صحیح بخاری 1351: باب هَلْ يُخْرَجُ الْمَيِّتُ مِنَ الْقَبْرِ وَاللَّحْدِ لِعِلَّةٍ

مسدد نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) بشر بن مفضل نے ہم سے بیان کیا۔ (انہوں نے کہا:) حسین معلم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عطائ (بن ابی رباح) سے، عطاء نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: جب اُحد کی لڑائی ہوئی۔ تو میرے باپ نے رات کو مجھے بلایا اور کہا: مجھے یہی معلوم ہوتا ہے کہ میں بھی نبی ﷺ کے ان ساتھیوں کے ساتھ مارا جاؤں گا جو پہلے شہید ہوں گے اور میں رسول اللہ ﷺ کی ذات کے سوا اپنے بعد تجھ سے زیادہ عزیز اپنے لئے کسی کو نہیں چھوڑ رہا اور مجھ پر قرض ہے اسے ادا کر دینا اور اپنی بہنوں سے اچھا سلوک رکھنا۔ ہم صبح اٹھے تو میرے باپ ہی پہلے شہید ہوئے اور میں نے ان کو قبر میں دفن کیا۔ ان کے ساتھ ایک اور بھی تھا۔ اس کے بعد میرے نفس نے گوارا نہ کیا کہ میں دوسرے کے ساتھ اُن کو رہنے دوں۔ اس لئے میں نے ان کو چھ ماہ کے بعد نکالا تو کیا دیکھتا ہوں وہ ویسے ہی ہیں جیسے اُس دن تھے کہ جس دن میں نے ان کو رکھا تھا۔ سوائے خفیف سے تغیر کے جو اُن کے کان میں تھا۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لَمَّا حَضَرَ أُحُدٌ دَعَانِي أَبِي مِنَ اللَّيْلِ فَقَالَ مَا أُرَانِي إِلاَّ مَقْتُولاً فِي أَوَّلِ مَنْ يُقْتَلُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَإِنِّي لاَ أَتْرُكُ بَعْدِي أَعَزَّ عَلَىَّ مِنْكَ غَيْرَ نَفْسِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَإِنَّ عَلَىَّ دَيْنًا فَاقْضِ وَاسْتَوْصِ بِأَخَوَاتِكَ خَيْرًا. فَأَصْبَحْنَا فَكَانَ أَوَّلَ قَتِيلٍ وَدُفِنَ مَعَهُ آخَرُ فِي قَبْرٍ ثُمَّ لَمْ تَطِبْ نَفْسِي أَنْ أَتْرُكَهُ مَعَ الآخَرِ فَاسْتَخْرَجْتُهُ بَعْدَ سِتَّةِ أَشْهُرٍ فَإِذَا هُوَ كَيَوْمِ وَضَعْتُهُ هُنَيَّةً غَيْرَ أُذُنِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 77: باب هَلْ يُخْرَجُ الْمَيِّتُ مِنَ الْقَبْرِ وَاللَّحْدِ لِعِلَّةٍ

آج 10 میں سے 10 باقی