صحیح بخاری 1029: باب رَفْعِ النَّاسِ أَيْدِيَهُمْ مَعَ الإِمَامِ فِي الاِسْتِسْقَاءِ
(اور) ایوب بن سلیمان نے کہا: ابوبکر بن ابی اویس نے مجھے بتایا۔ انہوں نے سلیمان بن بلال سے روایت کی کہ یحيٰ بن سعید نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالکؓ سے سنا۔ انہوں نے کہا: اہل بادیہ میں سے ایک بدوی رسول اللہ ﷺ کے پاس جمعہ کے دن آیا اور اس نے کہا: یا رسول اللہ! مویشی مر گئے، بال بچے ہلاک ہو گئے اور لوگ مر گئے۔ رسول اللہ ﷺ نے دعا کرنے کے لئے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور لوگوں نے بھی دعا کے لئے آپؐ کے ساتھ اپنے ہاتھ اٹھائے۔ حضرت انسؓ کہتے تھے کہ ہم مسجد سے نکلے نہیں تھے کہ ہم پر بارش ہونے لگی اور دوسرے جمعہ تک بارش ہوتی رہی۔ پھر وہی شخص نبی ﷺ کے پاس آیا۔ اس نے کہا: یا رسول اللہ! مسافر اُکتا گئے، راستے رُک گئے۔ بَشِقَ کے معنے ہیں گھبرا گیا۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 21: باب رَفْعِ النَّاسِ أَيْدِيَهُمْ مَعَ الإِمَامِ فِي الاِسْتِسْقَاءِ