طالب علمی کے زمانے کو آئندہ زندگی کے حق میں ایک بنیاد کی حیثیت حاصل ہے۔۔۔
زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
318
جلد چهارم
طالب علمی کے زمانے کو آئندہ زندگی کے حق میں ایک بنیاد
کی حیثیت حاصل ہے۔طلباء اس بنیاد کو مضبوط بنا کر دنیا
میں کا رہائے نمایاں سرانجام دینے کے اہل بن سکتے ہیں
9 فروری 1959ء کولائل پور کے متعددکالجوں کے طلباءور بوہ دیکھنے اور حضرت خلیفہ المسح
الثانی سے ملاقات کے لئے تشریف لائے۔دفاتر صدر انجمن، تحریک جدید اور تعلیمی ادارے
دیکھنے کے بعد 11 بجے سب طلباء حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے۔اس موقع پر آپ نے تشہد،
تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد جو نصائح طلباء کو فرمائیں ان کا خلاصہ حسب ذیل ہے:۔طالب علمی کا زمانہ اور اس کی اہمیت ”آپ لوگ طالب علم ہیں۔آپ جس
زمانے میں سے گزر رہے ہیں یہ ایک
ایسا زمانہ ہوتا ہے جس میں آئندہ زندگی کی بنیاد پڑتی ہے۔اس زمانے کی اہمیت اور قدر و قیمت
کو سمجھنا اور اس کے مطابق اپنے اعمال وکردار کو بنانا نہایت ضروری ہے کیونکہ اسی پر
آئندہ ترقی کا تمام دارو مدار ہے۔بلکہ اگر آپ لوگ دیکھیں اور غور کریں تو آئندہ زندگی
کی بنیاد بچپن سے ہی پڑنی شروع ہو جاتی ہے۔اگر بچپن میں نیک عادتیں ڈالی جائیں تو
بڑے ہونے پر وہی عادتیں راسخ ہو کر انسان کو نیکی کی طرف مائل کرنے کا موجب بن
جاتی ہیں اور اس طرح اس کی زندگی سنور جاتی ہے۔برخلاف اس کے اگر بچپن سے ہی
بری عادتیں پڑ جائیں تو بڑے ہو کر ان عادتوں کا ترک کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔کیونکہ جو
زریں ہدایات (برائے طلباء )
319
جلد چهارم
عادتیں چھوٹی عمر میں گھر کر لیں وہ بعد میں مشکل سے ہی جاتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اسلام
میں بچے کی تربیت کا سلسلہ اُس وقت سے ہی شروع ہو جاتا ہے کہ جب وہ پیدا ہوتا ہے
کیونکہ حکم ہے کہ جب بچہ پیدا ہو تو اس کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں تکبیر
کہی جائے 1 پہلے لوگ اس بات کی اہمیت اور ضرورت کو سمجھنے سے قاصر تھے اور وہ یہ سمجھتے
تھے کہ اتنے سے بچے کے کان میں اذان وغیرہ دینا بے معنی ہے۔لیکن اب سائیکالوجی نے
ثابت کر دیا ہے کہ سب سے پہلے بچے کے کان کام کرنے لگتے ہیں۔سو نو زائیدہ بچے کے
کان میں اذان کہنے سے شریعت کی غرض یہ تھی کہ جب پہلے روز سے ہی یہ الفاظ بچے کے
کانوں میں ڈالے جائیں گے تو ان الفاظ کا احترام ہمیشہ اس کے دل میں قائم رہے گا
کیونکہ بڑا ہونے کے بعد جب بھی اسے یہ بتایا جائے گا کہ تیرے پیدا ہونے پر تیرے کان
میں یہ آواز ڈالی گئی تھی یقیناً ان الفاظ پر غور کرنے اور ان کے مفہوم کو سمجھنے کی طرف اسے
رغبت پیدا ہوگی۔اور اس طرح وہ ان باتوں کو اپنے لئے مشعل راہ بنانے کی طرف مائل
ہوتا چلا جائے گا۔الغرض بچپن اور پھر طالب علمی کا زمانہ اس لحاظ سے انتہائی اہم ہوتا ہے
کہ اس میں آئندہ زندگی کی بنیاد رکھی جاتی ہے۔عقل وشعور اور زندگی کی بنیاد سلسلۂ خطاب جاری رکھتے ہوئے حضور نے
فرمایا ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں جب کسی
عمارت کی بنیا د رکھی جاتی ہے تو اُس وقت باقاعدہ ایک تقریب منعقد کر کے بڑے بڑے
لوگوں کو بلایا جاتا ہے اور بڑی خوشی منائی جاتی ہے۔یہ سب اہتمام ظاہر کرتا ہے کہ لوگ
ایک عمارت کی بنیاد کو بھی بڑی اہمیت دیتے ہیں۔اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ آپ
اپنے اس زمانہ طالب علمی میں جس عمارت کی بنیا درکھ رہے ہیں اس کی اہمیت کتنی زیادہ
ہے۔آپ جو بنیا درکھ رہے ہیں وہ عقل و شعور اور زندگی و عمل کی بنیاد ہے۔اس کے آگے اس
بنیاد کی جو مٹی اور چونے سے اٹھائی جاتی ہے کوئی حیثیت نہیں۔عقل و شعور اور زندگی و عمل کی
بنیاد اینٹ پتھر اور چونے کی بنیاد سے بہت زیادہ اعزاز و اکرام کی مستحق ہے اور اس کے
زریں ہدایات (برائے طلباء )
320
جلد چهارم
لئے خاص اہتمام اور فکر ضروری ہے۔پس آپ اپنے آپ کو حقیر نہ سمجھیں بلکہ اپنی اور اس
وقت کی قدر و قیمت کو پہچانیں۔اگر آپ آئندہ زندگی کی بنیاد کو صحیح لائنوں پر استوار کریں
گے اور پھر اسے مضبوط سے مضبوط تر کرتے چلے جائیں گے تو پھر یاد رکھیں یہ بنیاد ایک
طرف زمین کے پاتال تک اور دوسری طرف آسمان کی غیر محدود بلند یوں تک جاسکتی ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتُ
وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ تُوتِى أَكُلَهَا كُلَّ حِينِ بِاِذْنِ رَبَّهَا 2 یعنی نیک بات کی مثال
اچھے درخت کی مانند ہے جس کی جڑیں تو زمین میں گڑی ہوئی ہیں لیکن اس کی شاخیں
آسمان میں ہیں اور وہ ہر وقت اپنے رب کے حکم سے تازہ بہ تازہ پھل دیتا رہتا ہے۔پس
اگر آپ چاہیں تو آپ کی شاخیں آسمان میں جا کر فرشتوں سے باتیں کر سکتی ہیں اور اسی
طرح آپ دنیا میں اپنے کارناموں سے تاریخ کا رخ موڑ سکتے ہیں۔حقیقی علم کا سر چشمہ
اس ضمن میں حضور نے طلباء کو قرونِ اولیٰ کے مسلمانوں کے
کارناموں کو پڑھنے اور ان کی قائم کردہ روایات کو آگے
بڑھانے کی طرف توجہ دلائی۔اور فرمایا کہ تاج محل تو ایک عمارت ہے دنیا کے کونے کونے
سے لوگ اسے دیکھنے آتے ہیں۔اگر آپ ان لائنوں پر کام کر کے آئندہ زندگی کی بنیاد
ڈالیں گے تو آپ کے ذریعہ عقل و شعور اور عمل و کردار کی جو جماعت تعمیر ہوگی وہ تاج محل
سے بہت زیادہ بلند و بالا اور رفیع الشان ہوگی۔جس اشتیاق سے لوگ تاج محل کو دیکھنے
جاتے ہیں اس سے کہیں زیادہ جوش اور اخلاص کے ساتھ وہ آپ کے پاس آئیں گے اور
بہت زیادہ تعداد میں آئیں گے۔اصل چیز یہ ہے کہ آپ لوگ اسلام کے بتائے ہوئے
طریق پر عمل کریں۔آپ اسلام سیکھیں۔خدا تعالیٰ سے تعلق قائم کریں اور پھر اس کے
عطا کردہ علم کی مدد سے دنیا کے استاد بنیں۔اگر اللہ تعالیٰ سے انسان کا تعلق قائم ہو
جائے تو پھر اللہ تعالیٰ انسان کو وہ علم عطا کرتا ہے کہ جس کے آگے دنیوی ذرائع سے
حاصل ہونے والا علم کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔جس کو خدا تعالیٰ علم کی دولت سے مالا مال کر
زریں ہدایات (برائے طلباء )
321
جلد چهارم
دے وہ مرجع خلائق بن جاتا ہے اور دنیا اس کی طرف کھنچی چلی آتی ہے۔اس ضمن میں حضور نے تحدیث بالنعمت کے طور پر اپنے بعض واقعات بیان کئے اور
بتایا کہ علم کا حقیقی سرچشمہ خدا تعالیٰ کی ذات ہے۔حضور نے فرمایا پس میں یہی کہنا چاہتا
ہوں کہ آپ لوگ اسلام سیکھیں، خدا تعالیٰ سے تعلق قائم کریں اور دنیا کے استاد بنیں۔“
الفضل 11 فروری 1959ء)
1 کنز العمال جلد 16 صفحه 599 مطبوعہ دمشق 1433 الطبعة الاولى
2: ابراہیم : 25