صحیح بخاری 1093: باب صَلاَةِ التَّطَوُّعِ عَلَى الدَّوَابِّ وَحَيْثُمَا تَوَجَّهَتْ بِهِ

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا، کہا: عبدالاعلیٰ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: معمر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے عبداللہ بن عامر سے، انہوں نے اپنے باپ (حضرت عامر بن ربیعہؓ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ کو دیکھا۔ آپؐ اپنی اونٹنی پر ادھر ہی منہ کئے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے جدھر وہ آپؐ کو لئے جا رہی تھی۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 7: باب صَلاَةِ التَّطَوُّعِ عَلَى الدَّوَابِّ وَحَيْثُمَا تَوَجَّهَتْ بِهِ

آج 10 میں سے 10 باقی