صحیح بخاری 1274: باب الْكَفَنِ مِنْ جَمِيعِ الْمَالِ
احمد بن محمد مکی نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعد سے اور سعد نے اپنے باپ (ابراہیم بن عبدالرحمن) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک دن کھانا لایا گیا تو انہوں نے کہا: مصعب بن عمیرؓ شہید ہوئے اور وہ مجھ سے بہتر تھے۔ ان کے لئے سوائے ایک چادر کے کچھ نہیں ملا جس میں انہیں کفنایا جاتا۔ اور حمزہؓ بھی شہید ہوئے یا کہا: کوئی دوسرا شخص جو مجھ سے بہتر تھا، اس کے لئے بھی سوائے ایک چادر کے کچھ نہیں ملا جس میں انہیں کفنایا جاتا۔ مجھے ڈر ہے کہ کہیں ہمارے آرام کے سامان ہمیں اس دنیا میں ہی نہ دے دیئے گئے ہوں۔ (یہ کہہ کر) پھر آپؓ رونے لگے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَكِّيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أُتِيَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ـ رضى الله عنه ـ يَوْمًا بِطَعَامِهِ فَقَالَ قُتِلَ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ ـ وَكَانَ خَيْرًا مِنِّي ـ فَلَمْ يُوجَدْ لَهُ مَا يُكَفَّنُ فِيهِ إِلاَّ بُرْدَةٌ وَقُتِلَ حَمْزَةُ أَوْ رَجُلٌ آخَرُ خَيْرٌ مِنِّي فَلَمْ يُوجَدْ لَهُ مَا يُكَفَّنُ فِيهِ إِلاَّ بُرْدَةٌ لَقَدْ خَشِيتُ أَنْ يَكُونَ قَدْ عُجِّلَتْ لَنَا طَيِّبَاتُنَا فِي حَيَاتِنَا الدُّنْيَا ثُمَّ جَعَلَ يَبْكِي.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی