جامعہ نصرت ربوہ کا افتتاح اپنے اسلاف کے نقشِ قدم پر چلو
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء )
227
جلد چهارم
جامعہ نصرت ربوہ کا افتتاح
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
14 جون 1951ء بروز جمعرات صبح سات بجے حضرت خلیفہ المسح الثانی نے جامعہ
نصرت ربوہ کا افتتاح فرمایا۔اس موقع پر آپ نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے
بعد جو تقریر فرمائی وہ حسب ذیل ہے:۔زمانہ کے حالات بدلتے ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ انسان بھی بدلتا چلا جاتا ہے
یہ ایک عام قانون ہے جو دنیا میں جاری ہے۔دریا چلتے ہیں اور پہاڑوں اور میدانوں
کے نشیب و فراز کی وجہ سے ان کے بعض حصوں پر دباؤ پڑتا ہے اور اس کے نتیجہ میں کچھ دور
جا کر دریا کا رخ بدل جاتا ہے۔بعض دفعہ دس دس پندرہ پندرہ ، بیس ہیں ، تمھیں تھیں میل
تک دریا رخ بدلتے چلے جاتے ہیں۔اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ انسان بدلتے ہیں اور ان
کے ساتھ زمانہ بدل جاتا ہے۔یہ دونوں قسم کے نظارے ہمیں دنیا میں نظر آتے ہیں۔کبھی
زمانہ کے بدلنے سے انسان بدلتے ہیں اور کبھی انسانوں کے بدلنے سے زمانہ بدلتا ہے۔انسان کمزور ہوتا ہے تو زمانہ کے بدلنے سے وہ بدل جاتا ہے اور جب طاقتور ہوتا ہے تو
اُس کے بدلنے سے زمانہ بدل جاتا ہے۔کمزور قو میں اپنی حاصل شدہ عظمت اور طاقت کو
زمانہ کے حالات کے مطابق بدلتی چلی جاتی ہیں۔وہ اپنے ہمسایوں سے بد رسوم کو لیتی
ہیں، اپنے ہمسایوں سے بداخلاق کو لیتی ہیں ، اپنے ہمسایوں سے سستی اور جہالت کو لیتی
ہیں، اپنے ہمسایوں سے جھوٹ اور فریب کو لیتی ہیں، اپنے ہمسایوں سے ظلم اور تعدی
زریں ہدایات (برائے طلباء )
228
جلد چهارم
کو لیتی ہیں اور وہی قوم جو کسی وقت آسمان پر چاند اور ستاروں کی طرح چمک رہی ہوتی
ہے نہایت ذلیل اور حقیر ہو کر رہ جاتی ہے۔تم اپنے ہی اسلاف کو دیکھو اگر تمہیں اپنے بناؤ
اور سنگار سے فرصت ہو کہ تمہارے اسلاف کیا تھے اور اب تم کیا ہو۔مجھے بتایا گیا ہے کہ کالج کی طالبات نے جب مضمونوں کا انتخاب کیا تو ان میں سے
اکثر نے تاریخ سے بچنے کی کوشش کی۔یہ بالکل ایسی ہی بات ہے جیسے ہم کسی بچہ کو کہیں کہ
آؤ ہم تمہیں تمہارے ماں باپ کا نام بتائیں اور وہ بھاگے۔تاریخ کیا ہے؟ تاریخ تمہیں
بتاتی ہے کہ تمہارا باپ کون تھا، تمہارا دا دا کون تھا، تمہاری ماں کون تھی ، تمہاری نانی کون
تھی۔تاریخ تمہیں بتاتی ہے کہ تمہارے آباؤ اجداد کیا تھے اور اب تم کیا ہو۔تاریخ سے کسی
شخص کا بھا گنا یا اس مضمون کو بوجھل سمجھنا ایسا ہی ہے جیسے کوئی شخص اپنے آباؤ اجداد کی بات
سننے کے لئے تیار نہ ہو۔حالانکہ اگر دنیوی لحاظ سے کوئی مضمون ایسا ہے جس کے حصول
کے لئے ہمیں لڑنا چاہئے تو وہ تاریخ ہی ہے۔تاریخ سے بھاگنے کے معنی ہوتے ہیں طبیعت
میں مردہ دلی ہے۔جیسے کسی کمزور آدمی کو زخم لگ جاتا ہے تو وہ کہتا ہے مجھے نہ دکھاؤ میں نہیں
دیکھتا میرا دل ڈرتا ہے۔تاریخ سے بھاگنے والی قوم وہی ہوتی ہے جو ڈرپوک ہوتی ہے
اور ڈرتی ہے کہ اگر میرے ماں باپ کی تاریخ میرے سامنے آئی اور اس میں میرا بھیانک
چہرہ مجھے نظر آیا اور مجھے پتہ لگا کہ میں کون ہوں تو میرا دل برداشت نہیں کرے گا۔چونکہ وہ
سمجھتا ہے کہ اس آئینہ میں میری شکل مجھے نظر آئے گی اس لئے وہ اپنی شکل کے خیال اور
تصور سے کہ وہ کتنی بدصورت ہوگی اسے دیکھنے سے اجتناب کرنے کی کوشش کرتا ہے۔یہ
بات فطرت انسانی میں داخل ہے کہ وہ اپنے آباؤ و اجداد اور اپنی اولاد اور اپنے رشتہ داروں
کو اپنی شکل کا دیکھنا چاہتا ہے۔کئی ماں باپ جن کے ہاں کسی حادثہ یا بیماری کی وجہ سے
بدصورت بچے پیدا ہو جاتے ہیں اُن سے اُن کی مائیں بھی نفرت کرنے لگتی ہیں اور وہ
بدصورت بچے اپنے دوسرے بھائیوں سے نفرت کرنے لگتے ہیں اس خیال سے کہ یہ ہم
سے اچھے ہیں۔اسی طرح جب تاریخ میں انسان اپنے آباء کو دیکھتا ہے کہ انہوں نے یہ یہ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
229
جلد چهارم
کارنامے سرانجام دیئے ہیں اور اُن کی یہ شان تھی اور اس کے مقابلہ میں وہ یہ دیکھتا ہے کہ
ہم کیا ہیں اور پھر وہ اس چلن اور طریق کو دیکھتا ہے جو اُس نے اور اُس کے ساتھیوں نے
اختیار کیا ہوا ہے تو دیانتداری کے ساتھ وہ یہ سمجھنے پر مجبور ہوتا ہے کہ میری غفلت اور میری
سهل انگاری اور میری اپنے فرائض سے کوتاہی اور میری عیش و آرام کی زندگی مجھ کو مجرم
بنانے کے لئے کافی ہے۔اسے تاریخ کے اس آئینہ میں اپنا گھناؤنا چہرہ نظر آ جاتا ہے اور وہ
خیال کرتا ہے کہ جب میں پرانے حالات پڑھوں گا اور دیکھوں گا کہ وہ لوگ جو میرے
آباء تھے ان کاموں سے نفرت کیا کرتے تھے تو مجھے بھی اپنے اندر تغیر پیدا کرنا پڑے گا۔پس وہ اپنے بدصورت چہرہ کو ان کے خوبصورت چہرہ سے ملانے سے گھبراتا ہے اور اس
لئے تاریخ سے دور بھاگتا ہے۔جب آجکل کا مسلمان تاریخ کے آئینہ میں یہ دیکھتا ہے کہ
اس کے باپ اور ماں ہمالیہ سے بھی اونچے قدوں والے تھے، آسمان بھی ان کے دبدبہ
سے کانپتا تھا اور اس کے مقابلہ میں وہ اپنی تصویر کا خیال کرتا ہے کہ بالکل ایک بالشتیہ نظر
آتی ہے اور اس کی مثال ایک کا رک جتنی بھی نہیں جو دریا میں بہتا چلا جاتا ہے۔سمندر کی
پہریں اٹھتی ہیں اور اُس کے آباؤ اجداد کی مضبوط چٹان سے ٹکراتی ہیں اور وہ بلند و بالا
ہونے والی لہریں جن کو دیکھ کر بسا اوقات انسان یہ خیال کرتا ہے کہ وہ دنیا کو بہا کر لے
جائیں گی وہ اُس کے آباؤ اجداد کی چٹانوں سے ٹکرا کر پاش پاش ہو جاتی ہیں۔ان کا پانی
جھاگ بن کر رہ جاتا ہے اور اس چٹان کے قدموں میں وہ جھاگ پھیل رہی ہوتی ہے۔ہوا
میں بلبلے پھٹ پھٹ کر غائب ہوتے چلے جاتے ہیں اور اس کو نظر آتا ہے کہ اس کے آباؤ اجداد
کی کیا شان تھی۔پھر وہ اپنی طرف دیکھتا ہے کہ ایک چھوٹی سی ندی جس کی حیثیت ہی نہیں
ہوتی اس میں وہ ایک کارک کی طرح اِدھر اُدھر پھر رہا ہے۔کبھی وہ کسی چٹان سے ٹکراتا
ہے اور کبھی کسی سے۔کبھی دائیں طرف چلا جاتا ہے اور
کبھی بائیں طرف کبھی وہ خس و خاشاک
کے ڈھیروں میں چھپ جاتا ہے اور کبھی گندی جھاگ میں۔اور ہر شخص اس کی لرزتی اور
کپکپاتی ہوئی حالت کو دیکھ کر اس سے اپنا منہ پھیر لیتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ کیا ہی ذلیل چیز
زریں ہدایات (برائے طلباء)
230
جلد چهارم
ہے۔تاریخ سے بھاگنے والا وہی بزدل ہوتا ہے جس میں یہ جرات نہیں ہوتی کہ وہ حقائق
کے آئینہ میں اپنے باپ دادا کی شکل کے سامنے اپنی شکل رکھ سکے۔بہادر اور ہمت والا
انسان خود جاتا ہے اور اس آئینہ کو اٹھاتا ہے۔وہ اس آئینہ میں اپنی شکل کو دیکھ کر اپنے
مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے اور کہتا ہے ہاں میرے آباؤ اجداد اگر چٹان تھے تو میں بھی چٹان
بن کر رہوں گا۔وہ اگر طوفان تھے تو میں ان سے بھی اونچا طوفان بنوں گا۔وہ اگر سمندر کی
لہروں کی طرح اٹھتے تھے تو میں ان سے بھی اونچا اٹھوں گا۔تم جانتی ہو کہ وہ لڑکی جس کے
ہے۔نمبر کلاس میں زیادہ ہوتے ہیں وہ اپنے نمبروں کو چھپاتی نہیں بلکہ ہر ایک کو بتاتی۔نمبروں
کا بتانا ایسا ہی ہوتا ہے جیسے انسان کا اپنا منہ دکھانا۔وہ اپنا اندرونہ دکھاتی ہے۔اور جس کے نمبر کم ہوتے ہیں وہ ان کو چھپایا کرتی ہے۔پس تاریخ کے پڑھنے سے گریز
در حقیقت بزدلی کی علامت ہے۔در حقیقت یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس شخص کو اپنے
مکروہ چہرے کا پتہ ہے اور اس شخص کو اپنے آباؤ اجداد کے حسین چہرے کا بھی پتہ ہے مگر
ان دونوں باتوں کے معلوم ہونے کے بعد وہ یہ جرات نہیں رکھتا کہ ایک آئینہ میں دونوں
کی اکٹھی شکل دیکھ سکے۔یہاں تک تو میں نے صرف عام پیرا یہ میں اس مضمون کی اہمیت بیان کی ہے اگر
مذہبی پہلو لے لو تو تاریخ ہی ایک مسلمان کو بتا سکتی ہے کہ کس طرح ایک ریگستان سے ایک
انسان اٹھا اور اس نے اپنی مقناطیسی قوت سے اپنے اردگرد کے فولادی ذروں کو جمع کرنا
شروع کیا۔پھر تھوڑے ہی عرصہ میں وہ ایک علاقہ میں پھیل گیا۔پھر ملک میں پھیل گیا۔پھر
زمین کے تمام گوشوں میں چپے چپے پر اُس کی جماعت پھیل گئی۔قرآن کریم میں مسلمانوں کا
ذکر کرتے ہوئے ایک جگہ ان کا نام بَرَرَةٍ 1 اور سَفَرَةٍ 2 رکھا ہے۔یعنی ان کے قدم
گھر میں سکتے ہی نہیں تھے دنیا کے گوشوں گوشوں میں پھیلتے چلے جاتے تھے۔اور جہاں جاتے
تھے اپنی خوش اخلاقی اور اعلیٰ درجہ کے چلن کی خوشبو پھیلاتے جاتے تھے۔لیکن کجاوہ پھیلنے والا
مسلمان اور گجا آج کا سمٹنے والا مسلمان کجا وہ زمانہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ
زریں ہدایات (برائے طلباء )
231
جلد چهارم
میں فرمایا کہ مردم شماری کرو اور دیکھو کہ اب کتنے مسلمان ہو چکے ہیں۔مردم شماری کی گئی
اور مسلمان مردوں ، عورتوں اور بچوں کی تعداد سات سو نکلی 3 تم جانتی ہو کہ ربوہ کی آبادی
اس وقت اڑھائی ہزار کے قریب ہے گویا تمہاری ربوہ کی آبادی کا 1/4 حصہ تھے۔اور
یہ وہ مردم شماری تھی جو ساری دنیا کے مسلمانوں کی تھی کیونکہ اُس وقت مدینہ سے باہر
مسلمان بہت تھوڑے تھے سوائے حبشہ کے کہ وہاں کوئی پچاس کے قریب مسلمان ہوں گے
یا مکہ میں کچھ مسلمان تھے جو ڈر کے مارے اپنے ایمان کا اظہار نہیں کرتے تھے اور کھلے
بندوں اسلام میں شامل نہیں تھے۔غرض مردم شماری کی گئی اور سات سو کی آبادی نکلی - و
صحابہ جن کے سپر دیہ کام تھا وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور انہوں نے عرض
کیا یا رسول اللہ ! مسلمانوں کی آبادی سات سو نکلی ہے۔پھر انہوں نے کہا یا رَسُول الله !
آپ نے مردم شماری کا حکم کیوں دیا تھا؟ کیا آپ کو یہ خیال آیا کہ مسلمان تھوڑے ہیں؟
03-
يَا رَسُول اللہ ! اب تو ہم سات سو ہو گئے ہیں اب ہمیں دنیا سے کون مٹا سکتا ہے۔4
آج کہا جاتا ہے کہ مسلمان ساٹھ کروڑ ہیں لیکن ان ساٹھ کروڑ کا دل اتنا مضبوط نہیں
جتنا اُن سات سو کا دل مضبوط تھا۔آخر یہ تفاوت جو دلوں کے اندر ہے تمہیں اس کا کس
طرح پتہ لگ سکتا ہے بغیر تاریخ کے مطالعہ کے۔ایک ایک مسلمان نکلتا تھا اور دنیا کی
طاقتیں اُس کے سامنے جھک جاتی تھیں۔وہ نقال نہیں تھا بلکہ خود اپنی ذات میں اپنے
آپ
کو آدم سمجھتا تھا۔وہ یقین رکھتا تھا کہ دنیا میری نقل کرے گی۔میرا کام نہیں کہ میں اس
کی نقل کروں۔تم اگر تاریخ پڑھو تو تمہیں پتہ لگے گا کہ آج تم ہر بات میں یورپ کی نقل
کر رہی ہو۔تم بعض دفعہ کہہ دیتی ہو فلاں تصویر میں میں نے ایسے بال دیکھے تھے اُف
جب تک میں بھی ایسے بال نہ بنالوں مجھے چین نہیں آئے گا۔فلاں پاؤڈر نکلا ہے جب تک
میں اُسے خرید نہ لوں مجھے قرار نہیں آئے گا۔اس کے معنی یہ ہیں کہ تم سمجھتی ہو کہ تمہارا دشمن
بڑا ہے اور تم چھوٹی ہو۔اگر تم بڑی ہو تو اُس کا کام ہے کہ وہ تمہاری نقل کرے۔اور اگر وہ
بڑا ہے تو پھر تمہارا کام ہے کہ تم اُس
کی نقل کرو۔
زریں ہدایات (برائے طلباء )
232
جلد چهارم
حضرت عمرؓ کے زمانہ میں اسلامی لشکر ایران کے ساتھ ٹکر لے رہا تھا کہ بادشاہ کو خیال
آیا کہ یہ عرب ایک غریب ملک کے رہنے والے بھوکے ننگے لوگ ہیں اگر ان کو انعام کے
طور پر کچھ روپیہ دے دیا جائے تو ممکن ہے کہ یہ لوگ واپس چلے جائیں اور لڑائی کا خیال
ترک کر دیں۔چنانچہ اُس نے مسلمانوں کے کمانڈر انچیف کو کہلا بھیجا کہ اپنے چند آدمی
میرے پاس بھجوا دیئے جائیں میں اُن سے گفتگو کرنا چاہتا ہوں۔جب وہ ملنے کے لئے
آئے تو اُس وقت بادشاہ بھی اپنے دار الخلافہ سے نکل کر کچھ دور آگے آیا ہو ا تھا اور عیش
اور یتیم کا ہر قسم کا سامان اس کے ساتھ تھا۔نہایت قیمتی قالین بچھے ہوئے تھے ، نہایت
اعلیٰ درجے کے کاؤچ اور کرسیاں بچھی ہوئی تھیں اور بادشاہ تخت پر بیٹھا تھا کہ مسلمان
سپاہی آپہنچے۔سپاہیوں کے پاؤں میں آدھے چھلے ہوئے چمڑے کی جو تیاں تھیں جو مٹی
سے اٹی ہوئی تھیں اور ان کے ہاتھوں میں نیزے تھے۔جس وقت وہ دروازے پر پہنچے
چوبدار نے آواز دی کہ بادشاہ سلامت کی حضوری میں تم حاضر ہوتے ہو اپنے آپ کو ٹھیک
کرو۔پھر اس نے مسلمان افسر سے کہا تمہیں معلوم نہیں کہ کس قسم کے قیمتی قالین بچھے
ہوئے ہیں۔تم نے اپنے ہاتھوں میں نیزے اُٹھائے ہوئے ہیں ان نیزوں سمیت قالینوں
پر سے گز رو گے تو ان کو نقصان پہنچے گا۔اس مسلمان افسر نے کہا تمہارے بادشاہ نے ہم
کو بلایا ہے ہم اپنی مرضی سے اس سے ملنے کے لئے نہیں آئے ہیں۔اگر ملنے کی احتیاج
ہے تو اُس کو ہے ہمیں نہیں۔اسے اگر اپنے قالینوں کا خیال ہے تو اسے کہ دو کہ وہ اپنے
قالین اٹھا لے۔ہم جو تیاں اتارنے یا نیزے اپنے ہاتھ سے رکھنے کے لئے تیار نہیں۔اس نے بہتیرا پروٹسٹ کیا اور کہا کہ اندر نہایت قیمتی فرش ہے جو تیاں اتار دو اور نیزے رکھ
دو مگر انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا۔اس نے ہم کو بلایا ہے ہم اپنی مرضی سے اس سے ملنے
کے لئے نہیں آئے۔غرض اسی حالت میں وہ اندر پہنچے۔وہاں تو بڑے سے بڑا جرنیل اور
وزیر بھی زمین بوس ہوتا اور بادشاہ کے سامنے سجدہ کرتا تھا مگر یہ تنی ہوئی چھاتیوں اور اٹھی
ہوئی گردنوں کے ساتھ وہاں پہنچے۔بادشاہ کو سلام کیا اور پھر اُس سے پوچھا کہ بادشاہ ! تم۔
زریں ہدایات (برائے طلباء )
233
جلد چهارم
نے ہمیں کیوں بلایا ہے؟ بادشاہ نے کہا کہ تمہارا ملک نہایت جاہل، پست ، در ماندہ اور
مالی تنگی کا شکار ہے اور پھر عرب وہ قوم ہے کہ جو گوہ تک ( ایک ادنی جانور ہے) کھاتی ہے
وہ عمدہ کھانوں سے نا آشنا ہے، عمدہ لباس سے نا آشنا ہے اور بھوک اور افلاس نے اسے
پریشان کر رکھا ہے۔معلوم ہوتا ہے اس تنگی اور قحط کی وجہ سے تمہارے دلوں میں یہ خیال
پیدا ہوا ہے کہ ہم دوسرے ملکوں میں جائیں اور ان کو لوٹیں۔میں تمہارے سامنے تمہاری
اس تکلیف کو دیکھتے ہوئے یہ تجویز پیش کرتا ہوں کہ تمہارا جتنا لشکر ہے اس میں سے ہر
سپاہی کو میں ایک ایک اشرفی اور ہر افسر کو دو دو اشرفیاں دے دوں گا۔تم یہ روپیہ لو اور
اپنے ملک میں واپس چلے جاؤ۔مسلمان کمانڈر نے کہا اے بادشاہ! یہ جو تم کہتے ہو کہ
ہماری قوم گوہ تک کھانے والی تھی اور ہم غربت اور ناداری میں اپنے ایام بسر کر رہے تھے
یہ بالکل درست ہے۔ایسا ہی تھا۔مگر اب وہ زمانہ نہیں رہا۔خدا تعالیٰ نے ہم میں اپنا ایک
رسول بھیجا اور اُس نے ہم کو خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچایا اور ہم نے اُسے قبول کر لیا۔تمہارا یہ
خیال ہے کہ ہم روپوؤں کے لئے نکلے ہیں؟ مگر ہم روپوؤں کے لئے نہیں نکلے۔تمہاری
قوم نے ہم سے جنگ شروع کی ہے اور اب ہماری تلواریں تبھی نیام میں جائیں گی جب یا
تو کلمہ شہادت پڑھ کر مسلمان ہو جاؤ گے اور یا پھر مسلمانوں کے باجگزار ہو جاؤ گے اور
ہمیں جزیہ ادا کرو گے۔ایران کا بادشاہ جو اپنے آپ کو نصف دنیا کا بادشاہ سمجھتا تھا وہ اس
جواب کو برداشت نہ کر سکا اُسے غصہ آیا اُس نے چوبدار سے کہا جاؤ اور ایک بورے میں
مٹی ڈال کر لے آؤ۔وہ بوری میں مٹی ڈال کر لے آیا تو اس نے کہا کہ یہ بوری اس
مسلمان سردار کے سر پر رکھ دو اور اسے کہہ دو کہ میں تمہارے سروں پر خاک ڈالتا ہوں
اور سوائے اس مٹی کے تمہیں کچھ اور دینے کے لئے تیار نہیں۔وہ مسلمان افسر جس کی
گردن ایران کے بادشاہ کے سامنے نہیں جھکی تھی اس موقع پر اُس نے فوراً اپنی گردن جھکا
دی، پیٹھ پر بوری رکھی اور اپنے ساتھیوں سے کہا کہ آجاؤ بادشاہ نے خود ایران کی زمین
ہمارے سپرد کر دی ہے۔مشرک تو وہی ہوتا ہے بادشاہ نے یہ سنا تو اس کے پاؤں تلے سے
زریں ہدایات (برائے طلباء )
234
جلد چهارم
زمین نکل گئی اور اُس نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ ان لوگوں کو جلدی پکڑ و مگر وہ اُس وقت
تک دور نکل چکے تھے ؟ انہوں نے کہا اب یہ پکڑی جانے والی مخلوق نہیں ہے۔پھر وہی
بادشاہ جس نے یہ کہا تھا کہ میں تمہارے سروں پر خاک ڈالتا ہوں وہ میدان چھوڑ کر
بھاگا۔پھر ملک چھوڑ کر بھاگا اور شمالی پہاڑوں میں جا کر پناہ گزیں ہو گیا اور اس کے قلعے
اور محلات اور خزانے سارے کے سارے مسلمانوں کے قبضہ میں آگئے۔ابو ہریرہ وہ غریب ابو ہریرہ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں سارا دن بیٹھے
رہنے کے خیال سے کوئی گزارہ کی صورت پیدا نہیں کرتا تھا اور جسے بعض دفعہ کئی کئی دن
کے فاقے ہو جایا کرتے تھے ایک دفعہ وہ مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ انہیں کھانسی اٹھی۔انہوں نے اپنی جیب میں سے رومال نکالا اور اُس میں بلغم تھو کا اور پھر کہا بخ بخ ابو ہریرہ !
یعنی واہ واہ ابو ہریرہ ! کبھی تو فاقوں سے بے ہوش ہو جایا کرتا تھا اور آج تو کسری کے اس
رومال میں تھوک رہا ہے جسے بادشاہ تخت پر بیٹھتے وقت اپنی شان دکھانے کے لئے خاص
طور پر اپنے ہاتھ میں رکھا کرتا تھا۔لوگوں نے کہا یہ کیا بات ہے؟ انہوں نے کہا میں آخری
زمانہ میں مسلمان ہو ا تھا میں نے اس خیال سے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں
لوگوں نے بہت کچھ سن لی ہیں اور اب میرے لئے بہت تھوڑ ازمانہ باقی ہے یہ عہد کر لیا کہ
میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازہ سے نہیں ہلوں گا سارا دن مسجد میں ہی رہوں
گا تا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی باہر تشریف لائیں میں آپ کی باتیں سن
سکوں۔کچھ دن تو میرا بھائی مجھے روٹی پہنچا تا رہا مگر آخر اُس نے روٹی پہنچانی چھوڑ دی اور
مجھے فاقے آنے لگے۔بعض دفعہ سات سات وقت کا فاقہ ہو جاتا تھا اور بھوک کی شدت
کی وجہ سے میں بے ہوش ہو کر گر جاتا تھا۔لوگ یہ سمجھتے کہ مجھے مرگی کا دورہ ہو گیا ہے اور
عربوں میں یہ رواج تھا کہ جب کسی کو مرگی کا دورہ ہوتا تو اُس کے سر پر جوتیاں مارا کرتے
تھے اور سمجھتے تھے کہ یہ مرگی کا علاج ہے۔جب میں بے ہوش ہوتا تو میرے سر پر بھی وہ
جوتیاں مارنا شروع کر دیتے حالانکہ میں بھوک کی شدت کی وجہ سے بے ہوش ہوتا تھا۔
زریں ہدایات (برائے طلباء)
235
جلد چهارم
اب گجا وہ حالت اور گجا یہ حالت کہ ایران کا خزانہ مسلمانوں کے قبضہ میں آیا اور اموال
تقسیم ہوئے تو وہ رومال جو شاہ ایران تخت پر بیٹھتے وقت اپنے ہاتھ میں رکھا کرتا تھا وہ
میرے حصہ میں آیا۔مگر ایران کا بادشاہ تو آرائش کے لئے اس رو مال کو اپنے ہاتھ میں رکھا
کرتا تھا اور میرے نزدیک اس رومال کی صرف اتنی قیمت ہے کہ میں اس میں اپنا بلغم
تھوک رہا ہوں 6
سوائے تاریخ کے کون سی چیز ہے جو تمہیں اپنے آباء کے ان حالات سے واقف کر
سکتی ہے اور تمہیں بتا سکتی ہے کہ تم کیا تھے اور اب کیا ہو۔کسی ملک میں مسلمان عورت نکل
جاتی تھی تو لوگوں کی مجال تک نہیں ہوتی تھی کہ وہ اُس کی طرف اپنی آنکھ اٹھا سکیں۔آجکل
ربوہ کی گلیوں میں احمدی عورتیں پھرتی ہیں تو ہمیں ڈر ہوتا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ باہر کا کوئی
او باش آدمی یہاں
آیا ہوا ہو اور وہ کوئی شرارت کر دے۔لیکن ایک وہ زمانہ گزرا ہے کہ
مسلمان عورتیں دنیا کے گوشے گوشے میں جاتیں، اکیلے اور تن تنہا جاتیں اور کسی کو جرات
نہیں ہوتی تھی کہ وہ ان کی طرف ترچھی نگاہ سے دیکھ سکے۔اور اگر کبھی کوئی ایسی غلطی کر
بیٹھتا تو وہ اُس کا ایسا خمیازہ بھگتا کہ نسلوں نسل تک اُس کی اولاد ناک رگڑتی چلی جاتی۔مسلمان اپنے ابتدائی دور میں ہی دنیا میں پھیل گئے تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات پر ابھی اسی توے سال ہی گزرے تھے کہ وہ چین اور ملایا اور سیلون اور ہندوستان
کے مختلف گوشوں میں پھیل گئے۔ادھر وہ افریقہ کے مغربی ساحلوں تک چلے گئے تھے اور
ان کی لہریں یورپ کے پہاڑوں سے ٹکرا رہی تھیں۔اس ابتدائی دور میں مسلمانوں کا ایک
قافلہ جس کو سیلون کے بدھ بادشاہ نے خلیفہ وقت کے لئے کچھ تحائف بھی دیئے تھے سیلون
سے روانہ ہوا اور اسے سندھ میں لوٹ لیا گیا۔سندھ میں اُن دنوں راجہ داہر کی حکومت تھی
جب اس قافلہ کے لوٹے جانے کی خبر مشہور ہوئی تو گورنر عراق کا والی مکر ان کو حکم پہنچا کہ
ہمارے پاس یہ خبر پہنچی ہے کہ مسلمانوں کا ایک قافلہ جوسیلون سے چلا تھا وہ سندھ میں لوٹا
گیا ہے اور مسلمان مرد اور عورتیں قید ہیں۔تم اس واقعہ کی تحقیق کر کے ہمیں اطلاع دو۔
زریں ہدایات (برائے طلباء )
236
جلد چهارم
والی مکران نے راجہ داہر سے دریافت کیا تو اُس نے اس واقعہ کا انکار کر دیا۔مسلمان
چونکه خودر است باز تھے اس لئے وہ سمجھتے تھے کہ دوسرے لوگ بھی سچ بولتے ہیں۔جب
راجہ داہر نے انکار کر دیا تو انہوں نے بھی مان لیا کہ یہ بات سچ ہوگی۔کچھ عرصہ کے بعد
ایک اور قافلہ انہوں نے اسی طرح لوٹا اور ان میں سے بھی کچھ عورتیں انہوں نے قید
کیں۔ان عورتوں میں سے ایک عورت نے کسی طرح ایک مسلمان کو جو قید نہیں ہوا تھا
یا قید ہونے کے بعد کسی طرح رہا ہو گیا تھا کہا کہ میرا پیغام مسلمان قوم کو پہنچا دو کہ ہم یہاں
قید ہیں اور مسلمان حکومت کا فرض ہے کہ وہ ہم کو بچائے۔اُس وقت خلیفہ بنوامیہ افریقہ پر
چڑھائی کی تجویزیں کر رہا تھا اور سپین فتح کرنے کی سکیم بن رہی تھی اور تمام علاقوں میں یہ
احکام جاری ہو چکے تھے کہ جتنی فوج میسر آسکے وہ افریقہ کے لئے بھجوا دی جائے۔اُس
وقت وہ پیغا مبر پہنچا اور اُس نے عراق کے گورنر کو جو حجاج نامی تھا اور جو سخت بد نام تھا یہ
پیغام پہنچایا۔اُس میں بدنامی کی بھی باتیں ہوں گی مگر اس جیسا نڈر، بہادر اور اسلام کے
لئے قربانی کرنے والا آدمی بھی اُس زمانہ میں ہمیں شاذ و نادر ہی نظر آتا ہے۔آنے والے
نے حجاج سے کہا کہ میں سندھ سے آیا ہوں۔وہاں یکے بعد دیگرے دو مسلمان قافلے
لوٹے گئے ہیں اور کئی مسلمان قید ہیں۔راجہ داہر نے گورنر مکران سے یہ بالکل جھوٹ کہا
ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔حجاج نے کہا کہ میں کس طرح مان لوں کہ تم جو کچھ کہہ رہے
ہو درست کہہ رہے ہو؟ ہر بات کی دلیل ہونی چاہئے بغیر کسی دلیل کے میں تمہاری بات
نہیں مان سکتا۔اُس نے کہا کہ آپ مانیں یا نہ مانیں واقعہ یہی ہے کہ وہ لوگ جھوٹ بول
رہے ہیں۔حجاج نے کہا کہ اول تو تمہاری بات پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہم نے گورنر
مگر ان کو لکھا اور اُس نے جو جواب دیا وہ تمہارے اس بیان کے خلاف ہے۔دوسرے
تمہیں یہ بات یاد رکھنی چاہئے خلیفہ وقت کا حکم ہے کہ جتنی فوج میسر ہوا فریقہ بھیج دو۔پس
اس وقت ہم اپنی فوجوں کو کسی اور طرف نہیں بھیج سکتے۔غرض اس نے ہر طرح سمجھایا مگر
حجاج پر کوئی اثر نہیں ہوا اور اُس نے کہا کہ میرے حالات اس قسم کے نہیں کہ میں اس
زریں ہدایات (برائے طلباء )
237
جلد چهارم
طرف توجہ کر سکوں۔جب وہ ہر طرح دلائل دے کر تھک گیا تو اُس نے کہا میرے پاس کی
آپ کے لئے اور خلیفہ وقت کے لئے ایک پیغام بھی ہے۔حجاج نے کہا وہ کیا ہے؟ اُس
نے کہا کہ جب میں چلا ہوں تو ایک مسلمان عورت جو قید ہونے کے خطرہ میں تھی اور اس
وقت تک قید ہو چکی ہوگی اُس نے مجھے یہ پیغام دیا تھا کہ اسلامی خلیفہ اور عراق کے گورنر کو
ہماری طرف سے یہ پیغام دے دیں کہ مسلمان عورتیں ظالم ہندوؤں کے ہاتھ میں قید ہیں
اور ان کی عزت اور ان کا ناموس محفوظ نہیں ہے ہم مسلمان قوم سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ
اپنے فرض کو ادا کرے اور ہمیں یہاں سے بچانے کی کوشش کرے۔کوئی ملک نہیں ، کوئی
قوم نہیں دو یا تین عورتیں ہیں اور میں یا چھپیں مرد ہیں جن کے بچانے کے لئے بعض دفعہ
ضلع کا ڈپٹی کمشنر بھی یہ کہہ دیتا ہے کہ میرے پاس سپا ہی موجود نہیں۔یہ ایک معمولی واقعہ
ہے۔اس کا حجاج پر یہ اثر ہوتا ہے کہ وہی حجاج جو یہ کہہ رہا تھا کہ ہمارے پاس فوج نہیں ،
ہم یورپ پر حملہ کی تیاری کر رہے ہیں وہ اس پیغام کو سن کر گھبرا کر کھڑا ہو گیا اور جب اُس
آنے والے آدمی نے پوچھا کہ اب آپ مجھے کیا جواب دیتے ہیں؟ تو حجاج نے کہا کہ
اب کہنے اور سننے کا کوئی وقت باقی نہیں اب میرے لئے کوئی اور فیصلہ کرنے کا سوال ہی
پیدا نہیں ہوتا۔اب اس کا جواب ہندوستان کی فوج کو ہی دیا جائے گا۔چنانچہ اُس نے
بادشاہ کو لکھا اُس نے بھی یہی کہا کہ ٹھیک فیصلہ ہے اب ہمارے لئے غور کرنے کا کوئی موقع
باقی نہیں۔اور اس فیصلے کے مطابق مسلمان فوج سندھ کے لئے روانہ کر دی گئی۔درمیان
میں کوئی ہزار میل کا فاصلہ ہے یا اس سے بھی زیادہ۔اور اس زمانے میں موٹروں کے
ساتھ بھی اس فاصلے کو آسانی سے طے نہیں کیا جا سکتا لیکن بادشاہ نے حکم دیا کہ اب
مسلمانوں کی عزت اور ناموس کا سوال ہے بغیر کسی التوا کے جلد سے جلد منزل مقصود پر
مسلمانوں کا پہنچنا ضروری ہے۔چنانچہ مسلمان درمیان میں کہیں ٹھہرے نہیں اُنہوں نے
اونٹوں اور گھوڑوں پر رات اور دن سفر کیا اور بارھویں دن اس فاصلے کو جو آج ریلوں اور
موٹروں کے ذریعہ بھی اتنے قلیل عرصہ میں طے نہیں کیا جا سکتا اپنی ان تھک محنت اور کوشش
زریں ہدایات (برائے طلباء )
238
جلد چهارم
کے ساتھ طے کرتے ہوئے وہ ہندوستان کی سرحد پر پہنچ گئے۔اب تو تمہارا اپنا وجود ہی بتا
رہا ہے کہ اس مہم کا نتیجہ کیا ہوا۔نتیجہ یہ ہوا کہ وہ آٹھ ہزار سپاہی جو بصرہ سے چلا تھا اس
آٹھ ہزار سپاہی نے دو مہینہ کے اندر اندر سندھ کو مسلمان اور اس کے گردو نواح تک کو فتح
کر لیا اور وہ قیدی بچائے گئے ، عورتیں بچالی گئیں اور سندھ کا ملک جس میں راجہ داہر کی
حکومت تھی اسے سارے کا سارا فتح کر لیا گیا۔اور پھر مسلمانوں کا لشکر ملتان کی طرف
بڑھا مگر بدقسمتی سے بادشاہ کی وفات کے بعد اُس کا بھائی تخت نشین ہوا۔اُسے ان
لڑائیوں میں بادشاہ سے بھی اختلاف تھا اور افسروں سے بھی اختلاف تھا۔جب اپنے
بھائی کی وفات کے بعد وہ حکومت کے تخت پر بیٹھا تو اُس نے محمد بن قاسم کو جو ایک فائح
جرنیل تھا اور جو ارادہ رکھتا تھا کہ حملہ کر کے بنگال تک چلا جائے ، معزول کر کے واپس
آنے کا حکم دے دیا۔اور جب وہ واپس آیا تو اسے قتل کروا دیا ور نہ ہندوستان کا نقشہ آج
بالکل اور ہوتا۔آج صرف یہاں پاکستان نہ ہوتا بلکہ سارا ہندوستان ہی پاکستان ہوتا۔جن ملکوں کو عربوں نے فتح کیا ہے اُن میں اسلام اس طرح داخل ہوا ہے کہ کوئی شخص
اسے قبول کرنے سے بچا نہیں۔غیر قو میں جو ہندوستان میں آئی ہیں ان کے اندر تبلیغی جوش
نہیں تھا اس لئے انہوں نے چند علاقوں کو فتح کیا ہے۔وہاں کے رہنے والوں میں اسلام
کی دشمنی بھی تھی ، اسلامی تعلیم سے منافرت بھی تھی اور پھر ان فاتح اقوام کا سلوک بھی
زیادہ اچھا نہیں تھا لیکن عرب تو اس طرح بچھ جاتا تھا کہ وہ جس ملک میں جاتا اپنے آپ کو
حاکم نہیں سمجھتا تھا بلکہ لوگوں کا خادم سمجھتا تھا۔نتیجہ یہ ہوتا کہ تھوڑے عرصہ میں ہی سارے کا
سارا ملک مسلمان ہو جاتا۔پس اگر اُس زمانہ میں ہندوستان کو فتح کر لیا جاتا تو یقیناً آج
ہندوستان ، ایران اور مصر کی طرح ایک مسلمان ملک ہوتا کیونکہ وہ لوگ عربوں کا نمونہ
دیکھتے تھے۔اُن کی خدمت اور حسن سلوک کو دیکھتے تھے، اُن کی دیانت اور راست بازی کو
دیکھتے تھے اور ان اخلاق سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے تھے۔ان کے سامنے عرب اور
غیر عرب کا سوال نہیں ہوتا تھا بلکہ صرف سچائی کا سوال ہوتا تھا جس کے بعد بغض اور کینے