صحیح بخاری 1006: باب دُعَاءِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " اجْعَلْهَا عَلَيْهِمْ سِنِينَ كَسِنِي يُوسُف …
قتیبہ نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) مغیرہ بن عبدالرحمن نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوزناد سے، ابوزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ جب آخری رکوع سے سر اُٹھاتے تو یوں کہتے: یا اللہ! عیاشؓ بن ابی ربیعہ کو نجات دے۔ یا اللہ! سلمہؓ بن ہشام کو نجات دے۔ یا اللہ! ولیدؓ بن ولید کو نجات دے۔ اے اللہ! ناتواں مسلمانوں کو چھڑوا دے۔ اے اللہ! مضر کو سختی سے لتاڑ۔ ان کے سالوں کو حضرت یوسفؑ کے سالوں کی طرح کر دے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: اللہ قبیلہ غفار کی مغفرت کرے اور قبیلہ اسلم کو اللہ سلامتی میں رکھے۔ ابوزناد کے بیٹے نے اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے کہا: یہ ساری دعائیں صبح کی نماز میں کی تھیں۔ {حمیدی نے ہم سے بیان کیا، کہا: ہمیں سفیان (ثوری) نے بتایا۔ انہوں نے اعمش سے، اعمش نے ابوالضحیٰ سے، ابوالضحیٰ نے مسروق سے، مسروق نے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے۔}
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَّسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah