گورنمنٹ کالج لائل پور کے مسلمان طلباء کو نصائح اسلامی حکومت کے قیام کا اصل طریق یہ ہے کہ تم میں سے ہر ایک اپنے آپ کو سچا اور حقیقی مسلمان بنانے کی کوشش کرے
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
299
جلد چهارم
گورنمنٹ کالج لائل پور کے مسلمان طلباء کو نصائح
اسلامی حکومت کے قیام کا اصل طریق یہ ہے کہ تم میں سے
ہر ایک اپنے آپ کو سچا اور حقیقی مسلمان بنانے کی کوشش
کرے
گورنمنٹ کالج لائل پور کے طلباء کی ایک پارٹی 29 جنوری 1956ء کوریوو آئی جس کی
نے مرکزی دفاتر ، خلافت لائبریری اور تعلیمی ادارے دیکھنے کے علاوہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی
سے بھی ملاقات کی۔چنانچہ پارٹی کی خواہش پر حضور نے انہیں قیمتی نصائح سے بھی مستفیض
فرمایا۔تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اس زمانہ میں ایک مسلمان کے لئے سب سے بڑی نصیحت یہی ہو سکتی ہے کہ وہ
دین کو دنیا پر مقدم کرے۔اس وقت ہر شخص اپنے اپنے کام میں لگا ہوا ہے اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے لائے ہوئے دین کی طرف بہت کم لوگوں کو توجہ ہے۔سلسلہ عالیہ احمدیہ
کے بانی حضرت مرزا غلام احمد صاحب علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :۔ہر کے در کار خود با دین احمد کار نیست
یعنی دنیا میں ہر شخص اپنے اپنے کام میں مصروف ہے لیکن محمد رسول اللہ ﷺ کے
لائے ہوئے دین کی طرف کسی کو توجہ نہیں۔اس زمانہ میں دنیا کی محبت اس قدر بڑھ گئی ہے۔کہ دنیا میں سوائے اس کے اور کوئی چیز ہی نظر نہیں آتی۔اگر انسان کی طبیعت ترقی کی
زریں ہدایات (برائے طلباء )
300
جلد چهارم
طرف مائل ہوتی ہے تو وہ صرف یہی سوچتا ہے کہ وہ کوئی نوکری کر لے، اپنی تجارت کو بڑھا
لے یا زراعت میں ترقی کر لے لیکن وہ کبھی نہیں سوچتا کہ وہ کوشش کرے کہ اس کے دل
میں خدا تعالیٰ اور محمد رسول اللہ ﷺ کی محبت ترقی کر جائے۔اس وقت ہمارے ملک میں محض رسم کے طور پر یہ جوش پیدا ہو چکا ہے کہ ملک میں
اسلامی حکومت قائم ہونی چاہئے۔حالانکہ سب سے بڑا ملک انسان کا اپنا قلب اور اس کا
دماغ ہے مگر ان میں اسلامی حکومت قائم نہیں کی جاتی۔گویا باہر تو ہم اسلامی حکومت قائم
کرنا چاہتے ہیں مگر دل اور دماغ میں اسلامی حکومت قائم کرنے کی طرف ہماری توجہ
نہیں۔ہم یہ تو چاہتے ہیں کہ کراچی میں اسلامی حکومت قائم ہو جائے۔ہم یہ تو چاہتے ہیں
کہ سابق پنجاب میں اسلامی حکومت قائم ہو جائے ، ہم یہ تو چاہتے ہیں کہ سابق سرحد میں
اسلامی حکومت قائم ہو جائے ، ہم یہ تو چاہتے ہیں کہ سابق بلوچستان میں اسلامی حکومت
قائم ہو جائے ، ہم یہ تو چاہتے ہیں کہ ایسٹ پاکستان میں اسلامی حکومت قائم ہو جائے لیکن
ہم یہ نہیں چاہتے کہ ہمارے دل و دماغ میں بھی کہ جس پر ہمارا اپنا قبضہ ہے اسلامی حکومت
قائم ہو۔کیونکہ اگر ہم یہ کہیں کہ ہمیں اپنے دل و دماغ میں اسلامی حکومت قائم کرنی چاہئے
اور پھر باوجود اس کے کہ ایسا کرنا ہمارے امکان میں ہے ہم اس میں کامیاب نہ ہوں تو
دوسرا شخص اعتراض کرے گا کہ اسے ملک میں تو اسلامی حکومت قائم کرنے کا فکر ہے لیکن
ابھی تک یہ اپنے دل اور دماغ میں بھی اسلامی حکومت قائم نہیں کر سکا۔اس اعتراض سے
بچنے کے لئے اپنے دل و دماغ کو چھوڑ کر ملک میں اسلامی حکومت کے قیام کا شور مچایا جا رہا
ہے۔اگر ہم باہر نکل کر دیکھیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ کوئی شخص تاجر ہے، کوئی زمیندار، کوئی
صنعت کار ہے، کوئی پروفیسر ہے، کوئی طالب ہے اور رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ
كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ 1 یعنی تم میں سے ہر شخص حاکم ہے اور جو
شخص بھی اس کے تابع ہے اس کے متعلق اس سے سوال کیا جائے گا کہ آیا اس نے اسے
اسلام کی تعلیم پر چلایا ہے یا نہیں۔مثلاً باپ ہے قیامت کے دن اس سے سوال کیا جائے گا
زریں ہدایات (برائے طلباء )
301
الله
جلد چهارم
کہ آیا اس نے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو اسلام کی تعلیم پر چلا یا یا نہیں۔ان کو اسلام کی تعلیم
دی ہے یا نہیں۔خاوند ہے اس سے بیوی کے متعلق سوال کیا جائے گا۔افسر ہے اس سے
ماتحتوں کے متعلق سوال کیا جائے گا۔دوست ہے اس سے اس کے دوستوں کے متعلق
سوال کیا جائے گا۔لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں جوں جوں تعلیم کا رواج بڑھ رہا ہے دین
کی طرف رغبت کم ہو رہی ہے۔تعلیم کو رواج دینا تو ضروری امر تھا۔رسول کریم ﷺ نے
اس کو مسلمانوں پر واجب قرار دیا ہے۔مثلاً آپ نے فرمایا ہے کہ اگر تمہیں چین میں بھی
صلى الله
علم سیکھنے کے لئے جانا پڑے تو جاؤ2 اور جب رسول کریم ﷺ نے مسلمانوں کے لئے تعلیم
کو اس قدر ضروری قرار دیا ہے تو ہمیں چاہئے تھا کہ ہم اس قدر ضروری چیز کو اس طرح
ضبط میں لاتے کہ ہمارے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دین کے بھی خادم
ہوتے۔لیکن ہوتا یہ ہے کہ جب بچے ہوش سنبھالتے ہیں تو وہ فلمی گانے تو یاد کر لیتے ہیں
لیکن اگر انہیں کہا جائے کہ تم قرآن کریم کی کوئی سورۃ سناؤ تو وہ انہیں یاد نہیں ہو گی۔مگر
اس کے باوجود لوگ اسلامی حکومت کا قیام چاہتے ہیں۔گویا وہ زور تو اس بات پر لگاتے
ہیں کہ کسی طرح شیطانی حکومت کا قیام ہو لیکن منہ سے اسلامی حکومت کے قیام کے خواہش مند
ہوتے ہیں۔دنیا میں جو کچھ کسی کے پاس ہوتا ہے وہی دوسرے کو دیتا ہے۔میرے پاس
فلمی گانے تو ہیں نہیں، میں ایک مذہبی آدمی ہوں میرے پاس صرف قرآن اور حدیث
ہے۔اس لئے میری نصیحت یہی ہے کہ اپنی مصروفیات میں سے کچھ وقت نکال کر قرآن کریم
اور احادیث کے مطالعہ میں بھی صرف کرو۔اگر میری اس نصیحت پر عمل کرتے ہوئے آپ
روزانہ کچھ وقت قرآن کریم اور احادیث کے مطالعہ میں لگائیں گے اور اس کے احکام پر
عمل کریں گے تو آپ لوگوں کے گھروں میں خود بخو د اسلامی حکومت قائم ہو جائے گی۔اور جب آپ لوگوں کے گھروں میں اسلامی حکومت کا قیام ہو جائے گا تو ملک میں اسلامی
حکومت کے قیام کے لئے آپ کو زیادہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ایک دفعہ میں
کراچی گیا تو وہاں ایک موقع پر مجھ سے کہا گیا کہ میں اسلامی حکومت کے قیام کے متعلق
زریں ہدایات (برائے طلباء)
302
جلد چهارم
اپنا نظریہ بیان کروں۔اُس وقت میں نے یہی کہا تھا کہ جب میں مسلمان ہوں تو میں
اسلامی حکومت کیوں نہ مانگوں گا۔اگر میں اسلامی حکومت نہ چاہتا تو ہجرت کر کے
پاکستان میں کیوں آتا۔میرا پاکستان میں آنا ہی بتاتا ہے کہ میں اسلامی حکومت کے قیام کا
خواہش مند تھا۔لیکن کیا اسلامی حکومت میرے بنانے سے بنتی ہے۔دنیا میں ہم کوئی
عمارت بناتے ہیں تو اس کے کمرے آسمان سے گھڑے گھڑائے نہیں آ جاتے۔بلکہ ہم
اینٹیں لیتے ہیں اور انہیں ایک خاص طریق سے نیچے اوپر رکھ دیتے ہیں جس سے ایک مشکل
بن جاتی ہے اور ہم کہتے ہیں یہ برآمدہ ہے۔پھر ہم اینٹوں کو ایک اور طریق سے نیچے اوپر
رکھتے ہیں جس سے ایک اور شکل بن جاتی ہے اور ہم کہتے ہیں یہ کمرہ ہے۔اسی طرح ہم
کونے پر ایک کمرہ بناتے ہیں اور کہتے ہیں یہ بیٹھک ہے۔ایک کمرہ بناتے ہیں اور اس
میں کچھ طاقچے لگا دیتے ہیں اور کہتے ہیں یہ غسل خانہ ہے۔پھر اگر ہم عمارت پر کچی اینٹیں
لگاتے ہیں تو مکان کچا بنتا ہے اور اگر پکی اینٹیں لگاتے ہیں تو مکان کا بنتا ہے۔حکومت بھی
ایک عمارت ہے جس کی اینٹیں افراد ہیں۔حکومت کی عمارت افراد کے ساتھ ہی بنتی ہے۔کیا تم نے کبھی جنگلوں اور صحراؤں میں بھی کوئی حکومت دیکھی ہے؟ حکومت شہروں میں
ہوتی ہے اس لئے حکومت نام ہے مجموعہ افراد کا۔جب افرا دل جل کر کام کرتے ہیں تو ہم
کہتے ہیں یہاں حکومت قائم ہے۔اور اگر تمام افراد مسلمان ہوں تو ان سے بنی ہوئی
حکومت غیر مسلم کیسے ہو سکتی ہے۔مسلمان افراد سے جو حکومت بنے گی چاہے کوئی اسے غیر مسلم
بنانے کے لئے کتنا زور لگائے کہ اس عمارت کو کچی ثابت کرے وہ پکی عمارت ہی کہلائے
گی۔اسی طرح کچی اینٹوں سے جو عمارت بنے گی چاہے کوئی کتنا زور لگائے کہ اسے کچی
عمارت ثابت کرے وہ کچی عمارت ہی کہلائے گی۔اسی طرح اگر افراد مسلمان ہوں گے تو
ان سے جو حکومت بنے گی چاہے اس کا نام کچھ رکھ لو وہ بہر حال اسلامی حکومت ہوگی۔جب
حکومت کے بنانے والے لا الہ الا اللہ کہنے والے ہوں گے تو وہ حکومت غیر اسلامی
کس طرح ہو سکتی ہے۔پس اسلامی حکومت کا قائم کرنا ہمارے اپنے اختیار میں ہے۔
زریں ہدایات (برائے طلباء )
303
جلد چهارم
اسلامی حکومت کسی اور کے بنانے سے نہیں بنتی۔اگر ہم خود مسلمان بن جائیں گے تو
حکومت بھی اسلامی بن جائے گی۔ہندوستان میں دیکھ لو وہ منہ سے یہ کہتے ہیں کہ ہم نے
غیر دینی حکومت بنائی ہے لیکن ہے وہ ہند وحکومت۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں ہندوؤں
کی اکثریت ہے۔اگر ان کے کہنے کے مطابق وہاں واقعی لا دینی حکومت قائم ہے تو کیا وجہ
ہے کہ ہندوستان کے کسی حصہ میں جب بھی مارے جاتے ہیں مسلمان ہی مارے جاتے
ہیں۔کیا تم نے کبھی پڑھا ہے کہ بہار بنگال میں فسادات ہوئے اور اتنے ہندو اور سکھ
مارے گئے۔تم جب بھی پڑھو گے کہ ہندوستان میں فلاں جگہ فسادات کے نتیجہ میں کچھ
لوگ مارے گئے تو وہ لا ز ما مسلمان ہی ہوں گے۔غرض چاہے وہ اسے لا دینی حکومت ہی
کہیں لیکن چونکہ وہاں ہندوؤں کی کثرت ہے اس لئے ان کی وجہ سے جو حکومت بنی ہے وہ
ہند و حکومت ہی ہے۔اسی طرح اگر ہم بھی حقیقی مسلمان بن جائیں تو چونکہ یہاں ہماری
اکثریت ہے اس لئے چاہے کوئی کتنا زور لگائے یہاں اسلامی حکومت ہی بنے گی۔پس
اگر سب افراد صحیح معنوں میں مسلمان ہوں تو ان سے بنی ہوئی حکومت بہر حال اسلامی ہو
گی۔چاہے اس کا کوئی نام رکھ لیا جائے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔لیکن یہ ضرور ہے کہ
اسلامی کہلانے سے ہندو چڑتے ہیں حالانکہ چاہے وہ اپنی حکومت کو لا دینی کہتے ہیں لیکن
ہے وہ بھی دینی۔اگر وہ لادینی حکومت ہوتی تو جبکہ میں نے بتایا ہے ہر دفعہ فسادات میں
مسلمان ہی کیوں مارے جاتے ، کبھی نہ کبھی یہ خبر بھی آتی کہ فلاں جگہ اتنے ہندو مارے
گئے ہیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا۔لیکن وہ کہتے یہی ہیں کہ ہماری حکومت لا دینی ہے۔لیکن
چونکہ وہاں ہندوؤں کی اکثریت پائی جاتی ہے اس لئے اس اکثریت کی وجہ سے ملک میں
جو حکومت قائم ہوئی ہے وہ ہند و حکومت ہی ہے اس لئے جو ابتلا بھی آتا ہے وہ مسلمان پر
ہی آتا ہے۔بہر حال اسلامی حکومت کے قیام کا اصل طریق یہ ہے کہ پاکستانی مسلمان دل
سے مسلمان ہو جائیں۔اس کے نتیجہ میں جو حکومت قائم ہوگی اسے آپ کوئی نام دے دیں
وہ یقیناً اسلامی حکومت ہوگی کیونکہ اس کے بنانے والے مسلمان ہوں گے اور مسلمان جس
زریں ہدایات (برائے طلباء)
304
جلد چهارم
حکومت کو بنائیں گے وہ کسی صورت میں بھی غیر اسلامی نہیں ہوسکتی۔اس موقع پر مجھے ایک لطیفہ یاد آ گیا۔کہتے ہیں کوئی معزز سکھ تھا اس نے ایک دن
سفید پگڑی پہن لی۔اسے دیکھ کر بچے تالیاں پیٹنے لگ گئے۔ایک شخص اس کے پاس آیا
اور اس نے کہا سردار جی! آپ تو پکے سکھ ہیں اور آپ پر ساری قوم کو ناز ہے آپ نے یہ
کیا کیا کہ سفید پگڑی پہن لی۔وہ گھبرا کر کہنے لگا سفید اور کالی پگڑی میں کیا رکھا ہے اصل
میں تو دل کا لا ہونا چاہئے۔اسی طرح میں کہتا ہوں کہ ناموں سے کیا بنتا ہے اصل میں تو
دل مسلمان ہونا چاہئے۔اگر دل مسلمان نہیں تو ظاہر میں تم بے شک اسلام اسلام کہو اس
سے کچھ نہیں بنتا۔آخر مسلمانوں کے لئے حکومت کوئی نئی چیز نہیں۔انہوں نے اس سے
الله
پہلے بھی حکومت کی ہے۔محمد رسول اللہ ﷺے کے بعد حضرت ابوبکر نے حکومت کی لیکن کیا
کسی کی مجال تھی کہ آپ کی حکومت کو غیر اسلامی کہہ سکتا ؟ پھر حضرت عمر نے حکومت کی اُس
وقت بھی کسی کی کیا مجال تھی کہ آپ کی حکومت کو غیر اسلامی کہہ سکتا ؟ جب خلیفہ مسلمان ہوا
اور مدینہ کے لوگ مسلمان ہو گئے تو حکومت خود بخو داسلامی ہو گئی۔پس تم اپنے آپ کو سچا اور مخلص مسلمان بناؤ۔اور یاد رکھو کہ اسلامی حکومت بنانا
تمہارے اپنے اختیار میں ہے۔تمہیں کون کہہ سکتا ہے کہ نمازیں نہ پڑھو یا تمہیں کون مجبور
کر سکتا ہے کہ تم ضرور فلم دیکھنے جاؤ۔لیکن اگر تم نمازیں نہیں پڑھتے ، اسلام کی تعلیم پر عمل
نہیں کرتے اور سینما جاتے ہو تو اس کے معنی یہ ہیں کہ وہی گانے اور وہی مردوں اور
عورتوں کا اختلاط حالانکہ تم منہ سے یہ کہتے ہو کہ ہم اسلامی حکومت چاہتے ہیں۔ہاں اگر تم
مساجد میں جاؤ، نمازیں پڑھو، اسلام کی تعلیم پر عمل کرو تو پھر جو حکومت بھی بنے گی اسلامی
ہوگی۔پس میں آج صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ لوگ سچے مسلمان بن جائیں تو
اسلامی حکومت خود بخود قائم ہو جائے گی۔کسی کی طاقت نہیں کہ وہ آپ کی بنائی ہوئی
حکومت کو غیر اسلامی کہہ سکے۔احادیث میں آتا ہے کہ ایمان کی ادنی علامت یہ ہے کہ
زریں ہدایات (برائے طلباء )
305
جلد چهارم
انسان بڑے سے بڑے خطرہ کے وقت بھی ایمان کو ہاتھ سے نہ جانے دے 3 اب تو کسی کو
لاٹھی بھی لگ جائے تو وہ اپنے عقائد سے انکار کر دیتا ہے لیکن پہلے زمانہ میں خدا تعالیٰ کے
ماننے والوں کو آروں سے چیرا جاتا تھا اور قسم قسم کی تکالیف دی جاتی تھیں تا کہ وہ خدا تعالی کی
توحید سے انکار کر دیں لیکن وہ اپنے عقیدہ پر قائم رہتے تھے۔اگر تمہارے سروں پر بھی
آرے چلائے جائیں اور تمہیں تپتی ہوئی آگ میں ڈال دیا جائے اور دوسری آفات تم پر
وارد کی جائیں اور تم پھر بھی لا الہ الا اللہ کا نعرہ بلند کرو تو دنیا کی کون سی طاقت ہے جو
تمہاری بنائی ہوئی حکومت کو غیر اسلامی حکومت کہہ سکے۔اگر کوئی شخص ہمیں آروں سے چیر
دے یا ہتھوڑوں سے ہماری ہڈیاں توڑ دے لیکن پھر بھی ہمارے منہ سے لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ
ہی نکلے تو پھر اسلام ہی اسلام ہوگا اور ہر شخص اس کا اقرار کرنے پر مجبور ہوگا۔پس تمہیں
اسلام کی اشاعت کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔نہ صرف تم خود مسلمان بنو اور اپنے دل
میں اسلام کی تعلیم کو راسخ کرو بلکہ اپنے گھروں میں بھی اسلامی تعلیم کو رواج دو۔خود بھی
نمازیں پڑھو اور اپنے بیوی ، بچوں، بہنوں اور بھائیوں کو بھی نمازیں پڑھاؤ تو شیطان
خود بخود بھاگ جائے گا۔اور غیر اسلام شیطان ہی تو ہے پھر تمہارے مسلمان بننے کے
بعد شیطان بھاگے گا کیوں نہیں۔ہمارے ہاں پنجابی میں ایک مثل مشہور ہے کہ
قریشیاں
جتھے بانگ وتی
اوتھے ڈنگر کے نہیں بنھیا
یعنی جہاں قریشیوں نے اذان دے دی وہاں کوئی جانور نہیں رہ سکتا۔گویا مسلمان
اب اسلام سے اتنے بیگانہ ہو گئے ہیں کہ اذان کو بھی وہ مصیبت سمجھنے لگ گئے ہیں حالانکہ
اگر یہ درست بھی ہو کہ اذان دینے کی وجہ سے جانور بھاگ جاتا ہے تو بے شک بھاگ
جائے اس کی وجہ سے خدا تعالیٰ تو مل جائے گا اور خدا تعالیٰ سے بہتر اور کیا چیز ہو سکتی ہے
لیکن در حقیقت یہ بات ہی غلط ہے۔صحابہ بھی اذانیں دیتے تھے مگر انہوں نے یہ کبھی
شکایت نہیں کی کہ اذان کی آواز سن کر ان کے جانور بھاگ جاتے ہیں بلکہ ہم دیکھتے ہیں
زریں ہدایات (برائے طلباء )
306
جلد چهارم
کہ اسلام کی برکت سے انہیں ہزاروں جانور ملے اور وہ دین کے ساتھ دنیا کے بھی بادشاہ
ہو گئے۔حضرت ابو ہریرہ کو ہی دیکھ لو۔وہ رسول کریم ﷺ کے آخری زمانہ میں اسلام لائے
تھے۔اسلام لانے کے بعد انہوں نے خیال کیا کہ مجھ سے پہلے مسلمانوں نے رسول کریم
کی صحبت سے بہت زیادہ فائدہ اٹھا لیا ہے۔میں اب مسلمان ہوا ہوں اس لئے لازماً
مجھے آپ کے بہت کم ارشادات سننے کا موقع ملے گا۔اس کمی کو پورا کرنے کے لئے میں ہر
وقت مسجد میں ہی بیٹھا کروں گا تا کہ آپ کی کوئی بات ایسی نہ رہے جو میں نہ سنوں۔آپ
ایک غریب گھرانہ کے تھے اس لئے مسجد میں بیٹھے رہنے کی وجہ سے اکثر انہیں فاقے بھی
برداشت کرنے پڑتے تھے اور ان فاقوں کی وجہ سے بعض اوقات انہیں بے ہوشی کے
دورے پڑ جاتے تھے۔لوگ خیال کرتے تھے کہ یہ مرگی کے دورے ہیں اور عربوں کے اس
خیال کے مطابق کہ مرگی کے مریض کے سر پر جوتیاں ماری جائیں تو دورہ ہٹ جاتا ہے
لوگ حضرت ابو ہریرۃ کے سر پر جوتیاں مارا کرتے تھے۔لیکن جب خدا تعالیٰ نے اسلام کو
فتوحات دیں اور ایک جنگ میں ایران کو فتح کیا گیا اور کسری کے خزانے مسلمانوں کے
قبضہ میں آگئے تو حضرت عمر نے کسریٰ کا وہ رومال جو وہ تخت پر بیٹھنے کی حالت میں استعمال
کرتا تھا حضرت ابو ہریرہ کو دے دیا۔ایک دن حضرت ابو ہریر کا کو نزلہ کی شکایت ہوئی اور
انہیں چھینک آئی تو انہوں نے اس رومال سے ناک صاف کر لیا۔بعد میں آپ نے خیال کیا
کہ یہ تو کسریٰ کا خاص رو مال تھا جو وہ تخت پر استعمال کیا کرتا تھا۔اس پر آپ نے کہا بخ بخ
ابو ہریرہ۔کہ واہ واہ ابو ہریرہ کبھی تو وہ وقت تھا کہ بھوک کی وجہ سے تمہیں بے ہوشی کے
دورے پڑا کرتے تھے اور لوگ اسے مرگی کا دورہ سمجھتے ہوئے تمہارے سر پر جوتیاں مارا
کرتے تھے لیکن آج تو کسریٰ کے رومال سے ناک صاف کر رہا ہے۔پھر آپ نے لوگوں
کو یہ واقعہ سنایا اور بتایا کہ میں اس قدر غریب تھا لیکن محمد رسول اللہ اللہ کے طفیل مجھے یہ
شان ملی کہ اب میں کسری کے رومال سے ناک صاف کر رہا ہوں۔خدا تعالیٰ نے مجھے
زریں ہدایات (برائے طلباء )
307
جلد چهارم
دین بھی دیا اور دنیا بھی دی۔الله
پس اگر تم بھی پکے مسلمان بن جاؤ تو تمہیں نہ صرف دین ملے گا بلکہ دنیا بھی ملے گی۔تم سے پہلے بھی جن لوگوں نے دین کی باتوں پر عمل کیا خدا تعالیٰ نے انہیں دنیوی نعماء سے
بھی بہرہ ور کیا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام اور آپ کے ساتھیوں نے دین پر عمل کیا تو انہیں
دنیا کی نعماء بھی ملیں۔محمد رسول اللہ ﷺ اور آپ کے صحابہ نے دین کو دنیا پر مقدم کیا تو
انہیں خدا تعالیٰ نے دنیا سے بھی وافر حصہ دیا۔پھر وہ آپ لوگوں کو دنیا کی نعمتوں سے کیوں
محروم کرے گا۔جو انہیں ملا ہے وہ تمہیں بھی ملے گا۔اگر تم اسلام کی تعلیم پر عمل کرو گے اور
اپنے اندر اسلام پیدا کر لو گے ، لغویات سے پر ہیز کرو گے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے نور کے
چشمے تمہارے گھروں میں چلنے لگ جائیں گے۔پس میری بھی نصیحت ہے اگر تم میری اس
نصیحت پر عمل کرو گے تو تم اس سے ضرور فائدہ اٹھاؤ گے۔“
الفضل 10 اكتوبر 1962ء)
:1 بخارى كتاب النكاح باب المرأة راعية (الخ) صفحه 930 حدیث 5200
مطبوعه رياض 1999ء الطبعة الثانية
2 كنز العمال جلد 10 صفحہ 138 حدیث 28697 مطبوعہ دمشق 2012ء
الطبعة الاولى
:3 بخاری کتاب الایمان باب حلاوة الایمان صفحه 6 حدیث 16 مطبوعہ ریاض
1999ء الطبعة الثانية
:4 بخارى كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة صفحه 1261 حدیث 7324
مطبوعه رياض 1999ء الطبعة الثانية