعہ انسانی فطرت کا
جزو بن جاتی ہے۔لیکن فطرت کا جزو بننے اور دلچسپی کا موجب ہونے میں بہت بڑا فرق
ہے۔فطرت کا جزو بننے کے صرف یہ معنی ہیں کہ اس شخص کو ” ہم آہنگی کوئی غیر چیز نہیں
معلوم ہوتی۔وہ اسے نا پسند نہیں کرتا وہ اس کا عادی ہو گیا ہے۔بعض دفعہ اس ”ہم آہنگی
کو بدلنے سے وہ صدمہ بھی محسوس کرتا ہے مگر اسی طرح جس طرح بازو کا جوڑ الگ
ہو جائے تو انسان تکلیف محسوس کرتا ہے۔لیکن جب جوڑا اپنے مقام پر صحیح طور پر جڑا ہوا
ہوتا ہے تو کوئی خاص کیفیت محسوس نہیں کرتا۔ایک انسان کی ساری عمر اگر اس طرح گزر
جائے کہ اس کے بازو کا جوڑ صحیح طور پر اپنے مقام پر جڑار ہے اور کبھی اس میں کوئی تکلیف
66

زریں ہدایات (برائے طلباء )
192
جلد چهارم
نہ ہو تو شاید ایک دفعہ بھی اسے خیال نہ گزرے گا کہ اس کے بازو کا کوئی جوڑ بھی ہے اور وہ
اپنی جگہ پر صحیح طور پر جڑا ہوا ہے اور اپنے مقررہ کام کو اچھی طرح ادا کر رہا ہے کیونکہ ہم
آہنگی سکون کو پیدا کرتی ہے۔لیکن فکر میں ہیجان پیدا نہیں کرتی۔پس زندگی در حقیقت
تغیرات کا نام ہے۔کوئی ترقی بغیر تغیر کے نہیں۔منزل بہ منزل آگے کو بڑھنا یعنی مختلف
نیک تغیرات کے سلسلہ میں سے گزرنا ہی ترقی کی تعریف ہے۔خدا تعالیٰ ازلی ابدی صداقت ہے۔ذات کے لحاظ سے وہ غیر متبدل بھی کہلاتا ہے
لیکن صفات کے لحاظ سے وہ بھی غیر متناہی تغیرات اور تبدیلیوں کا حامل ہے۔اگر اس کی
صفات کے ظہور میں تغیر اور تنوع نہ ہوتا تو وہ ایک منفی خدا ہوتا۔جیسا کہ ہندوؤں اور بدھوں کا
تصور ہے۔وہ ایک مثبت خدا نہ ہوتا جیسا کہ قرآن کریم کا نظریہ ہے۔قرآن کریم میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِ بْنِ 1 خدا تعالی |
ہر زمانہ میں ایک نئی اور اہم حالت میں ہوتا ہے۔پس بتاؤ تو سہی کہ تم خدا تعالیٰ کی کس کس
نعمت کا انکار کرو گے۔ان آیات میں نہایت وضاحت سے صفات الہیہ کے مثبت پہلو کی
طرف اشارہ کیا گیا ہے اور انسانی ترقی کی ایک جامع مانع تعریف کر دی گئی ہے۔خدا تعالیٰ
کی صفات کے ظہور کا زاویہ انسانوں کی طرف ہر وقت تبدیل ہوتا رہتا ہے اور ظاہر ہے کہ
ظہور صفات سے ہم آہنگی قائم رکھنے کے لئے انسان کو زاویہ بدلنا پڑے گا۔گھوڑے کو
سدھانے والا ایک چکر میں کھڑا ہو جاتا ہے اور گھوڑے کی رسی پکڑ کر خود چاروں طرف
گھومتا ہے ، گھوڑے کو بھی اس کے ساتھ گھومنا پڑتا ہے۔مرکزی شے کے گھومنے کا دائرہ
بہت چھوٹا بلکہ عین مرکز میں صفر کے برابر ہوتا ہے مگر پہلوؤں پر کھڑے ہوئے گھوڑے کو
رسی کے برابر لمبا فاصلہ طے کر کے چاروں طرف دوڑنا پڑتا ہے اور اس میں اس کے فن
میں کمال پیدا کرنے کا راز مخفی ہے۔خدا تعالیٰ اپنا پہلو ہر وقت بدلتا ہے۔انسان کو اس کے
پہلو بدلنے کے ساتھ اپنا قدم بڑھانا پڑتا ہے تا خدا تعالیٰ سے ہم آہنگی قائم رہے۔یہ تغیر
خدا تعالیٰ کے ساتھ انسانی تعلق میں تغیر پیدا نہ ہونے دینے کے لئے ضروری ہے اور اس کی

زریں ہدایات (برائے طلباء)
193
جلد چهارم
تغیر سے انسان انسانیت کے فن میں کمال پیدا کرتا ہے۔جس طرح سدھانے والے کے
گرد چکر میں دوڑ کر گھوڑا گھوڑے کی قابلیتوں میں کمال حاصل کرتا ہے اور اسی کمال کے
مختلف ٹکڑے ترقی کے نام سے موسوم ہوتے ہیں۔غرض آیت مذکورہ بالا میں یہ امر واضح کیا گیا ہے کہ صفات باری تعالیٰ میں ہر وقت
ایک نئی تبدیلی پیدا ہوتی رہتی ہے اور اس تبدیلی کے ساتھ انسان کو بھی اپنے اندر صفات
باری کے موجودہ دور کے مطابق تبدیلی کرنی پڑتی ہے اور اس سے بنی نوع انسان کا قدم
ترقی کی طرف اٹھتا ہے۔دنیا کی تاریخ پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ مختلف ادوار میں بنی نوع انسان کا
قدم ترقی کی ایک خاص جہت کی طرف اٹھا ہے۔کسی وقت فلسفہ کا دور آیا ہے تو کسی وقت
ادب کا۔کسی وقت اخلاق کا دور آیا ہے تو کسی وقت فنون لطیفہ کا۔کسی وقت قانون سازی
کا دور آیا ہے تو کسی وقت تہور و شجاعت کا۔غرض اچھے انسانی دماغوں میں ہر زمانہ میں ایک
ہم آہنگی معلوم ہوتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ عالم بالا کی کشش ہر زمانہ کے اعلیٰ دماغوں
کو اس زمانہ کے صفاتی دور کی طرف کھینچنے میں لگی رہتی ہے اور اس فن میں انسانی دماغ
زیادہ ترقی کر جاتا ہے۔جس طرح کہ صفات باری اس وقت اشارہ کر رہی ہوتی ہیں۔قرآن کریم نے اسے ملاء اعلیٰ کی مشاورت کا نام دیا ہے۔یہ آسمانی فیصلے جس طرح
روحانی امور کے متعلق ہوتے ہیں اسی طرح دنیوی علوم کے متعلق بھی ہوتے ہیں اور وہ
دماغ جو اپنا زاویہ صفات باری کے موجودہ زاویہ کے عین مطابق کر دینے میں کامیاب ہو
جاتے ہیں اپنے زمانے کے اور اپنے فن کے راہنما بننے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور
تاریخ میں ایک نام پیدا کر لیتے ہیں۔صلى الله
اس کی طرف رسول کریم ﷺ نے دعائے استخارہ سے اشارہ کیا ہے۔انسان بے شک
اپنی محنت کا پھل کھاتا ہے لیکن بے موسم محنت بھی تو رائیگاں جاتی ہے۔شاید ہر غلہ سال کے
ہر حصہ میں بویا جا سکتا ہے اور کچھ نہ کچھ روئیدگی بھی اس سے حاصل کی جاسکتی ہے لیکن وہ

زریں ہدایات (برائے طلباء )
194
جلد چهارم
غلہ جو اپنے موسم میں بویا جاتا ہے اس کی کیفیت ہی اور ہوتی ہے۔اسی طرح شاید ہر غلہ ہر
ملک میں بویا جا سکتا ہے لیکن وہ غلہ جو اس ملک میں بویا جاتا ہے جس کی زمین کو اس غلہ
سے مناسبت ہے اس کی کیفیت ہی اور ہوتی ہے۔ہر انسان کے لئے ہر علم کا حاصل ہونا اور
ہر قسم کا کام کرنا ممکن ہے لیکن ہر فن میں اس کا صاحب کمال ہونا ضروری نہیں۔اس کے
دماغ کی مخفی قابلیتوں کو اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے۔وہی جانتا ہے کہ مختلف مفید علوم میں سے
کون سا علم اور مختلف مفید کاموں میں سے کون سا کام اس کی طاقتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے
اور اس کے زمانہ اور اس کے ملک اور اس کی قوم کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس
کے لئے مناسب ہے۔پس فرمایا کہ خواہ اچھے سے اچھا کام ہو اس کے شروع کرنے سے
پہلے اللہ تعالیٰ سے دعا کر لیا کرو۔جس کے الفاظ آپ نے یہ تجویز فرمائے ہیں اللهُمَّ إِنِّي
اسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ وَ اسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ وَ اسْتَلْكَ مِنْ فَضْلِكَ
الْعَظِيمِ فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ وَ تَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ
اللَّهُمَّ إِنْ كُنتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الْأَمُرَ خَيْرٌ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ
أَمْرِى فَاقْدِرُهُ لِى وَيَسِّرُهُ لِى ثُمَّ بَارِكْ لِي فِيْهِ اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ
هذا الأمرَ شَرٌّ لِى فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِى فَاصْرِفُهُ عَـ
اَصْرِفْنِى عَنْهُ وَ اقْدِرُ لِيَ الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ ثُمَّ ارْضِنِی بِهِ۔یعنی اے میرے
رب! جو کام میں کرنے لگا ہوں یا جو علم میں حاصل کرنے لگا ہوں یا جو ذمہ واری میں
اٹھانے لگا ہوں اس کے بارہ میں تجھ سے جو میری مخفی طاقتوں سے بھی واقف ہے، اپنے
زمانہ حال کے متعلق ارادوں سے بھی واقف ہے اور میری ذاتی ، خاندانی ، قومی ملکی اور
عالمگیری ضرورتوں اور ذمہ داریوں سے بھی واقف ہے سب سے بہتر فیصلہ طلب کرتا
ہوں۔اور پھر تجھ سے یہ بھی درخواست کرتا ہوں کہ اس فیصلہ کے مطابق مجھے کام کرنے کی
تجھ سے توفیق اور امداد حاصل ہو۔اور تیسری بات تجھ سے یہ طلب کرتا ہوں کہ جو بات
میرے لئے مناسب ہو اور جس کی طرف تو میری راہنمائی کرے اور جس کے حاصل

زریں ہدایات (برائے طلباء )
195
جلد چهارم
کرنے کے لئے تو میری مدد کرے اس کام یا اس ذمہ داری کے ادا کرنے میں تیرا انتہائی
فضل مجھ پر نازل ہو اور میں اس کام میں ادنیٰ مقام حاصل نہ کروں بلکہ مجھے اس میں اعلیٰ
مقام حاصل ہو۔میں تجھ سے یونہی اور بلا وجہ یہ درخواست نہیں کرتا بلکہ اس وجہ سے
درخواست کرتا ہوں کہ مجھے یقین ہے کہ جن امور کے پورا کرنے کی مجھے طاقت حاصل
نہیں تجھے ہے۔اور جن مخفی باتوں کا مجھے علم نہیں تجھے ہے۔پس اے خدا! اگر تیرے علم میں
وہ کام جو میں کرنا چاہتا ہوں میرے لئے اچھا ہے، میری دینی ضرورتوں کے لحاظ سے اور
میری دنیوی ضرورتوں کے لحاظ سے بھی اور اس لحاظ سے بھی کہ جو طاقت اور محنت میں اس
کام میں خرچ کروں گا اس کا نتیجہ مجھے زیادہ سے زیادہ اچھا حاصل ہو سکے گا تو پھر تو اس
کام کے کرنے کی مجھے توفیق عطا فرما۔اور اس کام کو اعلیٰ درجہ کی تکمیل تک پہنچانے کے
لئے مجھے سہولت بخش۔اور اس کے نتائج کو میرے لئے وسیع سے وسیع تر بنا۔اور اگر اس
کے برخلاف تیرے علم میں یہ ہو کہ وہ کام میرے لئے مناسب نہیں دین کے لحاظ سے یاد نیا
کے لحاظ سے یا اس لحاظ سے کہ میری محنت کے مطابق اس سے نتیجہ پیدا نہ ہوگا تو تو اس کام
کے راستہ میں روکیں ڈال دے اور میرے دل میں بھی اس سے بے رغبتی پیدا کر دے اور
اس کے سوا جس امر میں میرے لئے بہتری ہے اس کے سامان میرے لئے پیدا کر دے
اور اس کی طرف میری توجہ پھیر دے اور اس کی خواہش میرے دل میں پیدا کر دے۔یہ دعا کتنی کامل ہے اور اس میں کس لطیف پیرایہ سے اس امر کی طرف توجہ دلائی گئی
ہے کہ ہر اچھا کام، ہر زمانہ اور ہر انسان کے لئے مفید نہیں ہوتا بلکہ اچھے سے اچھا کام بھی
بعض زمانوں میں اچھا نہیں رہتا اور اچھے سے اچھا کام بھی بعض قوموں اور بعض افراد
کے لئے اچھا نہیں ہوتا۔پس اپنی محنت کے اعلیٰ سے اعلیٰ پھل حاصل کرنے کے لئے انسان
کو وہ کام اختیار کرنا چاہئے جو اس کے لئے اور اس کی قوم کے لئے اور بنی نوع انسان
کے لئے اس زمانہ میں مفید ہو اور جسے اعلیٰ طور پر بجالانے کی اس میں ذاتی قابلیت موجود۔اگر یہ نہ ہو تو اسے وہ کام یا علم کسی دوسرے بھائی کے لئے چھوڑ دینا چاہئے اور خود
ہو

زریں ہدایات (برائے طلباء )
196
جلد چهارم
اپنے لئے اپنے مناسب حال کام یا علم تلاش کرنا چاہئے۔لیکن چونکہ بنی نوع انسان کی
ترقی کا معاملہ انسانی جدو جہد اور اس کی دماغی قابلیتوں کے علاوہ خدا تعالیٰ کی صفات کے
ظہور کے موجود الوقت مرکز کے ساتھ بھی وابستہ ہے اس لئے کسی کام کو شروع کرنے یا کسی
علم کی تحصیل کی طرف متوجہ ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ سے بھی یہ دعا کر لینی چاہئے کہ اس
زمانہ کے متعلق جو اس کی تجویز اور اس کا فیصلہ ہے وہ اسے اس کے مطابق عمل کرنے کی
توفیق بخشے تا کہ اچھا بیج اچھی زمین میں مناسب موسم میں پڑے تا اعلیٰ سے اعلیٰ کھیتی پیدا ہو
اور زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو۔جیسا کہ میں شروع میں بتا چکا ہوں انسانی زندگی کی سب دلچسپیاں ایک غیر متناہی تغیر
سے وابستہ ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کرتے ہوئے غیر متناہی تغیر کے سامان بھی
اس کے ساتھ ہی پیدا کر دیئے ہیں۔لیکن جب تغیر صحیح اصول پر ہو تو وہ تغیر ترقی کا موجب
ہوتا ہے اور جب غلط اصول پر ہو تو تنزل کا موجب ہوتا ہے۔لیکن سکون اپنی ذات میں
ہمیشہ ہی تنزل کے سامان مخفی رکھتا ہے۔جو قوم ساکن ہو جاتی ہے وہ ہمیشہ نیچے ہی گرتی چلی
جاتی ہے۔پس ہمارے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ یہ امر ہمیشہ اپنے مدنظر رکھیں کہ اس دنیا
میں سکون موت کا نام ہے۔جو کھڑا ہو گا وہ مر جائے گا یا پیچھے کی طرف دھکیلا جائے گا جو
دوسرا نام موت کا ہی ہے۔پس انہیں چاہئے کہ اپنی تعلیم کے ختم کرنے پر وہ ایک منٹ بھی
یہ خیال نہ کریں کہ اب شاید ان کے لئے آرام کا وقت آ گیا ہے۔انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ
آرام کا نہیں بلکہ کام کا وقت آ گیا ہے۔جیسا کہ میں اوپر کہہ آیا ہوں اسلامی اصول کے لحاظ سے ہر وقت انسان کے لئے
آگے قدم بڑھانا ضروری ہے اور اس کی ترقی اس بات کے ساتھ وابستہ ہے کہ وہ صرف
قدم ہی آگے نہ بڑھائے بلکہ اس جہت میں بڑھائے جس جہت کی طرف خدا تعالیٰ کی
صفات اشارہ کر رہی ہوں۔اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ وہ جو کام کریں دعا کر کے اور خدا تعالیٰ
سے مدد مانگ کر کریں۔میں خصوصاً ان طلباء کو جنہوں نے کہ یونیورسٹی کی تعلیم ختم کی ہے

زریں ہدایات (برائے طلباء )
197
جلد چهارم
اور ڈگریاں حاصل کی ہیں ان کے فرض کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔جب انہوں نے تعلیم
شروع کی تھی تو شاید انہیں یہ بات معلوم نہ تھی کہ رسول کریم ﷺ نے ہر بڑے کام کے
لئے استخارہ مقرر فرمایا ہے اور شاید اپنے لئے مضامین کا انتخاب کرتے وقت انہوں نے
دعاؤں میں کوتاہی کی ہو۔لیکن اب جبکہ ان کی پہلی منزل ختم ہو گئی ہے اور دوسری منزل
شروع ہونے والی ہے جو شاید اور بہت سی منزلوں کا پیش خیمہ ہوگی تو انہیں چاہئے کہ وہ
اسلام کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق خدا تعالیٰ سے دعا کر کے اپنے لئے راہ عمل
تجویز کریں۔شاید بعض لوگوں کے دل میں یہ خیال پیدا ہو کہ یونیورسٹی کی ڈگری لینے والوں اور
کالج کے طلباء کو مخاطب کرتے وقت یہ کیا راگ چھیڑ دیا گیا ہے تو میں ایسے لوگوں سے کہتا
ہوں کہ پاکستان کا مطالبہ ہی اس دعوئی پر مبنی تھا کہ اسلام ایک حقیقت ہے اور اس حقیقت کو
ہم سیاسی وجوہ کی بناء پر ترک کرنے کے لئے تیار نہیں۔اور اسلام نام ہے خدا تعالی ، اس
کی قدرتوں اور اس کے نبیوں پر ایمان لانے کا۔اگر ہم اپنے دعوؤں کی بنیاد اسلام پر
رکھتے ہیں تو ہم کو یہ بھی تسلیم کرنا ہوگا کہ ہم خدا پر یقین رکھتے ہیں اور اس کی زندہ قدرتوں
پر ایمان رکھتے ہیں ورنہ ہمیں نہ کسی الگ جتھہ کے بنانے کی ضرورت تھی اور نہ یہ مناسب
تھا۔دوسرے مذاہب بطور مجہہ کے پہنے جا سکتے ہیں مگر اسلام نہیں۔اسلام ایک زندہ
مذہب ہے جو زندگی کے ہر شعبہ میں دخل انداز ہوتا ہے اور ہمارے ہر فعل پر حکومت کرنا
چاہتا ہے۔اگر ہم اسلام کو ماننے کا دعویٰ کرتے ہیں تو ہمیں یہ بھی تسلیم کرنا ہو گا کہ ہماری
زندگی کے ہر شعبہ پر خدا اور اس کے رسول کو تصرف حاصل ہوگا۔اور یہ بھی ماننا پڑے گا کہ
دنیا کی ترقی اور تنزل میں اللہ تعالیٰ کے ارادہ کو بہت بڑا دخل حاصل ہے۔اگر ہم
ان باتوں پر یقین نہیں رکھتے تو ہم در حقیقت ایک مردہ خدا کا مجسمہ پوجتے ہیں اور
بت پرستوں سے زیادہ ہماری حیثیت نہیں۔اور ظاہر ہے کہ مردہ خدا ایک مردہ گھوڑے
کے برابر بھی قیمت نہیں رکھتا کیونکہ مردہ گھوڑے کا چمڑا اور اس کی ہڈیاں تو کام آ سکتی ہیں

زریں ہدایات (برائے طلباء)
198
جلد چهارم
لیکن مردہ خدا کی کوئی چیز بھی کسی کام نہیں آ سکتی۔اگر ہم خدا تعالیٰ پر یقین رکھتے ہیں تو
ہمیں ایک زندہ خدا پر یقین رکھنا ہوگا اور اگر ہم ایک زندہ خدا پر یقین رکھتے ہیں تو ہمیں یہ
بھی تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ اس دنیا کے روز مرہ کے کاموں میں دخل رکھتا ہے اور ہماری ترقی یا
تنزل کے ساتھ اس کی قدرتوں اور اس کے فضلوں کا بھی تعلق ہے۔اور ظاہر ہے کہ اگر ہم
یہ یقین رکھیں گے تو پھر ہمیں اپنی کوششوں کے ساتھ اس سے استمداد کرنے کی بھی
ضرورت ہوگی اور یہی چیز ہے جس کو کہ اسلام پیش کرتا ہے۔پس میں ان نوجوانوں کو جو تعلیم سے فارغ ہو کر اپنی زندگی کے دوسرے مشاغل کی
طرف مائل ہونے والے ہیں کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے قانون کے مطابق سکون کے
حاصل کرنے کی بالکل کوشش نہ کرو بلکہ ایک نہ ختم ہونے والی جد و جہد کے لئے تیار ہو جاؤ
اور قرآنی منشا کے مطابق اپنا قدم ہر وقت آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہو اور اللہ تعالیٰ
سے دعا مانگتے رہو کہ وہ آپ
کو صحیح کام کرنے اور صحیح وقت پر کام کرنے اور صحیح ذرائع کو
استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور پھر اس کام کے صحیح اور اعلیٰ سے اعلیٰ نتائج پیدا
کرے۔یا درکھو کہ تم پر صرف تمہارے نفس کی ہی ذمہ داری نہیں تم پر تمہارے اس ادارے کی
بھی ذمہ داری ہے جس نے تمہیں تعلیم دی ہے اور اس خاندان کی بھی ذمہ داری ہے جس
نے تمہاری تعلیم پر خرچ کیا ہے۔خواہ بالواسطہ خواہ بلا واسطہ۔اور اس ملک کی بھی ذمہ داری
ہے جس نے تمہارے لئے تعلیم کا انتظام کیا ہے اور پھر تمہارے مذہب کی بھی تم پر ایک ذمہ داری
ہے۔تمہارے تعلیمی ادارے کی جو تم پر ذمہ داری ہے وہ چاہتی ہے کہ تم اپنے علم کو زیادہ
سے زیادہ اور اچھے سے اچھے طور پر استعمال کرو۔یونیورسٹی کی تعلیم مقصود نہیں ہے وہ منزل مقصود
کو طے کرنے کے لئے پہلا قدم ہے۔یونیورسٹی تم کو جو ڈگریاں دیتی ہے وہ اپنی ذات
میں کوئی قیمت نہیں رکھتیں بلکہ ان ڈگریوں کو تم اپنے آئندہ عمل سے قیمت بخشتے ہو۔ڈگری
صرف تعلیم کا ایک تخمینی وزن ہے۔اور ایک تخمینی وزن ٹھیک بھی ہو سکتا ہے اور غلط بھی

زریں ہدایات (برائے طلباء )
199
جلد چهارم
ہو سکتا ہے۔محض کسی یونیورسٹی کے فرض کر لینے سے کہ تم کو علم کا ایک تخمینی وزن حاصل ہو گیا
ہے تم کو علم کا وہ فرضی درجہ نصیب نہیں ہو جاتا جس کے اظہار کی یونیورسٹی ڈگری کے ساتھ
کوشش کرتی ہے۔اگر ایک یونیورسٹی سے نکلنے والے طالب علم اپنی آئندہ زندگی میں یہ
ثابت کریں کہ جو مینی وزن ان کی تعلیم کا یونیورسٹی نے لگایا تھا ان کے پاس اس سے بھی
زیادہ وزن کا علم موجود ہے تو دنیا میں اس یو نیورسٹی کی عزت اور قدر قائم ہو جائے گی۔لیکن اگر ڈگریاں حاصل کرنے والے طالب علم اپنی بعد کی زندگی میں یہ ثابت کر دیں کہ
تعلیم کا جو تخمینی وزن ان کے دماغوں میں فرض کیا گیا تھا ان میں اس سے بہت کم درجہ کی
تعلیم پائی جاتی ہے تو یقینا لوگ یہ نتیجہ نکالیں گے کہ یونیورسٹی نے علم کی پیمائش کرنے میں
غلطی سے کام لیا ہے۔پس تمہیں یادرکھنا چاہئے کہ یو نیورسٹیاں اتنا طالب علم کو نہیں بناتیں
جتنا کہ طالب علم یونیورسٹیوں کو بناتے ہیں۔یا دوسرے لفظوں میں یہ کہہ لو کہ ڈگری سے
طالب علم کی عزت نہیں ہوتی بلکہ طالب علم کے ذریعہ ڈگری کی عزت ہوتی ہے۔پس تمہیں
اپنے پیا نہ علم کو درست رکھنے بلکہ اس کے بڑھانے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے۔اور اپنے
کالج کے زمانہ کی تعلیم کو اپنی عمر کا پھل نہیں سمجھنا چاہئے بلکہ اپنے علم کی کھیتی کا بیچ تصور کرنا
چاہئے۔اور تمام ذرائع سے کام لے کر اس پیج کو زیادہ سے زیادہ بار آور کرنے کی
کوشش کرتے رہنا چاہئے تا کہ اس کوشش کے نتیجہ میں ان ڈگریوں کی عزت بڑھے جو
آج تم حاصل کر رہے ہو۔اور اس یونیورسٹی کی عزت بڑھے جو تمہیں یہ ڈگریاں دے
رہی ہے۔اور تمہاری قوم تم پر فخر کرنے کے قابل ہو اور تمہارا ملک تم پر اعلیٰ سے اعلیٰ
امیدیں رکھنے کے قابل ہو اور ان امیدوں کو پورا ہوتے ہوئے دیکھے۔تم ایک نئے ملک کے شہری ہو۔دنیا کی بڑی مملکتوں میں سے بظا ہر ایک چھوٹی مملکت
کے شہری ہو۔تمہارا ملک مالدار ملک نہیں ہے ایک غریب ملک ہے۔دیر تک ایک غیر حکومت
کی حفاظت میں امن اور سکون سے رہنے کے عادی ہو چکے ہو۔سو تمہیں اپنے اخلاق اور
اپنے کردار بدلنے ہوں گے تمہیں اپنے ملک کی عزت اور ساکھ دنیا میں قائم کرنی ہوگی۔

زریں ہدایات (برائے طلباء )
200
جلد چهارم
تمہیں اپنے وطن کو دنیا سے روشناس کرانا ہو گا۔ملکوں کی عزت کو قائم رکھنا بھی ایک بڑا
دشوار کام ہے لیکن ان کی عزت کو بنانا اس سے بھی زیادہ دشوار کام ہے۔اور یہی دشوار کام
تمہارے ذمہ ڈالا گیا ہے۔تم ایک نئے ملک کی نئی پود ہو۔تمہاری ذمہ داریاں پرانے ملکوں کی
نئی نسلوں سے بہت زیادہ ہیں۔انہیں ایک بنی بنائی چیز ملتی ہے۔انہیں آباؤ اجداد کی سنتیں یا
روایتیں وراثت میں ملتی ہیں مگر تمہارا یہ حال نہیں ہے۔تم نے ملک بھی بنانا ہے اور تم نے
نئی روایتیں بھی قائم کرنی ہیں۔ایسی روایتیں جن پر عزت اور کامیابی کے ساتھ آنے والی
بہت سی نسلیں کام کرتی چلی جائیں اور ان روایتوں کی راہنمائی میں اپنے مستقبل کو شاندار
بناتی چلی جائیں۔پس دوسرے قدیمی ملکوں کے لوگ ایک اولاد ہیں مگر تم ان کے مقابلہ پر
ایک باپ کی حیثیت رکھتے ہو۔وہ اپنے کاموں میں اپنے باپ دادوں کو دیکھتے ہیں تم کو
اپنے کاموں میں آئندہ نسلوں کو مد نظر رکھنا ہوگا۔جو بنیاد تم قائم کرو گے آئندہ آنے والی
نسلیں ایک حد تک اس بنیاد پر عمارت قائم کرنے پر مجبور ہوں گی۔اگر تمہاری بنیاد ٹیڑھی
ہوگی تو اس پر قائم کی گئی عمارت بھی ٹیڑھی ہوگی۔اسلام کا مشہور فلسفی شاعر کہتا ہے کہ
خشت اول چوں شہد معمار کج
تا ثریا
می رود
دیوار سج
یعنی اگر معمار پہلی اینٹ ٹیڑھی رکھتا ہے تو اس پر کھڑی کی جانے والی عمارت اگر ثریا
تک بھی جاتی ہے تو ٹیڑھی ہی جائے گی۔پس بوجہ اس کے کہ تم پاکستان کی خشت اول ہو
تمہیں اس بات کا بڑی احتیاط سے خیال رکھنا چاہئے کہ تمہارے طریق اور عمل میں کوئی
کبھی نہ ہو کیونکہ اگر تمہارے طریق اور عمل میں کو ئی بھی ہوگی تو پاکستان کی عمارت ثریا تک
ٹیڑھی چلتی چلی جائے گی۔بے شک یہ کام مشکل ہے لیکن اتنا ہی شاندار بھی ہے۔اگر تم اپنے نفسوں کو قربان کر
کے پاکستان کی عمارت کو مضبوط بنیادوں پر قائم کر دو گے تو تمہارا نام اس عزت اور اس
محبت سے لیا جائے گا جس کی مثال آئندہ آنے والے لوگوں میں نہیں پائی جائے گی۔پس

زریں ہدایات (برائے طلباء )
201
جلد چهارم
میں تم سے کہتا ہوں کہ اپنی نئی منزل پر عزم، استقلال اور علو حوصلہ سے قدم مارو۔قدم
مارتے چلے جاؤ اور اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے قدم بڑھاتے چلے جاؤ کہ عالی ہمت
نوجوانوں کی منزل اول بھی ہوتی ہے، منزل دوم بھی ہوتی ہے، منزل سوم بھی ہوتی ہے
لیکن آخری منزل کوئی نہیں ہوا کرتی۔ایک منزل کے بعد دوسری اور دوسری کے بعد تیسری
وہ اختیار کرتے چلے جاتے ہیں۔وہ اپنے سفر کوختم کرنا نہیں جانتے۔وہ اپنے رختِ سفر کو
کندھے سے اتارنے میں اپنی ہتک محسوس کرتے ہیں۔ان کی منزل کا پہلا دور اُسی وقت
ہوتا ہے جبکہ وہ کامیاب اور کامران ہو کر اپنے پیدا کرنے والے کے سامنے حاضر
ہوتے ہیں اور اپنی خدمت کی داد اس سے حاصل کرتے ہیں۔جو ایک ہی ہستی ہے جو کسی
کی خدمت کی صحیح داد دے سکتی ہے۔پس اے خدائے واحد کے منتخب کردہ نو جوانو ! اسلام
کے بہادر سپاہیو! ملک کی امیدوں کے مرکز و! قوم کے سپوتو ! آگے بڑھو کہ تمہارا خدا تمہارا
دین، تمہارا ملک اور تمہاری قوم محبت اور امید کے مخلوط جذبات سے تمہارے مستقبل کو دیکھ
(الفضل 3 اپریل 1950ء)
رہے ہیں۔1: الرحمن : 31،30
:2 بخاری کتاب التهجد صفحه 186 حديث 1162 مطبوعہ ریاض 1999ء
الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی