صحیح بخاری 1023: باب الدُّعَاءِ فِي الاِسْتِسْقَاءِ قَائِمًا

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا، کہا: شعیب نے ہمیں بتایا۔ زہری سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: عباد بن تمیم نے مجھ سے بیان کیا کہ ان کے چچا نے جو کہ نبی ﷺ کے صحابہ میں سے تھے، ان کو بتایا کہ نبی ﷺ لوگوں کو باہر لے گئے تا ان کے لئے مینہ برسنے کی دعا کریں۔ آپؐ کھڑے ہوئے اور کھڑے ہی کھڑے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔ پھر قبلہ کی طرف منہ کیا اور اپنی چادر اُلٹائی اور اُن پر بارش ہوئی۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ أَنَّ عَمَّهُ ـ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم خَرَجَ بِالنَّاسِ يَسْتَسْقِي لَهُمْ فَقَامَ فَدَعَا اللَّهَ قَائِمًا ثُمَّ تَوَجَّهَ قِبَلَ الْقِبْلَةِ وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ فَأُسْقُوا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 15: باب الدُّعَاءِ فِي الاِسْتِسْقَاءِ قَائِمًا

آج 10 میں سے 10 باقی