حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام

مسیح موعود و مہدی معہود، بانی جماعت احمدیہ

حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام 13 فروری 1835ء کو قادیان، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ آپ نے جوانی ہی سے اپنی زندگی دعا اور قرآن کریم کے مطالعہ کے لیے وقف کر دی۔ اسلام پر ہر طرف سے ہونے والے حملے آپ کو بے چین کرتے تھے۔ اسلام کے دفاع اور اس کی اصل اور پاکیزہ تعلیم پیش کرنے کے لیے آپ نے نوّے سے زیادہ کتب اور ہزاروں خطوط تحریر فرمائے۔

1889ء میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپ نے بیعت لینا شروع کی اور یوں جماعت احمدیہ کی بنیاد رکھی۔ آپ نے اعلان فرمایا کہ آپ وہی مسیح موعود اور مہدی معہود ہیں جن کی آمد کی خبر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی۔ آپ کی وفات 26 مئی 1908ء کو ہوئی۔ آپ کے مشن کو خلافت آگے بڑھا رہی ہے اور جماعت آج دو سو سے زیادہ ممالک میں قائم ہے۔

10 von 10 heute frei