صحیح بخاری 1236: باب الإِشَارَةِ فِي الصَّلاَةِ

اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ (عروہ بن زبیر) سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نبی ﷺ کی زوجہ سے روایت کی کہ وہ کہتی تھیں: نبی ﷺ نے اپنے گھر میں بیٹھ کر نماز پڑھی اور آپؐ بیمار تھے اور کچھ لوگوں نے بھی آپؐ کے پیچھے کھڑے ہوکر نماز پڑھی۔ آپؐ نے انہیں اشارہ کیا کہ بیٹھ جاؤ۔ جب فارغ ہوئے تو فرمایا: امام تو اس لئے مقرر ہوا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔ اس لئے جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اور جب وہ سر اُٹھائے تم بھی سر اُٹھاؤ۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهَا قَالَتْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي بَيْتِهِ وَهُوَ شَاكٍ جَالِسًا وَصَلَّى وَرَاءَهُ قَوْمٌ قِيَامًا فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنِ اجْلِسُوا فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ " إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 9: باب الإِشَارَةِ فِي الصَّلاَةِ

آج 10 میں سے 10 باقی