صحیح بخاری 1590: باب نُزُولِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مَكَّةَ

حمیدی نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) ولید نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) اوزاعی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: زہری نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابوسلمہ سے، ابوسلمہ نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے کہ نبی ﷺ نے یوم النحر سے اگلے دن (یعنی گیارھویں ذوالحج) کو جبکہ آپؐ منیٰ میں تھے؛ فرمایا: ہم کل خیف بنی کنانہ میں اُتریں گے جہاں انہوں نے کفر پر ایک دوسرے سے قسمیں لی تھیں۔ اس سے آپؐ کی مراد مقامِ محصب تھا اور یہ واقعہ یوں ہوا تھا کہ قریش اور کنانہ نے بنی ہاشم اور بنی عبدالمطلب یا بنی مطلب کے خلاف ایکا کر کے آپس میں ایک دوسرے سے قسمیں لی تھیں کہ نہ ان سے بیاہ شادی ہوگی اور نہ خریدو فروخت کریں گے تا وقتیکہ وہ نبی ﷺ کو ان کے سپرد کر دیں۔ اور سلامہ (بن روح) نے عقیل سے اور یحيٰ بن ضحاک نے اوزاعی سے یہ روایت نقل کرتے ہوئے کہا کہ ابن شہاب نے مجھے بتایا اور ان دونوں نے الفاظ بنی ہاشم اور بنی مطلب روایت میں نقل کئے ہیں۔ ابوعبداللہ نے کہا: بنی مطلب کا لفظ زیادہ صحیح معلوم ہوتا ہے۔

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنَ الْغَدِ يَوْمَ النَّحْرِ وَهُوَ بِمِنًى " نَحْنُ نَازِلُونَ غَدًا بِخَيْفِ بَنِي كِنَانَةَ حَيْثُ تَقَاسَمُوا عَلَى الْكُفْرِ ". يَعْنِي ذَلِكَ الْمُحَصَّبَ وَذَلِكَ أَنَّ قُرَيْشًا وَكِنَانَةَ تَحَالَفَتْ عَلَى بَنِي هَاشِمٍ وَبَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَوْ بَنِي الْمُطَّلِبِ أَنْ لاَ يُنَاكِحُوهُمْ وَلاَ يُبَايِعُوهُمْ حَتَّى يُسْلِمُوا إِلَيْهِمُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم. وَقَالَ سَلاَمَةُ عَنْ عُقَيْلٍ وَيَحْيَى بْنُ الضَّحَّاكِ عَنِ الأَوْزَاعِيِّ أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ وَقَالاَ بَنِي هَاشِمٍ وَبَنِي الْمُطَّلِبِ. قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بَنِي الْمُطَّلِبِ أَشْبَهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 45: باب نُزُولِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مَكَّةَ

آج 10 میں سے 10 باقی