اسلام کے ہر حکم اور قرآن مجید کی ہر آیت میں ایک ترتیب، ربط اور توازن موجود ہے۔۔۔
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء )
225
جلد چهارم
اسلام کے ہر حکم اور قرآن مجید کی ہر آیت میں ایک
ترتیب، ربط اور توازن موجود ہے۔انجینئرنگ کی تعلیم کی
روشنی میں دنیا کے معمار اول (اللہ تعالیٰ ) کی قدر کو پہچانو
2 را پریل 1951 ء کو مجلس خدام الاحمدیہ حلقہ انجینئر نگ کالج لاہور کی طرف سے
تعلیم الاسلام کالج کے سٹاف روم میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے اعزاز میں ایک تقریب
کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔انجینئرنگ کا فن اپنی ذات میں روحانیت سے ایک وابستگی رکھتا ہے کیونکہ
انجینئر نگ کے تمام علوم ماخوذ ہیں۔اُسی صفت سے جو خدا تعالیٰ نے پیدا کی۔ہمارے طلباء
کو چاہئے کہ جہاں وہ انجینئرنگ کی تعلیم سے دنیوی رنگ میں فائدہ اٹھائیں وہاں اس
حقیقت کو بھی سمجھنے کی کوشش کریں کہ جب دنیا کی ہر چیز میں ایک ترتیب اور توازن نظر آتا
ہے تو دنیا کے صانع اول یعنی خدا نے ہمیں جو مذہب عطا فرمایا ہے اور جو کتاب دی ہے
اس میں یقینا زیادہ بہتر صورت میں ایک ترتیب اور توازن ہو گا۔“
سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔مسلمانوں پر زوال اسی وجہ سے آیا ہے کہ انہوں نے سمجھ لیا کہ اسلامی اصولوں
میں اور قرآن مجید میں کوئی تو ازن اور ترتیب نہیں ہے بلکہ یہ بے ربط اور بے جوڑ باتوں کا
مجموعہ ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ انہوں نے اسلامی احکام کی حکمتوں اور قرآنی آیات کی
زریں ہدایات (برائے طلباء )
226
جلد چهارم
گہرائیوں پر غور و تدبر کرنا چھوڑ دیا۔حالانکہ جب معمولی سے معمولی چیز میں ایک توازن
اور ایک نسبت موجود ہے تو یہ ہو کس طرح سکتا ہے کہ صانع اول کی طرف سے نازل شدہ
کا
کتاب میں ترتیب نہ ہو۔“
حضور نے قرآن مجید کے اس حکم کا ذکر فرمایا کہ گھروں میں ان کے دروازوں
کے ذریعہ داخل ہونا چاہئے 1
اور اس کی لطیف تشریح کرتے ہوئے فرمایا:۔اس کا یہی مفہوم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا کی ہر اخلاقی، قومی اور ملکی اور مذہبی ذمہ داری
کو ادا کرنے کے لئے ایک راستہ مقرر فرمایا ہے۔اگر اس راستے کو اختیار نہ کیا جائے گا تو
اس کی مثال ایسی ہی ہو گی جیسے دروازے کی بجائے دیوار پھاند کر گھروں میں داخل ہو
جائے۔اور یہی وہ اصل ہے جس پر انجینئر نگ کی بنیاد ہے۔اور یہ اصل اسلام کے ہر حکم
میں بھی کارفرما ہے۔پس ہمارے طلباء کو چاہئے کہ وہ انجینئر نگ کی تعلیم کی روشنی میں معمار اول یعنی خدا تعالیٰ
کی قدر
کو بھی پہچانیں۔اگر وہ اس نقطہ نگاہ سے قرآن مجید کا اور اسلام کا مطالعہ کریں گے تو
یقیناً ان کا ایمان ترقی کرے گا اور انہیں یہ نظر آ جائے گا کہ جس طرح انجینئر نگ کی بنیاد
ڈیزائن پر ہے اسی طرح اسلام کی بھی سب سے بڑی خوبی یہی ہے کہ وہ اپنے ہر حکم میں
ایک ڈیزائن رکھتا ہے۔“
تقریر کے شروع میں حضور نے اس امر پر خوشی کا اظہار فرمایا کہ " ہمارے طلباء
انجینئرنگ کی طرف جو ایک اہم شعبہ ہے توجہ دے رہے ہیں۔“
1: وَأتُوا البيوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا (البقرة : 190)
(الفضل 4 اپریل 1951ء)