آج دنیا اسلام کا پیغام سننے کے لئے بےتاب ہے اور وہ اپنی روحانی تشنگی بجھانے کے لئے اسلام کے چشمے سے سیراب ہونا چاہتی ہے

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء )
312
جلد چهارم
آج دنیا اسلام کا پیغام سننے کے لئے بے تاب ہے اور وہ
اپنی روحانی تشنگی بجھانے کے لئے اسلام کے چشمے سے
سیراب ہونا چاہتی ہے
احمدی نوجوانوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوں اور دور دراز
علاقوں میں جا کر اسلام کا پیغام پہنچا ئیں۔مورخہ 22 نومبر 1956ء کو جامعتہ المبشرین کے اساتذہ اور طلباء کی طرف سے
حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب اور مکرم مولوی عبد القدیر صاحب کے بیرون
ممالک سے واپسی پر ان کو خوش آمدید کہنے کیلئے دریائے چناب کے کنارے ایک تقریب کا
اہتمام کیا جس میں حضرت خلیفہ اہسیح الثانی نے بھی شمولیت فرمائی۔اس موقع پر تشہد، تعوذ اور
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے حسب ذیل خطاب فرمایا:۔دو
یہ تقریب دو مبلغوں کے واپس آنے پر منعقد کی گئی ہے۔اس میں شک نہیں مبلغین کا
کئی کئی سال تک ممالک غیر میں تبلیغ کا فریضہ ادا کرنے کے بعد واپس آنا بھی ہمارے لئے خوشی
کا موجب ہے لیکن ہمارے لئے اور زیادہ خوشی کا موجب یہ امر ہے کہ مبلغ باہر جائیں کیونکہ آج
دنیا اسلام کا پیغام سننے کے لئے بیتاب ہے۔وہ روحانیت کی پیاسی ہے اور اس امر کی محتاج ہے
کہ کوئی آئے اور اس کی پیاس بجھائے۔خود غیر ممالک کے لوگوں کی طرف سے بکثرت خطوط
موصول ہورہے ہیں کہ ہمارے ہاں بھی مبلغ بھیجو تا کہ وہ ہم تک اسلام کا پیغام پہنچائے اور ہم
اپنی روحانی تشنگی بجھا سکیں۔اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے یہ کام ہمارے سپرد کیا ہے اور ہمیں اس

زریں ہدایات (برائے طلباء )
313
جلد چهارم
بات کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے کہ ہم اپنے گھروں سے نکلیں اور دنیا کی اربوں ارب آبادی تک اسلام کا
پیغام پہنچائیں اور اسے محمد رسول اللہ اللہ کی غلامی میں داخل کریں۔خطاب جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔یہ عظیم الشان کام اللہ تعالیٰ نے ایک ایسی قوم کے سپرد کیا ہے جو تعداد میں بہت تھوڑی
ہے اور دنیا کی ہر جماعت اور ہر قوم کے مقابلے میں چھوٹی ہے لیکن اللہ تعالی اس چھوٹی سی
جماعت سے ہی یہ خدمت لینا چاہتا ہے اور تمام دنیا کے لوگوں کو اس میں داخل کر کے اسے ساری
دنیا پر محیط کرنا چاہتا ہے۔پس ہمیں یہ فکر نہیں ہے کہ دنیا میں اسلام کیسے پھیلے گا۔اسلام تو جلد یا بدیر
بہر حال پھیل کر رہے گا۔ہمیں فکر ہے تو اس بات کا ہے کہ اسلام کو پھیلانے والے کہاں سے
آئیں گے۔آج دنیا کا اربوں ارب انسان اسلام کا محتاج ہے اور ان کی اس احتیاج کو دور
کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں منتخب کیا ہے۔ہم اس فرض سے اسی صورت میں عہدہ برا
ہو سکتے ہیں کہ ہمارے نوجوانوں میں خدمت دین اور تبلیغ اسلام کا جوش پیدا ہو۔وہ صوفیائے کرام
کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خدمت اسلام کے لئے باہر نکلیں اور دور دراز علاقوں میں پھیل جائیں۔یہاں تک کہ دنیا کا کوئی گوشہ ایسا نہ رہے جہاں اسلام کی تبلیغ نہ ہورہی ہو۔اگر یہ جذبہ ہمارے
نوجوانوں میں پیدا ہو جائے تو پھر اربوں ارب لوگ احمدیت میں داخل ہوں گے اور دنیا میں
اسلام پورے طور پر غالب آجائے گا۔خطاب جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔دنیا کی عزت کوئی عزت نہیں۔اصل اور حقیقی عزت دین کی خدمت میں مضمر ہے۔جو
شخص بھی خدمت دین کو اپنا صلح نظر بناتے ہوئے دنیا کے دور دراز علاقوں تک اسلام کا پیغام
پہنچائے گا اور اپنی زندگی اس فریضے کی ادائیگی کے لئے وقف کئے رکھے گا اُس کا نام قیامت تک
زندہ رہے گا۔اس عزت کے آگے دنیوی شہرت یا عزت کوئی حقیقت نہیں رکھتی۔حضور نے مزید فرمایا:۔دین ایک بادشاہت ہے جو زور سے حاصل نہیں کی جاسکتی بلکہ اس کا ملنا اللہ تعالیٰ کے

زریں ہدایات (برائے طلباء )
314
جلد چهارم
فضل پر منحصر ہے۔جس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو قبول کر لیا ہے اسے یہ بادشاہت مل گئی
ہے۔پس احمدی نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اس بادشاہت کی قدر کریں اور اس کی وجہ سے جو
فرائض ان پر عائد ہوتے ہیں انہیں كَمَا حَقَّہ ادا کریں تاکہ ان کے ذریعہ سے دوسروں کو بھی
یہی بادشاہت ملے۔یہ بادشاہت دل میں ایمان اور خدا تعالیٰ کی محبت پیدا کرنے سے ملتی ہے۔اپنے دلوں میں صحیح ایمان اور خدا تعالیٰ کی سچی محبت پیدا کرو اور پھر دنیا میں پھیل کر ہر ایک کے
لئے اس بادشاہت کو عام کر دو۔حضور نے فرمایا:۔جب کوئی شخص اعلیٰ کھانا کھاتا ہے تو طبعا اس کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کے گھر
والے بھی یہی کھانا کھا ئیں۔یہاں چینی بھی ہیں، ڈچ گی آنا، انڈونیشیا، ٹرینیڈاڈ اور افریقہ کے
طالب علم بھی یہاں موجود ہیں۔اللہ تعالیٰ نے انہیں ہدایت نصیب کی ہے لیکن ان کو اس ہدایت
کی کیا خوشی ہو سکتی ہے جبکہ یہ دیکھ رہے ہیں کہ ان کے اپنے ہم وطن اس ہدایت سے محروم ہیں۔طبعا ان کی یہ خواہش ہونی چاہئے کہ یہ علم دین حاصل کر کے اپنے اہلِ ملک کو اسی ہدایت سے
بہرہ ور کریں اور انہیں چین نہ آئے جب تک کہ ان کے ہم وطنوں میں سے ہر ایک شخص اس نعمت
سے متمتع نہ ہو جائے۔یہ کام جبھی ہو سکتا ہے کہ ہر نو جوان جسے یہ نعمت میسر آئی ہو وہ اس کی صحیح
رنگ میں قدر کرے اور دوسروں کو بھی اس سے متمع کرنے کے لئے اپنے گھر سے نکل کھڑا ہو۔پس ہمارے لئے مبلغین کا میدان تبلیغ سے واپس آنا ہی خوشی کا موجب نہیں بلکہ اس سے کہیں
بڑھ کر یہ امر خوشی کا موجب ہے کہ مبلغ دوسرے ملکوں کی طرف جائیں اور اس کثرت سے جائیں
کہ دنیا کا کوئی علاقہ بھی ایسا نہ رہے کہ جہاں اسلام کی اشاعت نہ ہو رہی ہو۔“
(الفضل 25 نومبر 1956ء)

آج 10 میں سے 10 باقی