صحیح بخاری 1706: باب تَقْلِيدِ النَّعْلِ
محمد (بن سلام) نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالاعلیٰ بن عبدالاعلیٰ نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے معمر سے، معمر نے یحيٰ بن ابی کثیر سے، یحيٰ نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی اللہ ﷺ نے ایک شخص کو دیکھ کر کہ وہ قربانی کا اونٹ ہانکے لئے جا رہا ہے، فرمایا: اس پر سوار ہو جا۔ اس نے کہا: یہ قربانی کا اونٹ ہے۔ آپؐ نے فرمایا: اس پر سوار ہو جا۔ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ وہ اس پر سوار ہے اور نبی ﷺ کے ساتھ ساتھ چل رہا ہے اور جوتی اس جانور کے گلے میں بطور نشان لٹک رہی ہے۔ محمد بن بشار نے بھی انہی کی طرح یہ بات نقل کی ہے۔ عثمان بن عمر نے ہم سے بیان کیا کہ علی بن مبارک نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے یحيٰ سے، انہوں نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah