جماعتی اور ملکی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے نوجوان ملازمتوں کی بجائے ٹیکنیکل پیشیوں کو اختیار کریں۔۔۔

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
308
جلد چهارم
جماعتی اور ملکی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے نوجوان
ملازمتوں کی بجائے ٹیکنیکل پیشوں کو اختیار کریں۔ہمارے مدارس میں درسی تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف
دستکاریوں کی عملی ٹریننگ کا بھی انتظام ہونا چاہئے۔دستکاری کے پیشہ میں ترقی کرنے اور زیادہ کمانے کے وسیع
امکانات موجود ہیں
18 فروری 1956ء کو طلباء جماعت نہم تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ نے جماعت دہم
کے طلباء کو الوداع کہنے کے لئے ایک دعوت عصرانہ کا اہتمام کیا۔جس میں حضرت خلیفہ
اسیح الثانی نے بھی شمولیت فرمائی اور اس موقع پر تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے
بعد طلباء سے خطاب فرمایا۔اس خطاب کا خلاصہ حسب ذیل ہے :۔الْحَمدُ لِلهِ کہ ہمارے سکول کی ایک اور میٹرک کلاس اس سال ربوہ سے
امتحان میں شامل ہونے کے لئے جارہی ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی عطا

زریں ہدایات (برائے طلباء )
309
جلد چهارم
فرمائے۔میں ابھی ابھی مولوی محمد دین صاحب ناظر تعلیم سے یہ ذکر کر رہا تھا کہ ہمارے
مرکز میں اب تعلیم حاصل کرنے والے لڑکوں اور لڑکیوں کی تعداد اللہ تعالیٰ کے فضل سے
اتنی بڑھ چکی ہے کہ ہمیں جلد سے جلد ان کے لئے ایک ایک اور ہائی سکول قائم کرنا
چاہئے۔لیکن اس کے راستے میں سب سے بڑی روک سلسلے کی مالی مشکلات ہیں جو اُس
وقت تک دور نہیں ہو سکتیں جب تک کہ ہمارے بچوں اور نوجوانوں میں محض ملازمتیں
کرنے کی بجائے مختلف زرعی ، تجارتی اور صنعتی لائنوں کی طرف جا کر ان میں ترقی کرنے ،
زیادہ کمانے اور سلسلہ کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کا رجحان پیدا نہیں ہوتا۔حضور نے فرمایا اگر ہمارے تعلیمی اداروں میں درس تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف
دستکاریوں کے سکھانے کا بھی انتظام ہو تو اس سے یقینا یہ رجحان ترقی کر سکتا ہے۔مثلاً اگر
ہمارے اس سکول میں لوہارا اور تر کھا نا کام سکھایا جائے تو ہمارے بہت سے بچے سکول
سے فارغ ہو کر ان لائنوں میں ترقی کر سکیں گے۔اسی طرح اگر ایک زمیندارہ کلاس اس
میں ہو جس میں بتایا جائے کہ کون سے وقت کون سی فصل اچھی ہوتی ہے، مختلف فصلوں کے
ہل چلانے اور پانی دینے کا کیا طریق ہے، اچھا بیج استعمال کرنے اور مناسب موقع پر کھاد
دینے سے پیداوار میں کتنا اضافہ ہو جاتا ہے۔اس طرح کی ابتدائی باتیں اگر زمیندار
بچوں کو سکول میں ہی بتا دی جائیں تو اس سے یقیناً وہ بڑے ہو کر بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں
اور جماعت کے زمینداروں کی پیداوار کہیں سے
کہیں پہنچ سکتی ہے۔زرعی ترقی کی اہمیت حضور نے یورپ کے مختلف ممالک
کی فی ایکٹر پیداوار کا ذکر
کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر ہمارے احمدی زمیندار محنت سے
کام کریں اور زرعی ترقی کے لئے نئے نئے تجربات سے فائدہ اٹھائیں تو ان کی آمدنیاں
کئی گنا بڑھ سکتی ہیں۔اور اگر وہ اپنی پیداوار کا معیار یورپ کی کم سے کم پیداوار تک بھی
لے جائیں تو جماعت کا چندہ بآسانی ساڑھے تین کروڑ تک پہنچ سکتا ہے۔اور ہم ایک
سکول چھوڑ کٹی مزید سکول اور کالج قائم کر سکتے ہیں۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
310
جلد چهارم
حضور نے فرمایا ہماری جماعت کے
جماعت کی مالی قربانی عدیم النظیر ہے کام دوحصوں میں منظم ہیں۔ایک کام
ہے اپنی آمد نیوں کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا۔یہ کام ہماری ذاتی ہمت اور سعی سے تعلق رکھتا
ہے۔اور موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے یہی کہا جا سکتا ہے کہ جماعت نے پوری ہمت سے
یہ کام نہیں کیا اور اس میں ترقی کی ابھی کافی گنجائش ہے۔دوسرا کام ہے دین کی خدمت
کے لئے چندہ دینا۔یہ کام دل سے تعلق رکھتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے اور اس
کام میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں نمایاں کامیابی عطا فرمائی ہے۔پس جو کام ہمارے اختیار میں
تھا اس کے کرنے میں تو ہم نے کوتاہی کی ہے لیکن جو کام اللہ تعالیٰ کے اختیار میں تھا وہ اس
نے کر دیا ہے اور ایسے رنگ میں کر دیا ہے کہ دنیا ہماری جماعت کی مالی قربانی کو دیکھ کر
حیران رہ جاتی ہے۔ہمارے پاکستان کے احمدی جس طرح پیٹ کاٹ کاٹ کر دین کے
لئے چندہ دیتے ہیں اس کی فی الواقع کوئی مثال نہیں مل سکتی حالانکہ یورپ کے مقابلہ میں
ان کی آمدنیاں بہت ہی محدود ہیں۔اگر پاکستان کا معیار زندگی بھی یورپ اور امریکہ جتنا
بلند ہو اور پاکستانی احمدی اپنی موجودہ شرح کے مطابق ہی چندہ دیں تو بھی ہمارا چندہ اللہ تعالیٰ
کے فضل سے پورے پاکستان کی موجودہ سالانہ آمدنی کے لگ بھگ پہنچ سکتا ہے۔اور ہم
تعلیمی اور رفاعی کاموں میں بیسیوں گنا زیادہ حصہ لے سکتے ہیں۔حضور نے فرمایا ہمارے نوجوانوں میں بی۔اے، ایم۔اے
ٹیکنیکل پیشوں کی اہمیت کرنے کا بہت شوق ہے۔وہ خواہ فیل ہی ہوتے رہیں
پھر بھی کالج میں جانے کے بہت شوقین ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں ٹیکنیکل لائنوں کی
طرف جانے کو پسند نہیں کیا جاتا۔حالانکہ ان لائنوں میں ملازمتوں کی نسبت ترقی کرنے اور
روپیہ کمانے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔حضور نے کئی ایک مثالیں دیتے ہوئے واضح فرمایا
کہ کس طرح بعض دستکاروں نے نہایت معمولی اور محدود پیمانے پر کام شروع کیا اور پھر ترقی
کرتے ہوئے کہیں سے کہیں پہنچ گئے۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
311
جلد چهارم
حضور نے فرمایا پس دو باتیں ایسی ہیں جنہیں اگر ہمارے سکولوں
دوضروری باتیں
میں رائج کیا جائے تو ہماری آئندہ نسلوں میں ملازمتوں کی طرف
جانے دستکاریوں سے نفرت کا رجحان بدلا جا سکتا ہے۔ایک تو یہ کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دستکاری
کا کوئی کام ضرور سکھایا جائے۔مثلاً لوہار کا کام ہے یا زمیندارہ کا کام ہے جس کے لئے سکول
سے ملحق ایک چھوٹا سا قطعہ زرعی فارم کے طور پر مخصوص کیا جا سکتا ہے جس میں عملی طور پر زراعتی
ترقی کی ابتدائی باتیں سکھائی جائیں گی۔دوسری بات یہ ہے کہ سکول کے ہر بچے کو کمپونڈری
کمپونڈری کے کام کی اہمیت کا کچھ کام سکھایا جائے۔اس کے لئے اگر ہفتے میں
صرف دو گھنٹے بھی مخصوص کر دیئے جائیں تو بھی بچے اپنی تعلیم میں حرج کئے بغیر معمولی علاج معالجہ
کرنے پر قادر ہو جائیں گے۔اور یہ چیز ایسی ہے جس کی از حد ضرورت ہے۔ملک میں
ڈاکٹروں کی بہت کمی ہے اس لئے کمپونڈری کا کام کرنے والے ملک کی بڑی خدمت کر سکتے ہیں
اور ہزاروں بلکہ لاکھوں کما سکتے ہیں اور عملاً کما بھی رہے ہیں۔پس میرے نزدیک یہ دو باتیں
ایسی ہیں جو اگر ہمارے سکولوں میں رائج ہو جائیں تو ان سے موجودہ ذہنیت کو بدلا جا سکتا ہے۔اور نو جوانوں کے قلوب میں مختلف ہنروں اور پیشوں کو سیکھنے کا شوق اور ولولہ پیدا کیا جاسکتا ہے
جس کی بدولت عملی زندگی میں ان کے لئے آمدنی پیدا کرنے اور معیار زندگی کو بلند کرنے کے
نئے نئے راستے کھلیں گے۔اور اس طرح جماعت کی مالی حالت بھی زیادہ مستحکم ہو سکے گی اور
جماعت اسلام کی ترقی اور دین کی خدمت کے سلسلے میں اپنی سعی کو تیز سے تیز تر کر سکے گی۔آخر میں حضور نے فرمایا اگر نو جوانوں کی موجودہ ذہنیت ہی قائم رہی اور ان میں دستکاری
کے پیشوں کو اختیار کرنے کا شوق پیدا نہ ہوا تو یا درکھو اس سے نہ ملک کا معیار زندگی بلند ہوسکتا
ہے اور نہ جماعت کی مالی پوزیشن ہی مضبوط ہو سکتی ہے۔کیونکہ گو ملازموں کی تنخواہیں بڑھ گئی
ہیں لیکن ساتھ ہی اخراجات زندگی بھی بڑھتے چلے جاتے ہیں۔“
( الفضل 23 فروری 1956ء)

آج 10 میں سے 10 باقی