جامعہ نصرت ربوہ کا افتتاح اپنے اسلاف کے نقشِ قدم پر چلو
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء), حصہ 3
زریں ہدایات (برائے طلباء)
251
جلد چهارم
ہیں۔صبح کے وقت مکہ میں چلے جاؤ ، قاہرہ میں چلے جاؤ بازاروں میں لوبیا کی دیگیں تیار
ہوں گی اور ہر شخص اپنا برتن لے جائے گا اور تنور کی روٹیاں اور لوبیا کی پھلیاں لے آئے
گا۔غریب اسے یونہی کھا لیتے ہیں اور امیر آدمی گھی کا تڑکہ لگا لیتے ہیں۔اسی طرح دو پہر
کے وقت روٹی بازار سے آتی ہے اور سائن کے طور پر بھی وہ کوئی سستی سی چیز لے لیتے ہیں
اور گزارہ کر لیتے ہیں۔مگر ہمارے ہاں یہ حالت ہے کہ لوگ بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ ہم
وہ ماما رکھنا چاہتے ہیں جو ایک سیر آئے میں 80 پھلکے پکا سکتی ہو۔بازار والوں نے اپنے
کام کو اس طرح ہلکا کر لیا کہ سیر آٹے میں چھ روٹیاں تیار کر لیں اور انگریزوں نے سیر میں
چار اور بعض دفعہ دو۔اور انہوں نے اپنے کام کو اس طرح بو جھل بنا لیا کہ 80،80 پھلکے
بنانے لگے۔یہ سب شغل بے کاری ہیں جن کو دور کرنا پڑے گا اور جن کو دور کر کے ہی تم اپنا
وقت بچا سکتی ہو۔آخر علم کے استعمال کے لئے تمہارے پاس وقت چاہئے۔اگر تم نے
اپنے آپ کو ایسا بنالیا کہ تمہارے پاس کچھ بھی وقت نہ بچا تو تم نے کرنا کیا ہے۔پس پہلا سوال وقت کا ہے۔تم کو اپنی زندگی ایسی بنانی پڑے گی کہ تم ان کاموں
کے لئے اپنے اوقات کو فارغ کر سکو۔پھر تمہارے لئے آسانی ہی آسانی ہے۔اور تم اس
وقت سے فائدہ اٹھا کر بیسیوں ایسے کام کر سکتی ہو جو تمہاری ترقی کے لئے ضروری ہیں۔پس یہ مسئلہ بھی تمہیں ہی حل کرنا پڑے گا۔اور اگر تم حل کر لو تو تمہاری مائیں آپ ہی آپ
تمہاری نقل کرنے پر مجبور ہوں گی۔ہم نے دیکھا ہے لڑکی پرائمری پاس ہوتی ہے تو جاہل
مائیں اپنی لڑکی کے آگے پیچھے پھرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہماری یہ بیٹی پرائمری پاس ہے۔بڑی عقل مند اور ہوشیار ہے۔اگر مائیں اپنی پرائمری پاس لڑکیوں کی بات رد نہیں کر سکتیں
تو تم تو بی۔اے ہو گی تمہاری بات وہ کیوں ماننے کے لئے تیار نہیں ہوں گی۔یہ کام جو میں
نے بتایا ہے اسے معمولی نہ سمجھو۔یہی وہ چیز ہے جس نے ہمارے ملک کی عورت کو بے کا ربنا
دیا ہے۔دوسری قوموں نے تو اس مسئلہ کو حل کر لیا اور چھ سات
ٹے بچا لئے لیکن تمہیں
کھانے پکانے کے دھندوں سے ہی فرصت نہیں ملتی۔اگر تم بھی چھ سات گھنٹے بچا لوتو یقینا تم
زریں ہدایات (برائے طلباء )
252
جلد چهارم
ان اقوام سے بہت زیادہ ترقی کر سکتی ہو۔کیونکہ وہ اگر چھ گھنٹے بچاتی ہیں تو دو گھنٹے قومی
کاموں میں صرف کرتی ہیں اور چار گھنٹے ناچ گانے میں صرف کرتی ہیں۔لیکن تم اپنا سارا
وقت قومی اور مذہبی کاموں میں صرف کرو گی۔اس لئے یورپ کی عورت کے مقابلے میں
تمہیں اپنے کاموں کے لئے تین گنا وقت مل جائے گا۔اور جب وہ چھ گھنٹوں میں سے
چار گھنٹے ناچ گانے میں صرف کرے گی اور تمہارا تمام وقت خالص دینی کاموں
میں صرف ہوگا اور اس طرح تم ان سے تین گنا کام کرو گی تو تمہاری فتح یقینی ہے کیونکہ
وقت کے لحاظ سے یورپ کی تین تین عورتوں کے مقابلے میں تمہاری ایک ایک عورت ہو
گی۔اس وقت تمہاری سو عورت بھی یورپ کی ایک عورت کے مقابلے میں کوئی حقیقت نہیں
رکھتی کیونکہ تمہارا علم بھی کم ہے اور تمہارے پاس اپنے قومی کاموں کے لئے وقت بھی نہیں
بچتا۔لیکن جب تم علم حاصل کر لو گی اور قومی کاموں کے لئے وقت بھی ان سے زیادہ صرف
کرو گی تو تمہاری ایک عورت کے مقابلہ میں یورپ کی سو عورت بھی کوئی حقیقت نہیں رکھے
گی۔جب تک یورپ کا ماحول ایسا ہے اور اس کا طریق عمل ایسا ہے کہ اس کی ایک عورت
تمہاری سوعورت کے برابر ہوگی اُس کا جیتنا یقینی ہے۔لیکن جب تم اپنے آپ کو ایسی بنا
لوگی کہ تمہاری ایک عورت اُن کی سوعورت کے برابر ہوگی تو پھر تمہارا جیتنا یقینی ہے۔ان
ریمارکس اور نصیحتوں کے ساتھ میں اپنے خطبہ کو ختم کرتا ہو ا کالج کا افتتاح کرتا ہوں اور
اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے زنانہ کالج کی اس چھوٹی سی بنیاد کو اپنی عظیم الشان
برکتوں سے نوازے اور یہ چھوٹا سا ادارہ دنیا کے تمام علمی اداروں پر چھا جائے۔“
الفضل ربوہ 15 جولائی 1951 ء )
1: عبس : 17
2: عبس: 16
:43 مسلم کتاب الایمان باب جواز الاستمرار بالايمان(الخ) صفحه 75
حدیث نمبر 377 مطبوعہ ریاض 2000ء الطبعة الثانية
زریں ہدایات (برائے طلباء)
253
جلد چهارم
5 تاریخ طبری جلد 4 صفحہ 322 تا325 دار الفکر بیروت 1987ء
6 بخاری کتاب الاعتصام باب ما ذكر النبي صلى الله علیه وسلم و حض
على اتفاق اهل العلم (الخ) صفحہ 1261 حدیث نمبر 7324 مطبوعہ ریاض
1999ء الطبعة الثانية
7: الواقعة : 80