دین کو سمجھو اور دین پر عمل کرنا اپنا شعار بناؤ
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
254
جلد چهارم
دین کو سمجھو اور دین پر عمل کرنا اپنا شعار بناؤ
یکم مارچ 1954 ء کو بعد نماز عصر تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کی جماعت نہم کے طلباء
نے میٹرک کے امتحان میں شمولیت اختیار کرنے والے طلباء کے اعزاز میں ایک دعوت
چائے دی۔جس میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے بھی از راہ شفقت شمولیت فرمائی۔اس
موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔میں نے آج یہاں آنا تو قبول کر لیا تھا لیکن عصر کے قریب سے مجھے شدید سر درد کا
دوره شروع ہے۔جو بائیں طرف سر کے نصف حصہ میں ہے اور یہ ملیریا کی علامت ہوتی
ہے جس کی وجہ سے میرے لئے یہاں آنا مشکل تھا۔خصوصاً اس وجہ سے کہ ہوا لگ کر
طبیعت زیادہ خراب ہو جاتی ہے۔مگر چونکہ یہ دوسرا موقع تھا وعدے کا۔ایک دفعہ وعدہ
کر کے میں لاہور چلا گیا تھا اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ میں آ جاؤں خواہ اس موقع
پر میں چند الفاظ ہی کہوں۔اس وقت جو قرآن کریم کی تلاوت کی گئی ہے اور اسی طرح جو نظم پڑھی گئی ہے اس
کے متعلق یہ بات مجھے ہمیشہ ہی خوش کرتی ہے کہ ہمارے ہائی سکول میں اس بات کی پوری
احتیاط کی جاتی ہے یا بہت حد تک احتیاط کی جاتی ہے کہ تلاوت صحیح طور پر کی جائے اور اسی طرح
نظم بھی صحیح طور پر پڑھی جائے۔بلکہ میں کہہ سکتا ہوں تلاوت کے معاملہ میں مدرسہ احمدیہ کے
طلباء جن کی پڑھائی خالص عربی ہے ان پر بھی تعلیم الاسلام ہائی سکول کے طلباء اس لحاظ
سے فوقیت رکھتے ہیں۔مدرسہ احمدیہ کے طلباء کی تلاوت بہت سی غلطیوں سے پُر ہوتی ہے
مگر ہائی سکول کے طلباء بہت صحیح تلاوت کرتے ہیں۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یا تو
زریں ہدایات (برائے طلباء)
255
جلد چهارم
لڑکوں کو خاص مشق کرائی جاتی ہے اور یا پھر ان میں عربی کے متعلق جو احساس کمتری پایا
جاتا ہے وہ انہیں زیادہ احتیاط کی طرف مائل کر دیتا ہے۔بہر حال یہ امر ہمیشہ ہی میرے
لئے خوشی کا موجب رہا ہے سوائے پہلے ایک دو سالوں کے کہ جن میں طلباء کچھ غلطیاں کر
جاتے تھے اس کے بعد میں مسلسل ان کی تلاوت کو غور سے سنتا رہا ہوں۔سوائے معمولی
غلطیوں کے عموماً تلاوت صحیح کی جاتی ہے۔اس دفعہ بھی جس لڑکے نے تلاوت کی ہے صحیح
کی ہے اور جس لڑکے نے نظم پڑھی ہے اس کا طریق بھی ایسا تھا جس سے معلوم ہوتا تھا کہ
وہ مطلب سمجھ کر نظم پڑھ رہا ہے۔لیکن اس کا سینہ ایسا کھلا نہیں تھا کہ وہ اس بوجھ کو زیادہ دیر
تک برداشت کر سکتا۔آجکل چونکہ یہ بھی ایک فن بنا ہوا ہے اس لئے اساتذہ کو چاہئے کہ
وہ طلباء کو اس کی مشق کرا دیا کریں۔اونچی آواز ہمیشہ سینہ میں سانس کو روک رکھنے سے پیدا
ہوتی ہے۔جب ہم لمبا سانس کھینچ کر بولیں تو ہماری آواز بلند ہو جاتی ہے۔پس طلباء کو
ایسی مشق کرانی چاہئے کہ وہ سانس کھینچ کر زیادہ دیر تک روک سکیں۔اگر یہ مشق نہ ہو تو
آواز نیچی رہ جاتی اور کمزور پڑ جاتی ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے میری طبیعت اچھی نہیں
اس لئے میں اس وقت صرف چند الفاظ ہی کہنا چاہتا ہوں۔ہمارا یہ سکول اس لئے قائم کیا گیا ہے کہ اس کے ذریعہ سے طلباء کو دین کی تعلیم دی
جائے۔اس سکول کا نام ہی تعلیم الاسلام ہے اور اسی غرض کے ماتحت طلباء کو یہاں تعلیم
دی جاتی ہے۔پس مقدم چیز یہی ہے کہ جولڑ کے باہر سے یہاں آتے ہیں وہ قرآن کریم کا
ترجمہ سیکھیں ، پھر اس کے مطالب کو سمجھیں اور اسلام کی زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل
کرنے کی کوشش کریں تا کہ جب وہ تعلیم سے فارغ ہو کر باہر جائیں تو لوگ محسوس کریں
کہ انہوں نے دین کو اچھی طرح سمجھا ہے اور اس کو سیکھنے کی کوشش کی ہے۔یوں اگر دین
کی وسعت کو دیکھا جائے تو اس کی کوئی حد نہیں۔بلکہ دنیا کی کسی چیز کو لے لو، دنیا کی مٹی کو
لے لو، پانی کو لے لو۔آج تک مٹی اور پانی کے نئے نئے خواص نکلتے چلے آ رہے ہیں۔ہائیڈ روجن بم انہی میٹیوں اور پانیوں سے نکالا گیا ہے اور دنیا حیران ہے کہ کیسی خطر ناک
زریں ہدایات (برائے طلباء)
256
جلد چهارم
چیز ایجاد ہوئی ہے۔لیکن جہاں ان اشیاء کی باریکیاں ختم ہونے میں نہیں آتیں اور ان
کے نئے سے نئے خواص نکلتے چلے آ رہے ہیں وہاں جب تک سائنس کی تحقیق نہیں ہوئی
تھی تب بھی لوگ دریاؤں سے ویسا ہی مزہ اٹھاتے تھے جیسے آج اٹھا رہے ہیں۔بے شک
انہوں نے سائنس نہیں پڑھی تھی لیکن کیا وہ پہاڑوں کو دیکھ کر لطف نہیں اٹھاتے تھے؟ کیا
وہ دریاؤں کو دیکھ کر لطف نہیں اٹھاتے تھے ؟ کیا وہ صحراؤں کو دیکھ کر لطف نہیں اٹھاتے
تھے؟ خدا نے دنیا کو بنا یا ہی ایسا ہے کہ ہر علم اور ہر ملک کا انسان اس سے لطف اندوز ہو سکتا
ہے۔مثلاً زمین پر گھانس پھونس ہے، درخت ہیں، پہاڑ ہیں ، دریا ہیں اور اسی طرح اور
ہزاروں ہزار چیزیں ہیں۔اب بغیر اس کے کہ ایک شخص جانتا ہو کہ بارشیں کیوں ہوتی
ہیں، بیجوں کے اندر کیا کیا قابلیتیں ہوتی ہیں، زمین کے اندر کیا کیا خاصیتیں ہیں،
پہاڑوں کے کیا کام ہیں، دریاؤں کے کیا فوائد ہیں ایک جاہل سے جاہل انسان بھی ان کو
دیکھتا ہے تو لطف حاصل کرتا ہے۔ایک گونگا اور بہرہ انسان بھی دیکھتا ہے تو ہی ہی ہاہا
کرنے لگ جاتا ہے۔غرض کم سے کم علم والا بھی اس سے مزہ حاصل کرتا ہے اور بڑے
سے بڑے علم والا بھی اس سے مزہ حاصل کرتا ہے۔یہی حال قرآن کریم کا ہے اس میں جو باریکیاں مخفی ہیں ان کو تو جاننے والے جانتے
ہی ہیں لیکن کم سے کم علم والا بھی قرآن کریم سے اُسی طرح لطف حاصل کر سکتا ہے جس
طرح ایک کم سے کم علم والا۔جو سائنس کا ایک حرف بھی نہیں جانتا قدرت کے مناظر کو
دیکھ کر لطف حاصل کر لیتا ہے۔پس اگر تم معمولی توجہ سے بھی قرآن کریم پڑھو اور اس پر
غور کرو تو جتنی عقل تمہارے اندر پائی جاتی ہے اس کے مطابق تمہیں اس کے اندر ایسی
خوبیاں نظر آ جائیں گی کہ تم اس کے بار یک حسن کو جانے بغیر ہی اس سے لذت آشنا ہو
جاؤ گے۔قصہ مشہور ہے کہ دو فلاسفر تھے جن کی آپس میں بحث شروع ہو گئی۔ایک دلائل
دیتا کہ خدا ہے اور دوسرا کہتا کہ خدا نہیں۔آخر یہ بحث لمبی ہو گئی۔جو فلاسفر یہ کہتا تھا کہ خدا
نہیں وہ کہتا کہ خدا کا عقیدہ تم نے خود ایجاد کیا ہے اور آہستہ آہستہ اسے لوگوں پر ٹھونس دیا
زریں ہدایات (برائے طلباء)
257
جلد چهارم
ہے۔ورنہ جو چیز نظر ہی نہیں آتی اسے کوئی مان کس طرح سکتا ہے۔پہلے تم نے خود ایک خدا
ایجاد کیا اور پھر تم نے لوگوں سے کہا کہ اسے تسلیم کرو ورنہ خالی عقل اس خیال پر کبھی نہیں پہنچ
سکتی کہ اس دنیا کا کوئی خدا ہے۔دوسرے نے کہا کہ خالی عقل اس عقیدہ پر پہنچ سکتی ہے یا
نہیں۔اس کے پہچاننے کا طریق یہ ہے کہ یہی بات ہم کسی جنگلی آدمی سے پوچھ لیتے ہیں۔اگر تو وہ کہے گا کہ اس دنیا کا کوئی خدا ہے تو ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ یہ عقیدہ ایسا ہے جسے
فطرت تسلیم کرتی ہے۔اور اگر وہ کہے گا کہ مجھے کیا پتہ، یہ بات تو پڑھے لکھے جانتے ہیں تو
نہ لگ جائے گا کہ یہ عقیدہ پڑھے لکھے لوگوں کی ایجاد ہے۔فطرت کا اس کے ساتھ کوئی
تعلق نہیں۔چنانچہ اس کے بعد وہ ایک جانگلی کے پاس گئے۔وہ اُس وقت اونٹ پر گھانس
لا در ہا تھا۔انہوں نے اس سے پوچھا کہ میاں ! ہم تم سے ایک بات پوچھنا چاہتے ہیں تم
ہمیں یہ بتاؤ کہ اس دنیا کا کوئی خدا ہے یا نہیں ؟ وہ ہنس کر کہنے لگا کہ خدا نہیں تو کیا ہے؟
انہوں نے کہا کوئی ثبوت؟ وہ کہنے لگا ارے میاں ! جنگل میں لید پڑی ہوئی ہوتی ہے تو میں
کہتا ہوں کہ یہاں سے گدھا گزرا ہے۔مینگنی پڑی ہوئی ہوتی ہے تو میں کہتا ہوں یہاں
سے بکری گزری ہے۔کیا اتنی بڑی زمین اور آسمان کو دیکھ کر میں نہیں سمجھ سکتا کہ اس دنیا کو
بھی کسی نے بنایا ہے۔اب دیکھو ہستی باری تعالیٰ کے جو بار یک دلائل ہیں ان کا اسے کوئی
علم نہیں تھا۔مگر چونکہ یہ چیز انسانی فطرت میں داخل تھی اس لئے اس نے کہا کہ ایک چھوٹی
سے چھوٹی چیز کو دیکھ کر ہم کہتے ہیں کہ یہ بلا وجہ نہیں تو پھر ہم زمین اور آسمان کو دیکھ کرکس
طرح کہہ سکتے ہیں کہ یہ خود بخود پیدا ہو گئے ہیں۔بے شک یہ ایک نامکمل دلیل ہے جب تم
فلسفہ پڑھو گے تو تم دیکھو گے کہ اس دلیل پر اعتراض کرنے والا اعتراض کرے گا اور کہے
گا کہ یہ دلیل غلط ہے لیکن اس شخص کے لئے یہ دلیل بالکل کافی تھی اور وہ حیران تھا کہ کیا
کوئی ایسا بے وقوف بھی ہو سکتا ہے جو کہے کہ اتنی بڑی دنیا کا کوئی خدا نہیں۔اگر لید اور
مینگنیوں کو دیکھ کر اونٹ اور گھوڑے اور بکری کا خیال آ سکتا ہے تو زمین و آسمان کو دیکھ کر خدا
کا انکار کس طرح کیا جا سکتا ہے۔جس طرح اس بدوی نے اپنی عقل کے مطابق خدا تعالیٰ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
258
جلد چهارم
کے وجود کو دیکھا اور سمجھا اسی طرح قرآن کریم کے بھی مختلف پر دے ہیں اور ہر انسان اپنی
عقل کے مطابق اس کو سمجھ لیتا ہے۔ایک جاہل آدمی اپنے علم کے مطابق اور ایک عالم
مخلص اپنے علم کے مطابق۔یہ کہنا کہ انسان کو خدا کی راہنمائی کی کیا ضرورت ہے؟ ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی
کہے کہ سائنس میں سوچنے کی کیا ضرورت ہے۔حالانکہ سائنس نام ہی اس چیز کا ہے کہ
انسان مٹی پر غور کر کے ، پانی پر غور کر کے ، ہوا پر غور کر کے، گرمی اور سردی پر غور کر کے
مختلف نتائج اخذ کرے اور ان کی روشنی میں اپنے علم اور تجربہ کو ترقی دے۔اگر وہ کہے کہ
مجھے پانی کے دیکھنے کی کیا ضرورت ہے، مجھے مٹی پر غور کرنے کی کیا ضرورت ہے، مجھے
ہواؤں کے متعلق کسی سوچ بچار کی کیا حاجت ہے، میں کیوں سوچوں کہ سردی کیوں آتی
ہے اور گرمی کیوں بڑھتی ہے تو ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ وہ اس کے نتیجہ میں کوئی ترقی نہیں
کر سکتا۔وہ جس طرح جاہل تھا اسی طرح جاہل رہے گا۔اسی طرح یہ کہنا کہ خدا کی
راہنمائی کی کیا ضرورت ہے؟ یہ بھی ویسی ہی جاہلانہ بات ہے جیسے یہ بات کہ مجھے مٹی اور
پانی اور ہوا اور گرمی اور سردی پر غور کرنے کی کیا ضرورت ہے۔۔حقیقت یہ ہے کہ جو چیز درون پردہ ہو جب تک وہ آپ ہمیں آواز نہ دے اور آپ
اپنے متعلق راہنمائی نہ کرے ہمیں باہر سے اس کے متعلق کچھ بھی معلوم نہیں ہو سکتا۔فرض
کرو ایک مکان کا دروازہ اندر سے بند ہے اور تمہیں معلوم نہیں کہ اس کے اندر کون ہے تو
تمہیں اندر کا حال کس طرح پتہ لگ سکتا ہے۔جب تک اندر سے خود تمہارے کانوں میں
کوئی آواز نہ آئے۔فرض کرو اس مکان کے اندر بکری بندھی ہوئی ہے اور تم باہر کھڑے
کہہ رہے ہو السَّلَامُ عَلَيْكُمُ کیا میں اندر آ جاؤں؟ اس پر اندر سے ” میں میں کی
آواز آتی ہے تو تم سمجھ جاتے ہو کہ اندر کوئی بکری ہے، آدمی نہیں۔لیکن جب تک تمہیں
آواز نہیں آتی ممکن ہے تم بار بار ادب کے ساتھ کہو کہ اجازت ہو تو اندر آ جاؤں؟ پس
بکری کی آواز تمہیں حقیقت حال سے آگاہ کر دیتی ہے۔یا تم آواز دیتے ہو اور اندر سے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
259
جلد چهارم
کسی پردہ دار عورت کی آواز آ جاتی ہے تو تم کہتے ہو کہ معاف کیجئے میں نے سمجھا تھا کہ
صاحب خانہ اندر ہیں۔تو جو چیز پس پردہ ہو جب تک وہ خود آواز نہ دے ہمیں پتہ کس
طرح لگ سکتا ہے کہ وہ کون ہے اور اس کی کیا حقیقت ہے۔اگر ہم اپنے قیاس سے اس
کے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے تو وہ ایسی ہی بات ہو گی جیسے مشہور ہے کہ کسی شہر میں چار
اندھے رہا کرتے تھے۔اتفاقاً ایک دن اُس شہر میں ہاتھی آ گیا اور سینکڑوں آدمی اس کے
دیکھنے کے لئے اکٹھے ہو گئے۔ان اندھوں نے شہر والوں سے کہا کہ ہمیں بھی وہاں لے
چلو۔سارا شہر دیکھ آیا ہے اگر ہم نہ گئے تو لوگ کیا کہیں گے۔چنانچہ کوئی شخص انہیں سہارا
دے کر وہاں لے گیا۔اب وہ دیکھ تو سکتے نہیں تھے انہوں نے کہا کہ چلو ہم ٹول کر ہی معلوم
کر لیتے ہیں کہ ہاتھی کیسا ہوتا ہے۔چنانچہ ایک نے ہاتھ مارا تو وہ اس کی دم پر پڑا،
دوسرے نے ہاتھ مارا تو کان پر پڑا، تیسرے نے ہاتھ مارا تو سوٹڈ پر پڑا، چوتھے نے ہاتھ
مارا تو پیٹ پر پڑا۔اس کے بعد وہ واپس آگئے اور پھر انہوں نے بیٹھ کر آپس میں ہاتھی
کے متعلق باتیں شروع کر دیں۔ایک نے کہا کہ ہاتھی بس ایک لمبی سی چیز ہوتی ہے جس
کے آگے تھوڑے سے بال ہوتے ہیں۔دوسرے نے کہا کہ تم بالکل جھوٹ بولتے ہو ہاتھی
تو ایسا ہوتا ہے جیسے چھا ج ہوتا ہے۔تیسرے نے کہا تم نے ہاتھی دیکھا ہی نہیں وہ تو ڈھول
کی طرح ہوتا ہے۔چوتھے نے کہا کہ سب غلط کہتے ہو وہ تو ایک موٹی سی لچکدار چیز ہوتی
ہے اور کچھ بھی نہیں ہوتا ( اس کا ہاتھ سونڈ پر پڑا تھا ) یہ اختلاف اس لئے ہوا کہ انہوں نے
بے دیکھے محض قیاس سے ایک چیز کا اندازہ کیا تھا۔اسی طرح جو چیز درون پردہ ہو اس کا
پستہ باہر سے نہیں لگ سکتا۔اگر کوئی پتہ لگانے کی کوشش کرے گا تو وہ اندھوں کی طرح غلط
پر ہی پہنچے گا۔یہی حال خدا تعالیٰ کی معرفت اور اس کی دینی تعلیموں کا ہے۔یہ علم
صرف خدا تعالیٰ کی کتاب سے ہی حاصل ہوسکتا ہے اور جو شخص اسے باہر سے سیکھنے یا سمجھنے
کی کوشش کرتا ہے وہ ان اندھوں کی طرح ہوتا ہے جن میں سے کسی نے سونڈ پر ہاتھ مارکر
سمجھ لیا تھا کہ میں نے ہاتھی دیکھ لیا ہے۔کسی نے دم پر ہاتھ مار کر مجھ لیا تھا کہ میں نے ہاتھی
زریں ہدایات (برائے طلباء )
260
جلد چهارم
دیکھ لیا ہے۔کسی نے پیٹ پر ہاتھ مار کر سمجھ لیا تھا کہ میں نے ہاتھی دیکھ لیا ہے اور کسی نے
کان پر ہاتھ مار کر مجھ لیا تھا کہ میں نے ہاتھی دیکھ لیا ہے۔تمہیں تعلیم الاسلام ہائی سکول میں داخل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ تم اسلام کو سمجھو،
قرآن کو سمجھو، محمد رسول اللہ ﷺ کے احکام کو سمجھو اور ان کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنے
کی کوشش کرو اور عقل کا دامن اپنے ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑو۔یادرکھو خدا عقل کا محتاج نہیں
لیکن عقل کو اس نے ہمارے علم کا ذریعہ بنایا ہے۔جہاں تک خدا تعالیٰ کی ذات کا تعلق ہے
وہ عقل کا خالق ہے اس لئے خدا تعالیٰ کا نام اسلام میں عاقل نہیں آتا۔عقل کے معنے
ہوتے ہیں کسی چیز کو روکنا۔مثلاً میرے سامنے اس وقت پیالی پڑی ہے۔میری نظر اس
کے دائیں بھی پڑتی ہے اور بائیں بھی پڑتی ہے۔لیکن سامنے آ کر رک جاتی ہے اور مجھے
محسوس ہوتا ہے کہ یہاں کوئی چیز پڑی ہے۔اگر میری نظر یہاں نہ رکے تو مجھے پیالی نظر نہ
آئے۔پس چونکہ ہم بغیر حد بندی کے کسی چیز کو محسوس نہیں کرتے اس لئے ہمارے لئے
عقل کی ضرورت ہے۔لیکن خدا شش جہت سے بلکہ اس سے بھی زیادہ جہتوں سے ہر چیز کو
دیکھتا ہے اس لئے اسے کسی روک اور حد بندی کی ضرورت نہیں۔لیکن چونکہ ہمیں ضرورت
ہے اس لئے وہ کوئی ایسی بات نہیں کرتا جو عقل کے خلاف ہو۔اگر وہ اس کے خلاف کرے
تو یہ ایسی ہی بات ہو گی جیسے کسی گھر کو آگ لگ جائے تو مالک مکان آگ کو بجھانے کی
بجائے لوگوں کو پنکھے دے دے کہ وہ اور زیادہ اس آگ کو بھڑ کا ئیں۔یا ڈوبنے والے کو
بچانے کی بجائے انسان اس کے سینہ پر پتھر رکھ دے۔جو شخص ڈوبنے والے کے سینہ پر
پتھر رکھے گا وہ اسے ڈبو دے گا۔جو شخص آگ لگنے پر کسی کو پنکھے دے گا وہ اس آگ کو
بجھائے گا نہیں بلکہ اسے اور زیادہ بھڑکائے گا۔اسی طرح کوئی عقلمند ایسا نہیں کر سکتا کہ وہ
کسی کو روٹی پکانے کے لئے کہے اور اسے لکڑی کی بجائے پانی دے دے۔کوئی عقل مند
ایسا نہیں کر سکتا کہ وہ ڈوبتے کو بچانے کا حکم دے اور اس کے سینہ پر پتھر رکھوا دے۔کوئی
عقل مند ایسا نہیں کر سکتا کہ وہ آگ بجھانے کا حکم دے اور ہاتھوں میں پنکھے پکڑوا دے۔
زریں ہدایات (برائے طلباء )
261
جلد چهارم
اسی طرح خدا بھی یہ نہیں کر سکتا کہ وہ لوگوں کو حکم دے کہ عقل استعمال نہ کرو۔بے شک اس
کو عقل کی ضرورت نہیں لیکن ہمیں اس کی ضرورت ہے اور چونکہ ہمیں عقل کی ضرورت ہے
اس لئے وہ کوئی حکم ہمیں ایسا نہیں دے سکتا جو عقل کے خلاف ہو۔بعض بے وقوف سائنس دان کہتے ہیں کہ ہم عقل سے خدا کو معلوم کر سکتے ہیں جیسے
بعض بے وقوف مولوی یہ کہتے ہیں کہ مذہب کا عقل سے کیا تعلق ہے۔یہ دونوں بے وقوف
ہیں۔خدا کو ہم عقل سے دریافت نہیں کر سکتے اور مذہب کو بغیر عقل کے ہم سمجھ نہیں سکتے۔جس طرح دنیا کی تمام معقول باتوں کے سمجھنے کے لئے عقل کی ضرورت ہے اسی طرح
مذہب کے سمجھنے کے لئے بھی عقل استعمال کی جاتی ہے۔مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ کوئی
انسان محض عقل سے خدا کو پا سکتا ہے۔خدا کے پانے کے لئے مذہب ہمارا رہنما ہے اور
مذہب کے سمجھنے کے لئے عقل کا پاسبان ضروری ہے۔ان دونوں حدوں کو مدنظر رکھتے
ہوئے تم دینی تعلیم کے حصول کی کوشش کرو۔خدا نے تمہیں موقع دیا ہے کہ تم اس دین کو جو
کہ آخری اور کامل دین ہے سمجھو اور اسے لوگوں کے سامنے پیش کرو۔اگر تم سچے دل سے
اور اپنی پوری کوشش اور جدو جہد سے ایک مہینہ بھی قرآن کریم کو غور سے پڑھو اور اسے
سمجھنے کی کوشش کرو تو وہ خود بخود تمہاری رہنمائی کرنے لگ جائے گا اور تمہیں آپ ہی آپ
نئے سے نئے رستے نظر آنے شروع ہو جائیں گے۔پنجابی میں ایک ضرب المثل ہے کہ
گھروں میں آیاں تے سنے توں دیندا ہاں یعنی گھر سے تو میں آیا ہوں اور پیغام تم
دے رہے ہو۔بالکل یہی بات خدا تعالیٰ کے متعلق کہی جاسکتی ہے۔جب کوئی شخص خدا سے
ملنا چاہے تولا ز ما خدا ہی اسے بتا سکتا ہے کہ تم اس اس طرح مجھے مل سکتے ہو۔وہ خود بخود اس
تک کس طرح پہنچ سکتا ہے۔پس وہ سائنس دان پاگل ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم خدا کو اپنی
عقل کے زور سے پاسکتے ہیں۔خدا کو خدا کے ذریعہ ہی پایا جا سکتا ہے۔اور خدا کی رہنمائی
حاصل کرنے کا سب سے بڑا اور کامیاب ذریعہ یہی ہے کہ انسان خدا کے کلام پر غور
کرے، اسے سمجھے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرے۔-
زریں ہدایات (برائے طلباء )
262
جلد چهارم
غرض تمہارے لئے اللہ تعالیٰ نے جو سامان پیدا کئے ہیں تمہیں ان سے فائدہ اٹھانا
چاہئے اور اپنے سکول کی اچھی روایات کو قائم رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔مجھے افسوس
ہے کہ طلباء جب سکول کی تعلیم سے فارغ ہو جاتے ہیں تو پھر وہ اپنے اس سکول سے تعلق
قائم نہیں رکھتے۔حالانکہ دوسروں میں یہ بات پائی جاتی ہے۔علی گڑھ کو دیکھ لو۔وہاں جن
لوگوں نے تعلیم پائی ہے وہ اب تک اپنے کالج کے نام کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔پاکستان
میں آ کر بھی ان کی یہ کوششیں جاری ہیں کہ یہاں ایک نیا علی گڑھ بنا دیا جائے۔تم کو بھی
چاہئے کہ تم اس سکول سے اپنے تعلق کو قائم رکھو۔ماں کے پیٹ سے جب بچہ پیدا ہوتا ہے
تو کیا بڑے ہو کر وہ اس تعلق کو بھلا دیتا ہے جو اس کا اپنی ماں کے ساتھ تھا ؟ اگر وہ اپنی ماں
کو بھلا سکتا ہے تو تم بھی کہہ سکتے ہو کہ ہم اپنے سکول کے پرانے تعلق کو کیوں یاد رکھیں۔لیکن اگر وہ نہیں بھلا سکتا اور اگر بھلاتا ہے تو لوگ اسے ملامت کرتے ہیں تو تمہیں بھی اس
تعلق
کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔جوں جوں تم دنیوی کاموں میں شمولیت اختیار کرو
اور تمہاری سمجھ زیادہ ہوتی چلی جائے تمہیں وہ سکول بھی یادرکھنا چاہئے جس نے بچپن میں
علم کی بنیاد تمہارے دماغوں میں قائم کی تھی۔اور اپنے ان اساتذہ کو بھی یاد رکھنا چاہئے
جنہوں نے تمہیں علم سے آراستہ و پیراستہ کیا ہے۔میں سمجھتا ہوں اس وقت سکول کے
ہزاروں طالب علم مختلف مقامات پر کام کر رہے ہوں گے اگر ہر ایک کو اپنے سکول کا
احساس ہوتا تو سکول کی عمارتوں کے وہ حصے جو ابھی خالی پڑے ہیں خالی نظر نہ آتے۔علیگڑھ کالج کے طلباء ہر سال چھٹیوں پر جاتے ہیں اور ہزاروں روپیہ کالج کے لئے چندہ کر
کے لے آتے ہیں۔اگر اس سکول کے طلباء بھی اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور سکول کی ترقی
کے لئے چندے بھجوائیں اور اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کو بھی تحریک کریں کہ وہ نئے
لڑکے یہاں تعلیم کے لئے بھجوائیں تو اس سکول کا معیار لازماً بڑھتا چلا جائے گا اور اس کی
شہرت میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔اور جب کوئی کہے گا کہ میں ربوہ کے تعلیم الاسلام ہائی سکول
کا طالب علم ہوں تو سب لوگ کہیں گے کہ یہاں کے لڑکے بڑے ہوشیار ہوتے ہیں ہم بھی
زریں ہدایات (برائے طلباء )
263
جلد چهارم
اپنے لڑکوں کو یہیں تعلیم کے لئے بھجوائیں گے۔لیکن اگر تم اس سکول کو بھول جاؤ اور تمہاری
زبان پر بھی نہ آئے کہ ہم اس سکول میں پڑھتے رہے ہیں اور اسلام کی تعلیم ہم نے وہیں
سے سیکھی ہے تو کسی کو پتہ بھی نہیں لگے گا کہ اس سکول کی کیا عظمت ہے۔پس جب تم یہاں
سے جاؤ تو اس امر کو یا د رکھو کہ جب بھی کوئی موقع نکلے تو اس سکول کی عظمت کا ذکر کرو اور
بتاؤ کہ وہاں کس طرح دینی تعلیم دی جاتی ہے اور کس محنت اور توجہ کے ساتھ اخلاق
سکھائے جاتے ہیں۔پھر جب خدا تعالیٰ تمہیں کام کرنے کا موقع دے تو تم اپنے اموال
سے بھی اس سکول کی مدد کرو۔اگر ایک لڑکا چار چار پانچ پانچ روپے بھی بھجوائے تو دس
پندرہ ہزار روپیہ سالانہ چندہ آجاتا ہے۔اس طرح دو چار سال میں ہی سکول کی بلڈنگ
مکمل ہوسکتی ہے۔اس کے بعد میں دعا کر دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ امتحان دینے والوں کو اچھے نمبروں پر
کامیاب کرے اور جس غرض کے لئے انہوں نے تعلیم حاصل کی ہے اس میں وہ پورے اتریں
اور اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب زندگی عطا کرے اور انہیں ہمیشہ صحیح رستہ پر چلنے کی توفیق عطا
( الفضل 29 نومبر 1955ء)
فرمائے۔“