حضرت مرزا ناصر احمد رحمہ اللہ
خلیفۃ المسیح الثالث
حضرت مرزا ناصر احمد رحمہ اللہ 16 نومبر 1909ء کو قادیان میں پیدا ہوئے۔ آپ خلیفۃ المسیح الثانی کے بیٹے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے تھے۔ بچپن ہی میں آپ نے قرآن کریم حفظ کر لیا۔ بعد میں آپ نے آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کی اور کئی سال ربوہ میں تعلیم الاسلام کالج کے پرنسپل رہے۔
1965ء میں آپ خلیفۃ المسیح الثالث منتخب ہوئے۔ آپ نے یورپ اور افریقہ کے دورے کیے اور نصرت جہاں سکیم کے ذریعہ مغربی افریقہ میں سکول اور ہسپتال قائم کیے۔ جماعت کا ماٹو ”محبت سب کے لیے، نفرت کسی سے نہیں“ آپ ہی کا عطا کردہ ہے۔ آپ کی وفات 9 جون 1982ء کو ہوئی۔
10 von 10 heute frei