ذاتی کاموں کے مقابلے میں خدا اور اس کے دین کو مقدم رکھنا ضروری ہے

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
297
جلد چهارم
ذاتی کاموں کے مقابلے میں خدا اور اس کے دین کو مقدم
رکھنا ضروری ہے
مؤرخہ 5 دسمبر 1955 ء کو جامعتہ المبشرین کے اساتذہ اور طلباء نے محترم سید
زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب منعقد کی۔اس موقع پر
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حاضرین کو جن نصائح سے
نوازا اس کا خلاصہ درج ذیل ہے:۔” حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ان حالات پر اختصار سے روشنی ڈالی جن کے
تحت ابتدا میں محترم شاہ صاحب کو تبلیغ کی غرض سے بلاد عربیہ میں بھجوایا گیا تھا اور بتایا کہ اس
مرتبہ بھی جب میں دمشق گیا تو میں نے دیکھا کہ اب بھی وہاں لوگوں کے دل میں شاہ صاحب کا
بہت احترام ہے اور وہ ان کی بہت تعریف کرتے ہیں۔اگر چہ وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک
مضبوط جماعت قائم ہے جو نہایت مخلص احباب پر مشتمل ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے اس الہام کے پیش نظر يَدْعُو لَكَ ابْدَالُ الشَّامِ وَ صُلَحَاءِ الْعَرب میں نے چاہا کہ وہاں
جماعت اور زیادہ ترقی کرے اس لئے میں نے شاہ صاحب کو ایک مرتبہ پھر وہاں بھیجنے کا
فیصلہ کیا۔گواب شاہ صاحب کی عمر بڑی ہے اور میں بھی بیمار ہوں۔لیکن میں نے سوچا کہ
انسانوں کا کام تو چلتا ہی رہتا ہے خدا اور اس کے دین کا کام بہر حال مقدم رہنا چاہئے۔چنانچہ
میرے کہنے پر اسی جذبہ کے ماتحت شاہ صاحب تیار ہو گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
اس الہام میں اہل شام کا ایک بہت بڑا مقصد بیان کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی
دعاؤں کے ساتھ احمدیت کو ترقی دینی ہے پس یہ ضروری ہے کہ دعاؤں اور قربانیوں کا

زریں ہدایات (برائے طلباء )
298
جلد چهارم
یہ سلسلہ اور بڑھے اور وسیع ہوتا اس کے بڑھنے کے ساتھ دنیا میں احمدیت کی ترقی اور
اسلام کے غلبہ کے سامان پیدا ہوں۔اگر وہاں خاطر خواہ کامیابی نصیب ہو جائے تو اس کا
نفسیاتی طور پر یہاں بھی خوشگوار اثر ظاہر ہو سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شاہ
صاحب کے موجودہ سفر کو ان کے پہلے سفر سے بھی زیادہ کامیاب کرے اور وہ پہلے سے بھی
کئی گناہ زیادہ جماعت وہاں چھوڑ کر کامیابی و کامرانی کے ساتھ واپس آئیں۔“
(الفضل 6 دسمبر 1955ء)

آج 10 میں سے 10 باقی