صحیح بخاری 1384: باب مَا قِيلَ فِي أَوْلاَدِ الْمُشْرِكِينَ

ابوالیمان (حکم بن نافع) نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) شعیب نے ہمیں بتایا۔ زہری سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: عطاء بن یزید لیثی نے مجھے بتایا کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا۔ کہتے تھے: نبی ﷺ سے مشرکوں کی اولاد کی بابت پوچھا گیا تو آپؐ نے فرمایا: اللہ ہی خوب جانتا ہے، وہ کیا کچھ کرنے والے تھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ اللَّيْثِيُّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ سُئِلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ ذَرَارِيِّ الْمُشْرِكِينَ فَقَالَ " اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 92: باب مَا قِيلَ فِي أَوْلاَدِ الْمُشْرِكِينَ

آج 10 میں سے 10 باقی