صحیح بخاری 1239: باب الأَمْرِ بِاتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ

ابوالولید نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اشعث (ابن ابی شعثائ) سے روایت کی ہے۔ انہوں نے کہا: میں نے معاویہ بن سوید بن مقرن کو حضرت براء (بن عازب) رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے سنا کہ وہ کہتے تھے: ہمیں نبی ﷺ نے سات باتیں کرنے کا حکم دیا اور سات ہی باتوں سے ہمیں روکا۔ ہمیں حکم دیا کہ ہم جنازوں کے ساتھ جایا کریں، بیمار کی عیادت کریں، دعوت دینے والے کی دعوت قبول کریں، مظلوم کی مدد کریں، قسم کو پورا کریں، سلام کا جواب دیا کریں، چھینکنے والے کو دعا دیں اور چاندی کے برتن، سونے کی انگوٹھی، ریشمی کپڑے اور دیباج اور قسی اور استبرق (پہننے) سے ہمیں منع فرمایا۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الأَشْعَثِ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ سُوَيْدِ بْنِ مُقَرِّنٍ عَنِ الْبَرَاءِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أَمَرَنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِسَبْعٍ وَنَهَانَا عَنْ سَبْعٍ أَمَرَنَا بِاتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ وَعِيَادَةِ الْمَرِيضِ وَإِجَابَةِ الدَّاعِي وَنَصْرِ الْمَظْلُومِ وَإِبْرَارِ الْقَسَمِ وَرَدِّ السَّلاَمِ وَتَشْمِيتِ الْعَاطِسِ. وَنَهَانَا عَنْ آنِيَةِ الْفِضَّةِ وَخَاتَمِ الذَّهَبِ وَالْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ وَالْقَسِّيِّ وَالإِسْتَبْرَقِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 2: باب الأَمْرِ بِاتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ

آج 10 میں سے 10 باقی