صحیح بخاری 1241: باب الدُّخُولِ عَلَى الْمَيِّتِ بَعْدَ الْمَوْتِ إِذَا أُدْرِجَ فِي كَفَنِهِ

بشر بن محمد نے ہم سے بیان کیا، کہا: عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: معمر اور یونس نے ہمیں بتایا کہ زہری سے مروی ہے۔ وہ کہتے تھے: ابوسلمہ نے مجھے بتایا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نبی ﷺ کی زوجہ نے ان سے بیان کیا۔ کہتی تھیں: حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنے مکان سے جو سُنح میں تھا گھوڑے پر سوار ہو کر آئے اور اتر کر مسجد میں گئے اور لوگوں سے بات نہیں کی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس اندر آئے اور سیدھے نبی ﷺ کی طرف گئے اور آپؐ کو دھاریوں والی چادر سے ڈھانپا ہوا تھا۔ (حضرت ابوبکرؓ ) نے آپؐ کے منہ سے کپڑا ہٹایا۔ پھر آپؐ پر جھکے اور آپؐ کا بوسہ لیا اور پھر روپڑے اور کہا: اے اللہ کے نبی! میرے ماں باپ آپؐ پر قربان۔ اللہ تعالیٰ آپؐ پر دو موتیں اکٹھی نہیں کرے گا۔ وہ موت جو اللہ تعالیٰ نے آپؐ کے لئے مقدر کی ہوئی تھی آپؐ پر وارد ہو چکی ہے۔ ابوسلمہ کہتے تھے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھے بتایا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ باہر آئے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ لوگوں سے باتیں کر رہے تھے۔ (حضرت ابوبکرؓ ) نے کہا: بیٹھو۔ وہ نہ مانے۔ پھر کہا: بیٹھو وہ نہ مانے۔ اس پر حضرت ابوبکرؓ نے کلمۂ شہادت پڑھا اور لوگ ان کی طرف بڑھے اور حضرت عمرؓ کو چھوڑ دیا تو حضرت ابوبکرؓ نے کہا: اما بعد۔ اگر تم میں سے کوئی محمد ﷺ کی پرستش کرتا تھا تو یہ دیکھو محمد ﷺ فوت ہو چکے ہیں اور جو اللہ کی پرستش کرتا تھا اسے یقین رکھنا چاہیے کہ اللہ زندہ ہے وہ کبھی مرنے والا نہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اور محمدؐ تو ایک پیغمبر ہی ہے اس سے پہلے بھی پیغمبر فوت ہو چکے ہیں۔{ پس کیا اگر یہ بھی وفات پا جائے یا قتل ہو جائے تو تم اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے؟ اور جو بھی اپنی ایڑیوں کے بل پھر جائے گا تو وہ ہرگز اللہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ اور اللہ یقینا شکر گزاروں کو جزا دے گا۔}
اللہ کی قسم! ایسا معلوم ہوتا تھا کہ جیسے لوگ اس وقت تک کہ حضرت ابوبکرؓ نے اسے پڑھا، جانتے ہی نہ تھے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت بھی نازل کی تھی اور گویا لوگوں نے حضرت ابوبکرؓ سے اس آیت کا علم حاصل کیا ہے، پھر تو جس انسان کو سنو وہ یہی آیت پڑھ رہا تھا۔

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي مَعْمَرٌ وَيُونُسُ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ أَنَّ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَخْبَرَتْهُ قَالَتْ أَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ عَلَى فَرَسِهِ مِنْ مَسْكَنِهِ بِالسُّنْحِ حَتَّى نَزَلَ فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ فَلَمْ يُكَلِّمِ النَّاسَ حَتَّى نَزَلَ فَدَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ فَتَيَمَّمَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ مُسَجًّى بِبُرْدِ حِبَرَةٍ فَكَشَفَ عَنْ وَجْهِهِ ثُمَّ أَكَبَّ عَلَيْهِ فَقَبَّلَهُ ثُمَّ بَكَى فَقَالَ بِأَبِي أَنْتَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ لاَ يَجْمَعُ اللَّهُ عَلَيْكَ مَوْتَتَيْنِ أَمَّا الْمَوْتَةُ الَّتِي كُتِبَتْ عَلَيْكَ فَقَدْ مُتَّهَا. قَالَ أَبُو سَلَمَةَ فَأَخْبَرَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ خَرَجَ وَعُمَرُ ـ رضى الله عنه ـ يُكَلِّمُ النَّاسَ. فَقَالَ اجْلِسْ. فَأَبَى. فَقَالَ اجْلِسْ. فَأَبَى فَتَشَهَّدَ أَبُو بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ فَمَالَ إِلَيْهِ النَّاسُ وَتَرَكُوا عُمَرَ فَقَالَ أَمَّا بَعْدُ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم فَإِنَّ مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم قَدْ مَاتَ وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَىٌّ لاَ يَمُوتُ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى {وَمَا مُحَمَّدٌ إِلاَّ رَسُولٌ} إِلَى الشَّاكِرِينَ
فَوَاللَّهِ لَكَأَنَّ النَّاسَ لَمْ يَكُونُوا يَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ أَنْزَلَ الآيَةَ حَتَّى تَلاَهَا أَبُو بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ فَتَلَقَّاهَا مِنْهُ النَّاسُ فَمَا يُسْمَعُ بَشَرٌ إِلاَّ يَتْلُوهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 3: باب الدُّخُولِ عَلَى الْمَيِّتِ بَعْدَ الْمَوْتِ إِذَا أُدْرِجَ فِي كَفَنِهِ

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

  • دعوت الامیر: اردو
  • مضامین ناصر: اردو
  • تفسیر کبیر (جلد ۷): اردو
  • زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء): اردو
  • سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم): اردو
  • تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939): اردو: مقام 1 · مقام 2
  • تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964): اردو: مقام 1 · مقام 2 · مقام 3 · مقام 4
  • انوارالعلوم (جلد 13): اردو

خطباتِ جمعہ

  • یکم اکتوبر 1943ء بمقام عیدگاہ قادیان: اردو: مقام 1 · مقام 2
  • ایک دوسرے کے دل میں اسلام کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے کی روح کو تازہ رکھو اور اس کے لیے آدمی مہیا کرتے رہو: اردو: مقام 1 · مقام 2
  • توحیدِ کامل کے بغیر کبھی انسان کو حقیقی ایمان اور اطمینان نصیب نہیں ہوسکتا: اردو
  • سچائی اور دیگر اخلاق کو مضبوطی سے اپنانے کی تاکیدی نصائح: اردو
  • حضرت عمر بن خطابؓ: اردو
  • حضرت ابوبکر صدیقؓ: اردو

قرآن کریم کی آیات

3:145 · 19:36

آج 10 میں سے 10 باقی