حضرت حکیم مولانا نورالدین رضی اللہ عنہ

خلیفۃ المسیح الاوّل

حضرت حکیم مولانا نورالدین رضی اللہ عنہ تقریباً 1841ء میں بھیرہ، پنجاب میں پیدا ہوئے۔ حصولِ علم کے لیے آپ نے دور دراز کے سفر کیے اور چار سال مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہے۔ آپ بڑے عالم اور مشہور طبیب تھے اور کئی سال مہاراجہ جموں و کشمیر کے شاہی طبیب رہے۔

23 مارچ 1889ء کو آپ نے سب سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی۔ بعد میں آپ ہمیشہ کے لیے قادیان آ گئے اور قرآن کریم پڑھاتے رہے، جس سے آپ کو بے پناہ محبت تھی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد 27 مئی 1908ء کو آپ متفقہ طور پر خلیفۃ المسیح الاوّل منتخب ہوئے۔ آپ کی وفات 13 مارچ 1914ء کو ہوئی۔

10 von 10 heute frei