صحیح بخاری 1350: باب هَلْ يُخْرَجُ الْمَيِّتُ مِنَ الْقَبْرِ وَاللَّحْدِ لِعِلَّةٍ
علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا کہ عمرو (بن دینار) نے کہا: میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا۔ کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ؛ عبداللہ بن اُبیّ (کی قبر) پر آئے، جبکہ وہ اپنے گڑھے میں رکھ دیا گیا تھا۔ آپؐ نے اس (کو نکالنے) کے لئے فرمایا اور وہ نکالا گیا۔ آپؐ نے اس کو اپنے دونوں گھٹنوں پر رکھا اور اس (کے منہ) میں اپنا لعاب دہن ڈالا اور اس کو اپنا کُرتہ پہنایا۔ اللہ ہی بہتر جانتا ہے (ایسا کیوں کیا؟) اور اس نے حضرت عباسؓ کو اپنا کُرتہ پہنایا تھا۔ سفیان (بن عیینہ) نے کہا: اور ابو ہارون کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ دو کُرتے پہنے ہوئے تھے۔ عبداللہ کے بیٹے نے آپؐ سے کہا: یا رسول اللہ! میرے باپ کو اپنا وہ کُرتہ پہنائیں جو آپؐ کے جسم سے لگا ہوا ہے۔ سفیان کہتے تھے: لوگ سمجھتے ہیں کہ نبی ﷺ نے عبداللہ کو اپنا کُرتہ اس احسان کے عوض پہنایا تھا جو اس نے کیا تھا۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 77: باب هَلْ يُخْرَجُ الْمَيِّتُ مِنَ الْقَبْرِ وَاللَّحْدِ لِعِلَّةٍ