اپنے آپ کو خدمت دین کے لئے وقف کردو اور توکل علیٰ اللّٰہ کی صحیح روح پیدا کرو۔۔۔

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء )
315
جلد چهارم
اپنے آپ کو خدمت دین کے لئے وقف کر دو اور
تو کل علی اللہ کی صحیح روح پیدا کر و۔اگر تم ایسا کرو گے تو
اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت ہرلمحہ تمہارے شامل حال رہے گی
7 فروری 1957ء کو طلباء جماعت نہم تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ نے جماعت دہم
کے طلباء کو الوداع کہنے کے لئے دعوت عصرانہ کا اہتمام کیا جس میں از راہ شفقت حضرت
خلیفة المسیح الثانی نے بھی شمولیت فرمائی۔اس موقع پر تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت
کے بعد آپ نے طلباء سے جو خطاب فرمایا اس کا خلاصہ حسب ذیل ہے:۔ایڈریس میں طلبائے جماعت دہم کے اچھے نمونہ کا ذکر کیا گیا ہے اور جواب ایڈریس
میں اساتذہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جو زائد وقت دے کر بلا معاوضہ طلباء کو پڑھاتے
رہے۔در حقیقت یہ دونوں باتیں ایسی ہیں جو آنے والوں کے لئے مشعل راہ بن سکتی ہیں
اور انہیں مدنظر رکھ کر ہمارے سکول کے طلباء سینکڑوں سال کے لئے اپنی قوم ، ملک بلکہ دنیا
کے لئے ایک نمونہ بن سکتے ہیں۔حضور نے یورپ کے ایک ڈاکٹر کی مثال دیتے ہوئے
جس نے عمر بھر اپنے آپ کو اپنے سکول سے وابستہ رکھا طلباء کو نصیحت فرمائی کہ طلباء اگر
واقعی اپنے سکول سے اور اپنے اساتذہ سے محبت اور اخلاص رکھتے ہیں تو ان کا فرض ہے
کہ وہ عمر بھر اس تعلق
کو قائم رکھیں۔اپنے سکول کی نیک روایات کو زندہ رکھتے ہوئے ہمیشہ
اس کے ساتھ گہری وابستگی کا ثبوت دیں۔

زریں ہدایات (برائے طلباء )
316
جلد چهارم
تحریک وقف زندگی حضور نے تحر یک وقف زندگی کی اہمیت واضح کرتے ہوئے
فرمایا آپ کے ہیڈ ماسٹر صاحب نے مجھے یقین دلایا ہے کہ
بہت سے لڑکے دین کے لئے اپنی زندگیاں وقف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔میں دعا کرتا
ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس ارادہ کی تکمیل کرنے اور پھر عمر بھر اپنے عہد کو نبھانے کی توفیق
دے۔آمین۔حضور نے فرمایا بعض لوگ سلسلہ کی آمد کو دیکھتے ہوئے یہ گمان کرنے لگتے
ہیں کہ شاید سلسلہ اب زیادہ واقفین کے اخراجات برداشت نہ کر سکے۔لیکن یہ ہرگز صحیح
نہیں ہے۔در حقیقت اسلام کو ابھی لاکھوں واقفین زندگی کی ضرورت ہے۔باقی رہے ان
کے اخراجات سو یہ اخراجات نہ قوم دے گی اور نہ ملک اور حکومت بلکہ خود خدا مہیا کرے گا
اور ایسی جگہوں سے مہیا کرے گا جس کا تم گمان بھی نہیں کر سکتے۔ہماری عمر بھر کا یہ تجربہ ہے
کہ اگر انسان خدا کا ہو جائے اور صحیح معنوں میں اس پر تو کل کرے تو وہ آپ اس کی ساری
ضروریات کا کفیل ہو جاتا ہے۔اور ہر موقع پر غیب سے اس کی مدد اور نصرت کے سامان
مہیا فرما دیتا ہے۔اس ضمن میں حضور نے حضرت خلیفہ اصبح الاول نے
المسیح
اپنے تئیں خدا کے سپر دکر و کے اور خود اپنی زندگی کے متعدد واقعات کا ذکر
کرنے کے بعد فرمایا۔کبھی مت خیال کرو کہ روپیہ کہاں سے آئے گا۔اگر تم خدا کے ہو جاؤ
گے تو حضرت مسیح کے قول کے مطابق خدا تمہارے لئے آسمان سے اتارے گا اور زمین
سے اگائے گا۔پس تم اخراجات اور تنخواہوں کا خیال نہ کرو۔بلکہ خدا پر توکل کرتے ہوئے
اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لئے لگا دو اور تبلیغ اسلام کو وسیع سے وسیع تر کرتے چلے
جاؤ۔پھر جماعت جوں جوں بڑھے گی تمہارے گزارے بھی بڑھیں گے مگر نیت کبھی یہ نہ
کرو کہ تمہارے گزارے بڑھیں۔نیت ہمیشہ یہی رکھو کہ تم نے تنخواہوں اور گزاروں کا
خیال کئے بغیر محض خدا کے لئے کام کرنا ہے۔پھر تم خود مشاہدہ کرو گے کہ کس طرح خدا
تمہاری مددکرتا ہے۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
317
جلد چهارم
آخر میں حضور نے فرمایا انسان کو یا تو پوری طرح دنیا دار بن جانا چاہئے اور یا پوری
طرح خدا کا ہو جانا چاہئے۔جو لوگ دونوں طرف نگاہ رکھتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں
ہوتے۔یا تو دنیا دار بن جاؤ اور دنیا کے سارے مکر و فریب کر کے دوسروں کی طرح تم بھی
روپیہ کما لو۔اور یا پھر پوری طرح خدا کے بن جاؤ تا کہ وہ تمہاری جملہ ضروریات کا کفیل ہو
جائے۔جو لوگ دونوں طرف نگاہ رکھتے میں وہ بیک وقت دو کشتیوں میں پاؤں رکھنا
چاہتے ہیں۔ایسے لوگ دین اور دنیا دونوں میں ناکام رہتے ہیں۔“
الفضل 9 فروری 1957ء)

آج 10 میں سے 10 باقی