صحیح بخاری 1229: باب مَنْ يُكَبِّرُ فِي سَجْدَتَىِ السَّهْوِ

حفص بن عمر نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) یزید بن ابراہیم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے محمد (بن سیرین) سے، محمد نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے دوپہر کی دو نمازوں میں سے ایک نماز میں دو رکعتیں پڑھیں۔ محمد بن (سیرین) کہتے تھے : اور میرا غالب گمان یہ ہے کہ وہ عصر کی نماز تھی۔ پھر آپؐ نے سلام پھیرا۔ اس کے بعد آپؐ ایک لکڑی پر ٹیک لگا کر کھڑے ہوئے جو مسجد کے سامنے تھی۔ آپؐ نے اس پر اپنا ہاتھ رکھا اور لوگوں میں حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما بھی تھے۔ یہ دونوں آپؐ سے بات کرنے میں ہچکچاتے تھے اور لوگوں میں سے جلد باز مسجد سے نکل گئے اور انہوں نے کہا: کیا نماز کم ہوگئی ہے؟ اور ایک شخص نے؛ جسے رسول اللہ ﷺ ذوالیدین فرمایا کرتے تھے؛ کہا: کیا آپ بھول گئے ہیں یا نماز کم ہوگئی ہے؟ آپؐ نے فرمایا: نہ میں بھولا ہوں نہ نماز کم ہوئی ہے۔ تو اس نے کہا: نہیں بلکہ آپؐ بھول گئے ہیں۔ تب رسول اللہ ﷺ نے دو رکعتیں پڑھیں۔ پھر اس کے بعد سلام پھیرا۔ پھر اللہ اکبر کہا اور سجدہ کیا، جیسے آپؐ سجدہ کیا کرتے تھے یا اس سے لمبا۔ پھر آپؐ نے سر اُٹھایا اور اللہ اکبر کہا۔

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِحْدَى صَلاَتَىِ الْعَشِيِّ ـ قَالَ مُحَمَّدٌ وَأَكْثَرُ ظَنِّي الْعَصْرَ ـ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ قَامَ إِلَى خَشَبَةٍ فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهَا وَفِيهِمْ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ ـ رضى الله عنهما ـ فَهَابَا أَنْ يُكَلِّمَاهُ وَخَرَجَ سَرَعَانُ النَّاسِ فَقَالُوا أَقَصُرَتِ الصَّلاَةُ وَرَجُلٌ يَدْعُوهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ذُو الْيَدَيْنِ فَقَالَ أَنَسِيتَ أَمْ قَصُرَتْ فَقَالَ " لَمْ أَنْسَ وَلَمْ تُقْصَرْ ". قَالَ بَلَى قَدْ نَسِيتَ. فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ كَبَّرَ فَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَكَبَّرَ ثُمَّ وَضَعَ رَأْسَهُ فَكَبَّرَ فَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ وَكَبَّرَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 5: باب مَنْ يُكَبِّرُ فِي سَجْدَتَىِ السَّهْوِ

آج 10 میں سے 10 باقی