صحیح بخاری 1323: باب فَضْلِ اتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ

ابو نعمان نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) جریر بن حازم نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے نافع سے سنا۔ وہ کہتے تھے: حضرت ابن عمرؓ سے بیان کیا گیا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہم کہتے تھے: جو جنازے کے ساتھ گیا اس کے لئے ایک قیراط (ثواب) ہے۔ انہوں نے کہا: حضرت ابوہریرہؓ نے ہم سے بہت باتیں بیان کی ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ نَافِعًا يَقُولُ حُدِّثَ ابْنُ عُمَرَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنهم ـ يَقُولُ مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً فَلَهُ قِيرَاطٌ. فَقَالَ أَكْثَرَ أَبُو هُرَيْرَةَ عَلَيْنَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 57: باب فَضْلِ اتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ

آج 10 میں سے 10 باقی